Tag: defence order

  • آیئڈیاز 2014، بڑے دفاعی آڈر ملنے کی توقع

    آیئڈیاز 2014، بڑے دفاعی آڈر ملنے کی توقع

    کراچی : آٹھویں عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز دو ہزار چودہ میں پاکستان جنگی ٹینک اور ائیرکرافٹس نمائش میں پیش کر ے گا، سال دوہزار بارہ کی طرح اس سال بھی بڑی تعداد میں آڈر ملنے کی توقع ہے۔

    کراچی ایکسپوسینٹر میں آج سے شروع ہونے والی دفاعی نمائش میں مختلف ممالک کے سینتالیس اعلیٰ سطح کے وفود سمیت اٹھاسی مندوبین شریک ہوں گے، نمائش میں دو سو چھپن غیر ملکی اور ستترپاکستانی کمپنیاں مصنوعات پیش کریں گی ۔

    پاکستان جنگی ٹینک الخالد ، جے ایف سیون ٹین تھنڈر ائیر کرافٹ اوربکتربندگاڑیوں سمیت جدید ٹیکنالوجی سے بنی مصنوعات پیش کرے گا۔سال دوہزار بارہ کی نمائش بھی ایک کامیاب نمائش تھی, جس میں ایک سو پینتیس غیر ملکی کمپنیوں اور چوہتر ملکی کمپنیوں نے شرکت کی۔

    سال دوہزار بارہ کی نمائش کے نتیجے میں سال دو ہزار تیرہ میں کثیر تعداد میں دفاعی آڈر بھی ملے، جن میں چین اور ترکی سے اہم معاہدے بھی شامل ہیں ۔

    ڈائریکٹر کو آرڈینشن ڈیپو بریگیڈئر مظاہر ممتاز کے مطابق اب تک کی نمائشوں سے پاکستان کو کثیر تعداد میں آڈر ملے جن میں سے چند کی مالیت ایک کروڑ ڈالر بھی ہے ۔