Tag: demolish Nasla Tower

  • نسلہ ٹاور 3 روز میں مکمل زمین بوس ہو جائے گا

    نسلہ ٹاور 3 روز میں مکمل زمین بوس ہو جائے گا

    کراچی: سپریم کورٹ کے حکم پر کثیر المنزلہ عمارت نسلہ ٹاور کو گرانے کا آپریشن اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

    14 منزلہ عمارت نسلہ ٹاور کو افرادی قوت اور ہیوی مشینری کے ذریعے توڑ دیا گیا ہے۔ عمارت کے بیسمنٹ اور گراؤنڈ فلور کو گرا نے کا کام جاری ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کا آپریشن 90 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو مسمار کیا جا رہا ہے، 3 دن میں آپریشن ختم کر دیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: ذمہ داران کیخلاف مقدمے کا معاملہ پولیس کے گلے میں اٹک گیا

    خیال رہے کہ گزشتہ سال 22 نومبر کو سپریم کورٹ کے حکم پر غیر قانونی قرار دیے گئے نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام شروع ہوا تھا جو تاحال جاری ہے۔ کثیر منزلہ عمارت کے بالائی فلور کو افرادی قوت کی مدد سے مسمار کیا گیا۔

    اس سے قبل 28 جون 2021 میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد نے نسلہ ٹاور کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے گرانے کا حکم دیا تھا جبکہ بلڈر اور رہائشیوں کی جانب سے دائر تمام درخواستوں کو مسترد کردیا تھا۔

    بعد ازاں نسلہ ٹاور کے حوالے سے سندھ حکومت کو بھیجی گئی رپورٹ منظرعام پرآئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ 30 جولائی 2013 کو ایس بی سی اے نے 15 منزلہ بلڈنگ پلانگ کی منظوری دی، 2013 میں ڈی جی ایس بی سی اے منظورقادرعرف کاکا تھے، اہم شخصیات نے نسلہ ٹاورگرانے سے روکنے اور نمائشی کارروائی کیلئے زور دیا۔

    مزید پڑھیں: نسلہ ٹاور طرز کے مزید 16 پروجیکٹس کا انکشاف

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مختار کار فیروزآباد نے اضافی رقبہ پلاٹ میں شامل کرنےکی منظوری دی ، نسلہ ٹاورکا 780گزکاپلاٹ سندھی مسلم سوسائٹی نے1951 میں الاٹ کیا اور چیف کمشنرکراچی نے1957 میں مذکورہ پلاٹ میں 264 گز اضافے کی منظوری دی۔

    رپورٹ کے مطابق 1980میں شارع فیصل کے دونوں جانب20فٹ کارقبہ پلاٹس میں شامل کردیاگیا ، شاہراہ قائدین فلائی اوورتعمیرکےدوران77فٹ رقبہ پلاٹ میں شامل کیاگیا اور اضافے کے بعد نسلہ ٹاور کا پلاٹ بڑھ کر1121مربع گز ہوگیا۔

  • غیر ملکی کمپنی کی نسلہ ٹاور گرانے کیلئے پیشکش، بڑا دعویٰ کردیا

    غیر ملکی کمپنی کی نسلہ ٹاور گرانے کیلئے پیشکش، بڑا دعویٰ کردیا

    کراچی : غیر ملکی کمپنی نے نسلہ ٹاور گرانے کیلئے پیشکش کرتے ہوئے جدید طریقے سے عمارت منہدم کرنے کا دعویٰ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی سی ایسٹ آصف جان صدیقی کی زیر صدارت نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق پیشکش پر انتظامیہ کا جائزہ اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں پولیس اور ایس بی سی اے نمائندے ، کے ایم سی کے اعلیٰ افسران ، این ای ڈی ،ایف ڈبلیو او نمائندگان شریک ہیں۔

    نسلہ ٹاور گرانے کیلئےدلچسپی کا اظہار کرنیوالی کمپنیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ، ذرائع نے بتایا ہے کہ نسلہ ٹاور کو گرانے کے لیے کچھ کمپنیز نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں نسلہ ٹاور کو گرانے کےلئے غیر ملکی کمپنی کی پیشکش پر بھی غور کیا جائے گا، غیر ملکی کمپنی نے جدید طریقے سے نسلہ ٹاور منہدم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ جدید طریقے سے عمارت منہدم کرنے کیلئے کمپنی کو 1ماہ کا پری ورک درکارہے۔

