Tag: defamation suit

  • ہر جانہ کیس:گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی کو جواب جمع کرانے کیلئے 10 نومبر تک کی مہلت

    ہر جانہ کیس:گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی کو جواب جمع کرانے کیلئے 10 نومبر تک کی مہلت

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے ہر جانہ کیس میں معروف گلو کارہ نازیہ حسن کے بھائی گلوکار زوہیب حسن کو جواب جمع کرانے کے لئے 10 نومبر تک کی مہلت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کور ٹ میں معروف گلوکارہ نازیہ حسن سابق شوہر اشتیاق بیگ کی زوہیب حسن کیخلاف 1ارب روپے کے ہرجانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

    زوہیب حسن کیجانب سے ستارپیرزادہ ایڈووکیٹ نےوکالت نامہ جمع کرادیا اور دائر دعوےکاجواب جمع کرانےکےلئے مہلت طلب کرلی۔

    عدالت نے دائر دعوے کی سماعت 10 نومبرتک ملتوی کرتے ہوئے زوہیب حسن کو آئندہ سماعت تک اس ایشو پر بات کرنے سے روکنے سےمتعلق حکم امتناع میں توسیع کردی۔

    خیال رہے عدالت نے زوہیب حسن کواشتیاق بیگ کیخلاف کسی قسم کابیان دینے سےروک رکھا ہے۔

    یاد رہے پاکستانی گلوکارہ کے شوہر اشتیاق بیگ نے نازیہ حسن کی موت سے متعلق زوہیب حسن کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا زوہیب حسن کے خلاف ایک ارب کے ہرجانے کا دعوی دائر کیا تھا۔

    اشتیاق بیگ نے نازیہ حسن کی موت سے متعلق زوہیب حسن کے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہوئے کہا نازیہ حسن کی موت کی تحقیقات اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بھی کی تھی، اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بھی قرار دیا تھا کہ موت کی وجہ کینسر تھی۔

    اشتیاق بیگ کا کہنا تھا کہ زوہیب حسن نے جو الزامات عائد کیے وہ بہت سنگین ہیں، الزامات کا مقصد میری شہرت کو نقصان پہنچانا تھا ، وکیل کے ذریعے ایک ارب ہرجانے کا نوٹس جاری کیا تھا لیکن زوہیب حسن نےایک ماہ بعدبھی جواب دینے میں ناکام رہے اور الزامات واپس نہ لیے۔

  • عمران خان کیخلاف ہتک عزت کے دعوی پر جلد فیصلہ کرنے کی شہباز شریف کی درخواست مسترد

    عمران خان کیخلاف ہتک عزت کے دعوی پر جلد فیصلہ کرنے کی شہباز شریف کی درخواست مسترد

    لاہور : ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف ہتک عزت کے دعوی پر جلد فیصلہ کرنے کی شہباز شریف کی درخواست مسترد کرتے ہوئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی، شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کےخلاف دعویٰ کا فیصلہ بروقت نہ ہونے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔

    عدالت نے شہباز شریف کی درخواست پر دفتری اعتراض کو برقرار رکھتے ہوئے مسترد کر دیا، عدالت نے درخواست گزار کو ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔

    شہباز شریف کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے ان کے خلاف پانامہ لیکس پر رقم کی پیشکش کے بے بنیاد الزامات لگائے، جس پر وزیراعظم کے خلاف سیشن عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہتک عزت کے دعوے میں تاحال عمران خان کی جانب سے جواب جمع نہیں کروایا گیا، عمران خان کے وکلا بحث کی بجاٸے تاخیری حربے استمال کیے جارہے ہیں، متعلقہ عدالت نے اس کیس میں 60 سے زائد مرتبہ التوا دیا، ہاٸی کورٹ ماتحت عدالت کو روزانہ سماعت اور قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے۔

  • سابق وزیراعظم کا سنتھیا رچی کےخلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کرنےکااعلان

    سابق وزیراعظم کا سنتھیا رچی کےخلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کرنےکااعلان

