Tag: defence Day

  • یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا آفیشل ملی نغمہ ”یاریاں” ریلیز

    یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا آفیشل ملی نغمہ ”یاریاں” ریلیز

    کراچی: یوم دفاع پر آئی ایس پی آر نے آفیشل ملی نغمہ ”یاریاں” ریلیز کردیا جس میں گلوکاری کا مظاہرہ عاطف اسلم اور علی ظفر نے کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے شہدائے ستمبر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملی نعمہ یاریاں جاری کردیا، ملی نغمے میں معروف گلوگار عاطف اسلم اور علی ظفر نے آواز کے جادو سے جذبہ حب الوطنی کا جوش جگادیا۔

    چھ ستمبر جب بھی آئے شہیدوں کی قربانیوں کی یاد دلائے اور نئی نسل میں جوش جگائےگی۔

    گزشتہ روز جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو) میں یوم دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب کے دوران گلوکار عاطف اسلم اور علی ظفر نے یہی ملی نغمہ براہ راست گایا تھا۔

    قبل ازیں پاکستان ایئر فورس نے چھ ستمبر یوم دفاع کے موقع پر نیا ملی نغمہ” فضاؤں کے محافظ” ریلیز کیا تھا، ملی نغمے سے پاک فضائیہ کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے، اس ملی ںغمے میں عمیر جسوال نے خوبصورت انداز میں آواز کا جادو جگایا ہے۔

  • سن 1965 کی پاک بھارت جنگ: جوانوں کا خون گرما دینے والے نغمے

    سن 1965 کی پاک بھارت جنگ: جوانوں کا خون گرما دینے والے نغمے

    کراچی: جب قومی نغموں میں جذبہ اور وطن سے محبت کا جنون شامل ہو اور توقومی ترانے کی مدھر دھن اور سر آزادی کے پروانوں کو مدہوش کر نے کے ساتھ لطف اندوز کرنے کا ساماں ہوتے ہیں  اور جذبہ ایمان بلند ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے جوانوں کے حوصلے بھی بلند ہوجاتے ہیں ۔

    سن 1965 کی پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی بہادرافواج نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیے۔ ہرکوئی اپنے اپنے انداز میں وطن عزیز کے لیے قربانی دینے کو بے قرارتھا، اس دوران فنکاروں اور گلوکاروں کا کردار بھی قابل دید رہا۔

    پاک فوج اور وطن سے محبت کا اظہار کرنے والے چند ملی نغمے اسے بھی ہیں  جو کئی دہائیوں سے ہر محب وطن کے دلوں میں اپنی جگہ بنائے ہوئے ہیں، جن میں پاک فوج کے بہادری اور جذبے کیا ذکر کیا گیا ہے۔

    انیس سو پینسٹھ کی پاک بھارت جنگ میں ملکہ ترنم نور جہاں کو سب سے زیادہ ملی ترانے ریکارڈ کرانے کا اعزاز حاصل ہوا،جنگ کے پرجوش لمحات میں ملکہ ترنم نور جہاں کے گیت نشر ہوتے تو میدان جنگ میں لڑنے والے پاک افواج کے جوانوں کے حوصلے بلند ہوجاتے، ساتھ ہی عوام پر بھی وجد طاری ہوجاتااور ہر کوئی میدان جنگ کی طرف چل دیتا۔

    پاکستان کے مشہور و معروف گلوکاروں کے چند  ایسے ملی نغمے جن تخلیق کے بعد سے کبھی ان کی شہرت میں کمی نہیں آئی مندرجہ ذیل ہیں۔

     

    حال ہی میں آئی ایس پی آر کی جانب سے شہدا آرمی پبلک اسکول کے شہدا کے یاد میں ایک نغمہ پیش کیا جس پورے ملک میں بہت پزیرائی حاصل کی۔

     

  • یوم دفاع ، پاک فضائیہ کا نیا ملی نغمہ ’’ فضاؤں کے محافظ ‘‘ ریلیز

    یوم دفاع ، پاک فضائیہ کا نیا ملی نغمہ ’’ فضاؤں کے محافظ ‘‘ ریلیز

    کراچی : پاک فضائیہ نے یوم دفاع کے موقع پر نیا ملی نغمہ ’’ فضاؤں کے محافظ ‘‘ ریلیز کردیا ہے۔