    خیال رہے کنٹرول بلاسٹنگ کے ذریعے عمارت کو گرانے کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق کسی بھی کمپنی نے کنٹرول بلاسٹنگ کے ذریعے عمارت گرانے کیلئے کوئی پیشکش نہیں کی، تمام کمپنیوں نے مینوئل طریقے سے عمارت کو توڑنے کے ٹینڈر جمع کرائے ہیں۔

    یاد رہے کمشنرکراچی اقبال میمن نے نسلہ ٹاورکومسمارکرنےسےمتعلق کمیٹی قائم کی تھی ، کمیٹی تمام پروپوزلز کو جانچ کر سب سے مناسب فرم کی سفارش کرے گی اور نسلہ ٹاورکومسمارکرنے سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی بنائے گی۔

  • نسلہ ٹاور کو دھماکے سے گرانے کیلئے کمپنیوں کی تلاش ،  اخبارات میں اشتہار جاری

    نسلہ ٹاور کو دھماکے سے گرانے کیلئے کمپنیوں کی تلاش ، اخبارات میں اشتہار جاری

    کراچی : نسلہ ٹاور کو دھماکے سے گرانے کیلئے اخبارات میں اشتہار جاری کردیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ کمپنیاں تین دن میں رابطہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنرکراچی اقبال میمن نے نسلہ ٹاورگرانےسے متعلق اخبارات میں اشتہار شائع کرادیے، جس میں کہا ہے کہ پندرہ منزلہ عمارت کو مسمارکرنے کے لیے کمپنیاں تین دن میں رابطہ کریں۔

    اشتہار میں کہا گیا ہے کہ عمارت کو دھماکے سے اڑانے والی تجربہ کار کمپنیوں کو فوقیت دی جائے گی، کمپنیاں 3دن میں سفارشات کمشنر آفس میں جمع کرائیں۔

    گذشتہ روز سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے کمشنر کراچی کی زیرصدارت ‏متعلقہ حکام کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں نسلہ ٹاور کو بارودی مواد سے گرانے کے لیے ڈیمولیشن کمپنیوں سے ‏اشتہار کے ذریعے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    ‏اجلاس میں طے ہوا تھا کہ اخبار میں اشتہار دیا جائے گا کہ کوئی کمپنی اگر عمارت گراسکتی ہے تو ‏رابطہ کرے۔

    خیال رہے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کے یوٹیلیٹی کنکشن متعلقہ اداروں نے منقطع کردئیے ہیں ، تاہم رہاشئوں کا ‏کہنا تھا کہ اگر انہیں انکا معاوضہ دے دیا جاتا ہے تو وہ خود بلڈنگ خالی کردیں گے۔

  • گیارہ منزلہ نسلہ ٹاور کو کیسے مسمار کیا جائے گا؟

    گیارہ منزلہ نسلہ ٹاور کو کیسے مسمار کیا جائے گا؟

    کراچی : نسلہ ٹاور کو کنٹرول بلاسٹنگ کے ذریعے گرانے کے لئے ایف ڈبلیو او کی خدمات لینے پر غور کیا جارہا ہے ، سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو کنٹرول بلاسٹنگ کروانے کا حکم دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے بعد نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، گیارہ منزلہ نسلہ ٹاور کو کنٹرول بلاسٹنگ کے ذریعے مسمار کرنے کے حوالے سے اعلی افسران کی بیٹھک ہوئی ، جس میں معاملے پر مشاورت کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور کو گرانے کے لئے ایف ڈبلیو او کی خدمات لینے پر غور کیا جارہا ہے ، تیزی اور جدید طریقے سے نسلہ ٹاور کو گرانے کے وسائل ایف ڈبلیو او کے پاس ہیں۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ ایف ڈبلیو او کے تعاون سے دو بڑے نالوں گجر اور اور اورنگی سے بھی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا، سپریم کورٹ کے حکم کی تکمیل کے لئے ایف ڈبلیو او کی خدمات لی جاسکتی ہیں۔

    ماضی میں ایف ڈبلیو او، نادرن بائی پاس کی کنٹرول بلاسٹنگ کا کامیاب تجربہ کرچکی ہے۔

    سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو کنٹرول بلاسٹنگ کروانے کا حکم دیا ہے تاہم کمشنر کراچی اقبال میمن نے اس حوالے سے موقف دینے سے گریز کیا۔