Tag: Defance police

  • کراچی : گھر سے خاتون کی لاش برآمد، بیٹا شامل تفتیش

    کراچی : گھر سے خاتون کی لاش برآمد، بیٹا شامل تفتیش

    کراچی : ڈیفنس خیابان بد رمیں گھر سے خاتون کی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیشفرت سامنے آئی ہے، موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہوگی۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں متوفیہ کوثر اور اس کا بیٹا آغا علی رہائش پذیر تھے، واقعے کے وقت متوفیہ کے بیٹے سمیت 3بچے بھی گھرمیں موجود تھے۔

    متوفیہ خاتون کے بیٹے آغا علی احمد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ میری والدہ ڈپریشن کے مرض میں مبتلا تھیں، اور ان علاج جاری تھا۔

    بیٹے نے بتایا کہ گھر میں والدہ کے علاوہ میری دوست کے بچے بھی ٹھہرے ہوئے ہیں، رات 3بجے تک دوست کے بچوں کے ساتھ مووی دیکھی اور سب سوگئے۔

    آغا علی احمد کے مطابق جب دن میں 2بجے سوکر اٹھا تو والدہ کے کمرے کا دروازہ اندر سے لاک تھا، والدہ کو کال کی اور گارڈ سے بھی معلومات حاصل کیں۔

    اس نے بتایا کہ لاک توڑ کر دروازہ کھولا تو والدہ کی لاش زمین پر پڑی تھی، جس کے بعد پولیس اور ریسکیو اداروں کو اطلاع دی، پولیس نے شک کی بنیاد پر خاتون کے بیٹے کو حراست میں لے لیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس حکام نے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، فوری طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، شک ہے کہ بیٹے نے ہی اپنی ماں کو قتل کیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق خاتون کا بیٹا نشے کا عادی ہے۔

  • کراچی : فلیٹ سے ملنے والی خاتون کی لاش معمہ بن گئی

    کراچی : فلیٹ سے ملنے والی خاتون کی لاش معمہ بن گئی

    کراچی : ڈیفنس فیز5کھڈا مارکیٹ کے قریب فلیٹ سے خاتون کی لاش ملنے کے بعد پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس کی کھڈا مارکیٹ کے پاس فلیٹ سے پولیس کو ایک خاتون کی لاش ملی ہے۔ جسے ابتدائی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ایس ایس پی ساؤتھ اسدرضا نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ خاتون کے چہرے پر بدترین تشدد کےنشانات تھے جس کے بعد پولیس نے جناح اسپتال سے خاتون قتل کے الزام میں اس کے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے۔

    پولیس کے مطابق خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے، شوہر سے ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس کا گزشتہ رات بیوی سے جھگڑا ہوا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مقتولہ کو ذہنی مریض قرار دے رہا ہے، دونوں میاں بیوی نے ایک ماہ قبل کھڈا مارکیٹ کے اس فلیٹ میں رہائش اختیار کی تھی، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

    علاوہ ازیں پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے علاقے گکھڑ میں نشے کےعادی شوہر نے جھگڑے کے بعد بیوی کو قتل کردیا، مقتولہ6بچوں کی ماں تھی، ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

  • کراچی : ڈھائی کروڑ روپے چوری کرنے والا ملزم گھر کا بھیدی نکلا

    کراچی : ڈھائی کروڑ روپے چوری کرنے والا ملزم گھر کا بھیدی نکلا

    کراچی : دن میں چوکیداری اور رات کو چوری کرنے والا چوکیدار ڈیفنس پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم نے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کاسامان اور نقدی چوری تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی چوری کرنے والا چوکیدار پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے چند روز قبل بنگلے میں واردات کی تھی، گرفتار ملزم ریاض احمد بنگلہ کا چوکیدار ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم چوکیدار نے سونے کے زیورات، گھڑیاں اور دیگر سامان چوری کیا تھا،بنگلے کے چوکیدار ملزم ریاض احمد نے ڈپلی کیٹ چابی بنوا رکھی تھی۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے بنگلے سے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا سامان اور ڈھائی لاکھ روپے چوری کیے تھے، گرفتارملزم سے مسروقہ زیورات اور65ہزار روپے کی نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔

  • کراچی : گھروں میں چوریاں کرنے والی ماسیوں کا گروہ پکڑا گیا

    کراچی : گھروں میں چوریاں کرنے والی ماسیوں کا گروہ پکڑا گیا

    کراچی : ڈیفنس کے بنگلوں میں چوری کی وارداتیں کرنے والی 3ماسیاں پکڑی گئیں، ایک ملزمہ مالکن کے قتل میں بھی ملوث ہے۔ چار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گذری پولیس نے ڈیفنس کے بنگلوں میں چوریوں کی متعدد وارداتیں کرنے والی ماسیوں کے3رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا، گروہ کے7ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

    اس حوالے سے پولیس حکام نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ گرفتار ہونے والی ماسیوں نے حال ہی میں گھر والوں کو نیند کی گولیاں کھلا کر ایک بنگلے میں چوری کی واردات کی ہے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ملزمہ شکیلہ، آسیہ زاہد اور شمیم عرف رانی شامل ہیں، ،ملزمہ کے قبضے سے نقدی، زیورات اور قیمتی کپڑے برآمد کرلیے گئے ہیں۔

    گرفتار ملزمہ شکیلہ اور رانی نے سچل میں واقع ایک بنگلے میں چوری کی، نشہ آور مشروب مالکن کو پلایا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی، اس کے علاوہ ملزمہ مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث بھی ہے۔

  • کراچی : پولیس اہلکار ڈھائی سال پہلے چوری کی گئی گاڑی چلاتا ہوا پکڑا گیا

    کراچی : پولیس اہلکار ڈھائی سال پہلے چوری کی گئی گاڑی چلاتا ہوا پکڑا گیا

    کراچی : شہر قائد میں پولیس اہلکار بھی چوری ہونے والی گاڑیاں چلانے لگے، ڈھائی سال قبل چوری ہونے والی کار کاغذات میں اب تک برآمد نہ ہوسکی، سی پی ایل سی نے گاڑی قبضے میں لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سی پی ایل سی کے ہمراہ پولیس کی اسنیپ چیکنگ جاری تھی کہ اس دوران ایک گاڑی کو روکا گیا، پولیس نے ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی تو گاڑی نمبر اے پی جی699 کو چیک کیا گیا تو وہ چوری کی نکلی۔

    مزید تفتیش پر ڈرائیور نے انکشاف کیا کہ وہ خود بھی پولیس اہلکار ہے، اس حوالے سے سی پی ایل سی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے گاڑی کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں کار چوری کی انوکھی واردات، پولیس پریشان

    مذکورہ گاڑی سال 2016 میں اورنگی ٹاؤن سے چوری ہوئی تھی ، پولیس ریکارڈ کے مطابق یہ گاڑی اب تک برآمد نہیں ہوئی ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کے پاس اس گاڑی کی موجودگی پر سی پی ایل سی اور پولیس خود بھی حیران ہے، گرفتار پولیس اہلکار سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