Tag: Democratic Party

  • امریکی صدر جو بائیڈن اپنی جماعت کا کنٹرول کھو چکے ہیں، واشنگٹن پوسٹ

    امریکی صدر جو بائیڈن اپنی جماعت کا کنٹرول کھو چکے ہیں، واشنگٹن پوسٹ

    واشنگٹن: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اپنی جماعت کا کنٹرول کھو چکے ہیں۔

    واشنگٹن پوسٹ کے مطابق جو بائیڈن اور ڈیموکریٹکس کے درمیان تنازع میں شدت آ گئی ہے، ڈیموکریٹک پارٹی کا کنٹرول ان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے، آئندہ ہفتے بائیڈن دست برادری کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

    مزید 12 ڈیموکریٹک اراکین نے جوبائیڈن سے صدارتی انتخابات سے دست برداری کا مطالبہ کیا ہے، ان ارکان میں ایوان نمائندگان کے 10 ارکان اور 2 سینیٹرز شامل ہیں۔

    بائیڈن کے خلاف آواز بلند کرنے والے ڈیموکریٹک اراکین کانگریس کی تعداد 35 ہوگئی ہے، جب کہ جو بائیڈن دست بردار نہ ہونے اور انتخابی مہم دوبارہ شروع کرنے کے لیے بہ ضد ہیں۔

    وائٹ ہاؤس کے باہر ڈیموکریٹس کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا، مظاہرین نے صدر بائیڈن سے الیکشن سے دست برادر ہونے کا مطالبہ کیا، شرکا نے کہا دوسرے امیدوار کو نامزد کیا جائے۔

  • امریکی ایوان نمائندگان میں بھی ڈیموکریٹ نے سبقت حاصل کرلی

    امریکی ایوان نمائندگان میں بھی ڈیموکریٹ نے سبقت حاصل کرلی

    نیویارک : امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ نے204 نشستیں حاصل کرلیں جبکہ ری پبلکن پارٹی 190 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

    امریکی ایوان نمائندگان کی کل435 نشستیں ہیں اور گزشتہ روز ان تمام نشستوں پر انتخاب ہوئے ہیں جن کے اب تک کے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ نے204 نشستیں حاصل کیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی 190نشستیں لے کر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ امریکی سینیٹ میں ری پبلکن کی48،ڈیموکریٹ کی48 نشستیں ہیں۔

    امریکی ایوان نمائندگان کی کل435 نشستیں ہیں اور 3 نومبر کو ان تمام نشستوں پر انتخاب ہوئے ہیں، اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان (صدر کا انتخاب اس سے الگ ہے) میں ڈیموکریٹک پارٹی نے204نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جب کہ ری پبلیکن پارٹی 190سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

    امریکی ایوان نمائندگان کیلئے تمام چار بھارتی نژاد امریکی دوبارہ منتخب ہوئے ہیں، منگل کو ہونے والے انتخابات میں ڈیموکریٹک کے چار امیدواروں کو دوبارہ کامیابی ملی۔

    جن بھارتی نژاد ممبران کو کامیابی ملی ان میں راجا کرشنا مورتی لبرل پارٹی کے امیدوار ہیں۔ انہوں نے لبریٹرین پارٹی کے امیدوار کو 41.8 فیصد سے ہرایا۔ پرمیلا جئے پال واشنگٹن سے جیت گئی ہیں، روہا کھنہ نے اپنی کیلیفورنیا کی نشست بچا لی ہے جبکہ امری بیرا بھی کیلیفورنیا سے منتخب ہوئی ہیں۔