اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے پارلیمنٹ چلے تو وزیر اعظم استعفیٰ دیں، نوازشریف نے خود کہا تھا الزامات ثابت ہوئے تو مستعفی ہوجاؤں گا۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے بیان کی پاسداری کریں اور مستعفیٰ ہوں، پارلیمنٹ کو خطرہ ہے، وزیراعظم اپنے عہدے سے الگ ہوجائیں، یوسف رضاگیلانی نے خود عہدہ چھوڑا اور عدالتی فیصلے پر عمل کیا۔
خورشیدشاہ نے کہا کہ حکومتی رویہ باعث تشویش، وزراء اداروں کودھمکیاں دےرہےہیں، ریاست اداروں سے چلتی ہے ، شخصیات سے نہیں، اداروں کے کمزور ہونے سے دشمن مضبوط ہو رہے ہیں۔
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے پارلیمنٹ چلے تو وزیر اعظم استعفیٰ دیں، نوازشریف نے خود کہا تھا کہ الزامات ثابت ہوئے تو مستعفی ہو جاؤں گا۔
اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، جس میں پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے ہمراہ شیریں مزاری اور شفقت محمود بھی موجود تھے۔