Tag: demolition-of-nasla-tower

  • سپریم کورٹ  کا حکم ،  نسلہ ٹاور کے ٹاپ فلور کو توڑنے کا کام شروع

    سپریم کورٹ کا حکم ، نسلہ ٹاور کے ٹاپ فلور کو توڑنے کا کام شروع

    کراچی : سپریم کورٹ کے حکم کے بعد نسلہ ٹاورکے ٹاپ فلور کو توڑنے کا کام شروع کردیا گیا ہے ، حفاظتی اقدامات کے تحت فلور کے اندر ونی حصوں کو توڑا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کے حکم کے بعد کمشنر کراچی ٹیم کے ہمراہ نسلہ ٹاور پہنچ گئے اور نسلہ ٹاورگرانے کیلئے دوبارہ افرادی قوت کی مددحاصل کرلی گئی ہے۔

    نسلہ ٹاورکے ٹاپ فلور کو توڑنے کا کام شروع کردیا گیا ہے ، حفاظتی اقدامات کے تحت فلور کے اندر ونی حصوں کو توڑا جارہا ہے۔

    کمشنر کراچی کو ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے بریفنگ میں بتایا کہ مینوئل طریقے سےنسلہ ٹاور گرانے کے عارضی انتظامات کیےگئے ہیں، نسلہ ٹاور توڑنے کے حوالے سے حکمت عملی مکمل طور پر نہیں بنائی جاسکی۔

    اسسٹنٹ کمشنراسماء بتول نے بتایا نسلہ ٹاور توڑنے کیلئے ہیوی مشینری طلب کرلی گئی، نسلہ ٹاور کے اطراف ٹریفک کی آمد ورفت بند کی جائے گی اور پہلے مرحلے میں نسلہ ٹاور کی کھڑکیاں ،دروازے نکالے جائیں گے۔

    اسماء بتول کا کہنا تھا کہ نسلہ ٹاورکوتوڑنےکا کام ہم نےپہلےہی شروع کردیاتھالیکن حفاظتی اقدامات کے لئے روکا گیا تھا۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو فوری گرانے کا حکم دیتے ہوئے دوپہر تک رپورٹ طلب کرلی ہے ، چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمے میں کہا کہ کیا یہ کمشنر کراچی بننے کا اہل ہے؟ عہدہ چھوڑ دیں، یہ آپ کے کرنے کا کام نہیں۔

    کمرہ عدالت میں موجود کمشنر کراچی نے کہا کہ میں معافی مانگتا ہوں، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ فوری جائیں نسلہ ٹاور گرائیں، دوپہرکو رپورٹ دیں، ورنہ آپ کو یہاں سے سیدھاجیل بھیجیں گے۔

  • نسلہ ٹاور کو مشینری سے مسمار  کیا جائے یابارود سے ؟ تاحال فیصلہ نہ ہوسکا

    نسلہ ٹاور کو مشینری سے مسمار کیا جائے یابارود سے ؟ تاحال فیصلہ نہ ہوسکا

    کراچی : نسلہ ٹاور کو مشینری سے یابارود سے مسمار کرنے سے متعلق فیصلہ نہ ہوسکا، کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاورگرانے کی پری ڈیمولیشن کیلئے ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو خط لکھ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نسلہ ٹاورمسمار کرنےسےمتعلق ڈپٹی کمشنرکی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں نسلہ ٹاور کو مشینری سے یا بارود سے مسمار کیا جائے گا ، اس کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس سے متعلق ڈپٹی کمشنرایسٹ نے بھی بتانے سے گریز کیا ، اجلاس میں بلڈنگ گرانے کے پروپوزل دینے والی 2 کمپیوں نے بھی شرکت کی۔

    کراچی:اجلاس کے بعدڈی سی ایسٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کمپنیزنےکچھ رپورٹس مانگی ہیں،سوئل رپورٹ سمیت دیگر معلومات دی جائے گی۔

    ڈی سی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ایس بی سی اے حکام بھی اجلاس میں شریک تھے ، معلومات دینے کے بعد کمپنیز شفارشات بھیجے گی وہ کمشنر کو دی جائیں گی۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک کمپنی نے پیشکش کی ہے کہ مشینری سے ایک سے ڈیڑھ ماہ میں عمارت مسمار کردیں گے جبکہ ایک کمپنی نے بم سے بلڈنگ کو مسمار کرنےکی پیشکش کی ہے۔

