Tag: delivery boy

  • ڈیلیوری بوائے کی خاتون کو تنہا دیکھ کر دست درازی کوشش

    ڈیلیوری بوائے کی خاتون کو تنہا دیکھ کر دست درازی کوشش

    نرمل: ایک ایسے وقت میں جب بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم کے سنگین واقعات رپورٹ ہونے پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ نرمل سے سفاکیت کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیلیوری بوائے نے ایک خاتون کو گھر میں تنہا دیکھ کر اس کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی۔ یہ شرمناک واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع نرمل میں رونما ہوا۔

    رپورٹس کے مطابق خاتون نے آن لائن آرڈر دیا تھا جس کو پہنچانے کیلئے ڈیلیوری بوائے اسکے گھر پہنچا، اس وقت خاتون گھر میں تنہا تھی، خاتون کو گھر میں تنہاپاکر ڈیلیوری بوائے نے خاتون سے دست درازی کی کوشش کی۔

    خاتون نے اس موقع پر چلانا شروع کردیا، شور ہونے پر ملزم وہاں سے فرار ہوگیا۔ ملزم کی شناخت 23سالہ وگنیش کے طورپر ہوئی ہے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    دوسری جانب بھارت کے سکندرآباد کے گاندھی اسپتال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس کے متعلق اطلاعات ہیں کہ اسپتال میں ایک خاتون جونیر ڈاکٹر پر حملے کا واقعہ رونما ہوا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ایمرجنسی وارڈ میں خاتون جونیر ڈاکٹر پر ایک مریض کے رشتہ دار نے حملہ کردیا۔ تاہم فوری طور پر حملہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

    بھارت: اسپتال میں خاتون ڈاکٹر پر حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مریض کے رشتہ دار نے جونیر ڈاکٹر کے ساتھ بحث و تکرار کرنے کے بعد اس کا اپران کھینچ کر اس پر حملہ کرنے کی کوشش کی، جس پر ساتھ موجود ڈاکٹروں نے فوری طور پر حملے کو ناکام بنادیا۔

  • آن لائن خریداری : ڈلیوری بوائے اب صرف کھانا ہی سپلائی نہیں کریں گے

    آن لائن خریداری : ڈلیوری بوائے اب صرف کھانا ہی سپلائی نہیں کریں گے

    برلن : الیکٹرانک کامرس یا برقی کاروبار دنیا میں بہت عرصہ سے جاری ہے اور آنے والے چند سال میں دکانیں اور مارکیٹیں سب کچھ ڈیجیٹل ہوجائے گا۔

    اس حوالے سے جرمن دارالحکومت برلن میں ہوم ڈلیوری کے کاروبار نے ایک دہائی قبل مقبولیت حاصل کی تھی۔ یہ اس زمانے کی بات ہے، جب برلن میں قائم "لِیفرہَیلڈ” نامی کمپنی نے ایسے پلیٹ فارم متعارف کرائے تھے جن کے ذریعے لوگ گھر بیٹھے ریستورانوں سے کھانا منگواتے تھے۔

    بعد ازاں سال2013 کے آس پاس اس تجارتی ماڈل کی جگہ آن لائن سروس اور پھر موبائل فون ایپس نے لے لی۔ اس نئے ماڈل سے صارفین کو یہ سہولت میسر آگئی کہ وہ ایسے ریستورانوں سے بھی کھانا منگوا سکتے تھے، جن کے پاس ہوم ڈلیوری کے لیے عملہ موجود نہیں تھا۔

    اس طریقہ کار نے آن لائن اور ایپ ڈلیوری سروسز کے شعبے میں روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا کیے۔ اس نوعیت کی ملازمت کے لیے نسبتاً مناسب اوقات کار مہیا کیے گئے اور تربیت کا معیار بھی واجبی سا رکھا گیا۔

    اب ڈلیوری سروس کا یہ کاروبار خوراک اور اشیائے صرف کی ترسیل سے نکل کر بہت سے دیگر شعبوں تک پھیل رہا ہے۔

    جرمنی میں قائم ایک کمپنی "میڈ” نے گزشتہ برس لوگوں کو ان کی دہلیز تک ادویات پہنچانے کا کاروبار شروع کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ کمپنی 25 جرمن شہروں میں پھیل گئی اور اس نے 900 ملازمین بھرتی کرلیے ہیں۔

    میڈ کے شریک بانی ہانو ہائنٹسن بیرگ کے مطابق اس سال کے آخر تک ہم پورے جرمنی میں سر گرم ہوں گے۔‘‘ انہوں نے اس کاروبار کو ہمسایہ ممالک آسٹریا اور فرانس تک وسعت دینے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

