Tag: defence Day

  • پاک فوج کا شہید برہان وانی سمیت شہدائے کشمیر کو خراجِ تحسین پیش

    پاک فوج کا شہید برہان وانی سمیت شہدائے کشمیر کو خراجِ تحسین پیش

    راولپنڈی : پاک فوج کی جانب سے 6 ستمبر یوم دفاع و شہداء 2018 کی مناسبت سے شہید برہان وانی سمیت کشمیر کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے نئی ویڈیو ریلیز کردی۔

    نئی ویڈیو میں مقبوضہ کشمیر کے شہداء ، زخمیوں اور جدوجہد کو دکھا گیا ہے جبکہ پیلٹ گن کے متاثرین کو بھی دکھایا گیا ہے۔

    یوم دفاع وشہدا پر جاری کی گئی نئی ویڈیو میں شہید برہان وانی کوخراج عقیدت پیش کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ شہدائے جدوجہد آزادی کشمیر کو سلام۔#ہمیں پیار ہے پاکستان سے۔

    واضح رہے پاک فوج نے یوم دفاع و شہداء 2018 کو ’ہمیں پیار ہے پاکستان ’سے کے نام سے منفرد انداز میں منانے اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے آئی ایس پی آر اس نے نیا نغمہ بھی جاری کیا تھا۔

    پاک فوج کی جانب سے ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ مہم کے سلسلے میں خصوصی پروموز جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس سے قبل نشانِ حیدر حاصل کرنے والے شہداء اور پہلی بارملک کے ان سیاست دانوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جو دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہوئے جبکہ غازیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

  • "عشق وطن سے” پاک بحریہ کا یوم دفاع وشہدا پر خصوصی نغمہ جاری

    "عشق وطن سے” پاک بحریہ کا یوم دفاع وشہدا پر خصوصی نغمہ جاری

    اسلام آباد : پاک بحریہ نے یوم دفاع وشہدا کی مناسبت سے خصوصی نغمہ ’عشق وطن سے‘ اور پرومو جاری کیا ہے، پرومو میں بحریہ کی کامیابیوں اور قربانیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کی جانب یوم دفاع وشہدا پر نغمے کا ٹیزر اور پرومو جاری کیا ہے ، پاک بحریہ کے نغمے’’عشق وطن سے‘‘میں وطن سے محبت کا اظہار کیا گیا ہے، وطن کی سرحدوں کے دفاع کا عہد بھی نغمے کا حصہ ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے پاک بحریہ کا پرومو 71 سالہ تاریخ میں عوام، بحریہ کے لازوال رشتے کی بنیاد ہے، پرومو میں بحریہ کی کامیابیوں اور قربانیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل پاک بحریہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ویڈیو ریلیز کی تھی ، جس میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا۔

    خیال رہے یوم دفاع وشہدا کل جوش و خروش سے منایا جائے گا، اس حوالے سے مرکزی تقریب پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو میں منعقد کی جائے گی۔

    واضح رہے پاک فوج نے یوم دفاع و شہدا 2018 کو ’ہمیں پیار ہے پاکستان ’سے کے نام سے منفرد انداز میں منانے اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے آئی ایس پی آر اس نے نیا نغمہ بھی جاری کیا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یومِ دفاع و شہدا 2018 پر قوم کے شہیدوں اور ان کے گھر والوں کو یاد کیا جائے گا اور قوم سے درخواست کی تھی کہ وہ 6 ستمبر یومِ دفاع و شہدا پر تمام شہدا کے گھر جا کر انھیں خراجِ عقیدت پیش کریں۔

    یاد رہے پاک فوج کی جانب سے ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ مہم کے سلسلے میں خصوصی پروموز جاری کئے تھے، جس میں نشانِ حیدر حاصل کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا جبکہ پہلی بارملک کے ان سیاست دانوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جو دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہوئے۔

