Tag: demanded

  • تجاوزات کے خلاف آپریشن،  تحریک  انصاف کا میئر کراچی کو ہٹانے کا مطالبہ

    تجاوزات کے خلاف آپریشن، تحریک انصاف کا میئر کراچی کو ہٹانے کا مطالبہ

    کراچی : تحریک انصاف نے میئرکراچی کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا ، خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم تجاوزات کےخلاف آپریشن پرموقف واضح کرے اور فوری طور پراپنا میئر تبدیل کرے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے میئرکراچی وسیم اختر کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ایم کیوایم فوری طور پر اپنا میئر تبدیل کرے اور تجاوزات کے خلاف آپریشن پر مؤفف واضح کرے، وزیرا عظم سےبھی معاملے پر بات چیت کی جائے گی۔

    غریبی مٹانے نکلے ہیں، غریب مٹانے کے لئے نہیں، فردوس شمیم


    دوسری جانب سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ تجاوزات ہٹانے کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں، پہلے موقع دیا جاتا ہے لوگ تجاوزات ہٹا دیں، غریبی مٹانے نکلے ہیں، غریب مٹانے کے لئے نہیں۔

    فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے نے بے چینی پیدا کی ہوئی ہے، تجاوزات میں معاونت کرنیوالے افسران کو سزا ہونی چاہیے، میئر کراچی اپنے محکموں کے لوگوں کی نشاندہی کریں، شہرمیں ٹریفک جام کے باعث لاکھوں کا پیٹرول ضائع ہوتا ہے۔

    تجاوزات آپریشن، کاروباری افراد کے نقصانات اور تحفظات پر قرارداد جمع


    اس سے قبل پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی میں تجاوزات آپریشن، کاروباری افراد کے نقصانات اور تحفظات پر قرارداد جمع کرائی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ عدالتی احکامات کی آڑ میں کاروباری حضرات کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

    خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں تجاوزات کے خلاف ہمارے مؤقف کی حمایت کررہی ہیں، چیف جسٹس کے حکم کی آڑمیں لوگوں کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، جن لوگوں کو نقصان پہنچایا گیا، ان کا ازالہ کیا جائے۔

    رہنما تحریک انصاف نے کہا چیف جسٹس دیکھیں شہر کو کتنا نقصان پہنچایا جارہا ہے، عدالت کے ناظر کے ذریعے آپریشن کی مانٹیرنگ کی جائے، ایم کیو ایم لوگوں سے بدلہ لے رہی ہے۔

    خیال رہے کہ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے بھی چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ تجاوزات سے متعلق آپریشن پر ایک کمیٹی تشکیل دیں جو عدالت کو کارروائیوں سے متعلق آگاہ کرتی رہے۔

    واضح رہے کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن زور و شور سے جاری ہے جبکہ انتظامیہ عدالتی احکامات کی مزید وضاحت کی ضرورت بھی محسوس کر رہی ہے۔

  • یونان : فوجی انقلاب کا مطالبہ کرنے والا رکن پارلیمنٹ گرفتار

    یونان : فوجی انقلاب کا مطالبہ کرنے والا رکن پارلیمنٹ گرفتار

    ایتھنز : یونان کے سیکیورٹی اداروں نے دائیں بازو کی سیاسی جماعت کے شدت پسند رکن پارلیمنٹ کو ملک میں فوجی انقلاب اور حکام بالا کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے رکن ملک یونان کے سیکیورٹی اداروں نے دو روز قبل دائیں بازو کے ایک انتہا پسند رکن پارلیمنٹ کو ملک میں فوجی انقلاب کا نعرہ لگانے کے جرم میں گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یونان کی دائیں بازو کی سیاسی تنظیم ’گولڈن ڈان‘ کے ممبر اور رکن پارلیمنٹ ’بابیروسس‘ نے یونانی حکومت کی جانب سے مقدونیا کا نام تبدیل کرنے کا معاہدہ طے پانے کے بعد حکومت پر عدم اعتماد کی تجویز کے مباحثے کے دوران فوجی انقلاب کا مطالبہ کیا تھا۔

