Tag: Delhi

  • پاکستانی ہائی کمشنر کی سشما سوراج سے ملاقات ، ایک بار پھر کلبھوشن کے معاملے پر نظرثانی کا مطالبہ

    پاکستانی ہائی کمشنر کی سشما سوراج سے ملاقات ، ایک بار پھر کلبھوشن کے معاملے پر نظرثانی کا مطالبہ

    نئی دہلی : بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنرسہیل محمود نے نئی دہلی میں بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنرسہیل محمود کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سے ملاقات ہوئی، جس میں پاک بھارت دوطرفہ تعلقات اور پاک بھارت سرحدی کشیدگی پر بھی بات چیت ہوئی۔

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ملاقات میں بھارتی وزیرخارجہ نے پاکستانی سفیر سے کلبھوشن کی سزائے موت کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا۔

    بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود کی بھارتی سلامتی کے مشیراجیت ڈوول اورسیکریٹری خارجہ جے شنکرسے ملاقات بھی متوقع ہے

    خیال رہے گذشتہ ماہ عہدہ سنبھالنے والے پاکستانی ہائی کمشنرکیحالیہ تناؤ میں پاک بھارت حکام کے درمیان یہ پہلا اعلی سطح رابطہ تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی فوجی عدالت نےکلبھوشن کوپھانسی کی سزاسنارکھی ہے، جس پر بھارت نے دس مئی کو عالمی عدالتِ انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا اور سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کی درخواست دائر کی تھی۔

    جس کے بعد عالمی عدالتِ انصاف نے کلبھوشن کیس میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی دے‘ اور امید ہے کہ پاکستان عالمی عدالت کا مکمل فیصلہ آنے تک کلبھوشن کو سزا نہیں دی جائے گی۔

    کلبھوشن کیس کی سماعت آئی سی جے میں اب جنوری 2018 میں ہونے کا امکان ہے۔


    مزید پڑھیں : سہیل محمود بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر تعینات


    یاد رہے کہ قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے والے عبدالباسط کی جگہ سہیل محمود کو پاکستانی ہائی کمشنر تعینات کیا گیا تھا ، ترکی میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے تعیناتی سے قبل سہیل محمود دفتر خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری کے ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سلسلہ نظامیہ کے 16 ویں‌ بزرگ حافظ علیم الدین نظامی

    سلسلہ نظامیہ کے 16 ویں‌ بزرگ حافظ علیم الدین نظامی

    حضرت حافظ خواجہ سید شاہ محمد علیم الدین امام نظامی رحمة اللہ علیہ سلسلہ عالیہ چشتیہ نظامیہ کے صاحب تصنیف بزرگ اور بقول مولانا عبد الماجد آبادی ”معلومات سے لبریز“ تھے۔

    آپؒ نجیب الطرفین (والد اور والدہ کی طرف سے) حسینی سید اور حضرت خواجہ سید نظام الدین اولیاءمحبوب الٰہی رحمة اللہ علیہ کی درگاہ شریف کی مسجد کے امام تھے۔

    آپ ؒ کا سن ولادت 1266 ہجری ہے اور تاریخ وصال 8 محرم الحرام 1357 ہجری ہے۔ 8 محرم الحرام کو بیت الامام اعظم آستانہ محبوب پاک پر آپ کے سالانہ عرس شریف کا اہتمام ہوتا ہے۔

    آپؒ حافظ قرآن تھے، اپنے زمانے کے ممتاز صوفی،عالم، عابد اور فقیہ تھے، کئی کتب آپ کو ازبر تھیں، حافظے کا یہ عالم تھا کہ جو کتاب ایک بار پڑھ لیتے وہ یاد ہوجاتی۔

    آپ کتب بینی سے گہرا شغف رکھتے تھے، نایاب کتب کا کثیر ذخیرہ آپ کے پاس موجود تھا جس میں سے اکثر کتابوں کے قلمی نسخے آپ کے ہاتھ کے لکھے ہوئے تھے۔

    حافظ علیم الدین نظامی ہم عصر علماء میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے، درگاہ محبوب الٰہیؒ پر زیارت کے لیے آنے والے علماء کرام کے ساتھ آپ کی علمی و روحانی مجالس سجی رہتی تھیں۔

