Tag: Defense Minister

  • اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کیلئےتیار ہیں، خرم دستگیر

    اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کیلئےتیار ہیں، خرم دستگیر

    آزاد کشمیر : وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کیلئےتیار ہیں، 2017 میں ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا اور وہاں تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کرکے مادر وطن کےدفاع کیلئے پاک فوج کے مورال کو سراہا۔ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹنٹ جنرل ندیم رضا بھی وزیر دفاع کے ہمراہ تھے۔

    اس موقع پر وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کو ایل او سی پر تعینات جی او سی نے تازہ ترین صورتحال اور بھارت اشتعال انگیزیوں پر بریفنگ دی گئی۔

    وزیر دفاع نے جوانوں اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں ، شہریوں کی شہادت سے قوم کے حوصلے مزید مضبوط ہوئے، پاک فوج دشمن کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

    انہوں نے اس عزم کا اعاد ہ کیا کہ پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کی اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

    وزیر دفاع نے بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر آباد عام شہریوں و نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا اور کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزیوں پر پاک فوج کا جواب خالصتاً پیشہ وارانہ رہا۔

    خرم دستگیر نے کہا کہ دفاع وطن کےلیےپوری قوم پاک فوج کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 2017میں ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کے ریکارڈٹوٹ گئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکا نے ہمارے تحفظات کو ابھی تک اہمیت نہیں دی، خرم دستگیر

    امریکا نے ہمارے تحفظات کو ابھی تک اہمیت نہیں دی، خرم دستگیر

    گوجرانوالہ : وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ امریکا نے ہمارے تحفظات کو ابھی تک اہمیت نہیں دی، ملک میں دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خرم دستگیر نے کہا کہ پہلے ایل این جی ٹرمینل کے قیام سے گیس کی صورتحال بہتر ہوئی ہے،12ہزار میگاواٹ سے بجلی کی پیداوار19میگاواٹ تک لے گئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی کوششوں سے36ارب ڈالرز کے توانائی منصوبے سی پیک کا حصہ بنے، 2013سے پہلے کئی غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان سرمایہ کاری کیلئے آمادہ نہیں تھے۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ 2013کے بعد حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسی سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا، مستحکم جمہوریت،ابھرتی معیشت ہی پاکستان کا مضبوط دفاع ہے۔

    خرم دستگیر نے کہا کہ امریکا نے2001کے بعد پاکستان کو کسی قسم کی تجارتی مراعات نہیں دی، ہمارایقین ہے کہ افغانستان کی جنگ پاکستان میں نہیں لڑی جائیگی، پاکستان افغانستان میں امن کاخواہاں ہے، افغانستان کا امن ہماری خارجہ پالیسی کی ترجیح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کےتانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں،ہم افغانستان کے امن کیلئے کام کرتے رہیں گے، ہمارے تحفظات کو امریکا نے ابھی تک اہمیت نہیں دی، انہوں نے کہا کہ حقائق کی بنیاد پرامریکا کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

     وزیر دفاع خرم دستگیر نے بتایا کہ وزیرخارجہ خواجہ آصف بہت جلد چین جائیں گے، رواں سال وسط میں پاکستان شنگھائی تعاون کا مکمل ممبر بنا ہے، پاکستان کے پاس ایسے فورم اورپارٹنر ہیں جن سے گفتگو ہوسکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس دور میں ایسے کام ہوئے جن کی امید بھی نہیں تھی، روس کی دفاعی مشقوں میں شمولیت کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، ملک بھرمیں امن وامان کی صورتحال بہترہوئی ہے، پاکستان کے دفاع  کی بڑی ضمانت جمہوریت اورمستحکم معیشت ہے۔

  • افغان آرمی چیف ‘وزیردفاع عہدے سےدستبردار

    افغان آرمی چیف ‘وزیردفاع عہدے سےدستبردار

    کابل:افغانستان میں طالبان کے افغان فوجی بیس پرحملےمیں 140فوجیوں کی ہلاکت پرافغان آرمی چیف اور وزیردفاع عہدےسے مستعفی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق شمالی افغانستان میں افغان فوجی اڈے پر طالبان کے حملے میں 140فوجیوں کی ہلاکت کےواقعے پرافغان آرمی چیف جنرل قدم شاہ شاہم اور وزیردفاع عبداللہ خان حبیبی اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے۔

    افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف اور وزیردفاع کے استعفے قبول کرلیے۔


    افغانستان میں فوجی ہیڈکوارٹر پرحملہ‘140فوجی ہلاک


    خیال رہےکہ 21اپریل کو افغان صوبہ بلخ میں ہونے والے طالبان کے حملے میں 140فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

