Tag: dehshat gard giraftar

  • آپریشن ردالفساد جاری : بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد، متعدد گرفتار

    آپریشن ردالفساد جاری : بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد، متعدد گرفتار

    کوئٹہ/ سوات /سکھر/ چنیوٹ : ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں اور مشکوک افراد کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے چپے چپے میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، بلوچستان میں کاہان کے علاقے چوٹھ کیمپ میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرکے گولہ بارود برآمد کرلیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں چوبیس دستی بم چھوٹی مشین گن کی چار ہزارنو سو گولیاں، بارہ اعشاریہ سات ایم ایم گن کے چارسو تریپن راؤنڈز شامل ہیں۔

    دوسری جانب کوہلو کے علاقے نیساؤ میں ایف سی اور حساس اداروں نے کارروائی کرکے زیر زمین چھپائے گئے چھیانوے مارٹر گولے برامد کرلئے۔

    سوات پولیس نے آپریشن کے دوران دو روپوش دہشت گردوں سمیت پندرہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسلم اور علی اکبر دھماکوں اور فورسز پر حملوں میں مطلوب تھے۔

    چنیوٹ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے مبینہ دہشت گرد احمد رضا مسعود کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، خود کش جیکٹ اور اسلحہ برامد ہوا ہے۔

    سکھر میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے کارروائیاں کرکے ایک ہفتے کے دوران کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی پولیس نے سائٹ ایریا میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ میں غنی چورنگی کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے ریڈبک کے مطلوب ملزم فرخ جمال عرف سلمان عرف لمبا کوگرفتار کر لیا ہے۔

    گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ھے اور ملزم سی ٹی ڈی کو قتل اور پولیس مقابلہ کےکیسوں میں مطلوب تھا۔ ملزم کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف اور ایک دستی بم برآمد ہوا۔

    مزید پڑھیں: پولیس کا ایکشن، تحریک طالبان کے 5 دہشت گرد گرفتار

    انچارج سی ٹی ڈی مظہرمشوانی نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم فرخ جمال پر ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگرسنگین الزامات ہیں ۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    ملزم کا نام سی ٹی ڈی کی انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست ریڈ بک میں بھی شامل ہے۔

  • دو دہشت گردوں سمیت گیارہ ملزمان گرفتار، مقابلے میں ایک ہلاک

    دو دہشت گردوں سمیت گیارہ ملزمان گرفتار، مقابلے میں ایک ہلاک

    لاہور / لکی مروت / اٹک : ملک کے مختلف شہروں میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران دو مبینہ دہشت گردوں سمیت گیارہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ایک ملزم پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں دہشت گردی کی روک تھام کیلئے قانون کے رکھوالے متحرک ہوگئے، لاہورمیں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے خان کالونی سے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ان کے قبضے سے بارودی مواد سمیت دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

    سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ مبینہ دہشت گردوں میں عبداللہ معاویہ اور یعقوب شاہ شامل ہیں۔

    دوسری کارروائی میں لکی مروت کے علاقے مسلم باغ میں سی ٹی ڈی پولیس کا دہشت گردوں سے مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں ایک دہشت گرد ماراگیا، پولیس نے کارروائی کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا۔

    علاوہ ازیں اٹک میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے نو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہیں۔

    پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

     

  • کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار،سرکی قیمت دس لاکھ روپے مقررتھی

    کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار،سرکی قیمت دس لاکھ روپے مقررتھی

    کوئٹہ : سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گرفتار ہوگیا۔

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان اور حساس اداروں نے شہر کے نواحی علاقے نواں کلی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے کالعدم تنظیم کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار دہشت گرد بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں پولیس کو مطلوب تھا ،جبکہ اس کے سر کی قیمت صوبائی محکمہ داخلہ نے دس لاکھ روپے مقرر کی تھی ۔

    ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کارروائی کو بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

     

  • مردان:فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد واحد شاہ گرفتار

    مردان:فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد واحد شاہ گرفتار

    مردان : انسداد دہشت گردی پولیس نےسیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث خطرناک دہشت گرد واحد شاہ کومردان سےگرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق مالا کنڈ اورمردان ریجن میں کامیاب آپریشن کیا گیا۔جس میں واحد شاہ پکڑا گیا۔ ملزم تھانہ مٹہ سوات میں دہشت گردی کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔

    دوسری جانب پشاورمیں بڈھ بیرکے مختلف علاقوں میں پولیس نے آپریشن کر کےدرجنوں مشتبہ افرادگرفتارکرلئے۔

    آپریشن میں پاک فوج کے جوانوں کو سراغ رساں کتوں اور لیڈیز فورس کی خدمات حاصل تھی ،آپریشن کے دوران 75 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

    اِن میں غیر قانونی طور پرمقیم پانچ افغانی بھی شامل ہیں۔ پولیس کاکہناہے ملزمان سے اسلحہ اور منشیات بر آمد ہوئی۔