    پاکستان ایئر فورس نے چھ ستمبر یوم دفاع کے موقع پر نیا ملی نغمہ” فضاؤں کے محافظ” ریلیز کردیا ہے، ملی نغمے سے پاک فضائیہ کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے، اس ملی ںغمے میں عمیر جسوال نے خوبصورت انداز میں آواز کا جادو جگایا ہے۔

    چھ ستمبر جب بھی آئے شہیدوں کی قربانیوں کی یاد دلائے اور نئی نسل میں جوش جگائے۔

    اس خوبصورت اور جوشیلے ملی نغمے کو فہد ایم خان نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ڈائریکشن شارق ایم خان نے دی ہے، ایگزیکٹو پروڈیوسر ایئر کموڈور سید محمد علی ہیں۔

  • یومِ آزادی اور یوم دفاع پرکراچی اور اندرون سندھ میں دہشت گردی کا خطرہ

    یومِ آزادی اور یوم دفاع پرکراچی اور اندرون سندھ میں دہشت گردی کا خطرہ

    کراچی : حساس اداروں نے کراچی اور اندرون سندھ میں دہشت گردی کا خطرہ ظاہر کیا ہے، حساس اداروں نے تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد یوم آزادی اور یوم دفاع کے موقع کراچی اور اندرون سندھ میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنا چاہتے ہیں جبکہ الرٹ کی کاپی وزات داخلہ سندھ، رینجرز ہیڈ کواٹر اور آئی جی سندھ کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حساس ادارے کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ برصغیر اور تحریک طالبان سوات کے دہشتگرد کراچی اور اندرون سندھ میں دہشتگردی کر سکتے ہیں۔

    تھریٹ الرٹ کے مطابق پانچ خودکش حملہ آور اور تین سے چار دہشتگرد شہر میں پہنچ چکے ہیں جبکہ دہشتگردوں کے پاس خودکش جیکٹس بھی موجود ہیں۔

    تھریٹ الرٹ کے مطابق دہشتگرد یوم آزادی اور یوم دفاع کے موقع پر دہشتگردی کی کارروائی کرسکتے ہیں، حساس ادارے کی جانب سے یوم آزادی اور یوم دفاع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے جبکہ شہر میں اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔

  • بھارت آج بھی ’آپریشن دوارکا‘ کے زخم نہیں بھلا پایا

    بھارت آج بھی ’آپریشن دوارکا‘ کے زخم نہیں بھلا پایا

    ستمبرکا مہینہ پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخ سازفتح کا مہینہ ہے 6 ستمبر 1965 کو بھارت نے طاقت کے نشے میں مست ہوکر عالمی سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کیا جس کا بری، فضائی اور بحری ہر محاذ پرمنہ توڑجواب دیا گیا، بری اور فضائی افواج کی طرح پاک بحریہ نے بھی شیرانہ دلی کے ایسے کارنامےرقم کئے کہ بھارت چاہنے کے باوجود ان زخموں کو بھلانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ پاک بحریہ کی انہی شاندار اور بے مثال خدمات کی روشنی میں 8 ستمبر کو ’’یومِ بحریہ‘‘ کے نام سے منسوم کیا گیا ہے۔

    پاک بحریہ کے پاس ابھی تک طیارہ بردار جہاز نہیں ہے جبکہ بھارتی بحریہ 1965میں بھی طیارہ بردار جہاز سے لیس تھی جس کا نام ’وکرنت‘ تھا۔ بھارت کے بڑے بحری بیڑے کے مقابلے میں پاک بحریہ کے پاس گنے چنے جہاز تھے اور صرف ایک آبدوز غازی تھی۔ لیکن اپنے نام کی طرح اس آبدوز نے اس جنگ میں غازی رہ کر وہ کارنامہ انجام دیا کہ دنیا اس پر حیران ہوئی۔ زمینی اور فضائی حملوں میں پہل کرنے کے برعکس بھارتی بحریہ نے ابھی حملہ نہیں کیا تھا لیکن دشمن کے عزائم سامنے آچکے تھے، چنانچہ پاک بحریہ نے دشمن کو یہ موقع نہ دینے کا فیصلہ کیا۔