    عسکری حکام کاکہناتھاکہ حملے کے بعد کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی لڑائی میں دس طالبان جنگجو بھی مارے گئےتھے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال مارچ میں بھی کابل کے مرکزی ملٹری اسپتال پر حملہ کیا گیا تھا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا تھا۔اس حملےمیں 50افراد ہلاک ہوئے تھے اور حملے کی ذمہ داری داعش نےقبول کی تھی۔


    افغان فوج میں گھوسٹ بھرتیوں کا انکشاف


    واضح رہےکہ مزار شریف پرواقع فوجی ہیڈکوارٹر پر ہونے والے کے بعد ایک بار پھر فوج میں گھوسٹ فوجیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

  • نئے آرمی چیف کی تقرری، سمری وزیراعظم کو ارسال

    نئے آرمی چیف کی تقرری، سمری وزیراعظم کو ارسال

    اسلام آباد: نئے آرمی چیف آف اسٹاف اور عسکری قیادت کی تقرری کے حوالے سے وزارتِ دفاع نے وزیر اعظم کو سمری ارسال کردی، سمری میں تین سینئر فوجی افسران کے نام شامل ہیں، ترجمان وزیر اعظم ہاؤس نے سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے، جنرل راحیل شریف کو آج وزیراعظم ہائوس میں الوداع کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق وزارتِ دفاع کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں چار سینئر ترین فوجی افسران کے نام شامل ہیں، سیکریٹری دفاع نے نئی عسکری قیادت کی تقرری کے لیے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے نام بھی وزیر اعظم کو بھجوادیے ہیں۔

    سیکریٹری داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، جنرل ربیرمحمود حیات، لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے کا نام شامل کیا گیا ہے۔


    پڑھیں: ’’ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ‘‘


     ترجمان وزیر اعظم ہاؤس نے سمری موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میاں محمد نوازشریف کل آرمی چیف کو الوداعی عشائیہ دیں گے اور اُس سے قبل دونوں رہنماؤں کی تفصیلی ملاقات بھی ہوگی‘‘۔

    مزید پڑھیں: ’’ کون ہوگا ملک کا اگلا آرمی چیف؟ ‘‘


     

    خیال رہے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کی مدتِ ملازمت رواں ماہ کی 28 تاریخ کو ختم ہورہی ہے، اس ضمن میں جنرل راحیل شریف نے اپنے الوداعی دوروں کا آغاز بھی کردیا ہے۔

  • بھارتی وزیر دفاع نے سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت مانگنے پر کارروائی کو نیا نام دے دیا

    بھارتی وزیر دفاع نے سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت مانگنے پر کارروائی کو نیا نام دے دیا

    نئی دہلی: بھارتی وزیردفاع منور پاریکر نے کہا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک 100 فیصد درست تھی تاہم ہمیں اس کے ثبوت دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکار اور بھارتی فوج کی جانب سے کیا گیا دعویٰ خود ان کے گلے کا پھندا بن گیا ہر روز نئی تاویلیں پیش کرنے والے بھارتی حکام اپنے دعویٰ کے دفاع میں مسلسل ناکام نظر آرہے ہیں۔

    بھارتی وزیر داخلہ منور پاریکر سے صحافی نے سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت پیش کرنے کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے سرجیکل اسٹرائیک سے جان چھڑانے کی کوشش کرتے ہوئےکہا کہ ’’بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر کاؤنٹر ٹیررازم ایکشن کیا ہے ‘‘۔ صحافی کی جانب سے مسلسل استفسار کرنے پر بھارتی وزیر نے مودی سرکار کی پالیسی کو اپناتے ہوئے بات گول مول کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ہمیں اس کے ثبوت دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘‘۔

    دوسری جانب سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کرنے اور ثبوت نہ پیش کرنے کے حوالے سے مودی سرکار کو بھارتی سیاستدانوں کی جانب سے بھی سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور کانگریس کے رہنما نے کہا کہ ’’مودی سرکار اپنا پول کھل جانے کے خوف سے کوئی ثبوت پیش نہیں کرپارہی‘‘۔

    قبل ازیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بے جے پی کے رہنماؤں اور وزیروں کو سرجیکل اسٹرائیک پر کسی بھی قسم کے تبصروں سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کیں تھی۔

     

  • بھارتی فائرنگ سرجیکل اسٹرائیک نہیں‌ لفاظی ہے، خواجہ آصف

    بھارتی فائرنگ سرجیکل اسٹرائیک نہیں‌ لفاظی ہے، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ مسترد کرچکے ہیں، بھارت نے لائن آف کنٹرول کی خلاف وزری ضرور کی ہے لیکن یہ سرجیکل اسٹرائیک نہیں۔


    India has suppressed protests in Kashmir… by arynews


    مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 2 فوجی اہلکار شہید


    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے ٹیلی فونک بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت ماضی میں بھی سیز فائر کی متعدد بار خلاف ورزی کرچکا ہے، بھارت نے سرحد کی خلاف وزری ضرور کی ہے تاہم سرجیکل اسٹرائیک نہیں یہ بھارت کی طرف سے صرف لفاظی ہے اور اس کا مقصد کشمیر کاز سے توجہ ہٹانا ہے۔

