Tag: Delhi Airport

  • بھارت کے دہلی ایئرپورٹ پر سیکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار

    بھارت کے دہلی ایئرپورٹ پر سیکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار

    بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے، پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے غیر ملکی پروازیں تو تاخیر کا شکار ہیں ہی مگر اب آپریشنل وجوہات کی بنا پر پیر کی دوپہر سے رات ایک بجے تک 12 گھنٹے کے دوران دہلی ایئرپورٹ کی 510 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

    غیر ملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلائٹ شیڈول کے مطابق دوپہر 1 سے رات 1 بجے تک دہلی ایئرپورٹ پر 250 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

    رپورٹس کے مطابق دن سے رات 1 بجے تک کے 12 گھنٹے میں روانگی کی 260 پروازوں میں تاخیر ہے، اندرا گاندھی ایئرپورٹ دہلی پر پروازوں کی آمد میں اوسط تاخیر 55 منٹ رپورٹ ہوئی ہے۔

    آپریشنل وجوہات کی بنا پر آمد کی پروازوں میں تاخیر سے خلل کا انڈیکس 4 اعشاریہ 6 تک چلا گیا جبکہ دہلی ایئرپورٹ سے روانگی کی پروازوں میں اوسط تاخیر 65 منٹ تھی اور پروازوں کی روانگی میں تاخیر سے مشکلات کا انڈیکس آخری درجہ 5 تک پہنچ گیا تھا۔

    دہلی ایئرپورٹ پر سب سے زیادہ اندرون ملک کی پروازوں میں تاخیر رپورٹ ہوئی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئرلائنز کو یومیہ ساڑھے بیس کروڑ روپے کے نقصان کا اٹھانا پڑرہا ہے۔

    پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو ایندھن کی مد میں یومیہ 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔

    بندش سے قبل پاکستان کے 11 میں سے 4 فضائی راستے مسلسل بھارتی طیاریاستعمال کرتے تھے، بھارتی ایئرلائنزکی ہفتہ وار اوسطاً 1200پروازیں پاکستانی فضائی حدودسے گزرتی رہیں۔

    اببھارتی جہازوں کو کھلے سمندر تک جا کر رخ تبدیل کرکے سفر کرنا پڑتا ہے، بھارتی جہازوں کی اس مشق سیاضافی فیول استعمال سے لاگت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

    دہلی، لکھنؤ،امرتسر سے دبئی،مڈل ایسٹ جانیوالی پروازوں کو تقریباً دگنا فیول لگتا ہے، بھارتی بوئنگ طیارے کو 100 گھنٹے کے اضافی سفر میں 5 لاکھ 47 ہزار ڈالرز کے اضافی خرچ کا سامنا ہے جبکہ بھارتی ایئر بس طیاروں پر 100 گھنٹے کی اضافی پرواز سے 1 لاکھ 96 ہزار ڈالر کے اضافی فیول کا بوجھ ہے۔

    روس کے یک طرفہ جنگ بندی کے اعلان پر یوکرین کا ناراضی بھرا مؤقف سامنے آ گیا

    پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی طیارے 2سے 4گھنٹے اضافی پرواز پر مجبور ہیں، جس کے باعث بھارتی ایئرلائنز کے ٹکٹ کی قیمت میں اضافے سے مسافرغیرملکی ایئرلائنزکوترجیح دینے لگے ہیں، مسافروں کا دوسری ایئرلائنز سے رجوع کے باعث ایئرلائنز کو بھی نْقصان کا بھی سامنا ہے۔

  • بھارت نے افغان خاتون رکن پارلیمنٹ کو ملک بدر کردیا

    بھارت نے افغان خاتون رکن پارلیمنٹ کو ملک بدر کردیا

     نئی دہلی : دوستی کا راگ الاپنے والا بھارت مجبور افغان خواتین کی بھی مدد نہ کرسکا، افغانستان کی خاتون رکنِ پارلیمنٹ کو دہلی ایئر پورٹ سے ہی ملک بدر کردیا گیا۔

    اس حوالے سے افغان خاتون رکن پارلیمنٹ رنگینا کارگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دہلی ائیرپورٹ پہنچتے ہی مجھے ایسے ملک بدر کیا گیا جیسے میں کوئی بہت بڑی مجرم ہوں۔

    افغان رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام نے اس اقدام کی کوئی ٹھوس وجہ بھی نہیں بیان کی۔ امید تھی کہ بھارتی حکومت افغان خواتین کی مدد کرے گی لیکن ایسا نہ ہوا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنگینا کارگر20 اگست کی صبح دبئی کی پرواز سے براستہ استنبول بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر پہنچیں۔

