Tag: Delhi fire

  • دہلی کی فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی،11 افراد ہلاک

    دہلی کی فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی،11 افراد ہلاک

    بھارت کے شہر دہلی کی ایک فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے باعث 11افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ علی پور کے علاقے میں موجود رنگ بنانے کی فیکٹری میں لگی، افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ مزید افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ روز لگنے والی آگ پر 4 گھنٹے میں قابو پالیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ فیکٹری میں آگ لگنے سے قبل دھماکے کی آواز سنی گئی تھی جو کہ ممکنہ طور پر وہاں اسٹور کیے گئے کیمیکل کی وجہ سے ہوا تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں ریاض پولیس کی جانب سے فوری کارروائی کرتے ہوئے پبلک مقام پر اجتماعی جھگڑا کرنے پر چار ایشین تارکین کوحراست میں لے لیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں سے دو افراد انڈین جبکہ دو بنگلہ دیشی ہیں‘۔

    لبنان میں 10 افراد کی شہادت، حزب اللہ کا اسرائیل کو واضح پیغام ۔۔

    ’مذکورہ افرادکے جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھی، جس کی بنیاد پر کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا‘۔مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے پر انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔

  • دہلی، گھر میں آگ بھڑک اُٹھی، 4 خواتین سمیت 6 افراد ہلاک

    دہلی، گھر میں آگ بھڑک اُٹھی، 4 خواتین سمیت 6 افراد ہلاک

    بھارت کے شہر دہلی میں گھر میں خوفناک آگ لگنے کے باعث چار خواتین سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک شخص شدید جھلس گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آگ اتنی شدید تھی کہ گھر میں موجود افراد کو سنبھلنے کا موقع بھی نہیں مل سکا، کچھ لوگوں نے چھت پر جا کر جان بچانے کی کوشش کی مگر وہ بھی ناکام ثابت ہوئی، فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔

    پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی تاہم امکان ہے کہ حادثہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    ڈی سی پی جتیندر مینا نے کہا کہ مرنے والوں اور جھلسنے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ عمارت میں سب کرایہ دار رہتے تھے۔

    کشتی ڈوب گئی، اسکول کے 14 بچوں سمیت 16 افراد ہلاک

    اُن کا کہنا تھا کہ آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا ہے اور سرچ آپریشن اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر پارکنگ ہے۔ لوگ اوپر کی تین منزلوں پر رہائش پذیر تھے۔