    سندھ طاس معاہدہ عالمی ہے اسے کوئی رد نہیں کرسکتا

    انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ عالمی ہے اسے کوئی رد نہیں کرسکتا،بھارت صرف بھڑکیں ماررہا ہےاور معاملات کی درستی کے لیے مختلف فورمز استعمال کررہا ہے۔

    کشمیر کی تحریک مزید زور پکڑے گی، بھارت نہیں روک سکتا

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کشمیری حریت رہنما برہانی وانی کی شہادت کے بعد کشمیر کی تحریک آزادی میں شدت آئی اور یہ تحریک مزید زور پکڑے کی بھارت اسے نہیں روک سکتا، کشمیر میں جاری بھارتی مظالم دنیا بھر میں دیکھے جارہے ہیں، بھارت کی بھرپور کوشش ہے کہ توجہ کشمیر سے ہٹا کردوسری جانب مرکوز کردی جائے اسی لیے سندھ طاس معاہدے پر واویلا بھی بھارت کی طرف سے ایک ڈرامہ ہے ۔

    بھارت میں اس وقت آزادی کی 13 تحاریک جاری ہیں

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت میں اس وقت چھتیس گڑھ، ناگا لینڈ اور منی پور سمیت 12 سے 13 آزادی کی تحاریک جار ی ہیں۔

    خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف حکومت اور اپوزیشن متحد ہیں، سینیٹ کے اجلاس میں بھی اپوزیشن نے حکومت کا ساتھ دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:بھارتی فوج نے پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، خواجہ آصف

  • براہمداغ کے پاس افغان پاسپورٹ ہے جس پر بھارتی ویزا لگا ہے ، خواجہ آصف کا انکشاف

    براہمداغ کے پاس افغان پاسپورٹ ہے جس پر بھارتی ویزا لگا ہے ، خواجہ آصف کا انکشاف

    لاہور: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ براہمداغ بگٹی کے پاس ابراہیم نام کا افغان پاسپورٹ ہے جس پر بھارت کا ویزا لگا ہوا ہےاور اب انڈیا بلوچ رہنماء کو سیاسی پناہ دینے کو تیار ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کیا، خواجہ آصف نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’کیا آپ ہمارے بہترین ہمسائے ہیں؟‘‘۔


    Brahmdagh Bugti has Afghan passport & Indian… by arynews

    براہمداغ بگٹی کی بھارت میں سیاسی پناہ کے حوالے سے وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ’’اُس کے افغان پاسپورٹ موجود ہے جس پر ابراہیم نام درج ہے اور بھارت نے اس پاسپورٹ پر اپنے ملک کا ویزا جاری کیا‘‘۔

    پڑھیں:   بھارت میں سیاسی پناہ کیلئے براہمداغ بگٹی نے درخواست جمع کرادی

    خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ ’’براہمداغ بگٹی اب بھارت میں سیاسی پناہ لینے کی کوشش کررہا ہے اور بھارت اُس پر بظاہر راضی نظر آتا ہے، انہوں نے بھارت سے سوال کیا کہ ’’کیا یہ اچھے پڑوسی کی نشانی ہے کہ وہ دوسرے کو مطلب شخص کو اپنے ملک میں سیاسی پناہ فراہم کرے‘‘۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ’’حکومت جلا وطن بلوچ رہنماء براہمداغ بگٹی کے معاملے پر سنجیدگی سے کام کررہی ہے جلد ہی ملزم کے خلاف انٹر پول کو ریفرنس ارسال کر کے پاکستان کی حوالگی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں:   براہمداغ بگٹی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو ریفرنس بھیجیں‌ گے، چوہدری نثار

     انہوں نے مزید کہا کہ ’’اب کوئی شک نہیں رہا کہ مودی نے بلوچستان میں دراندازی میں اپنا کردار ادا کیا اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی تاہم براہمداغ کے حوالے سے بھارتی عزائم بھی اب کھل کر بے نقاب ہوچکے ہیں‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں:   پاکستان کے خلاف متنازعہ بیان، مودی اور براہمداغ کے خلاف درخواست دائر

     چوہدری نثار نے کہا کہ ’’دنیا کو علم ہے کہ خطے میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت اور اُس کی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے ساتھ ہی انہوں نے اڑی سکیٹر حملے پر بھارتی عزائم اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کے حوالے سے کہا کہ ’’بھارت اپنے ہی جال میں خود پھنس چکا ہے پہلے انہوں نے الزام عائد کیا مگر پھر خود اُس سے پیچھے ہٹ گئے تاہم بھارتی میڈیا خاص مقصد کے تحت ملک کے خلاف پروپیگنڈے کررہا ہے‘‘۔