Tag: defence exhibition

  • آئیڈیاز2018نمائش  کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان کی شرکت کا امکان

    آئیڈیاز2018نمائش کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان کی شرکت کا امکان

    کراچی : دفاعی نمائش آئیڈیاز2018 کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کی شرکت کاامکان ہے، نمائش کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے، 60ممالک کےدفاعی ماہرین بھی آئیڈیاز2018میں شریک ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آئیڈیاز2018نمائش کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے ، افتتاحی تقریب کل ہوگی، آئیڈیاز کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کی شرکت کا امکان ہے۔

    آئیڈیازمیں 560سےزائد ملکی اورغیر ملکی اسلحہ سازکمپنیاں شرکت کررہی ہیں جبکہ 60ممالک کے دفاعی ماہرین بھی آئیڈیاز 2018میں شریک ہوں گے، روسی بحریہ کے 2 جہاز بھی آئیڈیاز 2018 میں شرکت کررہے ہیں۔

    دفاعی نمائش دو ہزار اٹھارہ ستائیس سے تیس نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گی۔

    مزید پڑھیں : صدر مملکت عارف علوی دفاعی نمائش آئیڈیاز2018 کا کل افتتاح کریں گے

    پاکستان میں تیار ہونے والے دفاعی سازو سامان کی دسویں بین الاقوامی نمائش آئیڈیاز دو ہزاراٹھارہ میں50سے زائد ممالک کے262سے زائد غیر ملکی وفود شرکت کر رہے ہیں، اس مرتبہ نمائش میں اسٹالز لگانے والوں کی تعداد ماضی کی آئیڈیاز سے زیادہ ہوگی۔

    آئیڈیاز دو ہزار اٹھارہ میں مزید ممالک شرکت کر رہے ہیں، جن میں امریکہ،اٹلی،جرمنی،اردن،پولینڈ،روس،جنوبی کوریا،یوکرائن،عرب امارات اور دیگر شامل ہیں۔

    ڈائریکٹر کورآڈنیشن ڈیپوبریگیڈیئروحید کے مطابق پاکستان کی ڈیفنس کی برآمد مسلسل بڑھ رہی ہے، برآمد تیس کروڑ ڈالر سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔

    خیال رہے عالمی سطح کی نمائش کا کراچی میں انعقاد شہریوں کیلئے بھی ایک اعزاز ہے۔

    واضح رہے کہ ہر دو سال بعد منعقد ہونے والی اس نمائش کے انعقاد سے پاک فوج کے تینوں شعبہ جات کو اپنی عسکری قوت نمایاں کرنے کا موقع ملتا ہے۔ اس موقع پر ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں، حکومت اور نجی اداروں کے درمیان بھی کئی طرح کے معاہدے تشکیل دیئے جاتے ہیں۔

  • دفاعی نمائش آئیڈیاز، متبادل ٹریفک پلان کا اعلان

    دفاعی نمائش آئیڈیاز، متبادل ٹریفک پلان کا اعلان

    کراچی: دفاعی نمائش آئیڈیاز دو ہزار اٹھا رہ کے لیے ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا اعلان کردیا، آئیڈیاز نمائش27 سے30 نومبر تک ایکسپو سینٹر میں منعقد کی جائے گی، اس حوالے سے شہری کسی پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستہ اختیار کریں۔ لیاری ایکسپریس وے کے دونوں ٹریک شہریوں کے لیے کھلے رہیں گے ۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے ایکسپو سینٹر کراچی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دفاعی نمائش کے چار دن اسٹیڈیم فلائی اور سے حسن اسکوائر روڈ کو صبح 7بجے سے عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا، جبکہ شام 6بجے کھول دیا جائے گا ۔

    رہائشی اپنا شناختی کارڈ دکھا کر اپنے گھر یا ایریا میں جاسکیں گے ، کراچی ایئر پورٹ سے براستہ کار ساز نیشنل اسٹیڈیم کی طرف آنے والا ٹریفک بلوچ کالونی کی طرف موڑ دیا جائے گا، ٹیپو سلطان برج شہید ملت روڈ کا ٹریفک جیل فلائی اوور یونیورسٹی روڈ غریب آباد منتقل کیا جائے گا۔ براؤن رنگ اور زرد رنگ کی پٹی والے بیئریئر عام پبلک کے لیے بند ہوں گے جبکہ آسمانی رنگ اور مرون پٹی والے بیئر یئر ہیوی ٹریفک کو فلٹر کر کے متبادل روٹ کے لیے جانے دیں گے ۔

    کسی بھی قسم کے ہیوی ٹریفک کو نیشنل اسٹیڈیم کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ صرف چھوٹی گاڑیاں سرشاہ سلیمان روڈ یا پھر بائیں جانب حسن اسکوائر سے پہلے یونیورسٹی روڈ کی طرف جا سکیں گی ۔ ہیوی ٹریفک کے لیے فلٹر پوائنٹس لیاقت آباد 10نمبر سے سہراب گوٹھ ، نیپا چورنگی، اسی طرح ملینئم اور کارساز سے موڑ دیا جائے گا۔