    لاہور : سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے امریکی شہری سنتھیا رچی کےخلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا شدید ردعمل  اورایف آئی اے میں طلبی پرسنتھیا نے بے بنیاد الزام لگایا، بطور وزیراعظم سنتھیا سے کوئی ملاقات تک نہیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سنتھیا رچی کے الزامات پر ہتک عزت کادعوی دائر کرنے کا اعلان کردیا اور کہا سنتھیا رچی نے بے بنیاد الزامات لگا کر ساکھ مجروح کی، پاکستان اور امریکا میں ہتک عزت کا دعوی دائر کیا جائے گا۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سنتھیا رچی کے بختاوربھٹو پر بے بنیاد الزامات کو نظرانداز کیا، بینظیر بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ سے جذبات مجروح ہوئے۔

    یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شدید ردعمل اور ایف آئی اے میں طلبی پر سنتھیا نے بےبنیاد الزام لگایا، بطور وزیراعظم سنتھیا سے کوئی ملاقات  تک نہیں کی، وفود سےکی گئی ملاقاتوں میں سنتھیا موجود تھیں تو علم نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سنتھیا سےپہلی اور آخری ملاقات 2019میں سفارتکار کےگھر پرہوئی، ملاقات میں جلیل عباس جیلانی اور دیگر پارٹی رہنمابھی موجود تھے۔

    مزید پڑھیں : امریکی خاتون کے رحمان ملک سمیت پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات

    گذشتہ روز پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پی پی رہنما مخدوم شہاب الدین پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ رحمان نے 2011 میں اس وقت زیادتی کی جب وہ وزیر داخلہ تھے۔

    سنتھیا رچی نے الزام عائد کیا تھا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایوان صدر میں دست درازی کی جبکہ سابق وزیر صحت مخدوم شہباب الدین پر بھی بدسلوکی کا الزام عائد کیا۔

    بعد ازاں امریکی خاتون شہری کے الزامات پر یوسف رضا گیلانی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ سنتھیا رچی نے عالمی رہنما بینظیر بھٹو پر بھی الزامات لگائے تھے جس پر پیپلزپارٹی کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا تھا۔

  • جہانگیرترین نے دو اینکر پرسنز  پر ہتک عزت کا دعویٰ کردیا

    جہانگیرترین نے دو اینکر پرسنز پر ہتک عزت کا دعویٰ کردیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیرترین نے اینکروسیم بادامی اور شاہ زیب خانزادہ پر ایک ارب روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ کردیا اور کہا 14دن میں معافی نہ مانگنے پر قانونی کارروائی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیرترین نے اینکروسیم بادامی اور شاہ زیب خانزادہ پر ہتک عزت کادعویٰ کردیا اور جس میں کہا گیا کہ دونوں اینکرزنےمیری ساکھ کونقصان پہنچانےکی کوشش کی، 14دن میں معافی نہ مانگنےپرایک ارب ہرجانےپر قانونی کارروائی کریں گے۔

    یاد رہے دو روز قبل جہانگیر ترین  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ  پنجاب میں ہماری حکومت مضبوط ہے اور حکومت پانچ سال پورے کرے گی، کمزور حکومت کا شورو واویلا صرف میڈیا کی حد تک ہے، میڈیا والے شام کو چینلوں پر بیٹھ کر حکومت جانے کی بات کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا تھا  اتحادیوں کے ساتھ ہماری بات طے ہوگئی اگلے ہفتے ناراض اتحادی کابینہ میں واپس آجائیں گے۔

    مزید پڑھیں : کمزور حکومت کا شورو واویلا صرف میڈیا کی حد تک ہے ، جہانگیر ترین

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی پچھلی حکومت کی وجہ سے ہوئی ہے، سابقہ حکومت نے مصنوعی طور پر ڈالر،گیس اور بجلی کے ریٹس کو روکے رکھا۔

    انھوں نے مزید کہا  تھاکہ نواز شریف ملک میں واپس نہیں آئیں گے، ملکی نظام کی بہتری کیلئےلوکل باڈیز الیکشن 2020 میں ہی ہوں گے، ایک سوال کے جواب میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ گنے کی قیمت بڑھنے سے چینی کی قیمت بڑھی ہے