  • پوری قوم ملکی دفاع کے لیے متحد ہے، سعد رفیق

    پوری قوم ملکی دفاع کے لیے متحد ہے، سعد رفیق

    لاہور : وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سپرپاور کہلوانے والوں سے کہتے ہیں کہ پاکستان کو دھمکیاں نہ دیں، ہماری قربانیوں کا اعتراف کیا جائے، پوری قوم ملکی سالمیت اوردفاع کے لیے متحد ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں یادگار شہداء پر پھول ڈالنے کے بعد یوم دفاع پرتقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہی۔

    اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر تجارت ملک پرویز، خواجہ عمران نذیر، مبشرجاوید اور دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے، انہوں نے شہداء کے بلند درجات کے لیے بھی دعا کی۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہماری افواج ایک عرصے سے دہشت گردی کے خلاف لڑررہی ہیں، پاک افواج کے جوان ہمارے لیےجانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، پوری قوم آج یوم دفاع پراپنے شہداء کوسلام پیش کرتی ہے، پاکستان کی سالمیت اوردفاع کے لیے ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اور قوم متحد ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 1965 کے بعد پاکستان پر 1971 میں جارحیت مسلط کی گئی،1971 میں سازش کی گئی ورنہ پاکستان کبھی نہ ٹوٹتا۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سپرپاور کہلوانے والے پاکستان کودھمکیاں نہ دیں، دہشت گردی کےبیج وہی بوتے ہیں جو دنیا پرحکمرانی کی خواہش رکھتےہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری قربانیوں کا اعتراف کیا جائے، پاکستان کو دبانےکی کوشش کی جارہی ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سےدیکھنےکی اجازت نہیں دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج منظم اور طاقتور ہے، ہمیں کسی کے لال قلعے پر جا کر اپنا جھنڈا نہیں لہرانا، پاکستان کسی سے لڑنا نہیں چاہتا مگر تھکتا بھی نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا کی فوج کو افغانستان سے واپس جانا چاہیے، خطےمیں امن کے لیے بھارت کو برابری کی سطح پر بات کرنا ہوگی، بھارت دہشت گردوں کی سرپرستی کرے گا تو یہ لڑائی چلتی رہے گی۔

  • دہشتگردی کوشکست دینے کیلئے1965کےجذبے، اتحادکی ضرورت ہے،بلاول

    دہشتگردی کوشکست دینے کیلئے1965کےجذبے، اتحادکی ضرورت ہے،بلاول

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا یوم دفاع پر کہنا ہے کہ دہشتگردی کوشکست دینےکیلئے1965کےجذبے،اتحادکی ضرورت ہے، ملک کی خاطر جانوں کے نذرانے دینے والے ناقابل فراموش ہیرو ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کی مناسبت سے جاری کردہ اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کی صورت میں ملک کو درپیش خطرات کو شکست دینے کے لیئے قوم کو اْسی جذبے اور اتحاد کی ضرورت ہے، جس کا مظاہرہ پینسٹھ کی جنگ کے دوران کیا گیا تھا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ مضبوط، ناقابل تسخیر دفاع فقط قومی اتحاد سے ہی ممکن بنایاجاسکتاہے، ذوالفقاربھٹونےایٹمی پروگرام، بینظیر نے میزائیل ٹیکنالوجی کا تحفہ دیا۔

    پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ملک کی خاطرجانوں کے نذرانے دینے والے ناقابل فراموش ہیروہیں، ہم اپنے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہدا کے خاندانوں کو یقین دلاتے ہیں، ہماری حمایت، ہمدردی ان کے ساتھ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • یوم دفاع ہمیں بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ،سربراہ پاک فضائیہ

    یوم دفاع ہمیں بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ،سربراہ پاک فضائیہ

    اسلام آباد : پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے یوم دفاع ہمیں بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ، عظیم قربانیوں کی لازوال مثالیں آئندہ نسلوں کیلئےمشعل راہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے یومِ دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے بہادرسپوتوں نےبلاشبہ،جرأت و بہادری کے شاندار کارنامے سر انجام دیئے، یوم دفاع ہمیں بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور یہ عظیم قربانیوں کی لازوال مثالیں آئندہ نسلوں کیلئےمشعل راہ ہیں۔

    ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا حصول آزادی سےاب تک پاک فضائیہ نےبیش بہا قربانیاں دی ہیں، بہادر سپوتوں نے پیشہ ورانہ مہارت سےدشمن کو منہ توڑ جواب دیا، قوم مادروطن کی خاطرجانیں نچھاور کرنے والوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ ملک کودرپیش مشکلات اسی جذبہ قومیت کے احیاکی متقاضی ہیں، ہم سب یک جان ہو کر ان حالات کا مردانہ وار مقابلہ کرینگے، وطن عزیز کو ترقی کی شاہراہ پر لے کر چلیں گے۔

    سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ یوم دفاع کے جذبے سے سرشار ہو کر آئیے ہم سب عہد کریں ، ملکی تعمیر و ترقی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے، ہم آزادی اور ملکی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، پاکستان امن پسند ملک کے ناطے دنیا سے خوشگوار تعلقات پر یقین رکھتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اہلخانہ کے ہمراہ شبیر شریف کے مزار پر حاضری

    سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اہلخانہ کے ہمراہ شبیر شریف کے مزار پر حاضری

    لاہور: یوم دفاع کے موقع پر میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کے مزار پر سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر اہل خانہ نے حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یومِ دفاع ملی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے اس موقع پر سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دیگر اہل خانہ کے ہمراہ میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کے مزار پر حاضری دی،اور پھول چڑھائے اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

    اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی، میجر شبیر شریف کے بیٹے تیمور شریف بھی راحیل شریف کے ہمراہ تھے۔

    شہید کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ارض وطن پر مٹنے والے ہی قوم کے اصل ہیرو ہیں۔

    واضح رہے کہ میجر شبیر شریف شہید سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے بڑے بھائی تھے، انہوں نے 1971 کی پاک بھارت جنگ میں دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیے تھے اور شہادت کا رتبہ پایا، جس پر انہیں نشان حیدر سے نوازا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آج ہم ایک ایٹمی قوت ہیں اور آج کا پاکستان 1965کے مقابلےمیں کہیں زیادہ مضبوط ہے، وزیراعظم

    آج ہم ایک ایٹمی قوت ہیں اور آج کا پاکستان 1965کے مقابلےمیں کہیں زیادہ مضبوط ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد : یوم دفاع پر صدر اور وزیراعظم نے قوم کے نام خصوصی پیغامات میں کہا ہے کہ آج کاپاکستان 1965کےمقابلےمیں کہیں زیادہ مضبوط ہے، چھ ستمبر کا دن ہرقسم کےخطرات کیخلاف ہماراعزم مضبوط کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کاپاکستان 1965کےمقابلےمیں کہیں زیادہ مضبوط ہے، آج ہم ایٹمی قوت ہیں اور ہماری پاک فوج پہلے سے زیادہ تربیت یافتہ اور چوکس ہے، آپریشن ضربِ عضب، ردالفساد اور خیبرفور نے دشمن کی کمر توڑ دی ہے۔

    نہوں نے کہا کہ دشمن مذہب، رنگ ونسل یاعلاقائی تشخص کے نام پر ہماری وحدت کو نقصان نہ پہنچائے، اس کے لئے اتحاد،ایمان اور تنظیم سے دشمن کی ریشہ دوانیوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

    مقبوٖٖضہ کشمیر کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا جبر سے کشمیری عوام کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی، سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔پاکستانی قوم کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

    قوم دشمن کی جارحیت کے خلاف مسلح افواج کےشانہ بشانہ کھڑی ہے، صدر ممنون

    صدر ممنون حسین یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چھ ستمبرایک یادگار دن ہے، اس روز اہل پاکستان نے  مثال قومی اتحاد کا مظاہرہ کیا، چھ ستمبر کا دن ہرقسم کےخطرات کیخلاف ہماراعزم مضبوط کرتا ہے۔

    صدرمملکت کا کہنا ہے کہ قوم دشمن کی جارحیت کے خلاف مسلح افواج کےشانہ بشانہ کھڑی ہے، آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • یومِ دفاع کی تاریخ ساز فتح کو 52 برس بیت گئے