    دوسری جانب کمشنر کراچی نے ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کوخط لکھا ہے ، جس میں کہا ہے کہ نسلہ ٹاورگرانے کی پری ڈیمولیشن کی جائے اور عمارت مسمارکرنے سے پہلے کا کام شروع کیا جائے۔

    ،خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ دروازےکھڑکیاں وغیرہ نکال کرڈیمولیشن کےعمل کوآسان بنایا جائے ، پری ڈیمولیشن سےمتعلق رپورٹ روزانہ جمع کرائی جائےگی۔

    کمشنرکراچی کی8رکنی کمیٹی کی حتمی رپورٹ کمشنرآفس میں جمع کرائی جاچکی ہے ، شارٹ لسٹ کی گئی2کمپنیوں میں سےایک کا انتخاب کمشنرکراچی نے کرنا ہے۔

  • نسلہ ٹاور گرانے کیلئے 2 کمپنیوں کے نام  فائنل ،  رپورٹ کمشنر کراچی کو جمع

    نسلہ ٹاور گرانے کیلئے 2 کمپنیوں کے نام فائنل ، رپورٹ کمشنر کراچی کو جمع

    کراچی : نسلہ ٹاور کو گرانے کیلئے 2 کمپنیوں کے نام فائنل کرلئے گئے ، کمیٹی نے رپورٹ کمشنر کراچی کو جمع کرادی، کمشنر اخراجات، مدت اور محفوظ طریقہ کار دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نسلہ ٹاور کو گرانے سے متعلق کمیٹی نے رپورٹ کمشنر کراچی کو جمع کرادی،ذرائع ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں 2کمپنیوں کو فائنل کیا گیا ہے، ایک کمپنی روایتی اور دوسری کنٹرول بلاسٹ سےعمارت گراسکتی ہے۔

    ضلعی انتظامیہ نے کہا کمشنر کراچی اخراجات، مدت اورمحفوظ طریقہ کار دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

    یاد رہے نسلہ ٹاور پر بننے والی تکنیکی کمیٹی نے رپورٹ مرتب کی تھی ، ڈائریکٹرکے ایم سی بشیر صدیقی کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے رپورٹ میں 4 کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے، 2 کمپنیوں نے مینوئل جب کے 2 نے کنٹرولڈ بلاسٹ کی تجاویزدیں ، کمیٹی نے سفارشات میں مینوئل طریقے سے گرانے کا کہا ہے۔

    بشیر صدیقی نے کہا تھا کہ کس کمپنی کویہ کام دیا جائے گا ، اس کا فیصلہ کمشنرکراچی کریں گے، رپورٹ کی روشنی میں کسی ایک کمپنی کانام فائنل کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں شاہراہ فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں بم کی مدد سے گرانے کا حکم جاری کیا تھا۔

  • نسلہ ٹاورکو کیسے گرایا جائے گا؟  سفارشات کمشنر کراچی کو ارسال

    نسلہ ٹاورکو کیسے گرایا جائے گا؟ سفارشات کمشنر کراچی کو ارسال

    کراچی : نسلہ ٹاور کو گرانے سے متعلق سفارشات کمشنر کراچی کو ارسال کردی گئی ہے، رپورٹ کی روشنی میں کسی ایک کمپنی کانام فائنل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نسلہ ٹاور پر بننے والی تکنیکی کمیٹی نے رپورٹ مرتب کرلی اور نسلہ ٹاور کو گرانے سے متعلق سفارشات کمشنر کراچی کو ارسال کردی ہے۔

    ڈائریکٹرکے ایم سی بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے رپورٹ میں 4 کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے، 2 کمپنیوں نے مینوئل جب کے 2 نے کنٹرولڈ بلاسٹ کی تجاویزدیں ، کمیٹی نے سفارشات میں مینوئل طریقے سے گرانے کا کہا ہے۔

    بشیر صدیقی کا کہنا تھا کہ کس کمپنی کویہ کام دیا جائے گا ، اس کا فیصلہ کمشنرکراچی کریں گے، اس حوالے سے کمشنرہاؤس میں جمعہ کواجلاس طلب کیاگیا ہے۔