    آبدوز غازی

    بیڑے میں شامل واحد آبدوزغازی کو بھارتی بحریہ کے ہیڈکوارٹر بمبئی کے قریب نگرانی کے لئے تعینات کردیا گیا۔ اس تعیناتی کا مقصد بھارتی بیڑے کی نقل وحرکت پرنظررکھنا تھا اس اکیلی آبدوز نے دشمن کوعملی طور پر بمبئی میں ہی محصورکردیا۔ بھارتی بحریہ کے ایک جہاز نے باہر نکلنے کی کوشش کی توغازی سے اس پرتارپیڈو داغے گئے ،جس سے بھارتی جہازمیں آگ لگ گئی۔ اس حملے نے بھارتی بحریہ کے رہے سہے حوصلے بھی توڑ دیئے اور وہ دو ہفتوں کی جنگ کے دوران کھلے سمندر میں نکل کر مقابلہ کرنے یا پاک بحریہ پر حملہ آور ہونے کی جرأت ہی نہ کرسکی۔

    آپریشن دوارکا

    دوسری جانب پا ک بحریہ کے جہازوں نے کموڈور ایس ایم انورکی زیرقیادت آپریشن ’’دوارکا‘‘ کرکے بھارت کے مواصلاتی نظام کو تقریباً مفلوج کردیا۔ دوارکا میں بھارتی بحریہ کا ریڈارسٹیشن اورفضائی اڈہ تھا۔ پاک بحریہ کے جہازوں میں پی این ایس بابر، پی این ایس بدر، پی این ایس خیبر، پی این ایس جہانگیر، پی این ایس عالمگیر، پی این ایس شاہجہاں اورپی این ایس ٹیپو سلطان شامل تھے جنہوں نے دوارکا نامی بھارتی بحری اڈے پرمشترکہ حملہ کیا۔

    سات اورآٹھ ستمبر کی درمیانی شب کئے گئے اس حملے کی دشمن کو قطعی توقع نہیں تھی۔ اس اچانک حملے سے وہ بوکھلا گیا اورپاک بحریہ کے جہازوں نے بڑی آسانی سے دشمن کی تنصیبات کو نشانہ بنایا اوربغیرکسی نقصان کے واپس اپنے پانیوں میں آگئے۔ اس حملے نے دشمن کے اوسان خطا کردئیےاوراس کی بحری افواج کے حوصلے پست ہوگئے اورپاک بحریہ کی ہیبت بھارتیوں کے دل میں بیٹھ گئی۔ یہی وجہ ہے کہ وہ دو ہفتوں کی جنگ کے دوران بحری محاذ پرکسی کارروائی کی جرأت نہ کرسکا۔

  • نامور شخصیات کا 1965 کے ہیروز کو خراجِ تحسین

    نامور شخصیات کا 1965 کے ہیروز کو خراجِ تحسین

    کراچی: بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کے 50 سال مکمل ہونے پر جہاں پوری قوم یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منا رہی ہے وہیں سیلیبریٹیز بھی اپنی قوم اور ملک کے لئے اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔

    پاکستان کی نامور شخصیات نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے ٹویٹر پیغامات میں وطن عزیز کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ دینے والے بہادرسپوتوں کو خراج ِتحسین پیش کیا ہے۔

    آج نا صرف نا مور شخصیات بلکہ تمام قوم اس وطن کے شیر دل بیٹوں کوان کے مملکت کے لئے پیار اورجذبے کو خراجِ تحسین پیش کررہی ہے۔

  • دشمن سن لے، پاکستان ہرطرح کی جنگ کے لئے تیارہے: آرمی چیف

    دشمن سن لے، پاکستان ہرطرح کی جنگ کے لئے تیارہے: آرمی چیف

    راولپنڈی: یومِ دفاع پاکستان کے موقع پرجی ایچ کیو میں ایک خصوصی تقریب ک انعقاد کیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت اہم ملکی شخصیات نے شرکت کی۔

