Tag: defence minister

  • ملاعمر کی ہلاکت پاکستان میں نہیں ہوئی، خواجہ آصف

    ملاعمر کی ہلاکت پاکستان میں نہیں ہوئی، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیرِدفاع خواجہ آصف نے ملاعمر کی پاکستان میں ہلاکت کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

    وزیرِدفاع خواجہ آصف نے گردش کرتی افواہوں کا خاتمہ کردیا، قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں وزیرِ دفاع نے واضح کردیا کہ ملاعمر کی کراچی یا کوئٹہ سمیت پاکستان میں موت کی خبریں جھوٹی ہیں، ملا عمر کا انتقال پاکستان میں نہیں ہوا اور نہ ہی ان کی تدفین یہاں کی گئی۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان میں امن کے قیام کا خواہاں ہے، خواہش ہے کہ افغانستان میں امن مذاکرات جاری رہیں، انھوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ افغانستان میں امن مذاکرات کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے، پاکستان افغانستان میں امن کا قیام چاہتا ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ ہم طالبان قیادت کے جھگڑے میں نہیں پڑنا چاہتے۔

    اُنھوں نے کہا کہ افغان طالبان اور افغانستان کی حکومت کے درمیان مذاکرات میں امریکہ اور چین بطور مبصر شرکت کر رہے ہیں اور پاکستان بھی اُس میں بطور مبصر یا ثالث کردار ادا کر رہا ہے۔

    یاد رہے کہ افغان طالبان کے سربراہ ملا عمر کے انتقال کی تصدیق گزشتہ ہفتے کی گئی، جس کے بعد یہ خبریں بھی سامنے آتی رہیں کہ اُن کا انتقال پاکستان میں ہوا، تاہم افغان طالبان کے ترجمان کی طرف سے اس کی تردید کی جاچکی ہے۔

  • بھارت جس زبان میں بات کرے گا ویسے ہی جواب ملے گا،خواجہ آصف

    بھارت جس زبان میں بات کرے گا ویسے ہی جواب ملے گا،خواجہ آصف

    کراچی : وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت جس زبان میں بات کرے گا، ویسے ہی جواب ملے گا، بھارتی وزیرِدفاع کا نان اسٹیٹ ایکٹرز کی سپورٹ کا اعلان دہشتگردی کے برابر ہے، بیان کو انٹرنیشنل فورم پر اٹھاسکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے بیانات دہشت گردی کی مدد کے مترادف ہے، بھارت کی طرف سے بیان کو سفارتی سطح پراٹھانا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ بھارتی وزیرِ دفاع کے بیان کو انٹرنیشنل فورم پر اٹھا سکتے ہیں، ایسے بیانات دہشت گردی کی اعانت کے مترادف ہیں۔

    وزیردفاع نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قربانیاں پورے خطے کے امن کیلئے ہیں، حلف اٹھانے سے پہلے ہی دہشتگردی کے خلاف جنگ شروع کردی تھی۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ سرحدی خلاف ورزیوں سے دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی گئی، بلوچستان کےعلیحدگی پسندوں کو بھارتی پاسپورٹ دیئے گئے ہیں،

    انھوں نے کہا کہ بھارت سے بات چیت کےذریعےحل نکالنا آج بھی ترجیح ہے، اولین ترجیح بھارت سے مسائل مذاکرات سے حل کرنا ہے۔

  • دہشتگرد کاروائیوں میں "را” کے ملوث ہونےکے ثبوت ہیں، وزیرِ دفاع

    دہشتگرد کاروائیوں میں "را” کے ملوث ہونےکے ثبوت ہیں، وزیرِ دفاع

    اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں”را”کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان میں دہشت گردکارروائیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی را کروارہی ہے، جس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی جارہی ہے، ایسے میں ایک سیاسی جماعت کی جانب سے را کی حمایت قابل نفرت اقدام ہے ۔