    ڈراپ نامی ایک کمپنی بھی اسی طرح کے ماڈل کے تحت برلن میں صارفین کو ای کامرس مصنوعات فراہم کر رہی ہے۔

  • انوکھی ڈکیتی : ڈلیوری بوائے سے کھانے کے ساتھ رقم بھی منگوالی

    انوکھی ڈکیتی : ڈلیوری بوائے سے کھانے کے ساتھ رقم بھی منگوالی

    کراچی : نجی ریسٹورنٹ کے ملازم کے ساتھ ڈکیتی کی انوکھی واردات کا واقعہ پیش آیا ہے ڈاکوؤں نے ڈلیوری بوائے سے کھانے کے ساتھ رقم بھی منگوالی۔

    کراچی میں ڈکیتی و رہزنی کی وارداتیں سر عام جاری ہیں بلکہ ان میں دن بہ دن اضافہ بھی ہوتا جارہا ہے اور ڈاکو وارداتوں کو نت نئے طریقے انجام دے رہے ہیں۔

    ایک ایسا ہی واقعہ کراچی کے ایک پوش علاقے میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے کھانے کا آن لائن آرڈر دینے کے ساتھ ساتھ بھاری رقم بھی منگوالی۔

    اس حوالے سے ریسٹورنٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرمنلز نے پہلے ریسٹورنٹ میں فون کرکے آرڈر بک کروایا، شہری نے آرڈر بک کراتے وقت بتایا کہ اس کے پاس5ہزار روپے کا نوٹ ہے۔

    شہری کا آرڈر دیتے وقت ریسٹورنٹ انتظامیہ سے کہنا تھا کہ فوڈ ڈلیوری بوائے کو5ہزار کے نوٹوں کا کھلادے کر بھیجیے گا، ڈلیوری بوائے جب کھانا لے کر پہنچا تو شہری نے اسے مخصوص جگہ رکنے کا کہا۔

    شہری پارکنگ میں آرڈر لینے آیا تواس کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا، اسٹریٹ کرمنلز نے ڈلیوری بوائے سے کھانااور9ہزار روپے چھین لیے۔

  • ڈلیوری بوائے کی غلطی نے اسے بڑی مصیبت میں پھنسا دیا، ویڈیو وائرل

    ڈلیوری بوائے کی غلطی نے اسے بڑی مصیبت میں پھنسا دیا، ویڈیو وائرل

    کیلیفورنیا : امریکہ میں ایک ڈلیوری بوائے نے ذرا سی غلطی سے خود کو مصیبت میں ڈال لیا، اس کے ہاتھ پارسل اچھل کر گاہک کے گھر کی چھت پر پہنچ گیا۔

    یہ واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں پیش آیا جہاں ایمازون کے لیے کام کرنے والا ڈلیوری بوائے ایک گھر میں پارسل پہچانے آیا جہاں اسے ایک عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

    ڈلیوری بوائے جیسے ہی مذکورہ پارسل دینے کیلئے گھر کے قریب پہنچا تو ایک مکھی نے اسے تنگ کیا تو مکھی سے بچنے کیلئے اس نے ہاتھ سے اسے بھگانے کی کوشش کی تو اس کے ہاتھ میں موجود پارسل پھسل کر گھر کی چھت پر چلا گیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈلیوری بوائے اس صورتحال سے پریشان ہوگیا اور مسئلے کے حل کیلئے سوچ بچار کرنے لگا۔

    گھر کے باہر لگے کیمرے سے حاصل کی گئی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ لڑکا اس گھر کے مالکان سے موبائل فون پر میسج کرکے ان سے سیڑھی طلب کرتا ہے۔

    اس نے میسج میں لکھا کہ "کیا آپ کے پاس سیڑھی ہے جسے میں استعمال کرسکتا ہوں؟ کیونکہ میرے ہاتھ سے ایک پارسل اچھل کر آپ کی چھت پر چلا گیا ہے۔

    بعد ازاں گھر کی مالکہ نے اسے سیڑھی فراہم کی جس پر وہ اپنا پارسل چھت سے اتارتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

  • ڈلیوری بوائے نے خاتون کی ناک توڑ دی، ویڈیو وائرل

    ڈلیوری بوائے نے خاتون کی ناک توڑ دی، ویڈیو وائرل

    بنگلور : کھانا دیر سے پہنچانے پر بحث کے بعد ڈلیوری بوائے نے خاتون کی ناک توڑ ڈالی، زخمی خاتون نے پولیس کو رپورٹ درج کرادی۔ خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک خاتون نے مقامی کمپنی کو کھانے کا آرڈر دیا، مقررہ وقت پر کھانا نہ پہنچنے پر خاتون غصے میں آگئی اور اپنا آرڈر کینسل کروا دیا۔

    ماڈل اور میک آپ آرٹسٹ ہیتیشا چندرانی نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام سائٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ 9 مارچ کو مقامی کمپنی کے ڈلیوری بوائے کے ساتھ کھانے کو دیر سے پہنچانے کی وجہ سے ہونے والی بحث کے دوران ڈلیوری بوائے نے نہ صرف ان کے ساتھ بدسلوکی کی بلکہ انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

    ویڈیو کے مطابق ابھی وہ کسٹمر کئیر سے رابطہ کرکے آرڈر کو منسوخ کرنے یا پیسے واپس کرنے کا کہہ رہی تھی کہ اسی دوران ڈلیوری بوائے کھانا لے کر دروازے پر پہنچ گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کی اس چار منٹ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی ناک سے خون بہہ رہا ہے، ویڈیو میں چندرانی نے بتایا کہ جب ان کی ڈلیوری بوائےکے ساتھ کھانے کو دیر سے پہنچانے پر بحث ہوئی تو اس نے ان پر حملہ کردیا۔

    انسٹاگرام پر 34 ہزار سے زائد فالورز رکھنے والی چندرانی ہتیشا نے یہ بھی الزام  عائد کیا ہے کہ ڈلیوری بوائے نے ان کے گھر میں گھس کر ان کے ساتھ بدسلوکی کی، حملے سے ان کی ناک کی ہڈی میں فریکچر آگیا ہے۔

    اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر 38لاکھ سے زیادہ صارفین نے دیکھا۔ چندرانی کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ انہوں نے 9 مارچ کو دوپہرساڑھے3 بجے کھانے کا آرڈر دیا تھا، جسے شام کے 4:30 بجے تک ڈلیور ہوجانا چاہیے تھا لیکن جب انہیں وقت پر اپنا کھانا موصول نہیں ہوا تھا تب انہوں نے کسٹمر کئیر سے رابطہ کرکے آرڈر کو منسوخ کرنے یا رقم واپس کرنے کو کہا تھا۔

    ہتیشا کے مطابق جب ڈلیوری بوائے جس کا نام کامراج ہے ان کا آرڈر لے کر ان کے گھر کے پتے پر پہنچا تب انہوں نے اسے انتظار کرنے کو کہا کیونکہ وہ اس دوران کمپنی کے کسٹمر کئیر سے بات کر رہی تھیں لیکن اسی دوران ڈلیوری بوائے نے ان کے لیے نازیبا زبان کا استعمال کیا اور بدسلوکی کی۔

    چندرانی نے بتایا کہ میں نے اس سے کہا کہ آپ یہ آرڈر واپس لے جاؤ کیونکہ مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے لیکن انہوں نے اسے واپس لے جانے سے انکار کردیا اور مجھ پر چیخنا شروع کردیا، مجھ سے کہنے لگا کہ کیا میں تمہارا نوکر ہوں؟ جو تم مجھے انتظار کرنے کو کہہ رہی ہو۔

    چندرانی نے مزید الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس سے خطرہ محسوس ہوا اور انہوں نے اپنا دروازہ بند کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے دروازہ کو زور سے دھکا دیا اور میرے گھر میں داخل ہوگیا اور میرے منہ پر گھونسہ مارا اور وہاں سے بھاگ گیا۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر چندرانی کی اس ویڈیو کے جواب میں مذکورہ کمپنی نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پولیس تفتیش میں پورا تعاون کریں گے اور ساتھ ہی طبی امداد بھی مہیا کریں گے۔

    کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ ہمارے کام کرنے کا طریقہ نہیں ہے، ہمارا مقامی نمائندہ طبی مدد کے ساتھ پولیس تفتیش میں بھی مدد کرنے کے لئے جلد ہی آپ سے رابطہ کرے گا۔ ہم بتا نہیں سکتے کہ ہم کتنے شرمندہ ہیں، ہم معذرت خواہ ہیں۔

    چندرانی نے بتایا ہے کہ کمپنی کے ایک ملازم نے ان سے رابطہ کیا ہے اور ضروری کارروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزم کامراج کو گرفتار کرلیا۔