Tag: demolition

  • کراچی میں ایک اور  7 منزلہ عمارت گرانے کا حکم

    کراچی میں ایک اور 7 منزلہ عمارت گرانے کا حکم

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے آگرہ تاج لیاری میں سات منزلہ عمارت گرانے کا حکم دے دیا اور ڈی جی ایس بی سی اے کو سات روز میں رپورٹ کے ساتھ ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں آگرہ تاج لیاری میں 96اسکوائریارڈ پر 7منزلہ پورشن بنانے کے کیس کی سماعت ہوئی ، جسٹس حسن اظہررضوی نے ریمارکس میں کہا آگرہ تاج لیاری میں تو8،8 منزلہ پورشن بن رہےہیں۔

    درخواست گزار اشفاق احمد نے بتایا کہ درخواست گزار کا کہنا ہے۔۔ چھیانوے گز زمین پر سات منزلہ عمارت میں پورشن بنائے گئے جس سے اہل محلہ کو شدید دشواری کا سامنا ہے، علاقےکی گٹرلائن چاک ہوچکیں۔

    عائشہ سومروایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ 232 پلاٹ،گلی ای17، آگرہ تاج پر پورشن کو گرایا جائے۔

    سندھ ہائیکورٹ نے ایس بی سی اے کو فوری 7منزلہ پورشن گرانےکاحکم دےدیا اور ڈی جی ایس بی سی اے کو 7روزمیں رپورٹ کے ساتھ ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

    عدالت نے پورشن کے لیے بجلی، پانی، گیس کنکشن دینے سے روکتے ہوئے بلڈرسلیمان، نعیم حیدر اور طلحہٰ کو نوٹس جاری کردیے۔

  • ابو ظہبی: 144 منزلہ عمارت 10 سیکنڈ میں ملبے کا ڈھیر بن گئی، ویڈیو وائرل

    ابو ظہبی: 144 منزلہ عمارت 10 سیکنڈ میں ملبے کا ڈھیر بن گئی، ویڈیو وائرل

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں 144 منزلہ عمارت کو 10 سیکنڈ کے اندر مسمار کردیا گیا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق ابو ظہبی میں مینا بندرگاہ کے علاقے میں قائم 144 منزلہ مینا پلازہ ٹاور کو منہدم کردیا گیا، کارروائی میں صرف 10 سیکنڈ کا وقت لگا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    اس دوران بندرگاہ کے علاقے میں قائم تمام دکانوں اور مارکیٹس کو شام 4 بجے تک عارضی طور پر بند رکھا گیا۔

    حکام کے مطابق عمارت کا انہدام بندرگاہ کی تعمیر نو و آرائش کے پروجیکٹ کے تحت کیا گیا ہے۔

    تعمیر نو کی ذمہ دار تعمیراتی کمپنی نے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ عمارت کو غیر پرائمری دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا ہے، اور اس سے ہونے والی آلودگی کو کم سے کم کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے گئے ہیں۔

    عمارت کو منہدم کرنے کی کارروائی کے دوران مقامی پولیس، ایمرجنسی رسپانس ٹیم، سول ڈیفنس اتھارٹی، ایمبولینسز اور ہنگامی حالات و قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں فوری امدادی کارروائیاں کی جاسکیں۔

  • اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینی آبادی کو مسمار کرنے کا ارادہ مؤخر کردیا

    اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینی آبادی کو مسمار کرنے کا ارادہ مؤخر کردیا

    تل ابیب : اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے عالمی عدالت کے انتباہ کے بعد مغربی کنارے کی ایک فلسطینی بستی کو مسمار کرنے کا ارادہ مؤخر کردیا ہے، عدالت نے اسرائیلی اقدام کو جنگی جرم قرار دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کا کہنا کہ مغربی کنارے کی فلسطینی بستی خان الاحمر کو مسمارکرنے کا فیصلہ محدود وقت لیے مؤخر کر دیا گیا ہے تاکہ وہاں آباد افراد سے کسی قسم کے معاہدے تک پہنچا جاسکے۔

    اس سے قبل اسرائیل کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ خان الاحمر میں واقع گھروں کو یکم اکتوبر کے بعد کسی بھی وقت مسمار کر دیا جائے گا۔

    صحافیوں سے گفگتو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے مزید کہا کہ مذکورہ رہائشیوں کے ساتھ معاہدے کے بعد اس آبادی کو مسمار کرنے کی کوشش کے لیے وقت کا تعین کابینہ کرے گی۔ نیتن یاہو کے مطابق تاہم یہ محدود وقت ہوگا۔

    یاد رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے گزشتہ ہفتے اسرائیل کو متنبہ کیا تھا کہ خان الاحمر کی بدو آبادی کو زبردستی وہاں سے بے دخل کیے جانے کے عمل کو جنگی جرم شمار کیا جائے گا۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق خان الاحمر کی کچی آبادی میں تقریباً 180فلسطینی آباد ہیں اور یہ علاقہ یروشلم کے مشرقی حصے میں واقع ہے۔

    اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ حکومت کی اجازت کے بغیر غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا تھا اس کے علاوہ یہ آبادی ہائی وے کے خطرناک حد تک قریب واقع ہے۔