    رپورٹ کے مطابق خاتون رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ انہیں نئی دہلی پہنچنے کے دو گھنٹے بعد آئی جی آئی ہوائی اڈے سے ڈی پورٹ کر دیا گیا اور اسی ائیرلائن کے ذریعے استنبول واپس بھیج دیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے رنگینا کارگر کا کہنا تھا کہ میں ماضی میں ایک ہی پاسپورٹ پر کئی بار ہندوستان کا سفر کر چکی ہوں لیکن اس بار مجھے انتظار کرنے کو کہا گیا، امیگریشن حکام نے کہا کہ انہیں اپنے اعلیٰ افسران سے مشورہ کرنا ہے۔

    خاتون نے کہا کہ انہوں نے مجھے ایسے ملک بدر کیا جیسے میں کوئی مجرم ہوں، مجھے دبئی میں پاسپورٹ نہیں دیا گیا، یہ مجھے صرف استنبول میں دیا گیا تھا۔

    رنگینا کارگر کا کہنا تھا کابل میں صورتحال بدل گئی ہے اور مجھے امید تھی کہ بھارتی حکومت افغان خواتین کی مدد کرے گی، لیکن مجھے اس حوالے سے کوئی علم نہیں کہ میرے ساتھ ایسا کیوں ہوا، شاید کابل کی سیاسی صورتحال تبدیل ہونے کی وجہ سے ایسا ہوا یا سکیورٹی خطرات کے باعث ایسا ہوا ہوگا۔

    رنگینا نے مایوس کن لہجے میں کہا کہ میں نے گاندھی جی کے ہندوستان سے کبھی یہ توقع نہیں کی تھی، ائیرپورٹ پر مجھے کہا گیا کہ معذرت ہم آپ کے لیے کچھ نہیں کر سکتے۔

    اپنی کابل واپسی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ میں فی الحال استنبول میں رہوں گی اور انتظار کروں گی کہ آگے کیا ہوتا ہے، طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ آیا وہ پارلیمنٹ میں خواتین کو بیٹھنے کی اجازت دیتے ہیں یا نہیں۔

  • آصف نظامی اورناظم نظامی دہلی پہنچ گئے، میڈیا کوچُپ کرادیا

    آصف نظامی اورناظم نظامی دہلی پہنچ گئے، میڈیا کوچُپ کرادیا

    نئی دہلی : درگاہ نظام الدین اولیاء کے سجادہ نشین آصف نظامی اور ناظم نظامی پاکستان سے واپس بھارت لوٹ گئے۔ دہلی ائیرپورٹ پربھارتی میڈیا ان سے باربار پاکستان کے خلاف بیان دینے پر دباؤ ڈالتا رہا، جس پر انہوں نے کہا کہ کچھ نہیں ہوا بات کا پتنگڑ نہ بنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آصف نظامی اورناظم نظامی کی موجودگی پر لاپتہ لاپتہ کا پرو پگینڈا کرنے والا بھارتی میڈیا سچ سامنے آنے کے باوجود باز نہ آیا۔

    درگاہ نظام الدین اولیاء کے سجادہ نشین دہلی ایئر پورٹ پہنچے تو میڈیا سجادہ نشین سید آصف نظامی پر پاکستان کے خلاف بیان دینے کیلیے دباو ڈالتارہا۔

    ایئرپورٹ پر ایک بھارتی صحافی بار بار ان سے پوچھتی رہی کہ کیا آپ کو پاکستان میں گرفتار کیا گیا۔ آصف نظامی نے ہر بار انکار کیا اور کہا کہ آپ لوگ بات کا بنتگڑ نہ بنائیں۔ آصف نظامی کے بیان پر بھارتی میڈیا کو منہ کی کھانا پڑی۔ انہوں نے ڈنکے کی چوٹ پر کہہ دیا محبت کا پیغام لیکر بار بار پاکستان جاؤں گا۔

    بعد ازاں سجادہ نشین نے بھارت پہچنے پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات بھی کی۔گزشتہ روز بھارتی وزیر خارجہ سشما سوارج نے اپنے ٹویٹ میں کہاتھاکہ پاکستان میں لا پتہ ہونے والے 2بھارتی شہریوں سے ان کی بات ہوگئی ہے اور وہ پیر تک دلی واپس آجائیں گے۔

    واضح رہے کہ درگاہ نظام الدین اولیاء کے سجادہ نشین80 سالہ آصف نظامی اور ان کے بھانجے66 سالہ ناظم نظامی اندرون سندھ اپنے مریدین سے ملنے گئے تھے دونوں افراد جس علاقے میں تھے وہاں موبائل کوریج نہ ہونے کے باعث اپنی خیریت سے رشتہ داروں کو نہیں بتاسکے، کسی سے رابطہ نہ ہونے پر بھارتی میڈیا نے انہیں پاکستان میں گمشدہ کہہ کر زہر اگلنا شروع کردیا تھا۔