Tag: Defense System

  • ایرانی وزیر دفاع  کا دفاعی نظام پاور 373 کے افتتاح کا اعلان

    ایرانی وزیر دفاع کا دفاعی نظام پاور 373 کے افتتاح کا اعلان

    تہران :ایران وزیر دفاع امیر حاتمی نے فوجی صنعت کے دن کے موقع پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے دفاعی نظام پاور373 کے افتتاح کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران نے پاور 373 کا پہلی بار افتتاح 19 دسمبر 2011ءکو کیا گیا،اس وقت ایران نے روسی ساختہ ایس 300 میزائل ڈیفنس سسٹم کا افتتاح کرنا تھا مگر ماسکو کی طرف سے اس نظام کی فراہمی میں تاخیر کے باعث ایران نے اپنے دفاعی نظام کا افتتاح کیا۔

    میڈیا نے میجر جنرل فرزاد اسماعیلی کا ایک بیان نقل کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایس 300 کے بدلے میں ایران نے اپنے پاور 373 کا افتتاح کیا ہے۔

    دوسری مرتبہ 21 اگست 2016ءکو ایرانی صدر حسن روحانی نے ایک عسکری نمائش کے موقع پرپاور 373 کا افتتاح کیا، یہ فضائی دفاعی نظام ایران نے اپنے طورپر تیار کیا ہے۔

    سابق ایرانی وزیر دفاع حسین دھقان کا کہنا ہے پاور 373 سنہ 2016ءکے آخرتک باقاعدہ کام شروع کردےگا،ایران نے 2008ءکو روس کے ساتھ ایس 300 فضائی دفاعی نظام کا معاہدہ کیا۔

    معاہدے میں ایرانی ماہرین کی روس میں اس حوالے سے خصوصی تربیت بھی شامل تھ مگر ایران پر عالمی پابندیوں کے باعث روس یہ نظام ایران کو فراہم نہیں کرسکا، تاہم 2015 کو ایران اور عالمی طاقتوں میں معاہدے کے تحت روس نے اپنے اتحادی ایران کو ایس 300 دفاعی نظام فراہم کر دیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس سے پیشتر ایران نے روس سے اس کا ‘ٹور۔ ایم’ فضائی دفاعی نظام خرید کیا تھا۔

  • شام میں روسی دفاعی نظام تباہ کر سکتے ہیں، اسرائیل کا انتباہ

    شام میں روسی دفاعی نظام تباہ کر سکتے ہیں، اسرائیل کا انتباہ

    یروشلم: اسرائیل کے وزیر دفاع اویگدور لیبر مان نے روس کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں نصب روسی دفاعی نظام اسرائیل کے اہداف کے خلاف استعمال کیا گیا تو اسے تباہ کر دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، اویگدور لیبر مان کا کہنا تھا کہ روس نے اگر کوئی حکمت عملی تیار کی جس سے ہمارے اہداف کو نقصان پہنچتا ہو، تو ایسے اقدامات کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

    خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا کہ جب گذشتہ دنوں روسی میڈیا نے یہ انکشاف کیا تھا کہ روس جلد ہی S-300 دفاعی نظام شام میں منتقل کرنے کا عمل شروع کر دے گا جس کے لیے بھرپور حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔

    غزہ میں کوئی بھی شہری معصوم نہیں ہے: اسرائیلی وزیر دفاع کی ڈھٹائی

    وزیر دفاع اویگدور لیبر مان کا مزید کہنا تھا کہ روس کی طرف سے شام کو دیے جانے والا دفاعی نظام اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے، البتہ روسی حکومت نے ابھی تک باضابطہ طور پر شام کو ایئر ڈیفنس نظام فراہم کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

    غزہ میں فلسطینیوں کے مظاہرے جاری، سرحد کے قریب نہ آیا جائے، اسرائیلی فوج کا انتباہ

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں اسرائیلی وزیر دفاع نے مقامی ریڈیو کو انٹریو دیتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ کا ہر شخص حماس سے جڑا ہے اور حماس سے تنخواہ لے رہا ہے، انسانی حقوق کے وہ تمام کارکن جو اسرائیلی سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کا تعلق حماس کے عسکریت پسندوں سے ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکا کا جدید دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ

    امریکا کا جدید دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ

    واشنگٹن : امریکہ نے دشمن کے میزائل کو فضا میں تباہ کرنے والے دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

    پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا نے میزائل کوفضا میں تباہ کرنےوالےدفاعی نظام کاتجربہ کیا ہے، یہ دفاعی میزائل مارشل آئی لینڈ سے داغا گیا۔

    پینٹاگون کے مطابق جدید ترین دفاعی نظام میں انٹرسیپٹرانتہائی اہمیت کے حامل ہیں، اس کے ذریعے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل حملے کا دفاع کیا جاسکتا ہے، اس تجربے کے بعد امریکا کو حقیقی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت حاصل ہوگئی ہے۔

    امریکی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ شمالی کوریا کی جانب سے وارننگ کے باوجود مسلسل میزائل تجربات کے بعد جدید دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔

    امریکی میزائل ڈیفنس ایجنسی کے ڈائریکٹر وائس ایڈمرل جم سیرنگ کا کہنا ہے کہ جدید ترین دفاعی نظام امریکی کی سلامتی اوردفاع کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔

    پیر کو کیے گئے اس تجربے کے بارے میں امریکہ کی پیسیفک کمانڈ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی طرف سے داغا گیا میزائل ایک درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا میزائل تھا جو چھ منٹ کے بعد بحیرہ جاپان میں جا گرا تھا۔

    یاد رہے منگل کو ہی شمالی کوریا نے اعلان کیا تھا کہ اس کا تازہ بیلسٹک تجربہ کامیاب رہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