Tag: dengue virus

  • خیبر پختونخواہ میں ڈینگی کا کاری وار، 15 افراد ہلاک

    خیبر پختونخواہ میں ڈینگی کا کاری وار، 15 افراد ہلاک

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ میں ڈینگی وائرس نے خطرناک طریقے سے اپنے پنجے گاڑ لیے اور اب تک 15 افراد اس مرض کے ہاتھوں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں گزشتہ 2 ماہ سے ڈینگی کا وائرس سینکڑوں افراد کو اپنا نشانہ بنا چکا ہے اور اب تک 15 افراد اس کا شکار ہو کر جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    صوبے بھر کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 400 سے زائد افراد زیر علاج ہیں۔

    مزید پڑھیں: ڈینگی کی علامات سے باخبر رہیں

    ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق 1500 سے زائد افراد کے ڈینگی وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 300 کے قریب میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

    خیبر پختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد میں ایوب ٹیچنگ اسپتال میں زیر علاج 2 افراد اس وائرس کے باعث ہلاک ہوئے جبکہ صوبائی دارالحکومت پشاور کا علاقہ تہکال سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

    ڈینگی کے دیگر مریض ایبٹ آباد، صوابی اور مردان سے آرہے ہیں۔

    ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پشاور میں گھر گھر اسپرے کی مہم شروع کردی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: مچھروں سے بچنے کے طریقے

    اس سے قبل پنجاب کی صوبائی حکومت نے ڈینگی سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی خیبر پختونخواہ روانہ کی تھیں جنہوں نے مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپس لگا رکھے ہیں۔


    ڈینگی کے علاج کے لیے آنے والا ڈاکٹر بھی ڈینگی کا شکار

    دوسری جانب میانوالی سے پشاور آنے والے ایک ڈاکٹر، ڈاکٹر عابد خود بھی اس وائرس کا شکار ہوگئے۔ ڈاکٹر عابد کو پشاور کے علاقے تہکال میں تعینات کیا گیا تھا جہاں وہ خود بھی ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہیں واپس میانوالی بھجوا دیا گیا۔

    تاہم ان کے ساتھ کام کرنے والے دیگر ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عابد ڈینگی نہیں ملیریا کا شکار ہوئے ہیں۔

    ڈینگی کے خطرناک پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضلعی و صوبائی انتظامیہ کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈینگی کے40کیسز رپورٹ،تعداد 2300 سے زائد ہوگئی

    ڈینگی کے40کیسز رپورٹ،تعداد 2300 سے زائد ہوگئی

    لاہور :‌پنجاب میں ڈینگی کے مزید چالیس کیسز سامنے آگئے، وائرس میں مبتلا شہریوں کی تعداد دوہزار تین سو سے زائد ہوگئی ۔

    پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ہے، تیزی سے پھیلتا وائرس رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا، ہزاروں افراد ڈینگی میں مبتلا ہوگئے ہیں، راولپنڈی میں ڈینگی کے مزید چالیس کیسز سامنے آگئے۔

    ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد دو ہزار تین سو سےتجاوز کرگئی ہے۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے سبب بینظیر اسپتال اور ہولی فیملی اسپتال میں جگہ کم پڑگئی۔ مریضوں کو ہسپتالوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ صوبائی حکومت ڈینگی کے پھیلتے ہوئے وائرس پرقابوپانے میں ناکام ہوگئی ہے.

  • ڈینگی وائرس نے سندھ کو بھی اپنے گھیرے میں لے لیا

    ڈینگی وائرس نے سندھ کو بھی اپنے گھیرے میں لے لیا

    سندھ : پنجاب کی طرح ڈینگی وائرس کی صورتحال نے سندھ کو بھی اپنے گھیرے میں لے لیا ہے، آج ایک مزید مریض کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد گیارہ تک جا پہنچی۔

    سندھ بھر میں ڈینگی کی وبائی صورتحال میں کمی نہیں آرہی ہے، آج کراچی میں ستائیس سالہ نور النساء دم ڈینگی وائرس کے باعث دم توڑ گئی، ذرائع محکمہ صحت کے مطابق اب تک سندھ بھر میں اب تک ڈینگی وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے ۔

    حکومت کی جانب سے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں میں عوام کے اندر ڈینگی وائرس کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لئے مہم جاری ہے۔

      دوسری طرف کراچی سمیت سندھ بھر اس خطرناک صورت اختیار کرنے کی وجہ بلدیاتی اداروں کو فنڈز نہ ملنے کے باعث شہر میں صفائی کے کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن نے اس سلسلے میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کوفوری طور پر فنڈز جاری کئے جائیں تاکہ ڈینگی جیسا مرض وبائی شکل اختیار کرنے سے روکا جاسکے۔

  • پنجاب میں بارشیں اورسیلاب، ڈینگی پھرسر اٹھانے لگا

    پنجاب میں بارشیں اورسیلاب، ڈینگی پھرسر اٹھانے لگا

    پبجاب: لاہور میں جاری شدید بارشوں کے بعد ڈینگی ایک بار پھر پھیلنے لگا ہے، صوبہ بھرمیں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد پچیس ہوگئی ہے۔

    سیلاب کے ساتھ ڈینگی بھی پنجاب میں ایک بار پھر سے سر اٹھانے لگا ہے، حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بعد پنجاب کے اسپتالوں میں سات نئے ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، جن کے بعد پنجاب میں اب تک ڈینگی کے مریضوں کی تعداد پچیس ہوگئی ہے۔

    ڈینگی کے سب سے زیادہ بارہ کیسز لاہور میں رپورٹ ہوئے، راولپنڈی میں پانچ، شیخوپورہ میں تین اور بہاولپور، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ اور میانوالی میں ایک ایک ڈٰینگی کا کیس رپورٹ ہوا۔

    پنجاب کے اسپتالوں میں شدید بارشوں، سیلاب اور ڈینگی کے خدشات کے پیشِ نظر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ محکمہ صحت کی تعیناتیاں اور تبادلے روک دیئے گئے ہیں۔

  • لاہور : ڈینگی وائرس کے 3 نئے مریض سامنے آگئے

    لاہور : ڈینگی وائرس کے 3 نئے مریض سامنے آگئے

    لاہور:  میو اسپتال میں کل تین مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔

    لاہور کے میو اسپتال میں پینتیس سالہ سلیم اٹھائیس سالہ بشارت اور بیس سالہ وریام کو داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ڈینگی وائرس کی تصدیق کردی، لاہور میں دو ماہ میں ڈینگی کے بیس کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے قائم محکمہ صحت کی کیبنٹ کمیٹی برائے ڈینگی آج ہونیوالے اجلاس کی صدارت مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کریں گے۔