Tag: defence Day

  • کوئٹہ میں یوم دفاع کےموقع پر بڑی دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی

    کوئٹہ میں یوم دفاع کےموقع پر بڑی دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی

    کوئٹہ: یوم دفاع کے موقع پر بڑی دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، دہشت گردی کا منصوبہ بنانے والا بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جوانوں نے کوئٹہ میں دہشت گردی کابڑامنصوبہ ناکام بنادیا، کوئٹہ یوم دفاع پر بڑی تباہی سے بچ گیا، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیئے گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےآپریشن کے دوران مارٹر بم،چھ کلو بارودی مواد،اور بم بنانے میں استعمال ہونے والے نٹ بولٹ برآمد کر لیے۔

     یہ سامان یوم دفاع کے موقع پر کوئٹہ میں دہشت گردی کی بڑی واردات میں استعمال کیا جانا تھا ، ترجمان کے مطابق دہشت گرد نے دوران تفتیش را سے اپنے تعلق اور رابطوں کا اعتراف کیا ہے اور ماضی میں کوئٹہ میں دو بم دھماکوں میں ملوث رہا ہے۔

    کارروائی میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا آلہ کار بھی پکڑا گیا، گرفتار دہشتگرد نےدوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ رقم لے کر دشمنوں کیلئے کام کرتارہا ہے۔ ملزم نے ماضی میں بھی کوئٹہ میں دہشتگردی کی دو کارروائیاں کرنے کا اعتراف کیا، جس میں کئی بے گناہ شہری شہید ہوگئے تھے۔

    دوسری جانب پشاور کے علاقے نیو رنگ روڈ سے تین دہشتگرد پکڑے گئے، ملزمان سے پانچ کلو وزنی ٹائم بم برآمد ہوا۔

  • کراچی میں ڈبل سواری پرپابندی عائد

    کراچی میں ڈبل سواری پرپابندی عائد

    کراچی: یوم دفاع کے موقع پرسیکیورٹی کو مدنظررکھتے ہوئے کراچی میں دو روزکے لئے ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبل سواری پرپابندی سندھ حکومت نے عائد کی ہے اور اس کا اطلاق کراچی میں ہوگا۔

    محکمہ داخلہ کی جانب سے 5 اورچھ ستمبر کے لئے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفیکشن کے مطابق پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

    اس سے قبل بھی کئی اہم مواقع پر کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جاتی رہی ہے۔

  • یوم دفاع کے موقع پر جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    یوم دفاع کے موقع پر جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    اسلام آباد: یوم دفاع کےموقع پر جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یومِ دفاع سے قبل سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، اسلام آباد میں رینجرز ،انٹیلی جنس اورپولیس نے گرینڈ آپریشن کیا، جس میں سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    انٹیلی جنس زرائع کے مطابق یومِ دفاع کے موقع پرجڑواں شہروں کے مدارس کی سخت نگرانی کی جائے گی، حساس قرار دیئے گئے دس سے زائد مدارس کو تین دن تک بند کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔

    دوسری جانب اسکول کے بچوں کو چھٹیاں دیکر تین دن کیلئے گھر بھیج دیا جائیگا۔

  • اسلام آباد میں یوم دفاع پر موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد میں یوم دفاع پر موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: یوم دفاع کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سیلولر سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 6 ستنبر کے موقع پر سیکیورٹی نقطہ نظر سے اسلام آباد میں 3 گھنٹے کے لئے موبائل سروس بند کی جائے گی۔

    موبائل سروس کی بندش صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گی۔

    سیلولرسروس کی بندش سے متعلق سمری وزارت داخلہ کو ارسال کردی گئی ہے جو کہ اس فیصلے کی باضابطہ منظوری دے کر پی ٹی اے کے لئے حکم نامہ جاری کرے گی۔

    اس سے قبل بھی مختلف مواقع پر وفاقی دارالحکومت میں سیکیرٹی نقطہ نظر سے موبائل سروس بند کی جاتی رہی ہے تاہم اس بار اس بندش کا دورانیہ انتہائی مختصر ہے۔

    واضح رہے کہ اس سال یوم دفاع پر 1965 کی جنگ کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

  • دہشت گردی ناکام بنادیں گے، جنرل راحیل شریف

    دہشت گردی ناکام بنادیں گے، جنرل راحیل شریف

    پشاور: آرمی چیف جنرل راحیل شریف یومِ دفاع کے موقع پر میرعلی پہنچے اور جوانوں کے ساتھ دن گزارا، جس کے بعد وہ متاثرین کےکیمپوں کا دورہ کرنے بنوں پہنچے۔

    پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان کے علاقےمیرعلی پہنچے اور یومِ دفاع فوجی جوانوں کے ساتھ گزارا، سپہ سالارِاعلیٰ کی آمد نے دہشت گردوں کےخلاف برسرِپیکارجوانوں کے حوصلے مزید بلند کر دیئے۔

    جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان کے دورے کے بعدبنوں میں نقل مکانی کرنے والوں کے کیمپ پہنچے اوربکا خیل آئی ڈی پیز کیمپ میں متاثرین سے ملے، اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ متاثرین وزیرستان کو جلدازجلد ان کے مقام پر منتقل کیا جا ئے، پاک فوج متا ثرین شمالی وزیرستان کی ہرطرح سے خدمت اورخیال رکھ رہی ہے۔

  • یومِ دفاع، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا میرعلی اور بنوں کا دورہ

    یومِ دفاع، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا میرعلی اور بنوں کا دورہ

    میر علی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف یومِ دفاع کے موقع پر میر علی پہنچے اور جوانوں کے ساتھ دن گزارا، جنرل راحیل شریف نے بنوں میں متاثرین کے کیمپوں کا دورہ بھی کیا اور متاثرین کی جلد از جلد بحالی کی ہدایات دیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف میر علی پہنچے اور یومِ دفاع فوجی جوانوں کے ساتھ گزارا، دہشتگردوں کے خلاف بر سر پیکار جوانوں کے یومِ دفاع کی آمد اور سپہ سالار کی فرنٹ لائن پر موجودگی سے حوصلے مزید بلند ہوگئے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بنوں میں شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کے کمپوں کا دورہ کیا، جنرل راحیل شریف بکا خیل آئی ڈی پیز کیمپ میں متاثرین سے ملنے کے لئے پہنچے، اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ متاثرین وزیرستان کو جلد از جلد ان کے مقام پر منتقل کیا جائے گا، پاک فوج متا ثرین شمالی وزیرستان کی ہر طرح سے خدمت اور خیال رکھ رہی ہے۔

    دوسری جانب یومِ دفاع پر اپنے پیغام میں ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کا کہنا تھا کہ مغربی سرحدوں پر دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے، جس میں پاک فضائیہ اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے، آپریشن میں بے گناہ لوگوں کی جانوں کا خیال رکھتے ہوئے ملکی اور غیر ملکی دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔

  • یومِ دفاع، مزارِ قائد اور مزارِاقبال پر گارڈزکی تبدیلی کی پُروقار تقریب

    یومِ دفاع، مزارِ قائد اور مزارِاقبال پر گارڈزکی تبدیلی کی پُروقار تقریب

    کراچی : ملک بھر میں یومِ دفاع ملی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار اورشاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پرُوقار تقاریب ہوئیں، دوسری جانب شہداء کے مزارات پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

    کراچی میں یومِ دفاع کے موقع پر مزارِقائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پْروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار قائد کے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے ہیں، تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل عاصم ظہیر تھے، مزار قائد پر گارڈ کے فرائض پی اے ایف اکیڈمی رسال پور کے چاق و چوبند دستے نے سنبھال لئے ہیں۔

    پاک فضائیہ کا دستہ 96 جوانوں پر مشتمل ہیں، جن میں 4 خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں۔ گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل عاصم ظہیر نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    پاک فضائیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یومِ دفاع کے موقع پر یہ عزم کیا جاتا ہے کہ وطن عزیز کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ کو مزید مضبوط اور با صلاحیت بنانے کے لئے عزم و جذبہ رکھتے ہیں۔ پاک فضائیہ ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے ہر وقت مکمل تیار اور چوکس ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں مزارِ اقبال  پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی، وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے، دن کا آغاز ملک بھر کی مساجد میں ملکی سلامتی کی دعاوں کے ساتھ ہوا، انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں شہید ہونے والوں کی یادگاروں پر پھول چڑھانے کے علاوہ قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

    پشاور میں یومِ دفاع کی تقریب میں رنگا رنگ علاقائی رقص نے چار چاند لگا دئیے، تقریب میں جنگی طیاروں کے شاندار مظاہرہ نے آسمان سبز ہلالی رنگوں سے رنگین کردیا۔

  • یوم دفاع پرجی ایچ کیو میں کل اہم تقریب،آرمی چیف مہمان خصوصی ہونگے

    یوم دفاع پرجی ایچ کیو میں کل اہم تقریب،آرمی چیف مہمان خصوصی ہونگے

    اسلام آباد: یوم دفاع کے حوالے سے جی ایچ کیو میں کل اہم تقریب ہوگ، اہم ملکی اور غیر ملکی شخصیات شرکت کریں گی۔

    تقریب کے مہمانِ خصوصی پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ہونگے، تقریب میں مسلح افواج کےسربراہان، مختلف ممالک کے سفیر اورغیرملکی مہمان شریک ہوں گے، متعدد وفاقی وزرا کو بھی تقریب میں شرکت کے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

    یوم  دفاع  کی مناسبت سے ہونے والی اس تقریب میں دفاع  وطن کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے اور جرات و بہادری کی داستان رقم کرنے والوں کی شخصیت پر روشنی ڈالی جائے گی۔