    یومِ دفاع کی تاریخ ساز فتح کو 52 برس بیت گئے

    ملک بھرمیں آج جنگ ِ ستمبر کی یاد میں منایا جانے والا یوم ِدفاع ملک بھر میں ملی جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے‘ہمارے شیر دل جوانوں کی اس یاد گار فتح کو 52 برس بیت گئے۔

    آج ملک بھر میں یوم دفاع بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے،52 ویں یوم دفاع کا آغاز دفاقی دار الحکومت میں 31 اور صوبائی دار الحکومتوں میں 21 ، 21 توپوں کی سلامی سے آغاز ہوا۔

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں یوم دفاع کی گولڈن جوبلی کے موقع پرکراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ، جبکہ مزار اقبال پر بھی گارڈز کے تبدیلی کی تقریب منعقد کی گئی۔

     

    چھ ستمبر 1965 کو آج ہی کے دن پاکستان افواج کے بہادر سپوتوں نے دشمن کو کاری ضرب لگا کر منہ توڑ جواب دیا تھا، جو تا دنیا تک یاد رہے گا، اس جنگ میں مٹھی بھر فوج نے اپنے سے کئی گناہ بڑے دشمن کو ناکو چنے چبوا دیئے تھے۔ اس دن شہید ہونے والوں کی یادگاروں پر پھول چڑھائے جاتے ہیں، جب کہ قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

    دشمن کی گولیاں ختم ہوجائیں گی، ہمارے جوانوں کے سینے نہیں، آرمی چیف*

     اس دن کی مناسبت سے ریڈیو اور ٹی وی چینلز پر مختلف پروگرامز بھی نشر کیے جاتے ہیں، یوم دفاع ہمیں ملکی دفاع اور وقار کی خاطر ڈٹ جانے کا سبق دیتا ہے، جب ہمارے سپاہیوں، غازیوں اور شہیدوں ملک کے خاطر اپنی جانوں کو پیش کیا۔

    باون سال قبل 6 ستمبر 1965 کو دشمن کی جارحیت کے جواب میں پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن گئی تھی۔ بری ، بحری، فضائی اور جہاں مسلمان فوجیوں نے دفاع وطن میں تن من دھن کی بازی لگائی وہیں پاکستان میں بسنے والی اقلیت بھی دشمن کے دانت کھٹے کرنے میں پیش پیش رہی۔

    چھ ستمبر کو دشمن کو ناکوں چنے چبوانے والے شیردل جوانوں نے مذہب اور فرقے سےبالاتر ہو کر وطن عزیز کے چپے چپے کا دفاع کیا، ایئر مارشل ایرک گورڈن ہال نے آزادی کے بعد پاک فضائیہ کے انتخاب کو ترجیح دی جبکہ وہ بھارتی ایئر فورس کا انتخاب بھی کر سکتے تھے، جنگ چھڑی تو انہیں احساس ہوا کہ پاک فضائیہ کے پاس بمبار طیاروں کی کمی ہے۔

    انہوں نے سی ون تھرٹی ٹرانسپورٹ طیارے میں تبدیلی کی اور اسے بمباری کے قابل بنایا، ان طیاروں کی مدد سے انہوں نے لاہور کے اٹاری سیکٹرمیں بھارت کے ہیوی توپ خانے کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔

    Defence Day

    یومِ دفاع، مزارِ قائد اور مزارِاقبال پر گارڈزکی تبدیلی کی پُروقار تقریب*

    اسی طرح پارسی برادری سے تعلق رکھنے والے لیفٹینٹ میک پسٹن جی سپاری والا نے بلوچ رجمنٹ کی قیادت کرتے ہوئے بھارتی سورماوں کو خاک چٹا دی تھی ان کے علاوہ ایئرفورس پائلٹ سیسل چودھری، اسکورڈرن لیڈر ڈیسمنڈہارنے، ونگ کمنڈر نزیر لطیف، ونگ کمانڈر میرون لیزلی اور سکواڈرن لیڈر پیٹر کرسٹی سمیت بے شمار اقلیتی برادری نے مقدس سرزمین پر بھارت کے ناپاک قدم روکنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دی تھی جبکہ وطن عزیز کے بے مثل سپوت ایم ایم عالم کو ہم کیسے بھول سکتے ہیں جنہوں نے ایک منٹ میں دشمن کے پانچ جہاز گرا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا جو آج بھی قائم ہے۔

    پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے رات کے اندھیرے میں لاہور کے تین اطراف سے حملہ کیا تو عالمی سطح پر بھی بھارت کے اس مکار انہ رویے کی شدید مذمت کی گئی ۔ پاکستان کے سدا بہار دوست چین نے اپنی افواج کے ایک بڑے حصے کو بھارتی بارڈر کے ساتھ لا کھڑا کیا تھا اور مبصروں کے مطابق پاکستان کے سپاہیو ں کی دلیری اور چینی محاذ کھل جانے کے ڈر سے بھارت نے پسپائی میں ہی عافیت جانی اورخود ہی جنگ چھیڑ کر سیز فائر کے لیے اقوامِ متحدہ میں پہنچ گیا۔

    Defence Day

    یوم دفاع کا آغاز ہوتے ہی عوام نے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کر کے اپنے جوش و جذبے اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ ، وفاقی وزراء، صوبائی وزراء اور دیگر سیاستدانوں نے عوام کو یوم دفاع کی بھرپور مبارکباد دی ہے اور شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ عظیم دن داد ِ شجاعت دینے والے جاں بازوں اور شہیدوں کو عقیدت کا نذرانہ پیش کیا جاتا ہے۔

  • یومِ دفاع، مزارِ قائد اور مزارِاقبال پر گارڈزکی تبدیلی کی پُروقار تقریب

    یومِ دفاع، مزارِ قائد اور مزارِاقبال پر گارڈزکی تبدیلی کی پُروقار تقریب

    کراچی: ملک بھر میں یومِ دفاع ملی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار اورشاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پرُوقار تقاریب ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں یومِ دفاع کے موقع پر مزارِقائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پْروقار تقریب منعقد ہوئی، مزارقائد پر پاک فضائیہ کاچاق وچوبنددستہ نے سلامی پیش کی ۔ شائینوں نے گارڈزکےفرائض سنبھال لئے۔

    تقریب کے مہمان خصوصی ایئروائس مارشل عمران خالد تھے،گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی ایئروائس مارشل عمران خالد نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ائیروائس مارشل عمران خالد نے نے کہا دشمن نے ارض پاک کو میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کو تباہ برباد کردیں گے۔

    دوسری جانب لاہور میں مزار اقبال پر اعزازی گارڈ کی تعیناتی کی پر وقارتقریب ہوئی، گیریژن کمانڈر میجر جنرل محمد عامر نے مزار اقبال پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔

    پاک رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے مزاراقبال پر سلامی دی اور ذمہ داری سنبھال لی۔

    دن کا آغاز ملک بھر کی مساجد میں ملکی سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا، انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں شہید ہونے والوں کی یادگاروں پر پھول چڑھانے کے علاوہ قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • دشمن کا بارود اورگولیاں ختم ہوجائیں گی، ہمارے جوانوں کے سینے نہیں، آرمی چیف

    دشمن کا بارود اورگولیاں ختم ہوجائیں گی، ہمارے جوانوں کے سینے نہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی : یوم دفاع کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دشمن کا بارود اور گولیاں ختم ہوجائیں گی، ہمارے جوانوں کے سینے نہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یوم دفاع اور یوم شہدا کے موقع پر آئی ایس پی آر کی جانب سے پرومو جاری کردیا گیا ہے ، پاکستان زندہ باد۔ یوم دفاعِ پر دفاع اور شہداء سے متعلق مرکزی تقریب کل رات جی ایچ کیومیں ہوگی۔

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا یوم دفاع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہنا ہے کہ مشرق اور مغرب میں موجود پاکستان کے دشمن سن لیں، دشمن کا بارود اور گولیاں ختم ہوجائیں گی، ہمارے جوانوں کے سینے نہیں اور نہ ہمارا عزم کمزور ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