Tag: Defence minister Khawaja Asif

  • بھارتی فوج نے پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، خواجہ آصف

    بھارتی فوج نے پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فائرنگ کی، اگر بھارتی فوج نے پھر ایل او سی اور سیز فائر کی خلاف ورزی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گذشتہ رات بھارت کی جانب سے ایل او سی کے پانچ سیکٹرز میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں دو پاکستانی فوجی ہلاک اور نو زخمی ہوئے ہیں۔


    مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 2 فوجی اہلکار شہید


    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی کا پاکستانی افواج نے بھر پور جواب دیا، اگر دوبارہ بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی تو اس کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھارت نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت صرف اپنے عوام کو مطمئن کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

  • نندی پور منصوبہ 24 اکتوبر سے کام کر رہا ہے، خواجہ آصف

    نندی پور منصوبہ 24 اکتوبر سے کام کر رہا ہے، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نندی پور پاور پلانٹ پر تحقیقات مکمل ہوگئیں ہیں،رپورٹ جلد عوام سے شیئر کی جائے گی۔

    وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کہتے ہیں تحقیقاتی رپورٹ میں ان کی بات کی تصدیق کی گئی ہے، رپورٹ کے مندرجات بتاتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں تمام الزامات کو مسترد کیا گیا ہے، لیکن کچھ اعتراضا ت ہیں جس کو جلد دور کردیں گے ۔

    وفاقی وزیر بجلی و پانی کا کہنا تھاکہ منصوبے کی کل لاگت اٹھاون ارب روپے ہے اور منصوبہ چوبیس اکتوبر سے کام کر رہاہے، انہیں نہیں معلوم کہ منصوبے پر اٹھاسی ارب روپے کی لاگت کی بات کہاں سے آئی،تحقیقاتی رپورٹ کےمطابق پراجیکٹ اکیاون ارب کی لاگت کے اندر ہے۔

  • نندی پور منصوبے میں تاخیر کی زمہ د اری قبول کرتا ہوں ، خواجہ آصف

    نندی پور منصوبے میں تاخیر کی زمہ د اری قبول کرتا ہوں ، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نندی پور بجلی گھر منصوبے میں تاخیر کی ذمہد اری قبول کر لی۔

     اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ تاخیر کے باعث نندی پور بجلی گھر منصوبے کی لاگت اٹھاون ارب روپے تک پہنچ گئی۔جس میں سے انچاس ارب روپے خر چ کئے جا چکے ہیں۔

     خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر نیب نے توانائی کے سابق وزیر بابر اعوان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

     انہوں نے بتایا کہ بابراعوان کےخلاف انکا ون سکس ون کابیان ریکارڈ کرایا جا چکا ہے، خواجہ آصف کا کہنا تھا نندی پور بجلی گھر منصوبہ آڈیٹرجنرل ،ناصراسلم زاہداورنجی کمپنی سے کرایا جائےگا۔

  • شہبازشریف نے 6ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا بیان دیا جو غلط تھا، خواجہ آصف

    شہبازشریف نے 6ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا بیان دیا جو غلط تھا، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ را کی سپورٹ میں الطاف حسین کا ایک بیان ریکارڈ پرموجود ہے ، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کے دوران وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ متاثر کرنے کی کوشش کی، ایسے لوگ موجود ہیں، جو پاکستان کیخلاف کام کر رہےہیں۔

    انہوں نے تسلیم کیا کہ شہبازشریف نے چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا بیان دیا جو غلط تھا۔

    انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف نے کہا تھا کہ الطاف حسین کو لندن میں مروادیتےہیں، انکا کہنا تھا کہ بھارتی روابط کی شکل آشکار ہورہی ہے اور اب حقائق سامنے آنے کا وقت آگیا ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قائم علی شاہ،آصف زرداری،ایم کیوایم اپنی اپنی ذمہ داری قبول کریں، سیاسی مقاصدصرف پاکستان کے لئے ہونے چاہئیں، نواز شریف کی سوچ ہے کہ آئندہ نسلوں کے لیے کچھ کر جائیں ، سیاست میں غلطیاں میاں نوازشریف نے تسلیم کیں۔

  • آپریشن ضرب عضب،ایک سال میں اہم کامیابیاں ملیں، خواجہ آصف

    آپریشن ضرب عضب،ایک سال میں اہم کامیابیاں ملیں، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کہتے ہیں آپریشن ضرب عضب نے ایک سال میں کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

    وزیردفاع نے ایک بیان میں کہا کہ آپریشن ضرب عضب آخری مرحلے میں ہے اورقوم آپریشن ضرب عضب کے شہدا کی شکر گزار ہے۔

     شہداکےخاندانوں نےغیرمعمولی قربانیاں دی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ قوم کےبہترمستقبل کیلئےاپنا آج قربان کرنیوالےقابل احترام ہیں، آپریشن ضرب عضب نےایک سال میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

  • فیصلہ چیلنج کرنے پرغورکرر ہے ہیں، خواجہ آصف

    فیصلہ چیلنج کرنے پرغورکرر ہے ہیں، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پر غور کررہے ہیں۔