    اس تقریب میں شہداء ستمبر کو خراجِ تحسین ادا کرنے کے لئے مختلف دستاویزی فلمیں اور ملی نغمیں پیش کئے گئے جبکہ خصوصی خطاب آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیا۔

    تقریب میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویزکیانی، ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ، جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف جنرل راشد محمود، ائیر چیف مارشل سہیل امان، نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ بھی شریک تھے۔

     


    آرمی چیف کا خطاب


     

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تقریب کے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہماری قومی تاریخ میں انتہائی اہم ہے کہ جب ہماری بہادرافواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج اس جنگ کو 50 سال ہوچکے ہیں اور اس عرصے میں پاکستان نے کئی اتار چڑھاؤ دیکھے لیکن ہمارا دفاع پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر دشمن نے چھوٹے یا بڑے پیمانے پر جنگ چھیڑنے کی کوشش کی تو اسکو ناقابلِ تلافی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

    آرمی چیف نے آپریشن ضربِ عضب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن ایک ایسے وقت میں شروع کیا گیا جب افواج پاکستان ایک مشکل اور غیر روایتی جنگ لڑرہی تھیں لیکن افواجِ پاکستان نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ریاست کی رٹ کو ملک کے طول و عرض میں قائم کیا۔

    آرمی پبلک اسکول کے شہدا کے والدین کے صبر اور حوصلے کی داد دیتے ہوئئے انہوں نے بتایا کہ اس سانحے کے زیادہ تر مجرمان اپنے انجام کو پہنچچکے ہیں۔

    انہوں نے پاکستانی میڈیا کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا کہ میڈیا نے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے دہشت گردوں کا اصل چہرہ قوم کو دکھایا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیشنل ایکشن پلان جاری رہے گا اور اب یہ قومی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ نیشنل ایکشن پلان کو آگے لے کرچلیں۔

    ان کا کہناتھا کہ کراچی اور بلوچستان میں سول ملٹری اشتراک سے امن قائم کرنے میں بڑی کامیابی ملی ہے اور امن کے اس عمل کو مکمل کیا جائے گا اور دہشت گردوں کے معاشی معاونت کاروں اور سہولت کاروں کے خلاف بھی کاروائی جاری رہے گی۔

    پاک چین اقتصادی راہداری کے قیام سے متعلق انکا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی تکمیل ایک قومی فریضہ ہے جسے پاک فوج ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔

    آپریشن ضربِ عضب کے دوران بے گھر ہونے والے افراد سے متعلق ان کاکہنا تھاکہ پاک فوج ان افراد کی قربانیوں کی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی بحالی اور آباد کاری آخری مراحل میں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہماری توجہ اس قوم کے جوانوں پر مرکوز ہے جو کہ مستقبل کا سرمایہ ہیں۔

    افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر ہمیں بے حد تشویش ہے، افغانستان سے ہمارا تاریخی اور ثقافتی رشتہ ہے کچھ امن دشمن عناصراس رشتے کو خراب کرنے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں لیکن انہیں ناکامی ملے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیر برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا اور اسکے حل تک خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں لہذا وقت آگیاہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرادادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیاجائے۔

    جنرل راحیل شریف نے اظہارِ تفخر کیا کہ وہ دنیا کی بہترین افواج کے کمانڈر ہیں جو کہ روایتی اورغیرروایتی ہر قسم کی جنگ لڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

    تقریب کے اختتام پر انہوں نے شہداء کے لواحقین کو مخاطب کرکے کہا کہ ہمیں اپنے شہیدوں کی قربانیوں کا ادراک ہے اور ہم ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔


    تقریب میں سیاسی شخصیات میں وزیردفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات پرویز رشید،مشیرخارجہ سرتاج عزیز، عبدالقادر بلوچ، خورشید شاہ،اسحاق ڈار ، رضا ربانی، عبدالغفور حیدری، رحمان ملک اور شیخ رشید سمیت اہم سیاسی شخصیات موجود ہیں۔

    تقریب میں پاکستان میں تعینات مختلف ممالک کے سفارت کار بھی خصوصی طور پر شریک ہیں۔

    معروف سابق کرکٹر وسیم اکرم احمد، شہزاد اورہاکی کے سابق کھلاڑی سہیل عباس سمیت کئی نامور شخصیت بھی موجود ہیں۔

