Tag: dengue

  • اگلے ہفتے تک ڈینگی کیسز پر قابو پالیں گے: یاسمین راشد

    اگلے ہفتے تک ڈینگی کیسز پر قابو پالیں گے: یاسمین راشد

    لاہور: صوبہ پنجاب کی وزیر ڈاکٹر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ صوبے میں ڈینگی کیسز بڑھے ہیں امید ہے اگلے ہفتے تک قابو پالیں گے، اسپتالوں میں جگہ موجود ہے روزانہ رپورٹ لیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب باقی صوبوں کے مقابلے میں سب سے آگے ہے، سال کے آخر تک کوشش کریں گے ویکسین کی دونوں ڈوزز لگادی جائیں۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ خدا کرے اسی طرح حالات رہیں کیونکہ لاک ڈاؤن سے نقصان ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈینگی کیسز بڑھے ہیں امید ہے اگلے ہفتے تک قابو پالیں گے، اسپتالوں میں جگہ موجود ہے روزانہ رپورٹ لیتے ہیں۔ تھیلیسیمیا کے پنجاب میں اس وقت 27 ہزار رجسٹرڈ مریض ہیں۔ ہر اسپتال میں 10 بیڈز تھیلیسیمیا مریضوں کے لیے مختص کر رہے ہیں۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر کے بعد ہیلتھ کارڈ سب کو مل جائیں گے، کوئی کارڈ ایکسپائر نہیں ہوگا ہیلتھ کارڈ آئی ڈی کارڈ سے منسلک ہوگا، ہمارا کنٹریکٹ 15 تاریخ تک مکمل سائن ہوجائے گا۔ جس دن کنٹریکٹ ہوگا 6 ہفتے بعد کارڈ دینے کا سلسلہ شروع ہوگا۔

  • اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری

    اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری ہے، رواں سیزن میں اب تک اسلام آباد میں 4 ہزار 71 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری ہے، ایک روز میں مزید 86 ڈینگی کیس سامنے آگئے۔

    محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں رورل ایریا سے 41 اور اربن ایریا سے 45 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سیزن میں اب تک اسلام آباد میں 4 ہزار 71 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    دوسری جانب صوبہ پنجاب میں بھی ڈینگی کیسز کا پھیلاؤ جاری ہے۔ گزشتہ روز ایک دن میں ڈینگی کے باعث 6 افراد انتقال کرگئے جبکہ 526 کیسز سامنے آئے۔

    سیکریٹری ہیلتھ کے مطابق پنجاب میں اب تک ڈینگی کیسز کی تعداد 16 ہزار 960 ہو چکی ہے جبکہ ڈینگی بخار کے باعث 59 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • اسلام آباد میں ڈینگی کے وار برقرار، مزید نئے کیسز سامنے آگئے

    اسلام آباد میں ڈینگی کے وار برقرار، مزید نئے کیسز سامنے آگئے

    اسلام آباد : شہر اقتدار میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید94 افراد ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے بیمار ہوئے۔

    دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں دن بدن ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیاء اسلام آباد کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں94ڈینگی کے مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔

    ڈاکٹرزعیم ضیا کا کہنا ہے کہ رورل ایریا سے71 اور اربن ایریا سے27ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، رواں سیزن میں مجموعی طور پر اب تک3933ڈینگی کیسز سامنےآچکے ہیں۔

    ڈی ایچ اواسلام آباد کے مطابق اب تک مجموعی طور پر رورل ایریا2289 اوراربن ایریا1644ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں، رواں سیزن کے دوران ڈینگی سے15اموات ہوچکی ہیں۔

  • پنجاب میں ڈینگی کی تشویشناک صورتحال ،  3 بڑے اسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ ختم

    پنجاب میں ڈینگی کی تشویشناک صورتحال ، 3 بڑے اسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ ختم

    لاہور : پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافے کے بعد لاہور کے 3 بڑے اسپتالوں میں بیڈز ملنا بند ہوگئے ، سرکاری اسپتالوں میں ایک بیڈ پر 3،3مریضوں کا علاج جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی تشویشناک صورتحال اختیار کرگیا ، لاہور کے تین بڑے اسپتالوں جناح ، سروسز اور جنرل اسپتال میں تمام بیڈ بھر گئے

