Tag: Defence Secretary

  • برطانیہ 2019 کے اختتام تک ’ڈرون اسکاڈرن‘ تیار کرلے گا، وزیر دفاع

    برطانیہ 2019 کے اختتام تک ’ڈرون اسکاڈرن‘ تیار کرلے گا، وزیر دفاع

    لندن : برطانوی وزیر دفاع نے رائل یونائٹڈ سروسز انسٹیٹیوٹ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’برطانیہ کو بین الااقوامی قوانین پامال کرنے کے والوں کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے‘۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے وزیر دفاع گیون ولیم سن نے رائل یونائٹڈ سروسز انسٹیٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ مضبوط اور پہلے سے زیادہ جارحانہ صلاحتیوں کی حامل مسلح افواج کی ضرورت ہے تاکہ وہ ایک بڑی فوجی طاقت بن سکے۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ برطانیہ دشمن کے دفاعی نظام سے نمٹنے کےلیے 70 لاکھ پاؤنڈ کی لاگت سے ڈرون کا فضائی تیار کررہا ہے جو 2019 کے اختتام تک تیار ہوجائے گا۔

    گیون ولیم سن نے بتایا کہ برطانوی افواج کوئین الزبتھ کے نام سے منسوب نئے بحری بیڑے کو بحر الکاحل میں تعینات کررہا ہے جہاں چین اپنا اثر رسوخ بڑھا رہا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق گیون ولیم سن کا کہنا تھا کہ روس اور چین مسلسل اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کر رہے ہیں۔

    برطانوی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور اس اتحادیوں کو چاہیے کہ اپنے مفادات کی حفاظت اور بقاء کےلیے اپنی جنگی طاقت کو استعمال کرنے کےلیے آمادہ رہیں۔

    یورپی یونین سے انخلاء کے بعد برطانوی عوام اور حکومت کے پاس اپنے وجود کو تسلیم کروانے کا ایک موقع ہوگا۔

    دوسری جانب برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے وزیر دفاع کے 180 ارب روپے کے دفاعی منصوبے کو معیشت پر اضافی بوجھ قرار دیا ہے اس کے باوجود گیون ولیم سن نے دفاعی سازو سامان کے اخراجات بڑھانے پر تیار ہیں۔

  • بھارت، پاکستان میں مداخلت کررہا ہے: سیکرٹری دفاع

    بھارت، پاکستان میں مداخلت کررہا ہے: سیکرٹری دفاع

    اسلام آباد: سیکریٹری دفاع نےکہا ہے کہ بھارت کراچی،بلوچستان اورفاٹامیں مداخلت کررہاہے۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس آج بروز جمعہ چیئرمین کمیٹی مشاہد حسین سید کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

    سیکرٹری دفاع لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ عالم خٹک نےبریفنگ دیتےہوئےکہاکہ پاکستان اور بھارت میں لڑائی کی کوئی امکان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بڑی لڑائی کی طرف جائے گاتوبیوقوف ہوگا۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کوغیرمستحکم کرنےکیلئےبھارت کراچی ،بلوچستان اورفاٹامیں مداخلت کررہا ہے۔

  • وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2600 دہشتگرد مارے گئے، سیکریٹری دفاع

    وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2600 دہشتگرد مارے گئے، سیکریٹری دفاع

    اسلام آباد: سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عالم خٹک کا کہنا ہےکہ وزیرستان میں آپریشن کے دوران چھبیس سو دہشتگرد مارے گئے اور پشاور اسکول حملہ آپریشن ضرب عضب کا رد عمل ہے۔

    اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں سیکریٹری دفاع نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب میں چھبیس سو دہشت گرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے تین افسر اور ایک سو ننانوے جوان شہید ہوئے، انکا کہنا تھا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول آپریشن ضرب عضب کا ردعمل ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ موثر انٹیلی جنس کی وجہ سے دہشتگردوں کا ردعمل دیر سے آیا، ان کا ہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کا بڑا علاقہ دہشتگردوں سے پاک کیا جا چکا ہے اب دہشت گردوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی، اجلاس میں شریک اراکین قائمہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں بشمول حکومت فوج کے ساتھ کھڑی ہیں۔

  • لیفٹیننٹ جنرل ریٹائڑڈ محمد عالم خٹک سیکریٹری دفاع تعینات

    لیفٹیننٹ جنرل ریٹائڑڈ محمد عالم خٹک سیکریٹری دفاع تعینات

    راولپنڈی: لیفٹیننٹ جنرل ریٹائڑڈ محمد عالم خٹک کو سیکریٹری دفاع تعینات کردیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سفارش پر محمد عالم کو سیکریٹری دفاع تعینات کیا ہے اور انکی تعیناتی کی مدت دو سال ہے۔

    اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے محمد عالم کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