    آپؒ کی معروف تصانیف میں رسالہ”تذکرة الانساب نظامی“ ،”شواہد نظامی“ اور ”معمولات چشت“ شامل ہیں، معمولات چشت کو سلسلہ چشتیہ نظامیہ اور دیگر سلاسل میں بطور نصاب بھی شامل کیا گیا ہے جس میں محرم الحرام میں بزرگان دین کی جانب سے ادا کیے گئے اورادو وظائف اور نوافل کا مفصل بیان کیا گیا ہے۔

    معمولات چشت میں بالخصوص 10 محرم الحرم کی اہمیت، اس دن کے مسنون اور نوافل عمل، وظائف اور 72 شہدائے کربلا کے نام بھی درج کیے گئے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں : بہشتی دروازہ آخر ہے کیا؟ یہ نام کیوں‌ دیا گیا؟


     

    سلسلہ نظامیہ کے 16ویں بزرگ حافظ علیم الدین نظامیؒ کی یہ تصنیف فارسی میں ہے جس کا ترجمہ کیا گیا، آپ نے یہ کتاب 1334 میں تحریر کی تھی۔

    (حافظ فیضان نظامی، کیو ٹی وی)

  • نئی دہلی :گوشت کھانے کا شبہ،4 افراد پر ہجوم کا بدترین تشدد، ایک شخص ہلاک،3زخمی

    نئی دہلی :گوشت کھانے کا شبہ،4 افراد پر ہجوم کا بدترین تشدد، ایک شخص ہلاک،3زخمی

    نئی دہلی : بھارت میں ہندوانتہا پسندوں کی دہشتگردی گائے کا گوشت کھانے کے شبے میں ہجوم نے 4افراد پر بدترین تشدد کیا ، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک،3افراد زخمی ہوگئے۔

    بھارت میں انتہا پسندی کا ایک اور گھناؤنا واقعہ پیش آیا، نئی دہلی سے متھرا جانے والی ٹرین میں عید کی شاپنگ کے بعد گھرجانے والے چارافراد پر ہجوم نے بدترین تشدد کیا، جس کے باعث ایک شخص ہلاک اور 3افراد زخمی ہوئے۔

    چاروں افراد کو گائے کا گوشت کھانے کا الزام لگا کرتشدد کا نشانہ بنایا گیا۔


    مزید پڑھیں :  بھارت میں گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں مسلمان قتل


    ہجوم میں پھنسے افراد کو بچانے کے بجائے متعصب پولیس نے واقعہ کو سیٹوں کی لڑائی قرار دے دیا۔

    یاد رہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے انتخابات میں کامیابی کے بعد بی جے پی کے رہنما ادتیہ ناتھ نے وزیر اعلیٰ بنتے ہی مذبح خانے بند کرنے کی ہدایت کر دی، جس سے کروڑوں روپے کی تجارت متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے اور اس شعبہ سے وابستہ افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    واضح رہے کہ مودی سرکار میں مسلمانوں پر ظلم کا یہ واقعہ نہ پہلا ہے اور نہ ہی آخری ہوگا، اس سے قبل بھی گائے کے گوشت کے بہانے ہندوانتہاپسند متعدد مسلمانوں کی جان لے چکے ہیں۔

    گذشتہ سال ی دہلی میں صرف گائے کا گوشت کھانے کی افواہ پر ہندو انتہاپسندوں 50سالہ محمداخلاق اور اسکے 22 سالہ بیٹے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا ، جس کے نتیجے میں محمداخلاق جان کی بازی ہی ہار گیا تھا، جن کے لواحقین انصاف کے حصول کے لئے آج بھی دردرکی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سعودی عرب میں‌30 لاکھ بھارتی شہری فاقہ کشی کا شکار، سشما سوراج کا نوٹس

    سعودی عرب میں‌30 لاکھ بھارتی شہری فاقہ کشی کا شکار، سشما سوراج کا نوٹس

    دہلی : بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 10 ہزار سے زائد بھارتی شہری غذائی قلت کا شکار ہیں جنہیں‌ غذا کی فراہمی کے لیے کوششیں‌ جارہی ہیں.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سشما سوراج نے سعودی عرب میں موجود 30 لاکھ ہندوستانی باشندوں سے اپیل کی کہ وہ فاقہ کشی کے شکار اپنے بھائیوں کی مدد کریں اور مدد کرنے میں کسی بھی طرح پیچھے نہ رہیں۔