    ڈائریکٹرکے ایم سی نے مزید بتایا کہ رپورٹ کی روشنی میں کسی ایک کمپنی کانام فائنل کریں گے، ہفتے کے دن امکان ہے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی جائے گی۔

    یاد رہے غیر ملکی کمپنی نے نسلہ ٹاور گرانے کیلئے پیشکش کرتے ہوئے جدید طریقے سے عمارت منہدم کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں شاہراہ فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں بم کی مدد سے گرانے کا حکم جاری کیا تھا۔

  • نسلہ ٹاور کو دھماکے سے گرانے کیلئے کمپنیوں کی تلاش،  کمیٹی قائم

    نسلہ ٹاور کو دھماکے سے گرانے کیلئے کمپنیوں کی تلاش، کمیٹی قائم

    کراچی : نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے سے متعلق کمیٹی قائم کردی گئی ، کمیٹی تمام کمپنیوں کے پروپوزلز کو جانچ کر سب سے مناسب فرم کی سفارش کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنرکراچی اقبال میمن نے نسلہ ٹاورکومسمارکرنےسےمتعلق کمیٹی قائم کردی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ کمیٹی کمپنیوں کے پروپوزل کی تکنیکی جانچ کرےگی، کمیٹی کےچیئرمین ڈپٹی کمشنرایسٹ ہوں گے جبکہ 8رکنی کمیٹی میں ڈی جی ایس بی سی اے،ایس ایس پی ایسٹ، سینئرڈائریکٹراینٹی انکروچمنٹ،ایف ڈبلیواو بھی شامل ہوں گے۔

    کمیٹی تمام پروپوزلز کو جانچ کر سب سے مناسب فرم کی سفارش کرے گی اور نسلہ ٹاورکومسمارکرنے سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی بنائے گی۔

    یاد رہے کمشنرکراچی اقبال میمن نے نسلہ ٹاورگرانےسے متعلق اخبارات میں اشتہار شائع کرائے تھے ، جس میں کہا تھا کہ پندرہ منزلہ عمارت کو مسمارکرنے کے لیے کمپنیاں تین دن میں رابطہ کریں۔

    اشتہار میں کہا گیا تھا کہ عمارت کو دھماکے سے اڑانے والی تجربہ کار کمپنیوں کو فوقیت دی جائے گی، کمپنیاں 3دن میں سفارشات کمشنر آفس میں جمع کرائیں۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں شاہراہ فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں بم کی مدد سے گرانے کا حکم جاری کیا تھا۔

  • نسلہ ٹاور کی کنٹرولڈ ڈیمولیشن کیسے ممکن ہوگی؟  پلان کیلئے اہم اجلاس طلب

    نسلہ ٹاور کی کنٹرولڈ ڈیمولیشن کیسے ممکن ہوگی؟ پلان کیلئے اہم اجلاس طلب

    کراچی : نسلہ ٹاور کو کنڑولڈ بلاسٹنگ کے ذریعے مسمار کرنے کے معاملے پر کمشنر کراچی نے اہم اجلاس طلب کرلیا ، جس میں حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نسلہ ٹاور کی کنٹرولڈ ڈیمولیشن کیلیے اعلی حکام آج سر جوڑ کر بیٹھیں گے ، کمشنر کراچی نے متعلقہ اداروں کے سربراہوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا اور کمشنر آفس میں ساڑھے چار بجے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    اجلاس میں شرکت کے لیے ایف ڈبلیو او، این ایل سی، انجینئرنگ فائیو کور اور کراچی پولیس چیف مدعو کیا گیا ہے جبکہ این ای ڈی کے وائس چانسلر اور اینجینیرینگ ایکسپرٹ، ایم ڈی سولڈ ویسٹ، میونسپل کمشنر کراچی اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ بھی شرکت کرے گی۔

    اجلاس میں حکمت عملی تیار کی جائے گی اور کنٹرولڈ ڈیٹونیشن کو کس طرح سے استعمال کیا جائے اور کن احتیاطی تدابیروں کو بروئے کار لایا جائے، پلان تیار کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیٹونیشن کو استعمال کرنے کے لیے اجلاس میں کمشنر کراچی کو بریفنگ دی جائے گی اور آپریشن سے متعلق لاء ان آرڈر کی صورتحال کے لیے رینجرز اور پولیس کے اعلی حکام بھی شرکت کریں گے۔