    اسلام آباد میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہناتھا کہ الیکشن ٹربیونل نے تکنیکی بینادوں پر الیکشن کو کالعدم قرار دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر دوبارہ الیکشن لڑنا بھی پڑے تو خواجہ سعد رفیق ہی کامیاب ہوں گے، وزیر دفاع نے کہا کہ کنٹونمنٹ کے انتخابات میں ن لیگ نے واضح برتری حاصل کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پر غور کرہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس دونوں آپشن موجود ہیں۔

  • سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو دفاع کرینگے،خواجہ آصف

    سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو دفاع کرینگے،خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مشرقی وسطی کے جنگ میں فوجی بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا ،اگر سعودی عرب کی جغرافیائی حیثیت کو خطرہ ہوا تو دفاع کرینگے۔

    قومی اسمبلی میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی وسطی کے جنگ میں فوج بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا، اگر فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا تو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے، چند دن کے لیے سعودی عرب کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔

      خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو ساتھ دینگے، سعودی عرب کی خودمختاری خطرے میں پڑی تو سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ کوئی ایسا فیصلہ نہیں کریں گے، جس کے سال بعد منفی اثرات مرتب ہوں۔

  • بھارت قیام امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھے، وزیردفاع

    بھارت قیام امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھے، وزیردفاع

    اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نےکہاہےکہ بھارت قیام امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھے، جارحیت کابھرپورجواب دےسکتےہیں۔

    وزیردفاع خواجہ آصف نےاپنےایک بیان میں کہاہےکہ بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،بھارت ہماری دیرپاامن کی کوششوں میں مشکلات نہ کھڑی کرے۔ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،انہوں مزیدکہاہےکہ ہم بھارت کی ہرطرح کی جارحیت کامنہ توڑجواب دینےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔

     انہوں نےخدشہ ظاہرکیاکہ ورکنگ باؤنڈری پرمتواترحملے خطے میں امن کی کوششوں کوضائع کرسکتے ہیں،  دنیابھرمیں فلیگ میٹنگ پرحملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی سمجھا جاتاہےاور بھارت مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

  • کراچی ڈاکیارڈ حملے کےتمام 9ملزمان گرفتار کر لیئے، خواجہ آصف

    کراچی ڈاکیارڈ حملے کےتمام 9ملزمان گرفتار کر لیئے، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کراچی ڈاکیارڈ حملے میں ملوث تمام 9ملزمان گرفتار کر لیئے گئے ہیں دو منصوبہ ساز بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اصف نے کہا کہ کراچی ڈاکیارڈ حملے میں بیرونی عناصر کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں انہوں نے کہا کہ حملے میں نیوی کے افسران ایک کمیشنڈ اور ایک نان کمیشنڈ آفیسر شامل ہے،انہوں نے کہا کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ مسلح افواج کے اندر سے منصوبے کے تحت حملے کیسے کیے جا رہے ہیں۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ کے تقرر پر کوئی قیاس ارائیاں نہ کی جائیں ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر سے متعلق کارروائی جاری ہے ۔

  • پوری طاقت کے ساتھ ریاست کا دفاع کیا جائے گا ، خواجہ آصف

    پوری طاقت کے ساتھ ریاست کا دفاع کیا جائے گا ، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کو سیاست کے بجائے کرکٹ کی کوچنگ کا مشورہ دے دیا، احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے استعفیٰ دیا تو کوئی وزیراعظم بھی سال سے زیادہ منصب پر نہیں رہ سکے گا۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 20،25 ہزارافراد کےسامنےسرنڈر نہیں کریں گے،فوج کو آئین کےتحت علاقہ مظاہرین سے خالی کرانے کا کہاجاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ آئین کےتحت فوج حساس عمارتوں کے تحفظ کے لیے موجود ہے،آرمی کے ٹیک اوور کا کوئی امکان نہیں، عمارتوں پر حملہ ہوا تو دفاع کریں گے، مظاہرین مسلح ہیں، انہیں کہیں نہیں بیٹھنے دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ اب مسئلہ مذاکرات سے حل نہیں ہوسکتا، مظاہرین ہمیں یرغمال بنانا چاہتے ہیں ان کے ساتھ کیسے مذاکرات کریں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے سچ بولنے کے علاوہ ہر کام کیا الزام ثابت نہ کرنے پر انہیں سیاست چھوڑ دینی چاہیے، کرکٹ کی کوچنگ عمران خان کیلئے سیاست سے بہتر میدان ثابت ہو سکتی ہے۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ مطالبات آئین اور قانون کے دائرے میں ہی تسلیم کئے جائیں گے، وزیراعظم کے استعفے کی کوئی گنجائش نہیں طاہر القادری کی اصلاحات پر عمل کیلئے کینیڈا کا بجٹ چاہیے۔ وفاقی وزراء نے واضح کیا کہ حکومت جمہوری استحکام کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