Tag: defence minister khurram dastagir

  • امریکی انتظامیہ پاکستان سے معاملات میں بہتری کیلئے سنجیدہ نہیں،وزیردفاع

    امریکی انتظامیہ پاکستان سے معاملات میں بہتری کیلئے سنجیدہ نہیں،وزیردفاع

    اسلام آباد: وزیردفاع انجینئرخرم دستگیر کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ پاکستان سے معاملات میں بہتری کیلئے سنجیدہ نہیں،پاکستان اب امریکا سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیردفاع انجینئرخرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسی کےبعد ہم نے بھی مؤثر ردعمل دیا، گزشتہ9 ماہ میں نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے 11اجلاس ہوئے، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا آئندہ ہفتے پھر اجلاس ہوگا، سیکیورٹی معاملات پرغور کیلئے نیشنل کمانڈ اتھارٹی اجلاس بلایا گیا۔

    [bs-quote quote=”پاکستان اب امریکا سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرتا ہے” style=”default” align=”left” author_name=”خرم دستگیر ” author_job=”وزیر دفاع” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/05/KHURRAM-60×60.jpg”][/bs-quote]

    وزیردفاع کا کہنا تھا کہ قوم نے بڑی ہمت اور بہادری سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، وزیرستان بھی تجارتی سرگرمیوں کامرکزہوگا، ہرسطح پراتفاق ہے، دہشت گردوں کو دوبارہ نہیں آنے دیں گے۔

    امریکہ سے تعلقات کے حوالے سے خرم دستگیر نے کہا کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں نئے موڑ آئے ہیں، امریکا نے حال ہی میں کھل کر بھارت کیلئے بات کی ہے، امریکا کا چین کو روکنے کیلئے بھارت کی طرف رجحان بڑھا ہے، جس کے بعد امریکا کا بھارت کے ساتھ دفاعی اور فوجی تعاون بڑھ گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قربانیوں کااعتراف کیا جانا چاہیے، امریکی انتظامیہ پاکستان سے معاملات میں بہتری کیلئے سنجیدہ نہیں، پاکستان اب امریکا سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرتا ہے۔


    مزید پڑھیں :  بغض نواز شریف میں آئین پاکستان کی دھجیاں بکھیری گئیں: خرم دستگیر


    وزیر دفاع نے بھارت کے حوالے سے کہا کہ بھارت میڈیا کے ذریعے جعلی پروپیگنڈا کر رہا ہے، بھارت بلوچستان میں مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

    خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان شنگھائی تعاون کانفرنس کارکن بن چکا ہے، روس میں شنگھائی تعاون ممالک کی فوجی مشقیں ہوں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیر دفاع نے افغانستان میں داعش کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے دیا

    وزیر دفاع نے افغانستان میں داعش کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے دیا

    بیجنگ: پاکستان کے وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ افغانستان میں داعش کی موجودگی خطے کے لیے عدم تحفظ کا باعث ہے، پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردی ختم کردی ہے۔

    وہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس سے خطاب کرر ہے تھے، اجلاس میں انھوں نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ وفد میں ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ظفرملک، ڈی جی ظہور احمد، بیجنگ میں پاکستان کے ڈیفنس اتاشی بریگیڈیئر احمد بلال شامل تھے۔

    وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے اجلاس کے شرکا کو پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے ہزاروں شہریوں اور فوجیوں کی جانی قربانی سے آگاہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 120 ارب ڈالرز سے زائد نقصان اٹھایا، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پارلیمنٹ نے جامع قومی لائحہ عمل اپنایا۔

    [bs-quote quote=” دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پارلیمنٹ نے جامع قومی لائحہ عمل اپنایا” style=”style-2″ align=”left” author_name=”خرم دستگیر” author_job=”وفاقی وزیر دفاع” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/04/khurram-dastagir-khan.jpg”][/bs-quote]

    وزیر دفاع نے کہا کہ خطے کو متعدد قسم کے مسائل کا سامنا ہے جن میں شدت پسندی، غربت، واٹرمینجمنٹ نہ ہونے جیسے مسائل، منشیات، پناہ گزینوں، انسانی اسمگلنگ اور سرحدوں کے مسائل شامل ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو باہمی مسائل کا بھی سامنا ہے لیکن ان مسائل سے ہمارے اجتماعی کام میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔ خیال رہے کہ ایک روز قبل بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کی۔

    پولینڈ کے وزیر دفاع خرم دستگیر کی دعوت پر پاکستان آئیں گے

    دوسری طرف شنگھائی تعاون تنظیم کے سولہویں سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آج وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی روس روانہ ہوں گے۔ پاکستان کی شمولیت کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کے کل ارکان کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے، جن میں چین، روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان، پاکستان اور بھارت شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیردفاع کی متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کو تربیتی سہولتوں کی فراہمی کی پیش کش

    وزیردفاع کی متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کو تربیتی سہولتوں کی فراہمی کی پیش کش

    اسلام آباد : وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے نو متعین سفیر حماد عبیدابراہیم سالم الزابی  کو  یو اے ای کی مسلح افواج کو تربیتی سہولتوں کی فراہمی کی پیش کش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے نو متعین سفیر حماد عبیدابراہیم سالم الزابی نے ملاقات کی، ملاقات میں وفاقی وزیر دفاع نے تقرری کے بعد ذمہ داری سنبھالنے پر سفیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    ترجمان وزارت دفاع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان موجودہ اشتراک کارپراطمینان کا اظہار کیا گیا اور باہمی طورپر دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر نے خاص طورپر دفاعی صنعت میں اشتراک کار بڑھانے کی تجویز پیش کی، اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کو تربیتی سہولتوں کی فراہمی کی پیش کش بھی کی۔

    ترجمان کے مطابق وزیر دفاع نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ان کے دورِ سفارت میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

    نو متعین سفیر حماد ابراہیم سالم الزابی نے پاکستان میں سفارتی ذمہ داریاں ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ پہلے سے موجودہ دوستانہ خوشگوار اور قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی صلاحیتوں اور عہدے کو بروئے کار لائیں گے۔

    وفاقی وزیر دفاع نے متحدہ عرب امارات کی ترقی اور خوشحالی کے لیے صدر خلیفہ بن زائد النہیان کی کوششوں اور ویژن کو سراہا جوکہ متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات قابل قدرسٹریٹجک پارٹنرز رہیں گے اور اعلیٰ سطحی رابطوں سے دوطرفہ مثالی تعلقات میں مزید تیزی آئے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئرکریں۔