    سشما سوراج کے مطابق کسی بھی ملک کی اجتماعی کوششوں سے بڑا کچھ نہیں ہوتا،جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے اور ہندوستانی شہریوں کی کوششوں سے لوگوں میں 15 ہزار کلو سے زیادہ کھانے پینے کا سامان تقسیم کیا گیا ہے۔

    اطلاعات کہ مطابق خلیجی ممالک میں بڑی تعداد میں بھارتی باشندے نوکری کرتے ہیں، چند ماہ کے دوران عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے سبب سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کو مسائل درپیش ہیں جس کے سبب سعودی عرب میں موجود بھارتی شہری متاثر ہیں اور 800 سے زائد باشندے فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔سعودی عرب میں بہت سی کمپنیاں بند ہو گئی ہیں اور وہاں موجود کئی بھارتی بے روزگار ہو گئے ہیں یا پھر انہیں تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔

    سعودی عرب میں ملازمت کرنے والے ایک بھارتی شہری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ سات ماہ سے تنخواہ نہیں ملی،دس دنوں تک ہمیں کھانا بھی نہیں ملا تھا اور اس پر ستم یہ کہ جو گھر جانا چاہ رہا ہے اسے گھر جانے بھی نہیں جانے دیا جارہا،بنیادی ضروریات پوری کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،پینے کا پانی تک دستیاب نہیں ہم نہانے کا پانی پی کر گزارا کر رہے ہیں۔

    اقبال خان نے مزید بتایا ہے کہ انھوں نے بھارتی سفارت خانے میں اپنی مشکلات بتائی ہیں جس کے بعد فی الحال 10 دن تک کے کھانے کا انتظام ہوا ہے،جدہ میں کئی ہندوستانی اس پریشانی سے دو چار ہیں اور زیادہ تر تعمیراتی کمپنیوں میں نوکریاں کرتے ہیں، ہماراپیسہ کمپنی کے پاس جمع ہے اور کمپنی کا کوئی ملازم نظر بھی نہیں آ رہا ہے اب کیا کریں، سمجھ میں نہیں آتا۔

    اطلاعات ہیں کہ ایک بھارتی شہری عمران کھوکھر نے ٹوئٹر پر وزیر خارجہ سشما سوراج کو معلومات دی تھی کہ سعودی عرب کے جدہ میں گذشتہ تین دنوں سے تقریبا 800 بھارتی بھوکے پیاسے پھنسے ہوئے ہیں اس ٹویٹ کے جواب میں سشما سوراج نے کہا تھا کہ اس معاملے کو حل کرنے کے لیے وزیر مملکت وی کے سنگھ سعودی عرب جا رہے ہیں۔

    قبل ازیں سشما سوراج نے ٹویٹ کیا تھا کہ میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ سعودی عرب میں کوئی بھی بے روزگار بھارتی بھوکا نہیں رہے گا، حالات پر ہمہ وقت ہماری نظر ہے۔ یاد رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق خلیجی ممالک سعودی عرب، بحرین، کویت، قطر، متحدہ عرب امارات اور عمان میں 60 لاکھ بھارتی کام کرتے ہیں۔

     

  • چیمپئینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ: قومی ٹیم کی بھارت روانگی

    چیمپئینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ: قومی ٹیم کی بھارت روانگی

    دہلی : پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان ایم عمران نے کہا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے،تفصیلات کے مطابق بھارت میں منعقد ہونے والی چیمپئینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کپتان ایم عمران کی قیادت میں واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوگئی۔

    روانگی کے موقع پر ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے ایونٹ کے لئے بھرپور تیاری کی ہے امید ہے نتائج اچھے ہوں گے۔ شہناز شیخ کپتان محمد عمران نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی میں تمام ٹیمیں ہی مضبوط ہیں۔ کوشش کریں گے مثبت کھیل پیش کریں۔

    محمد عمران کا کہنا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے، چیمپئینز ٹرافی چھ سے چودہ دسمبر تک بھارت میں منعقد ہوگی۔

    ایونٹ میں پاکستان سمیت آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ قومی ہاکی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ چھ دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گی۔ اس کا دوسرا میچ سات۔ دسمبر کو انگلینڈ جبکہ تیسرا اور آخری لیگ میچ نو دسمبر کو آسٹریلیا کیخلاف ہوگا۔