    ان کا کہنا تھا پاکستان کے پاس انٹیلی جنس کا بہترین نظام موجود ہے۔

  • امریکہ نے ملا فضل اللہ کو مارنے یا پکڑنے کی یقین دہانی کرادی

    امریکہ نے ملا فضل اللہ کو مارنے یا پکڑنے کی یقین دہانی کرادی

    اسلام آباد: سینیٹ کی دفاعی کمیٹی نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر وزیرِ دفاع کو تنقید کا نشانہ بنایا، کمیٹی کو بتایا گیا کہ امریکہ نے ملا فضل اللہ کو مارنے یا پکڑنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری دفاع نے کمیٹی کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکہ پر بریفنگ دی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں خطے کی سیکورٹی اور افغانستان کے مستقبل پر بریفنگ دی گئی۔

    سیکریٹری دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے کی سیکورٹی کے حوالے سے امریکہ کو اعتماد میں لیا اور امریکہ نے ملا فضل اللہ کو مارنے یا پکڑنے کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔

    اس موقع پر چئیرمین کمیٹی مشاہد حسین نے بتایا کہ امریکہ رواں سال پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب ڈالر دے گا، دفاعی حکام کے مطابق امریکی افواج رواں سال کے آخر تک افغانستان میں رہیں گی۔

    کمیٹی کے اجلاس میں وزیرِ دفاع کی عدم شرکت پر ارکان کمیٹی کا کہنا تھا کہ وزیرِ دفاع کمیٹی کو اہمیت نہیں دیتے، دفاعی حکام کا کہنا تھا کہ افغانستان کا اعلٰی سطح کا دفاعی وفد اگلے ماہ پاکستان آئے گا۔

    انھوں نے کہا کہ پاک امریکہ دفاعی مشاورتی اجلاس میں پاکستان نےاگلے پانچ برس کے سیکورٹی وژن سے امریکہ کو آگاہ کیا، پاکستان، افغانستان اور امریکہ کے درمیان خفیہ معلومات کے تبادلے کا نظام بہتر ہوا، امریکہ معمول کے سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو اسلحہ اور سیکورٹی آلات دے گا۔

  • سرحدی کشیدگی پر بھارت کی پاکستان کو دھمکی

    سرحدی کشیدگی پر بھارت کی پاکستان کو دھمکی

    نئی دہلی : ہندوستان نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا تو اسے مزید "تکلیف” کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور یہ اسلام آباد پر ہے کہ وہ امن مذاکرات کی بحالی کے سازگار ماحول کو تشکیل دے۔

    دونوں ممالک کے درمیان رواں ماہ کے دوران شدید فائرنگ اور شیلنگ کا تبادلہ جاری رہا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم بیس شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جو کہ 2003 کی جنگ بندی کی سب سے بدترین خلاف ورزی ہے۔

    ہندوستانی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے این ڈی ٹی وی کو ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہم پاکستان سے زیادہ مضبوط ہیں، تو اگر وہ یہ سلسلہ جاری رکھتا ہے تو انہیں اس مہم جوئی کے بدلے میں’تکلیف’ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان پر ہے کہ مذاکرات کے لیے ماحول کو تشکیل دیں۔

    ان کے بقول ہم پاکستان سے بات کرنا چاہتے ہیں مگر یہ پاکستان پر ہے کہ وہ اس کے لیے ماحول کو سازگار بنائے، پاکستان کو ایسی جھڑپوں کو روکنا ہوگا جس سے بات چیت کا ماحول متاثر ہوتا ہے۔

    پاکستانی فوجی افسران کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کا آغاز ہندوستان کی جانب سے سرحدی دفاع میں اضافے کے فیصلے سے ہوا جو کہ جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

    پاکستان کے خارجہ امور اور قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ ہندوستان اس مسئلے کے حل کے لیے تعاون نہیں کررہا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے بدقسمتی سے ہماری امن اور لائن آف کنٹرول پر سکون کی کوششوں پر ہندوستان کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا ج

  • پاکستان جوابی کارروائی کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے،خواجہ آصف

    پاکستان جوابی کارروائی کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے،خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیرِدفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان جوابی کارروائی کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے، بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

    لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے متعلق بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے لیکن سرحدی کشیدگی کو تصادم میں تبدیل نہیں کرنا چاہتے، بھارت کو احتیاط اورذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئیے۔