    یونانی پارلیمنٹ کے ممبر بابیروسس نے دوران مباحثہ تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یونان کے ٹکڑے ہونے کا آغاز ہوگیا ہے، لہذا عسکری قیادت کو ملک کے وزیر اعظم، وزیر دفاع اور صدر کو گرفتار کرلینا چاہیئے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رکن پارلیمنٹ نے ایوان میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ’سیاسی قیادت ریاست کے مفادات کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کے لیے امور انجام دے رہے ہیں، اس لیے فوجی انقلاب ضروری ہے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دائیں بازو کی سیاسی جماعت گولڈن ڈان نے باربیروسس کی جانب سے فوجی انقلاب اور سربراہان مملکت کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے پر پارٹی سے بے دخل کردیا ہے۔

    یونان کے عدالتی ذرائع کا کہنا تھا کہ استغاثہ نے رکن پارلیمنٹ کی گرفتاری پر تحقیقات کا حکم دیا ہے کہ بابیروسس کے بیان میں غداری شامل تھی یا نہیں۔

    خیال رہے کہ مقدونیا کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر 17 جون کو دستخط ہوئے تھے جس کے بعد ’یوگو سلاویہ‘ کی سابقہ ریاست کا نام تبدیل کرکے ’جمہوریہ شمالی مقدونیا‘ رکھا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • فرض سمجھتاہوں نوازشریف کےقدم سےقدم ملاکرساتھ چلوں،پرویزرشید

    فرض سمجھتاہوں نوازشریف کےقدم سےقدم ملاکرساتھ چلوں،پرویزرشید

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے ڈان لیکس شائع کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ فرض سمجھتاہوں نوازشریف کےقدم سےقدم ملاکرساتھ چلوں۔

    تفصیلات کے مطابق سلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے چوہدری نثارکے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثارکی بات پرکچھ نہیں کہوں گا، میں نوازشریف کےساتھ آنے پر خوشی محسوس کرتا ہوں۔

    پرویزرشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف عدالت آتے ہیں مگران سےناانصافی کی جارہی ہے، نواز شریف کوبے بنیاد مقدمات میں ملوث کیاگیاہے، میرافرض ہے قائد مشکل میں ہو تو اس کے ساتھ کھڑا رہوں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ فرض سمجھتاہوں نوازشریف کےقدم سےقدم ملاکرساتھ چلوں، چوہدری نثارپارٹی میں ہیں یانہیں میں صرف اپنا جواب دے سکتا ہوں۔

    ن لیگی رہنما نے ڈان لیکس کی رپورٹ شائع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مجھے نکال دیا تھا پھر بھی مطالبہ ہے رپورٹ نشر کی جائے۔


    مزید پڑھیں : پارٹی سے منفی پیغامات کا سلسلہ نہ رکا تو ہوسکتا ہے خاموش نہ رہوں، چوہدری نثار


    گذشتہ روز سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا میاں صاحب اور مریم نواز جلسوں میں اپنا مؤقف بیان کررہے ہیں، اس کے باوجود میں پارٹی میں ہوں، پارٹی سے منفی پیغامات کا سلسلہ نہ رکا تو ہوسکتا ہے خاموش نہ رہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ابہام اس قوت پیدا ہوا جب ایک شخص نوازشریف کی گاڑی سے اتر میڈیا کو اوٹ پٹانگ بیانات دیتا ہے اور پھر دوبارہ گاڑی میں جاکر بیٹھ جاتا ہے، اس بات کا جواب صرف نواز شریف ہی دے سکتے ہیں کہ ا سکے بیانات میں ان کی مرضی شامل ہے بھی یا نہیں؟


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • راناثنااللہ کے مبینہ ہراساں کرنے پر عائشہ احد نے سیکیورٹی کے لئے عدالت سے مدد مانگ لی

    راناثنااللہ کے مبینہ ہراساں کرنے پر عائشہ احد نے سیکیورٹی کے لئے عدالت سے مدد مانگ لی

    لاہور : راناثنااللہ کے مبینہ ہراساں کرنے پر عائشہ احد نے سیکیورٹی کے لئے عدالت سے مدد مانگ لی۔ عائشہ احد کا کہنا تھا کہ وزیر قانون پنجاب راناثنااللہ کی ایما پر ہراساں کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کی مبینہ بیوی عائشہ احد نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالت سے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست دیدی۔

    عائشہ احد نے اپنے وکیل علی ضیاء باجوہ کے توسط سے سیشن کورٹ لاہور میں درخواست دائر کی، جس میں الزام لگایا گیا کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے ان کے خلاف الزامات عائد کیے، جس پر انہوں نے رانا ثنااللہ کو لیگل نوٹس بھجوایا تاہم اس کے بعد وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان کے ایما پر عائشہ احد کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