    ہیوی ٹریفک سائٹ سے شاہراہ فیصل یا کارساز آنے والے ٹریفک کو لیاقت آباد 10 نمبر شاہراہ پاکستان سے موڑ دیا جائے گا۔ عام ٹریفک لیاقت آباد، غریب آباد سے شاہراہ فیصل یا کار ساز آنے والے ٹریفک کو حسن اسکوائر فلائی اوور سے پہلے بائیں طرف صہبا اختر روڈ، مچھلی کٹ ، یونیورسٹی روڈ یو ٹرن ، جعفری آپٹکس ، کے ڈی اے سوسائٹی، نیشنل اسٹیڈیم کی پچھلی جانب اور آگے کی طرف منتقل کیا جائے گا۔

    آئیڈیاز 2018

    نیو ٹاؤن سے آنے والے ٹریفک کو لیاقت آباد جانے دیا جائے گا۔اسی طرح یونیورسٹی روڈ کے دونوں ٹریک چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیپا کا ٹریفک جعفری آپٹکس سے بائیں طرف کے ڈی اے سوسائٹی( نیشنل اسٹیڈیم کے پیچھے )، اسٹیڈیم روڈ براستہ اسٹیل یار کٹ، بحریہ کالج یو ٹرن دائیں طرف آغا خان ہسپتال یا حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ اور آگے کی طرف جائے گا۔

    سہراب گوٹھ کا ٹریفک شاہراہ پاکستان شیر شاہ گڈ روڈ ( ناگن سے آگے بورڈ آفس) جائے گا۔اسٹیڈیم روڈ آئیڈیاز کے دوران کھلا رہے گا ۔صرف مخصوص اسٹیکر لگی ہوئی گاڑیاں اسٹیڈیم روڈ سے کراچی ایکسپو سینٹر کی طرف جائیں گی، جہاں وہ مخصوص پارکنگ میں کھڑی کی جائیں گی اورباقی ٹریفک اسٹیڈیم پل سے نیچے اسٹیڈیم روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔تمام روٹس، راستے کوئی گاڑی روڈ کے ساتھ یا قرب و جوار میں پارکنگ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ اس موقع پر عوام اور ارد گرد کے رہائشی ٹریفک پولیس کی دی گئی معلومات کی پابندی کریں۔ پارکنگ کے لیے جگہ اسٹیدیم ، نیشنل کوچنگ سینٹر ، سوک سینٹر ، اور ایکسپو سینٹر کے احاطے میں بنائی گئی ہیں۔

  • کراچی:ایکسپوسینٹر میں دفاعی نمائش2014  ٹریفک جام معمول بن گیا

    کراچی:ایکسپوسینٹر میں دفاعی نمائش2014 ٹریفک جام معمول بن گیا

    کراچی:  ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش دو ہزار چودہ کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا ہے، جسکے باعث شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    ایکسپو سینٹرمیں دفاعی نمائش جہاں ملک کی معیشت کے لئے فائدہ مند ہے وہیں شہرِقائد والوں کے لئے نمائش سے مشکلات بڑھ گئی ہیں، وی وی آئی پی موومنٹ اورغیر ملکی مندوبین کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے شہرکی اہم شاہراہیں بند کردی گئی ہیں۔

    حکام نے اسٹیڈیم روڈ ، یونیورسٹی روڈ ، کارساز روڈ اور آغاخان روڈ عام ٹریفک کے لیے چاد دن کیلئے بند کی ہے، اہم شاہراہیں بند ہونے کے باعث متبادل سڑکوں پرگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ جاتی ہیں ۔۔ جس کی وجہ سے جہاں ایک طرف دفاترجانے والوں کوہوتا ہے روزپریشانی کا سامنا وہیں یونیورسٹیوں میں امتحانات کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے طالبعلم پیپرکے لئے لیٹ ہوجاتے ہیں۔

    ان علاقوں کےقریب رہائش پذیر افراد کو بھی گھرجانے میں طویل وقت لگ جاتا ہے، متبادل راستوں پر بھی ٹریفک اہلکاروں اور پولیس کی غیر موجودگی کے باعث عوام پریشانی کا شکار رہتے ہیں۔

  • پاکستانی اسلحہ ساز ادارے دیگر ملکوں کی بھی ضرورت بن گئے

    پاکستانی اسلحہ ساز ادارے دیگر ملکوں کی بھی ضرورت بن گئے

    کراچی : پاکستان نےخود کفالت کا راستہ اپناتے ہوئے اسلحہ سازی میں نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے، پاکستان کے اسلحہ ساز ادارے مسلح افواج کے علاوہ دیگر ممالک کی دفاعی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

    عالمی دفاعی نمائش میں پاکستانی پویلین انتہائی توجہ کا مرکز بنا رہا ، جس میں پاکستان کی تیار کردہ دفاعی مصنوعات رکھی گئی ہیں، وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دفاعی نمائش میں پاکستان کے پا س اس وقت جدید ترین نظام موجود ہے ، انہوں نے کہا کہ روس سے تعلقات ملک کیلئے کیلئے سود مند ثابت ہوں گے۔

    پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل احسن محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تیار کردہ دفاعی مصنوعات کو خطے کے دوسرے ممالک میں نمایاں حیثیت حاصل ہوگئی ہے،  دفاعی نمائش میں ملکی مسلح افواج کیلئے بین الاقوامی معیار کا جدید ترین اسلحہ بھی رکھا گیا ہے ۔

    دور جدید میں پاکستان نے اپنی آزادانہ حیثیت برقرار رکھنے کیلئے دفاع کا حق محفوظ رکھا ہے اور اپنے ملک کی دفاع کیلئے طاقت اور جدید اسلحہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

  • کراچی دفاعی نمائش، ٹریفک کی بدترین صورتحال

    کراچی دفاعی نمائش، ٹریفک کی بدترین صورتحال

    کراچی: ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش اور وی وی آئی پی موومنٹ کے باعث بیشتر سڑکوں پرٹریفک کی بدترین صورتحال ہے ۔ جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    کراچی ایکسپو سینٹر میں نمائش میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، چار بڑی سڑکیں بند ہیں، آئیڈیاز دوہزار چودہ کے سلسلے میں وی وی آئی پی موومنٹ اور غیر ملکی مندوبین کی حفاظت کے لیے ایکسپو سینٹر کے اطراف سڑکوں کی بندش سے متبادل سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    حکام نےاسٹیڈیم روڈ ، یونیورسٹی روڈ ، کارساز روڈ اور آغا خان روڈ عام ٹریفک کے لیے چاد دن تک بند کی گئی ہے، شہری متبادل راستوں کا استعمال کریں گے، متبادل راستوں پر بھی ٹریفک اہلکاروں اور پولیس کی غیر موجودگی کے باعث عوام پریشانی کا شکارہے۔

  • کراچی: دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014 کا دوسرا دن

    کراچی: دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014 کا دوسرا دن

    کراچی : چار روزہ نمائش آئیڈیاز دوہزار چودہ اپنی پوری آب و تاب سے جاری ہے۔

    دفاعی سازوسامان کی نمائش مہمان ممالک کے دفاعی خریداروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
    مونٹاج آٹھویں دفاعی نمائش آئیڈیازدوہزارچودہ کا آج دوسرا روز ہے، چار روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش میں جدید پاکستانی سامان حرب غیرملکی مندوبین کی توجہ کا مرکز ہے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ چھتیس ممالک کی تین سو تینتیس کمپنیاں نمائش میں شرکت کررہی ہیں جبکہ روس بھی پہلی مرتبہ اپنی دفاعی مصنوعات کی نمائش کررہا ہے۔

    پاکستانی ساختہ الخالد ٹینک ، جے ایف سترہ تھنڈرطیارہ، بکتر بند گاڑیاں اور میزائلوں سے لیس کشتیوں سمیت دیگر دفاعی مصنوعات بھی نمائش کا حصہ ہیں۔

    نمائش میں بڑی تعداد میں غیرملکی وفود بھی شرکت کر رہے ہیں جبکہ کئی ممالک پاکستان کی تیار کردہ میزائیل بوٹ میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

  • آیئڈیاز 2014، بڑے دفاعی آڈر ملنے کی توقع

    آیئڈیاز 2014، بڑے دفاعی آڈر ملنے کی توقع

    کراچی : آٹھویں عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز دو ہزار چودہ میں پاکستان جنگی ٹینک اور ائیرکرافٹس نمائش میں پیش کر ے گا، سال دوہزار بارہ کی طرح اس سال بھی بڑی تعداد میں آڈر ملنے کی توقع ہے۔

    کراچی ایکسپوسینٹر میں آج سے شروع ہونے والی دفاعی نمائش میں مختلف ممالک کے سینتالیس اعلیٰ سطح کے وفود سمیت اٹھاسی مندوبین شریک ہوں گے، نمائش میں دو سو چھپن غیر ملکی اور ستترپاکستانی کمپنیاں مصنوعات پیش کریں گی ۔

    پاکستان جنگی ٹینک الخالد ، جے ایف سیون ٹین تھنڈر ائیر کرافٹ اوربکتربندگاڑیوں سمیت جدید ٹیکنالوجی سے بنی مصنوعات پیش کرے گا۔سال دوہزار بارہ کی نمائش بھی ایک کامیاب نمائش تھی, جس میں ایک سو پینتیس غیر ملکی کمپنیوں اور چوہتر ملکی کمپنیوں نے شرکت کی۔

    سال دوہزار بارہ کی نمائش کے نتیجے میں سال دو ہزار تیرہ میں کثیر تعداد میں دفاعی آڈر بھی ملے، جن میں چین اور ترکی سے اہم معاہدے بھی شامل ہیں ۔

    ڈائریکٹر کو آرڈینشن ڈیپو بریگیڈئر مظاہر ممتاز کے مطابق اب تک کی نمائشوں سے پاکستان کو کثیر تعداد میں آڈر ملے جن میں سے چند کی مالیت ایک کروڑ ڈالر بھی ہے ۔