Tag: Delhi’s Shaheen Bagh

  • بھارت : مسلمانوں کے مظاہرے پر گولی چلانے والا ملزم رہا

    بھارت : مسلمانوں کے مظاہرے پر گولی چلانے والا ملزم رہا

    نئی دہلی : شاہین باغ میں احتجاجی مظاہرے کے شرکاء پر فائرنگ کرنے والے ملزم کپل بیسالہ کو عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نئی دہلی کی ایک عدالت نے شاہین باغ میں شہریت کے نئے قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کرنے والے ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا۔

    ملزم کپل بیسالہ کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا، اس موقع پر ملزم کے وکلاء نے عدالت میں دلائل دیئے جسے سن کر عدالت نے کپل بیسالہ کی 25ہزار روپے ضمانت منظور کرلی۔

    ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم ہر ایک بیوی اور بچے کی ذمہ داری بھی ہے لہٰذا اسے عدالتی تحویل میں رکھنا مناسب نہیں، رہا کیا جائے ۔

    ایڈیشنل سیشن جج گلشن کمار نے کہا کہ ملزم کیخلاف ماضی میں کوئی مقدمہ نہیں اس سے پہلے اور وہ کبھی بھی کسی دوسرے مقدمے میں ملوث نہیں رہا۔

    پولیس نے ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بیسالہ کے خلاف الزامات بہت سنگین تھے اور مقدمہ چل رہا تھا

  • متنازع قانون، ریکارڈ سردی میں مسلمان خواتین کا شیر خوار بچوں کے ساتھ دھرنا

    متنازع قانون، ریکارڈ سردی میں مسلمان خواتین کا شیر خوار بچوں کے ساتھ دھرنا

    نئی دہلی: بھارتی مسلمان خواتین نے مودی سرکار کو حیران کردیا، دلی کی 120 سال کی ریکارڈ سردی میں خواتین شیر خوار بچوں کے ساتھ باہر نکل ائیں۔

    تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں درجہ حرارت 2 ڈگری تک گر گیا لیکن شاہین باغ کی ہزاروں خواتین مسلسل 17ویں رات متنازع شہریت قانون کے خلاف چھوٹے بچوں کو لے کر باہر نکلیں اور دھرنا جاری رکھا۔

    متنازع قانون کے خلاف ہر عمر کی خواتین ساری رات سڑکوں پر رہیں، رضاکار کمبل، رضائیاں، گرم انڈے ، بریانی اور چائے لے کر احتجاج میں پہنچ گئے۔

    بھارتی سینئر صحافی برکھا دت بھی انوکھے احتجاج کو نظر انداز نہ کرسکیں، بوڑھے، بچے، جوان اپنی شہریت کے حق کے لیے احتجاج میں بیٹھے ہیں، کچھ لوگوں کو لگنے لگا ہے گویا یہ آزادی کی جنگ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کا اٹل فیصلہ ہے کہ انتہا پسندی کے آگے ڈٹے رہیں گے، مودی سرکار ان بھارتی مسلمانوں کو بھی مشکوک قرار دے رہی ہے جن کی جھریوں میں اس پورے خطے کی تاریخ چھپی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے اب تک پولیس سے جھڑپوں میں 30 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    گزشتہ روز بھارتی ضلع بجنور کے علاقے نہٹور میں مودی سرکار کے شہریت قانون کے خلاف مظاہرے کے دوران گولیاں لگنے سے 2 مسلم نوجوان محمد سلیمان اور محمد انس جاں بحق ہوگئے تھے۔

    مقتول سلیمان کے والد زاہد کا کہنا تھا کہ جب ہم اس مٹی میں پیدا ہوئے اور اسی مٹی میں دفن نہیں ہوں گے تو کہاں جائیں گے۔