    درخواست کے مطابق وردی اور سفید لباس میں افراد ان کے گھر کے باہر نگرانی کرتے ہیں اور ان کا گھر سے باہر تعاقب کیا جا رہا ہے، اس صورتحال سے وہ اور ان کا پورا گھرانہ شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

    عائشہ احد کی جانب استدعا کی گئی کہ صوبائی وزیر قانون کو ہراساں کرنے سے روکا جائے اور عدالت انہیں سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے۔


    مزید پڑھیں : عائشہ احد نے رانا ثناءاللہ کو ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا


    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے اور مسلم لیگ ن کے رہنما ءحمزہ شہباز کی مبینہ بیوی عائشہ احد نے ہتک آمیز بیان دینے پر رانا ثنااللہ کو لیگل نوٹس بھجوادیا تھا، نوٹس میں کہا گیا تھا کہ رانا ثنااللہ نے 6 اگست کو میڈیا پر بیان دیا، جس میں انہوں نے عائشہ احد لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے‘ جو کسی بھی عورت کی تذلیل ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل حمزہ شہباز کی اہلیہ ہونے کی دعوے دار عائشہ احد نے پی ٹی آئی کی رہنماء یاسمین راشد اور فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 2010 میں‌ حمزہ شہباز نے مجھ سے شادی کی تھی اور جھوٹ بولا تھا کہ پہلی بیوی کو طلاق دے چکا ہوں لیکن بعد ازاں وہ مجھ سے شادی کرنے ہی سے مُکر گئے۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی بار اپنے لیے انصاف کی اپیل کرچکی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم استعفیٰ دیں ،لاہور ہائیکورٹ بار کا 7دن کا الٹی میٹم

    وزیراعظم استعفیٰ دیں ،لاہور ہائیکورٹ بار کا 7دن کا الٹی میٹم

    لاہور : پاناما فیصلے پر لاہور ہائیکورٹ بار نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے سات دن کا الٹی میٹم دے دیا اور کہا کہ سات روزمیں وزیراعظم مستعفی نہ ہوئے تو عدلیہ بحالی سے بڑی تحریک چلائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ بار نے بھی وزیر اعظم نوازشریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا، صدر ہائیکورٹ بار رشید اے رضوی کا کہنا ہے کہ  وزیر اعظم7 روزمیں استعفیٰ دیں ورنہ لائحہ عمل طےکریں گے، 20اپریل کا فیصلہ وزیر اعظم کے خلاف فرد جرم ہے،  ججز نے واضح کردیا وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے۔

    رشیداے رضوی نے کہا کہ تمام ججز نے وزیراعظم کے بیان کومسترد کردیا، نوازشریف نے اسمبلی اور قوم سے جھوٹ بولا، نوازشریف کے عہدے پر رہنے کا کیا جواز ہے، سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے خاندان کا دفاع قبول نہیں کیا، جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوناوزیراعظم کی اخلاقی شکست ہے، وزیراعظم کا کرپٹ ہونا قوم کیلئےشرمندگی ہے۔،

    نائب صدر ہائیکورٹ بار کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نےنوازشریف کا مؤقف مسترد کردیا، وکلا کنونشن بلاکر کرپشن کے خلاف جدوجہد شروع کیجائے گی، ایک ہفتےمیں استعفیٰ نہ دیا توعدلیہ بحالی سے بڑی تحریک چلائیں گے۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی، پی پی، جماعت اسلامی،ق لیگ پہلے ہی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کرچکی ہیں۔


    مزید پڑھیں : پاناما کیس فیصلہ: رقم قطر کیسے گئی‘ جے آئی ٹی بنانے کا حکم


    یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاناما کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے جوائنٹ انوسٹی گیشن کمیٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی ہر 15روز بعد رپورٹ پیش کرے، وزیراعظم ،حسن اور حسین جےآئی ٹی میں پیش ہونگے اور جے آئی ٹی 60روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

    سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وزیراعظم کی اہلیت کا فیصلہ جے آئی ٹی رپورٹ پرہوگا، جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، نیب کا نمائندہ، حکم سیکیورٹی ایکس چینج، ایف آئی اے کا نمائندہ بھی شامل ہوگا۔

    سپریم کورٹ نے قطری خط کو مسترد کردیا اور حکم دیا کہ لندن فلیٹس کس کی ملکیت ، منی ٹریل کا پتہ چلایا جائے جبکہ دو ججز نے وزیراعظم کو نااہل کرنے کا نوٹ لکھا تھا۔