  • سری نواسن یہ نہ سمجھیں انہیں کلین چٹ مل گئی ہے، بھارتی سپریم کورٹ

    سری نواسن یہ نہ سمجھیں انہیں کلین چٹ مل گئی ہے، بھارتی سپریم کورٹ

    نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کے غیر فعال صدر سری نواسن کو آڑے ہاتھوں لے لیا، کہتے ہیں سری نواسن یہ نہ سمجھیں انہیں کلین چٹ مل گئی ہے۔

    بھارتی سپریم کورٹ میں آئی پی ایل فکسنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ بی سی سی آئی نے سپریم کورٹ سے سری نواسن کی بطور صدر بحالی کا مطالبہ کیا، سماعت میں اعلٰی عدالت نے بی سی سی آئی کے غیر فعال صدر سری نواسن کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ججز نے سوال کیا کہ بی سی سی آئی کا سربراہ آئی پی ایل کی ٹیم کا مالک کیسے بن سکتا ہے۔ مفادات کے ٹکراؤپر سری نواسن وضاحت پیش کریں، سری نواسن کو مفادات کے ٹکراؤ سے بالا تر ہونا چاہیے۔

     بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ بی سی سی آئی اور آئی پی ایل میں کوئی فرق نہیں، آئی پی ایل بھارتی بورڈ ہی کی پیداوار ہے، آئی پی ایل اور بی سی سی آئی ایک دوسرے سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔ فکسنگ سے کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ سری نواسن یہ نہ سمجھے انہیں کلین چٹ مل گئی ہے۔ مدگل کمیشن کی تحقیقات کو درست مانتے ہیں، بی سی سی آئی چند افراد کو بچانے کی کوشش نہ کرے۔۔ بھارتی بورڈ فکسنگ میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لے۔

  • آئی پی ایل اسکینڈل:سری نواسن سمیت سات افراد کے نام سامنے آگئے

    آئی پی ایل اسکینڈل:سری نواسن سمیت سات افراد کے نام سامنے آگئے

    دہلی:بھارتی سپریم کورٹ نے آئی پی ایل فکسنگ اسکینڈل میں آئی سی سی کے چئیرمین سری نواسن سمیت سات افراد کے نام ظاہرکردیئے ہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت چوبیس نومبر کو ہوگی۔

    بھارتی سپریم کورٹ میں آئی پی ایل فکسنگ کیس کی سماعت کے دوران اعلٰی عدالت نے مدگل کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ کے تیرہ میں سے سات نام ظاہر کردیئے۔ رپورٹ میں آئی سی سی کے چئیرمین سری نیواسن کا نام بھی الزامات کی زد میں ہے۔

    سری نواسن کے داماد گوروناتھ میاپن راجستان رائیلز کے مالک راج کندا اور آئی پی ایل کے سی ای اوسندر رامن سمیت کئی کرکٹرز کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔

    سپریم کورٹ کو دی جانے والی مڈگل رپورٹ میں اسٹورٹ بینی ، سیموئل بدری اور اویس شاہ کا نام بھی شامل ہے۔ چنئی سپر کنگز کے دو کھلاڑی بھی فکسنگ میں ملوث پائیں گئے ہیں۔

    مزید چھ ناموں کا اعلان چوبیس نومبر کو ہونے والی سماعت کے دوران کیا جائے گا۔آئی پی ایل فکسنگ تحقیقات کے وجہ سے سپریم کورٹ کے کہنے پر بی سی سی آئی کے انتخابات بھی آئندہ برس جنوری تک ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

  • دوسرا ون ڈے، ویسٹ انڈیزکیخلاف بھارت 48 رنز سے کامیاب

    دوسرا ون ڈے، ویسٹ انڈیزکیخلاف بھارت 48 رنز سے کامیاب

    دہلی :بھارت نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں اڑتالیس رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے۔دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔

    مڈل آرڈر بیٹسمینوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت بھارت نے سات وکٹوں پر دو سو تہتر رنز اسکور کیے۔ کوہلی،رائنا اور دھونی نے نصف سنچریاں بنائیں۔ ویسٹ انڈیز کیلئے جیروم ٹیلر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں ویسٹ انڈیز ٹیم دو سو پندرہ رنز پرآؤٹ ہوگئی۔ ڈوین براوؤ نے ستاون رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد شامی نے چار،روندرا جڈیجا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