  • رفاہی پلاٹوں پرغیرقانونی شادی ہالوں کے خلاف آپریشن جاری

    رفاہی پلاٹوں پرغیرقانونی شادی ہالوں کے خلاف آپریشن جاری

    کراچی : سپریم کورٹ کے حکم پر کے ڈی اے کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں رفاہی پلاٹوں پر قائم شادی ہالز کو بلڈوز کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    غیر قانونی شادی ہالوں کیخلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بھی متحرک ہوٓگئی، رفاہی پلاٹوں پرغیر قانونی شادی ہالز پر کے ڈی آے کا آپریشن جاری ہے۔

    کراچی کے علاقے کورنگی میں پارک کی زمین پر بنے شادی ہال کو بلڈوز کردیاگیا، اوکھائی میمن جماعت نے کے ڈی اے حکام کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے سخت احتجاج کیا۔

    مظاہرین نے ڈی اے حکام کیخلاف نعرے لگائے اور افسران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، میڈیا سےے گفتگو کرتے ہوئے صدر اوکھائی جماعت عبدالوحید میمن نے الزام لگایا کہ کے ڈی اے حکام عدالتی حکم کی آڑ میں غنڈہ گردی کر رہے ہیں۔


    مزید پڑھیں: غیرقانونی تعمیرات، کراچی میں 40 سے زائد شادی ہال مسمار


    عبدالوحید میمن نے مزید بتایا کہ مسمارکی جانیوالی اوکھائی جماعت کی عمارت فلاحی کاموں میں استعمال ہورہی تھی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بھی تجاوزات کیخلاف متحرک ہے۔ ایس بی سی اے کورنگی، نارتھ ناظم آباد، جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال میں کارروائیاں کرے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • بی جے پی رکن کا ممبئی میں قائد اعظم کی رہائشگاہ کو مسمارکرنے کا مطالبہ

    بی جے پی رکن کا ممبئی میں قائد اعظم کی رہائشگاہ کو مسمارکرنے کا مطالبہ

    نئی دہلی: بی جے پی رکن منگل پرابھات لودھا بھی پاکستان کیخلاف زہراگلنے لگے اور ممبئی میں قائد اعظم کی رہائشگاہ کو مسمار کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حکمران جماعت کے پاکستان مخالف اقدامات نے سیکولر بھارت کی اصلیت بے نقاب کردی ہے، بی جے پی رکن نے اسمبلی میں بانی پاکستان کی تاریخی رہائش گاہ جناح ہاؤس گرانے کا مطالبہ کردیا۔

    بی جے پی کے رکن کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس تقسیم کی علامت ہے، منہدم کر دینا چاہیے ، اس عمارت کو دیکھ کر تقسیم کی یاد آتی ہے، محمد علی جناح کی رہائشگاہ کو گراکر کلچرل سینٹر تعمیر کیا جائے۔

    لودھا نے مزید کہا کہ پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کو اس عمارت کی مینٹی نینس اور دیکھ بھال پر ہزاروں ہندوستانی روپے خرچ کرنے پڑتے ہیں۔

    jinanh-a

    خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھارتی پارلیمنٹ میں دشمن پراپرٹی ایکٹ کی منظوری دی گئی ہے، جس کے بعد  منگل پرساد لودھا نے یہ مطالبہ سامنے آیا ہے، انکا کہنا ہے کہ اس ایکٹ کی منظوری کے بعد جناح ہاؤس بھارتی حکومت کی ملکیت ہے اور اس کو مسمار کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ۔

    واضح رہے کہ قائداعظم نے1930میں ممبئی کے مالابارہلز میں  رہائش  گاہ بنوائی تھی اور پاکستان بننے سے قبل محمد علی جناح اسی عمارت میں رہائش پزیر تھے۔


    مزید پڑھیں : بی جے پی مسلمان دشمنی میں اندھی، تاریخی شہر دیوبند کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ


    یاد رہے اس سے قبل بھی بی جے پی رکن اسمبلی برجیش سنگھ نے تاریخی دارالعلوم کے حوالے سے مشہور شہر دیوبند کا نام تبدیل کرکے دیوورند رکھنے کا مطالبہ کیا اور دعویٰ کیا  کہ دیوی کی رہائش کی وجہ سے اس کا پرانا نام دیوورند تھا۔

    برجیش سنگھ کا کہنا تھا کہ دیوبند ہندوؤں کیلئے ایک مقدس مقام ہے کیونکہ اس کی تاریخ مہابھارت سے وابستہ ہے۔

  • برطانیہ میں چھ بلڈنگوں کو ایک ساتھ گرانے کی کوشش ناکام

    برطانیہ میں چھ بلڈنگوں کو ایک ساتھ گرانے کی کوشش ناکام

    گلاسگو: برطانیہ میں چھ بلند و بالا بلڈنگوں کو ایک ساتھ گرانے کی کوشش ناکام ہو گئی چار عمارتیں گریں دو اپنی جگہ ٹکی رہیں۔

    برطانیہ کے شہر گلاسگو میں رہائشی عمارتوں کے ایک سلسلے کو ایک ساتھ کنٹرولڈ دھماکوں کے زریعے گرانے کا انتظام کیا گیا۔

     ریڈ روڈ ٹاورز نامی عمارتوں کا یہ سلسلہ کئی دہائیوں سے گلاسگو کی اسکائی لائن کا اہم حصہ رہا ہے۔

    کارکنوں نے تمام عمارتوں میں بم نصب کئے اور دھماکوں کے ساتھ عمارتیں زمین بوس ہونے لگیں لیکن چھ میں سے صرف چار عمارتیں گریں دو اپنی جگہ کھڑی رہیں۔