    سرکاری اسپتالوں میں ایک بیڈ پر 3،3مریضوں کا علاج جاری ہے جکہ سروسز اسپتال کی ایمرجنسی اور وارڈز میں مریضوں کے لیے جگہ ختم ہوگئی ہے۔

    چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے مزید تین مریض انتقال کرگئے اور 445نئے کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور سے 345، راولپنڈی سے 33 ، گوجرانوالہ سے 16 ، شیخوپورہ اور فیصل آباد سے8، 8 کیسز سامنے آئے۔

    سیکریٹری صحت عمران سکندربلوچ کا کہنا ہے کہ پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 2444مریض زیرعلاج ہیں ، جن میں سے لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 1590مریض داخل ہیں۔

    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ت رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے باعث 48 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    دوسری جانب اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کےلیےسہولتوں کی کمی پرتحریک التوا جمع کرادی گئی ہے ، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوان لیگ کی ربعیہ نصرت نے جمع کرائی۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ سروسز اسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کےلیےمختص بیڈز ختم ہوگئےہیں ، ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔

  • ڈینگی سے بچاؤ کے لیے کوشش ہے تمام اسکولوں میں اسپرے کیا جائے: ڈاکٹر یاسمین راشد

    ڈینگی سے بچاؤ کے لیے کوشش ہے تمام اسکولوں میں اسپرے کیا جائے: ڈاکٹر یاسمین راشد

    لاہور: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت تین محاذوں پر لڑ رہا ہے، کرونا وائرس کے خلاف جنگ کو ساری دنیا نے سراہا ہے۔ ڈینگی پر بھی جلد قابو پالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 دنوں میں 25 لاکھ لوگوں کو ویکسین مل چکی ہے، تمام طلبہ ویکسین لگائیں تاکہ اسکول بند نہ کرنے پڑیں۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی ایک نئی لہر دیگر ممالک میں شروع ہوگئی ہے، چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ لوگ ویکسین لگوائیں تاکہ کاروبار بند نہ کرنا پڑے۔ ویکسین لگانے کا مطلب یہ نہیں کہ کرونا وائرس نہیں ہوگا مگر اس کی شدت کم ہوجاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ماسک اب بھی ضروری ہے، ہاتھوں کو دھونا اور سماجی فاصلے کا خیال اب بھی رکھنا چاہیئے۔ ڈینگی بہت بڑا چیلنج ہے جنوری سے اس پر کام جاری تھا، کوشش ہے کہ تمام اسکولوں میں اسپرے کیا جائے۔

    صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت محکمہ صحت تین محاذوں پر لڑ رہا ہے، کرونا وائرس کے خلاف جنگ کو ساری دنیا نے سراہا ہے۔ ڈینگی پر بھی جلد قابو پالیں گے۔

  • پشاور ڈینگی کیسز: ضلعی افسر ہیلتھ کو عہدے سے ہٹانے، انکوائری کا فیصلہ

    پشاور ڈینگی کیسز: ضلعی افسر ہیلتھ کو عہدے سے ہٹانے، انکوائری کا فیصلہ

    پشاور: وزیر اعلیٰ محمود خان نے پشاور میں ڈینگی کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ناقص کارکردگی پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشاور کو عہدے سے ہٹانے اور انکوائری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کی زیر صدارت ڈینگی صورت حال کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں معاون خصوصی کامران بنگش، پشاور سے منتخب اراکین اسمبلی اور چیف سیکریٹری کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں ڈینگی کے تدارک کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ صوبے میں پہلی بار 37 اینٹامولوجسٹ بھرتی کیے گئے ہیں، وزیر اعلیٰ نے عوامی نمائندوں اور متعلقہ اداروں پر مشتمل کوآرڈینیشن کمیٹی بنانے کی ہدایت جاری کی۔

    اجلاس میں ڈینگی کے تدارک کے لیے گھر گھر مہم اور عوامی آگہی کے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا، محمود خان نے ہدایات دیتے ہوئے کہا صوبے بھر میں ڈینگی تشخیصی ٹیسٹ مفت کیے جائیں، اور عوامی نمائندوں کے ساتھ مل کر ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں اقدامات کو مؤثر بنایا جائے، اور ان کے ساتھ ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے۔

    انھوں نے کہا ڈینگی تدارک کے لیے محکمہ صحت، بلدیاتی ادارے، ڈبلیو ایس ایس پی باہمی اشتراک سے اقدامات تیز کریں، اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا ڈینگی وبا سے شہریوں کا تحفظ حکومت کی پہلی ترجیح ہے، اس مقصد کے لیے تمام ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔

