Tag: dehshat gard halak

  • ہلاک دہشت گرد دلدارعرف چاچا سے متعلق اہم انکشافات

    ہلاک دہشت گرد دلدارعرف چاچا سے متعلق اہم انکشافات

    کراچی : سی ٹی ڈی کے ہاتھوں کراچی کے علاقے کورنگی میں ہلاک کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناءاللہ عباسی کے مطابق لشکرجھنگوی کے سلیپرسیل کا امیردلدارعرف چاچا مانسہرہ کارہائشی تھا، اس نے 2001میں کالعدم مذہبی جماعت میں شمولیت اختیارکی۔

    بعد ازاں دلدار نے لشکرجھنگوی میں 2010میں شمولیت اختیارکی تھی۔ ثنا اللہ عباسی نے بتایا کہ دلدارعرف چاچا نےعمران بھٹی عرف موٹا سے بم بنانا سیکھا، عمران بھٹی عرف موٹا 2010 میں ماراگیا تھا۔

    دلدار کے مارے جانے سے لشکر جھنگوی کا پرانا گروہ ختم ہوگیا۔ دلدارعرف چاچا گرفتار دہشت گرد اسحاق بوبی کا سسرتھا، اسحاق بوبی امجد صابری کے قتل اور سیکیورٹی اداروں پرحملوں میں ملوث ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کو شفاف بنانےکیلئےاقدامات کررہےہیں، دہشت گردوں سے ملنے والے دھماکا خیزمواد کو پہلی بار فارنزک ٹیسٹ کیلئے بھجوایا جارہا ہے۔

    مواد کا دہشت گردی میں استعمال مواد سے موازنہ کرایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ گرفتارملزمان سے تفتیش کیلئے جےآئی ٹی کی درخواست کر رہے ہیں، محکمہ داخلہ سے جے آئی ٹی کی درخواست میں پاک بحریہ کی شمولیت کی درخواست کرینگے۔

  • ایبٹ آباد : سیکورٹی فورسز سے مقابلہ ایک دہشت گرد ہلاک

    ایبٹ آباد : سیکورٹی فورسز سے مقابلہ ایک دہشت گرد ہلاک

    ایبٹ آباد : جناح آباد میں حساس اداروں کے ہاتھوں کالعدم تنظیم کا دہشت گردماراگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقےجناح آباد میں سیکورٹی فورسز نے مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

    مذکورہ دہشت گرد کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیاہے، اطلاعات کے مطابق جناح آباد کامرس کالج کے قریب خطرناک دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پرحساس اداروں نے آپریشن کیا تو مذکورہ دہشت گرد نے فائرنگ شروع کردی۔

    سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد ہلاک ہو گیا، جس کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے، سیکورٹی فورسز نے نعش تحویل میں لے کر مقامی اسپتال منتقل کی۔

  • کراچی :گلشن بونیرمیں پولیس مقابلہ پانچ دہشت گرد ہلاک

    کراچی :گلشن بونیرمیں پولیس مقابلہ پانچ دہشت گرد ہلاک

    کراچی میں جاری دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں گلشن بونیر میں کالٰعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پولیس نے علاقے سے سے بم بنانے کی فیکٹری برآمدکرلی کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی کاروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔پولیس اور حساس اداروں نے ٹارگٹڈ کارروائی میں گھیراتنگ کیاگلشن بونیرمیں چھپے دہشتگردوں کے گرد۔سیکیورٹی اداروں کی اچانک کارروائی پر علاقےمیں روپوش شرپسندوں فائر کھول دیا۔

    جوابی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کاکمانڈرجواد محسودپانچ ساتھیوں سمیت ماراگیا۔ایس ایس پی راؤانوارکے مطابق مارےجانے والےملزمان پولیس،رینجرز،لیڈی ہیلتھ ورکرز پرحملوں میں ملوث تھے۔ٹارگٹڈ کارروائی میں پولیس کے چارسو جوانوں سمیت دیگر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے حصہ لیا ۔ آپریشن کے دوران بم بنانےکی فیکٹری اور موٹرسائیکل کی سیٹیں برآمد کر لیں ۔پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سےہوتارہا۔پولیس نے علاقے کے داخلی و خارجی راستے مکمل بندکرکےمتعددمشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا