Tag: dengue

  • پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 سو سے تجاوز کرگئی

    پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 سو سے تجاوز کرگئی

    لاہور : پنجاب میں ڈینگی ایک بار پھر ڈینگی نے پنجے گاڑ لئے۔ متعدد علاقوں میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد تین سو سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی پھر سر اٹھانے لگا۔جبکہ ایبٹ آباد کے ضلع میں ڈینگی بخار خطرناک صورتحال اختیار کر گیا۔

    اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد سو سے زیادہ ہو گئی۔ ایوب میڈیکل کمپلکس سمیت دیگراسپتال میں ڈینگی وارڈ الگ نہ ہونے اور بہتر سہولت نہ ہونے کے باعث وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا۔

    گزشتہ دنو ں راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد دو سو پچیس ہوگئی۔ ڈینگی کی صورتحال کےپیش نظر کمشنرکی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا۔

    جس میں ڈینگی مچھرکے خاتمے کیلئے مؤثر اسپرے مہم اور مرض سے بچن وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

  • کراچی: نیگلیریا اور ڈینگی کے وار، ایک شخص اورایک بچہ جاں بحق

    کراچی: نیگلیریا اور ڈینگی کے وار، ایک شخص اورایک بچہ جاں بحق

    کراچی:جان لیوا وائرس نیگلیریا سے سفیان نامی شخص اور ڈینگی دس سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

    کراچی میں جان لیوا وائرس نیگلیریا اور ڈینگی کے وار جاری ہے، رواں سال اب تک چار افراد نیگلیریا کا شکار بن چکے ہیں، آج صبح نیگلیریا وائرس میں مبتلا سفیان نامی شخص نجی اسپتال میں دم توڑ گیا۔

    سفیان حب زہرہ گوٹھ کا رہائشی تھا۔

    اس سے قبل گلبرگ کا رہائشی عرفان ایک نجی اسپتال میں نیگلیریا وائرس سے زندگی کی بازی ہارا تھا، کراچی میں نیگلیریا وائرس سے جاں بحق ہونے والے دو افراد گلستان جوہر کے رہائشی تھے۔

    ڈینگی نے بھی کراچی کے ایک اسپتال میں دس سالہ بچے کو اپنا نشانہ بنایا، بچہ اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا، کراچی میں قائم ڈینگی سیل کے انچارج شکیل ملک کا کہنا ہے کہ اس سال ڈینگی سے اب تک تین سو ساٹھ افراد کو اسپتال لایا گیا، اس سال ڈینگی سے پہلی ہلاکت ہوئی ہے۔