    کمشنر کراچی آقبال میمن کا کہناہے کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں انتظامی امور تیزی سے جاری ہیں ، تمام معاملات کو مانیٹر کررہا ہوں۔

    دوسری جانب سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو کنٹرولڈ بلاسٹنگ کے ذریعے مسمار کرنے کے معاملے پر کمشنر کراچی نے ایف ڈبلیو او حکام سے معاونت کی درخواست کردی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ کمشنر کراچی کو سپریم کورٹ نے سات روز میں فیصلے پر عمل درآمد کو حکم دیا ہے، سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں دو روز میں تکینیکی سروے مکمل کرکے آگاہ کیا جائے۔

    متن میں کہا کہ نسلہ ٹاور کی کنٹرولڈ ڈیمولیشن میں ایف ڈبلیو او انتظامیہ کو معاونت فراہم کرے۔

    کمشنر کراچی کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے بھی تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا سات روز میں نسلہ ٹاور کو کنڑولڈ ڈیمولیشن کے ذریعے مسمار کرنا ہے۔

    کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم ہے، دو روز میں تکینیکی سروے مکمل کرکے رپورٹ کمشنر آفس میں جمع کروائی جائے۔

  • سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور سے متعلق اہم فیصلہ

    سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور سے متعلق اہم فیصلہ

    کراچی : سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کے بلڈر اور مکینوں کی نظر ثانی درخواست مسترد کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو نسلا ٹاور منہدم کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور گرانے پرنظر ثانی کی درخواست پر سماعت ہوئی، نسلا ٹاور کی جانب سے وکیل منیر اے ملک عدالت میں پیش ہوئے جبکہ کمشنر کراچی بھی عدالت میں موجود تھے۔

    دوران سماعت وکیل نسلہ ٹاورمنیر اے ملک نے کہا کہ ہم نے ساری زمین خریدیں ہم انکروچر نہیں ہیں، سندھی مسلم سوسائٹی کی کوئی جگہ لیز نہیں ہے ، تو سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ہم نے اور آپ نے زندگی گزاری ہے وہ جگہ لیز نہیں ہے ، جس پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ نہیں میری جگہ لیز ہے۔

    نسلہ ٹاور کے وکیل نے مزید کہا کہ جگہ سروس روڈ انکروچمنٹ نہیں ہے ، عدالت سے استدعا ہے نسلہ ٹاور کا دوبارہ معائنہ کروا لیں ، آپ آرڈر دے دیں کہ تمام بلڈنگ گرائیں جو تجاوزات ہیں ، کمشنر کی رپورٹ قانون سے بالاتر ہے۔

    چیف جسٹس نے کمشنر سے استفسار کیا نسلہ ٹاور سے متعلق کیا ہوا ؟ نسلہ ٹاور سے متعلق ٹرائی اینگل کیوں نہیں گرایا اور حکم دیا دیکھیں اور فوری رپورٹ دیں۔

    میز اے ملک کا کہنا تھا کہ سندھی مسلم سوسائٹی میں کوئی بھی پلاٹ لیز نہیں،عدالت اس ٹرائینگل کو گرا دے تو کوئی اعتراض نہیں، عدالت سندھی مسلم سوسائٹی کو بھی طلب کرے۔

    جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا آپ صرف اپنے پلاٹ کی بات کریں، مسئلہ یہ ہے آپ کے پاس جو زمین ہےوہ آپ کی نہیں بنتی، پلاٹ 780 سے1080مربع گز کیسے ہوگیا، جواب دیں۔

    وکیل نے کہا عدالت کمشنر مقرر کردیں، معائنہ کرا لیں، میرا ٹائٹل سندھ مسلم سوسائٹی ہے، آپ ان سے پوچھ لیں، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ جو شخص خود ٹائٹل کا مجاز نہیں آپ کو کیسے مجاز کر سکتا ہے، سندھی مسلم سوسائٹی خود لینز کی مجاز نہیں توآپ کو کیسے کر سکتا ہے۔

    سپریم کورٹ نے بلڈر اور مکینوں کی نظر ثانی درخواست مسترد کردی اور کمشنر کراچی کو نسلا ٹاور منہدم کرکے رپورٹ پیش کرنےکا حکم دے دیا۔