    امورِ خارجہ کے مشیر سرتاج عزیزنے بھارتی رہنماؤں کے سخت بیانات کے جواب میں کہا کہ بھارت نے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ پاکستان امن چاہتا ہے اور بھارت کے لئے یہ بات سمجھنا ضروری ہے۔

    دوسری جانب بھارتی رہنماؤں کی جانب سے پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی وزیرِ داخلہ راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ  بھارتی فورسز پاکستان کومنہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

  • القاعدہ برِصغیرنےڈاکیارڈحملےکی ذمہ داری قبول کرلی

    القاعدہ برِصغیرنےڈاکیارڈحملےکی ذمہ داری قبول کرلی

    کراچی: دفاعی تجزیہ کارکراچی ڈاکیارڈ حملے کو عالمی منصوبے کا اسکرپٹ قرار دے رہے ہیں، جس کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنا تھا، القاعدہ برصغیر نےڈاکیارڈحملےکی ذمہ داری قبول کرلی۔

    کراچی ڈاکیارڈ حملہ محض چند دہشتگردوں کی کارروائی ہرگز نہ تھی، دفاعی تجزیہ کار کہتے ہیں کہ پاک بحریہ نےدہشت گردی کابڑامنصوبہ ناکام بنایا، کراچی ڈاکیارڈ پر حملے کا منصوبہ عالمی اسکرپٹ کا حصہ لگتاہے، جس کا منصوبے کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بحری جہاز کواغوا کرنے کے منصوبے کے تحت کراچی ڈاکیارڈ پر حملہ کیا گیا، اب معلوم ہوا ہے کہ القاعدہ برصغیر نےڈاکیارڈحملےکی ذمہ داری قبول کرلی، القاعدہ برصغیر کے ترجمان کے مطابق ڈاکیارڈ پرحملے کا مقصد جہاز ذوالفقار پر قبضہ کرکے میزائلوں سے امریکی بیڑے کونشانہ بناناتھا، القاعدہ برصغیر ایک نیا نام ہے۔

    اس سے پہلے کسی حملے میں القاعدہ برصغیر کے ملوث ہونے کی بات سامنے بھی نہیں آئی۔ پاک بحریہ  کے جوانوں نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا، دو دہشتگرد مارے گئے اور چار گرفتار ہوئے جن سے تفتیش کے نتیجے میں تحقیقات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، کالعدم جماعت کے ارکان بھی حملے کے الزام میں گرفتار کیے گئے ہیں اورنیوی سے تعلق رکھنے والے ملزمان بھی گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

  • ڈاکیارڈ حملے میں اندرونی مدد کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا،خواجہ آصف

    ڈاکیارڈ حملے میں اندرونی مدد کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا،خواجہ آصف

    اسلام آباد : پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیرِدفاع خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے جبکہ پارلیمنٹ کے باہر بیٹھنے والے انا کی جنگ لڑرہے ہیں، پاکستان نیوی ڈاکیارڈ حملے میں اندرونی مدد کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔

    پارلیمنٹ اجلاس میں خواجہ آصف نے پاکستان نیوی ڈاکیارڈ پر حملے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چھ ستمبر کو ڈاکیارڈ پردہشت گردوں نے حملہ کیا، جسے نیوی کے جانباز اہلکاروں نے ناکام بنا دیا، حملے میں ایک نیوی افسر نے جام شہادت نوش کیا جبکہ ڈاکیارڈ پرہونے والے حملے میں تین دہشت گرد مارے گئے اورسات کو گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں میں ایک سابق نیوی اہلکار بھی شامل تھا، جسے گزشتہ برس پاک بحریہ سے نکال دیا گیا تھا، گرفتار کئے گئے دہشتگردوں سے تفتیش جاری ہے اوراسی بنیاد پر مزید کئی گرفتاریاں بھی ہوئیں ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ڈومیسائل مختلف علاقوں کے ہیں، ایک دہشت گرد کے رابطے شمالی وزیرستان میں تھے، حملہ میں  اندرونی مدد کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ حملہ شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن ضربِ عضب کا درِ عمل ہوسکتا ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک جانب پاک فوج شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب میں مصروف ہے، دوسری جانب دہشتگردوں کا ردعمل بھی سامنے آرہا ہے جبکہ ہماری توجہ صرف اور صرف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنوں پر ہے۔

