Tag: defence budget

  • امریکہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف یومیہ90 لاکھ ڈالرخرچ کررہا ہے

    امریکہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف یومیہ90 لاکھ ڈالرخرچ کررہا ہے

    امریکہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف عراق اور شام میں جاری جنگ میں یومیہ 90 لاکھ امریکی ڈالرخرچ کررہا ہے جبکہ دو ارب 70 کروڑ ڈالر اب تک ہونے والے فضائی حملوں میں صرف کئے جاچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ بین الاقوامی اتحادی فوجیں گذشتہ سال اگست سے شام اورعراق میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف کارروائیاں کررہی ہیں۔

    اس جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک امریکہ کے مالی اخراجات پہلی بار سامنے آئے ہیں اور انھیں پینٹاگون نے ریلیز کیا ہے۔

    ان اعدادو شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جنگی اخراجات میں سے دو تہائی فضائی کارروائیوں پرخرچ ہو رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ امریکی کانگرس نے مزید خرچ پر پابندی عائد کرنے کے لیے نئی قانون سازی کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔

    امریکی ایوانِ نمائیندگان نے 57 ارب 90 کروڑ ڈالر کا دفاعی بل منظور کییا تھا۔ اراکین نے ان ترامیم کے مطالبے کو رد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف جنگ میں مزید رقم دیے جانے کو روکا جائے۔

  • دفاعی بجٹ میں آرمی کو ملے گا سب سے بڑا حصہ

    دفاعی بجٹ میں آرمی کو ملے گا سب سے بڑا حصہ

    اسلام آباد:حکومت نے مالی سال 2015-2016 میں دفاع کے شعبے میں 781 ارب روپے مختص کردئے، جو کہ گذشتہ سال 2014-2015 سے 11.1 فیصد زیادہ ہیں, آرمی کودفاعی بجٹ کا سب سے بڑا حصہ ملے گا

    گذشتہ معاشی سال 2014-2015 میں حکومت بے دفاع کے لئے 700 ارب روپے مختص کئے تھے جسے بعد ازاں بڑھا کر 719 ارب کردیا گیا تھا۔ حالیہ بجٹ میں آرمی کو 371.04 ارب روپے ملیں گے جو کہ کل دفاعی بجٹ جا 47.5 فیصد ہے۔ ایئر فورس کو 371.04 ارب روپے (21 فیصد) اور پاک بحریہ کو 84.9 ارب روپے ملیں گے جو کہ کل دفاعی بجٹ کا 10 فیصد ہے۔

    حکومت کا کہنا ہے کہ دفاعی بجٹ میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے کیونکہ ملک اس وقت دہشت گردی کے عفریت سے نبرد آزما ہے جسے شکست دینے کے لئے طویل المعیاد منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

    دفاعی بجٹ میں کئے گئے حالیہ اضافے سے مسلح افواج کو اپنی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے اور سیکیورٹی کو درپیش مسائل کا سامنا کرنے میں مدد ملے گی۔

    وزیرِ خزانہ اسحاق ڈارکا اپنی بجٹ تقریرمیں کہنا تھا کہ’’ آپریشن ضرب عضب برائی کی جڑ کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے شروع کیا گیا تھا اور مسلح افواج نے اس میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں جن کا ہر پاکستانی کو اعتراف کرنا چاہیئے‘‘۔ ’’

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’کراچی اورپشاورمیں دہش گردوں کی باقیات کی جانب سے کی جانے والی جان لیوا کاروائیاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ جنگ کے اس مرحلے پرہم مطمئن ہوکر نہیں بیٹھ سکتے‘‘۔

  • آئندہ مالی سال کا بجٹ، دفاعی اخراجات میں 9 فیصد اضافہ متوقع

    آئندہ مالی سال کا بجٹ، دفاعی اخراجات میں 9 فیصد اضافہ متوقع

    اسلام آباد: ملک میں امن وامان کی خراب صورت حال اور آپریشن ضربِ عزب جاری رکھنے کیلئے آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں اضافہ کئے جانے کا امکان ہے۔

    وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاعی اخراجات میں نو فیصد یا ستر ارب روپے کا اضافہ کئے جانے کا امکان ہے، ملک کو درپیش امن و امان کے مسائل کے باعث دفاعی اخراجات میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

    گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں دفاع کیلئے سات سو ارب روپے رکھے گئے تھے جبکہ رواں مالی سال دفاعی بجٹ کا حجم سات سو ستر ارب روپے تک ہوسکتا ہے۔

  • امریکی کانگریس کی آئندہ سال کے دفاعی بجٹ کیلئے پانچ سو ستتر بلین ڈالر کی منظوری

    امریکی کانگریس کی آئندہ سال کے دفاعی بجٹ کیلئے پانچ سو ستتر بلین ڈالر کی منظوری

    واشنگٹن: امریکی کانگریس نے آئندہ مالی سال کے دفاعی اخراجات کیلئے پانچ سو ستتر بلین ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔

    کانگریس سے منظوری حاصل کرنے والے دفاعی اخراجات کے بِل میں پینٹاگون کیلئے چار سو چھیانوے ارب ڈالر منظور کئے گئے ہیں جبکہ جوہری منصوبوں کیلئے سترہ عشاریہ نو ارب ڈالر کی رقم رکھی گئی ہے۔

    مالیاتی بِل کے حق میں نواسی جبکہ مخالفت میں گیارہ ووٹ پڑے ہیں۔ دو ہزار پندرہ کے امریکی دفاعی اخراجات میں بیرون ملک کارروائیوں کیلئے بھی چونسٹھ بلین ڈالر مختص کئے گئے ہیں۔

    آئندہ سال کے مالی بجٹ میں داعش کےخلاف کارروائی کیلئے شامی اپوزیشن اور عراقی سیکیورٹی اداروں کے لئے بھی رقم رکھی گئی۔