    تقریب کا انعقاد خصوصی طور پر شہداء کے خانوادوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے کیا گیا ہے اور اس موقع پر پاک وطن کے لئے جان نچھاور کرنے والے شہداء کے لواحقین کی کثیر تعداد موجود ہے۔

  • صدر، وزیراعظم کا یومِ دفاع پر پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار

    صدر، وزیراعظم کا یومِ دفاع پر پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار

    اسلام آباد: صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے یوم دفاع پر پاک فوج سے بھرپوراظہاریکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر افواج خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

    صدر پاکستان ممنون حسین نے اپنے خصوصی پیغام میں ملکی دفاع اور وقار کی خاطر ڈٹ جانے والے سپاہیوں، غازیوں اور شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج اندرونی و بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

     وزیراعظم نواز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ چھ ستمبر کا دن، ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اس دن مسلح افواج اور عوام نے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنائے۔

     انہوں نے کہا کہ آج ملک کو اندرون اور بیرون چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کیلئے اتحاد، خود انحصاری اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔

  • دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملادینگے، جنرل راحیل شریف

    دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملادینگے، جنرل راحیل شریف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملکی سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں،دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادینگے۔

    پچاسویں یوم دفاع پر اپنے پیغام میں جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوان ہرخطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں،ملکی سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں ۔

    ان کامزید کہاکہ وہ دن دورنہیں جب پاک سرزمین دہشت گردوں سے پاک ہو جائیگی، انہوں نے کہا کہ پچاس سال قبل چھپ کروارکرنےوالوں کو منہ توڑ جواب دیا اور آج بھی ان کے ناپاک عزائم کو خاک ملانے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں ۔

  • سن 1965 کی پاک بھارت جنگ: جوانوں کا خون گرما دینے والے نغمے

    سن 1965 کی پاک بھارت جنگ: جوانوں کا خون گرما دینے والے نغمے

    کراچی: جب قومی نغموں میں جذبہ اور وطن سے محبت کا جنون شامل ہو اور توقومی ترانے کی مدھر دھن اور سر آزادی کے پروانوں کو مدہوش کر نے کے ساتھ لطف اندوز کرنے کا ساماں ہوتے ہیں  اور جذبہ ایمان بلند ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے جوانوں کے حوصلے بھی بلند ہوجاتے ہیں ۔

    سن 1965 کی پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی بہادرافواج نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیے۔ ہرکوئی اپنے اپنے انداز میں وطن عزیز کے لیے قربانی دینے کو بے قرارتھا، اس دوران فنکاروں اور گلوکاروں کا کردار بھی قابل دید رہا۔

    پاک فوج اور وطن سے محبت کا اظہار کرنے والے چند ملی نغمے اسے بھی ہیں  جو کئی دہائیوں سے ہر محب وطن کے دلوں میں اپنی جگہ بنائے ہوئے ہیں، جن میں پاک فوج کے بہادری اور جذبے کیا ذکر کیا گیا ہے۔

    انیس سو پینسٹھ کی پاک بھارت جنگ میں ملکہ ترنم نور جہاں کو سب سے زیادہ ملی ترانے ریکارڈ کرانے کا اعزاز حاصل ہوا،جنگ کے پرجوش لمحات میں ملکہ ترنم نور جہاں کے گیت نشر ہوتے تو میدان جنگ میں لڑنے والے پاک افواج کے جوانوں کے حوصلے بلند ہوجاتے، ساتھ ہی عوام پر بھی وجد طاری ہوجاتااور ہر کوئی میدان جنگ کی طرف چل دیتا۔

    پاکستان کے مشہور و معروف گلوکاروں کے چند  ایسے ملی نغمے جن تخلیق کے بعد سے کبھی ان کی شہرت میں کمی نہیں آئی مندرجہ ذیل ہیں۔

    حال ہی میں آئی ایس پی آر کی جانب سے شہدا آرمی پبلک اسکول کے شہدا کے یاد میں ایک نغمہ پیش کیا جس پورے ملک میں بہت پزیرائی حاصل کی۔