    انھوں نے کڈنی سینٹر کے لیے بھی دو دن میں فنڈز جاری کیے جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو ادویات کی فراہمی کا عمل بلا تعطل جاری رہ سکے۔

  • پنجاب میں ڈینگی وائرس کا پھیلاؤ جاری

    پنجاب میں ڈینگی وائرس کا پھیلاؤ جاری

    لاہور: صوبہ پنجاب میں ڈینگی وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، گزشتہ روز صوبے بھر میں 500 سے زائد ڈینگی کیسز رپورٹ کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 546 مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز صرف لاہور میں ڈینگی کے 361 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب سے ڈینگی کے کیسز کی تعداد 9 ہزار 491 ہوچکی ہے، صوبے میں اب تک ڈینگی سے 29 فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 2 ہزار 286 مریض داخل ہیں۔

  • محکمہ صحت سندھ کا ڈینگی سے متعلق ڈیٹا مشکوک ہوگیا

    محکمہ صحت سندھ کا ڈینگی سے متعلق ڈیٹا مشکوک ہوگیا

    کراچی: صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں 970 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے تاہم کراچی کے صرف ایک اسپتال میں 800 سے زائد ڈینگی کیسز رپورٹ کیے گئے جس کے بعد محکمہ صحت کا ڈیٹا مشکوک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کا ڈینگی سے متعلق ڈیٹا مشکوک ہوگیا، محکمہ صحت نے سندھ بھر میں اب تک 970 ڈینگی کیسز کی تصدیق کی جبکہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے صرف ایک نجی اسپتال میں اب تک 886 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    نجی اسپتال میں جنوری سے اکتوبر تک 800 سے زائد ڈینگی کیسز رپورٹ کیے گئے۔

    اس وقت سندھ سمیت ملک بھر میں ڈینگی کیسز میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے ریکارڈ کیسز رپورٹ کیے گئے۔

    رواں سیزن اسلام آباد میں 26 سو 3 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 15 سو 89 کیسز رورل ایریا اور 1 ہزار 14 کیسز اربن علاقوں میں رپورٹ ہوئے۔ رواں سیزن میں ڈینگی سے 10 اموات بھی ہوچکی ہیں۔

  • پنجاب میں ڈینگی کے ریکارڈ کیسز

    پنجاب میں ڈینگی کے ریکارڈ کیسز

    لاہور: صوبہ پنجاب میں ڈینگی وائرس کے ریکارڈ کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں، گزشتہ روز صوبے بھر میں 500 سے زائد کیسز رپورٹ کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا، صوبائی سیکریٹری صحت عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز صوبے بھر سے ڈینگی کے 508 کیسز رپورٹ کیے گئے۔

    سیکریٹری کا کہنا ہے کہ لاہور سے ڈینگی کے 373 مریض رپورٹ ہوئے، راولپنڈی سے 59، فیصل آباد سے 10 جبکہ ننکانہ صاحب سے 8 کیسز رپورٹ کیے گئے، پنجاب میں ڈینگی کے 1 ہزار 490 مریض زیر علاج ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 5 ہزار 709 کیسز سامنے آچکے ہیں، رواں سال اب تک ڈینگی سے 18 اموات ہو چکی ہیں۔

  • پنجاب میں ڈینگی کے 4 ہزار سے زائد کیسز

    پنجاب میں ڈینگی کے 4 ہزار سے زائد کیسز

    لاہور: صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے، صوبے میں اب تک ڈینگی کے 4 ہزار 876 کنفرم کیسز سامنے آچکے ہیں 12 اموات ہوچکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 325 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    سیکریٹری ہیلتھ عمران سکندر کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 13 سو 3 مریض داخل ہیں، لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 658 مریض داخل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ رواں سال پورے صوبے سے اب تک ڈینگی کے 4 ہزار 876 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ڈینگی سے اب تک 12 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

    سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ مون سون میں ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر ازحد ضروری ہیں، مون سون کے دوران شہری زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، خصوصاً بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں جمع نہ ہونے دیں۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 4 لاکھ 49 ہزار 187 ان ڈور اور 96 ہزار 383 آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا۔ گزشتہ روز 2 ہزار 376 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