Tag: dengue cases report

  • خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 44 نئے کیسز سامنے آگئے

    خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 44 نئے کیسز سامنے آگئے

    پشاور: خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 44 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 6751 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈینگی رسپانس یونٹ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، شہر میں ڈینگی کے 2575 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق شہر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 90 مریض زیر علاج ہیں، ڈینگی کے 22 نئے مریض اسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔

    ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق ڈینگی کے 6665 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ڈینگی وائرس کا شکار ایک خاتون انتقال کرگئی تھیں، جس کے بعد کراچی میں رواں سال ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی، ڈینگی وائرس سے ایک اور خاتون جاں بحق

    قبل ازیں سرگودھا کے ضلعی اسپتال میں داخل 3 مزید مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

    کوئٹہ میں بھی ڈینگی وائرس کے 7 نئے مریض فاطمہ جناح اسپتال میں داخل کیے گئے ہیں اور رواں سال ڈینگی کے 43 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا تھا کہ مؤثر اقدامات سےڈینگی کی صورتحال میں نمایاں کمی آئی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ڈی جی ہیلتھ خیبرپختونخوا محمد ارشد کا کہنا تھا کہ پشاور میں ڈینگی کے پھیلنے کی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں، پولیو کی طرح اب ڈینگی کے حوالے سے بھی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

  • خیبرپختونخوامیں ڈینگی کے مثبت کیسز کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہوگئی

    خیبرپختونخوامیں ڈینگی کے مثبت کیسز کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہوگئی

    پشاور : خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں ڈینگی وائرس نے وبائی صورت اختیار کر لی، 6350 سے زائد افراد ڈینگی مچھر کا شکار بن گئے، صوبےمیں82نئے کیسز سامنےآئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مثبت کیسز کی تعداد6350ہوگئی، اس حوالے سے ڈینگی رسپانس یونٹ ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک صوبے میں82نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    پشاور میں ڈینگی کے2482مثبت کیسز ہیں جبکہ 114مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق25نئے مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے، علاج کے بعد 6236 مریضوں کو اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا۔

    یاد رہے کہ ڈی جی ہیلتھ خیبرپختونخوا نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ پشاور میں ڈینگی کے پھیلنے کی خبریں حقیقت پرمبنی نہیں ہیں، پولیو کی طرح اب ڈینگی کے حوالے سے بھی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

    پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ہیلتھ محمد ارشد کا کہنا تھا کہ پشاور، مردان، سوات، کرم اور ہری پور میں کافی عرصے سے ڈینگی رہا ہے۔ پشاور میں چند نواحی علاقے ڈینگی کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈینگی پھیلنے کی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں، یہ وہ علاقے ہیں جہاں پہلے بھی پولیو کے خلاف افواہ پھیل چکی تھی۔

    پشاور میں اب تک1100ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے ہیں،400 میں تصدیق ہوگئی، ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوری سے ہرضلع میں ڈینگی کے لئے کنٹرول روم بنایا گیا ہے۔

  • پنجاب: ڈینگی کے 88 کیسز رپورٹ ہوئے، صوبائی وزارت

    پنجاب: ڈینگی کے 88 کیسز رپورٹ ہوئے، صوبائی وزارت

    لاہور: صوبائی وزارتِ صحت کے مطابق پنجاب میں اب تک ڈینگی کے اٹھاسی کیسز رپورٹ ہوئے، متعدد افراد ڈینگی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار ہوئے۔

    پنجاب میں ڈینگی کا وار زوروں پر ہے، مشیر برائے صحت سلمان رفیق کے مطابق پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 88 کیسز رپورٹ ہوئے، راولپنڈی سے 28، لاہور میں 27 اور شیخوپورہ سے 24 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے، مریضوں کو طبی امداد کے لئے ہپستال منتقل کر دیا گیا، ڈینگی کے قوانین کی خلاف ورزی پر قانون بھی حرکت میں آگیا ہے۔

    ڈی سی او لاہور کا کہنا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں ڈینگی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 601 ایف آئی آرز درج ہوئی ہیں جبکہ 263 افراد کو ڈینگی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