    خواجہ آصف نے میڈیا، سیاسی رہنماؤں ، منتخب نمائندوں اور عوام سے اپیل کی کہ پارلیمنٹ کے باہر بیٹھے انا کی جنگ لڑنے والوں کے مقابلے میں ملک کے لئے جانوں کی قربانی پیش کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہوں،  انا کے لئے کرائے کے لوگوں کو لاکر پارلیمنٹ کے سامنے خیمہ بستی لگانے والوں کو آئین، قانون اور پارلیمنٹ کے مقابلے میں شکست کا سامنا ہوگا۔

    اراکین کے سوال پر وزیرِدفاع خواجہ آصف نے کوئٹہ اسمنگلی حملے کی تفصیلات بھی دیں، انھوں نے بتایا کہ سمنگلی ایئربیس پر چودہ اگست کوحملہ کیا گیا، حملے میں  چار دہشتگرد مارے گئے جبکہ راکٹ حملوں میں دیوارکو نقصان پہنچا، اندر داخل ہونیوالے دو دہشتگرد مارے گئے۔

  • آئین اور قانون سے متصادم کوئی مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائےگا, وزیر دفاع

    آئین اور قانون سے متصادم کوئی مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائےگا, وزیر دفاع

    اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جمہوریت کو جھٹکے لگ رہے ہیں لیکن جمہویت کی بقاء کی جنگ ضرور جیتیں گے۔

    پارلیمنٹ کے اجلاس میں وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ آئین اور قانون سے متصادم کوئی مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی آئین ٹیکنو کریٹ حکومت کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو قومی حکومت بنانے کا اختیار نہیں ہے اور نہ ہی ایسے حالات کے اسمبلیاں تحلیل کی جائے۔

    انہوں نے واضح کردیا کہ آئین کے دفاع کی جنگ آخری وقت تک لڑیں گے ، وزیر دفاع نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ ماڈل ٹاؤن واقعے کے مقدمے کیلئے کارروائی شروع کردی، پی اے ٹی کو مقدمے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت تحمل کا مظاہرہ کرکے خون خرابے سے ملک کو بچائے گی  لیکن اس تحمل اور برداشت کو کمزوری نہ سمجا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت دھرنےوالوں کولاشیں نہیں دےگی ،سیاسی لوگ دھاوا بولنے پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پر امن حل چاہتے ہیں جس میں آئین اور قانون کی بالا دستی ہو، دھرنے والوں نے کنڈے لگا رکھے ہیں لیکن حکومت نے بجلی بند نہیں کی۔

  • حکومت اور پاک فوج میں کوئی اختلاف نہیں، وزیردفاع

    حکومت اور پاک فوج میں کوئی اختلاف نہیں، وزیردفاع

    اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوج موجودہ حالات میں مداخلت نہیں کررہی، حالات بدل چکے ہیں، فوج حکومت کا ادارہ ہے۔

    وزیردفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت اور پاک فوج میں کوئی اختلاف نہیں، فوج موجودہ حالات میں مداخلت نہیں کررہی، یہ سن اٹھاون ، ستتر یا ننانوے نہیں ہے، حالات بدل چکے ہیں، فوج حکومت کا ادارہ ہے۔

    وزیردفاع نے کہا کہ تمام ادارے آئین کا تحفظ کررہے ہیں، ملک میں نئی روایت قائم ہوگئی ہے، آج کی عدلیہ اور فوج ماضی سے مختلف ہے۔

    انھوں نے ایک پار پھر واضح کیا کہ وزیر اعظم استعفا نہیں دینگے، انہیں عوام نے مینڈیٹ دیا ہے۔ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کےساتھ مذاکرات میں حکومت آئینی و قانونی مطالبات پر غور کرے گی۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں عالمی سازش کا کردار خارج از مکان نہیں، پاکستان اسلامی دنیا کا واحد ایٹمی ملک ہے، جو بعض ملکوں کوقبول نہیں لیکن یہاں مصر جیسے حالات پیدا کرنےکی سازشیں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