Tag: dehli airport

  • تابکاری شعاعوں کے اخراج نے نئی دلی کے ائیرپورٹ پر ہلچل مچادی

    تابکاری شعاعوں کے اخراج نے نئی دلی کے ائیرپورٹ پر ہلچل مچادی

    نئی دلی: اندراگاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرخارج ہونے والی تابکاری شعاعوں نے پولیس اور فائربریگیڈ سمیت دیگراداروں کی دوڑیں لگوادیں۔

    اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھڑے ترکش ایئرلائن کے طیارے کے کارگو سیکشن میں موجود چار پیکٹس میں سے تابکاری شعاعوں کے اخراج کی اطلاع کے بعد ایئرپورٹ پر کھلبلی مچ گئی اور تمام ادارے حرکت میں آگئے۔

    واقعے کے وقت ائیرپورٹ پر عملے کے دو سو سے زائد ارکان کام میں مصروف تھے، جن میں سے کچھ نے جلنے کی بو اور آنکھوں میں جلن کی شکایت کی، جس کے بعد پولیس نے طیارے کے گرد تمام علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کردی۔

    اس دوران تابکاری شعاعیں خارج کرنے والے پیکٹ کو برآمد کیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تابکاری مرکب استنبول سے فورٹس اسپتال نے درآمد کیا ہے، جسے کینسر کےعلاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جب کہ بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ واقعےکی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

  • دہلی ایئر پورٹ پر دو روز سے محصور مسافرلاہور پہنچ گئے

    دہلی ایئر پورٹ پر دو روز سے محصور مسافرلاہور پہنچ گئے

    لاہور: دہلی ایئر پورٹ پر دو روز سے محصور مسافرلاہور پہنچ گئے ہیں ، گزشتہ روز آسمانی بجلی گرنے پر پرواز کو دہلی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی تھی۔

    نجی ائیر لائن کی پرواز آسمانی بجلی کی زد میں آئی تو سمجھیں مسافروں پر بجلی ہی گر گئی، دو سو چودہ پاکستانی مسافر حادثے سے بال بال بچ گئے لیکن جہاز کی دہلی میں ہنگامی لینڈنگ اور طویل انتظار نے مسافروں کو دوہری اذیت سے دو چار کردیا۔

    دو روز بعد جب مسافر لاہور پہنچے تو میڈیا سے گفتگو میں پھٹ پڑے۔

    یاد رہے کہ لاہور آنے والی گلف ائر لائنز کی پرواز جی ایف 766 پر آسمانی بجلی گرنے سے طیارے کو نقصان پہنچا اور اسے ہنگامی طور پر نئی دہلی ائرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ پرواز بحرین سے لاہور آ رہی تھی۔ طیارے میں 214 پاکستانی مسافر سوار تھے جو محفوظ ہیں۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نے نئی دہلی ایئر پورٹ 200 سے زائد پاکستانیوں کے پھنس جانے کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن کو ان کی وطن واپسی کے لئے متبادل انتظامات کرنے اور پی آئی اے کو بھی فوری طور پر اپنا طیارہ نیو دہلی ائر پورٹ بھجوانے کی ہدایت کی۔