Tag: Demise

  • سعودی شہزادی انتقال کر گئیں

    سعودی شہزادی انتقال کر گئیں

    ریاض: سعودی عرب کی شہزادی لولوۃ بنت فہد بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئیں، شہزادی حدود شمالیہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد بن سلطان کی والدہ ہیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی ایوان شاہی نے کہا ہے کہ شہزادی لولوۃ بنت فہد بن عبدالعزیز آل سعود سوموار کے روز انتقال کرگئیں۔

    شہزادی لولوۃ بنت فہد کی نماز جنازہ منگل 19 اپریل کو عصر کے بعد امام ترکی بن عبد اللہ جامع مسجد ریاض میں ادا کی جائے گی۔

    شہزادی لولوۃ بنت فہد حدود شمالیہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد بن سلطان کی والدہ ہیں، شاہی خاندان کے افراد، مقامی عہدیداروں اور عوام نے شاہی خاندان خصوصاً گورنر حدود شمالیہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

  • سعودی شاہی خاندان کے اہم فرد کا انتقال

    سعودی شاہی خاندان کے اہم فرد کا انتقال

    ریاض: ایوان شاہی کا کہنا ہے کہ شہزادہ فیصل بن خالد بن فہد بن ناصر بن عبدالعزیز انتقال کر گئے ہیں، وہ عمر کے تیسرے عشرے میں تھے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق شہزادہ فیصل بن خالد بن فہد بن ناصر بن عبدالعزیز انتقال کر گئے ہیں، نماز جنازہ امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد ریاض میں ادا کی گئی۔

    نماز جنازہ میں نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن، مملکت کے مفتی اعلیٰ شیخ عبد العزیز آل الشیخ، شہزادہ ترکی الفیصل، شہزادہ فیصل کے والد شہزادہ خالد بن فہد بن ناصر، متوفی کے بھائی شہزادہ فہد بن خالد، شاہی خاندان کے دیگر افراد، اعلیٰ عہدیدار اور عوام کے جم غفیر نے شرکت کی۔

    شہزادہ فیصل عمر کے تیسرے عشرے میں تھے، انہوں نے متعدد ریاستی عہدوں پر کام کیا جبکہ وہ بین الاقوامی یونیورسٹی سے سند یافتہ تھے۔

  • سعودی شہزادی کا انتقال

    سعودی شہزادی کا انتقال

    ریاض: ایوان شاہی کا کہنا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی قریبی رشتہ دار اور شہزادی لولوۃ بنت عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز کی والدہ سعودی شہزادی منیرۃ السدیری کا انتقال ہوگیا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی شہزادی منیرۃ السدیری کی نماز جنازہ امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد ریاض میں جمعے کو ادا کی گئی ہے۔

    شہزادی منیرہ، شہزادی لولوۃ بنت عبدالرحمٰن بن عبد العزیز کی والدہ اور شاہ سلمان بن عبد العزیز کی قریبی رشتہ دار تھیں۔

    نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبد الرحمٰن، مفتی اعلیٰ شیخ عبد العزیز آل الشیخ، شاہی خاندان کے افراد، اعلیٰ عہدیدار اور شہریوں کی بڑی تعداد نماز جنازہ میں شریک تھی۔

    شہزادی منیرۃ السدیری، شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ عبد الرحمٰن بن عبد العزیز کی اہلیہ تھیں۔

  • عرفان خان کی موت پر بالی ووڈ سوگوار

    عرفان خان کی موت پر بالی ووڈ سوگوار

    ممبئی: بالی ووڈ کے ورسٹائل فنکار عرفان خان کی اچانک موت نے دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو سوگوار کردیا، بالی ووڈ فنکار بھی اس اچانک خبر سے صدمے میں آگئے۔

    بدھ کا دن بالی ووڈ کے لیے کوئی اچھا دن نہیں رہا جب اچانک معروف اداکار عرفان خان کی موت کی خبر سامنے آئی، عرفان خان کی طبیعت گزشتہ روز خراب ہوئی جس کے بعد انہیں ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں داخل کیا گیا۔

    عرفان کو سنہ 2018 میں نیورو اینڈو کرائن کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے علاج کے لیے وہ لندن چلے گئے تھے، وہاں سے وہ ایک برس بعد لوٹے اور واپس آ کر اپنی فلم ’انگریزی میڈیم‘ کی شوٹنگ مکمل کروائی۔

    3 روز قبل ان کی والدہ کا انتقال ہوا تھا جس میں وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے شرکت نہ کر سکے تھے، بعد ازاں ان کی اپنی بھی طبیعت خراب ہوئی اور ایک رات آئی سی یو میں گزارنے کے بعد وہ داغ مفارقت دے گئے۔

    بالی ووڈ فنکار ان کی موت پر نہایت سوگوار ہیں۔

    امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ عرفان خان کی موت بھارتی سینما کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

    نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی ان کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    شبانہ اعظمی، انوپم کھیر، سنجے گپتا، پریانکا چوپڑا اور سونم کپور سمیت دیگر فنکاروں نے بھی ان کی موت پر اپنے دکھ کا اظہار کیا۔

  • معروف اداکار کے والد انتقال کر گئے

    معروف اداکار کے والد انتقال کر گئے

    کراچی: معروف اداکار عمران عباس کے والد انتقال کر گئے جس نے اداکار کو گہرے غم اور صدمے سے دو چار کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام کا سہارا لیتے ہوئے عمران عباس نے اپنے والد کی وفات کو اپنی زندگی کا سیاہ ترین وقت قرار دیا۔

    اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں نے اپنے والد کو کھو دیا جو میری طاقت اور میرا سہارا تھے۔ میں اس سہارے کے چھن جانے کی وجہ سے سیدھا کھڑا نہیں  ہوسکتا۔

    عمران عباس نے اس بات پر افسوس کا اظہار بھی کیا کہ انہیں پچھتاوا ہے کہ وہ اپنے والد کے ساتھ زیادہ وقت نہ گزار سکے، ’اپنے والد کو وقت نہ دے سکنے کا دکھ میرے سینے پر ایک بوجھ کی طرح دھرا ہے۔ میں نے ان سے وہ بہت کچھ کہا جو نہیں کہنا چاہیئے تھا، اور وہ سب نہ کہہ سکا جو کہنا چاہیئے تھا‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    Perhaps this is the darkest time of my life..I lost my father ,my strength, my backbone.. I cant stand up straight at the moment. Thanks for your messages and posts but I wont be able to reply to them for a while.Its like breathing bricks and with huge lump in my chest with lots of guilt of not giving him time, saying what I shouldn’t have said and not saying what I should have..Looking around for the echoes of his voice which I wont ever listen again, the touch I’ll never feel again, his face which became a thing of past. Please value your parents because there is no one in this whole universe like them.. give them love and time, that’s all they want..otherwise we just left with regrets and remorse..

    A post shared by (@imranabbas.official) on

    انہوں نے کہا کہ مجھے ان کی آواز کی بازگشت کا انتظار ہے جو اب میں کبھی نہیں سن سکوں گا، ان کا لمس اور ان کا چہرہ جو اب ماضی بن چکا ہے۔

    اپنی پوسٹ میں عمران عباس نے اپنے مداحوں سے والدین کو زیادہ سے زیادہ وقت دینے کی بھی اپیل کی اور کہا کہ ان کے بچھڑ جانے کے بعد ہمارے پاس صرف پچھتاوا رہ جاتا ہے۔

    عمران عباس کے علاوہ ان کے 2 بڑے بھائی اور 3 بڑی بہنیں بھی والد کی وفاقت پر گہرے غم میں مبتلا ہیں۔