Tag: dengue

  • ملک بھر میں ڈینگی کے 50 ہزار کیسز سامنے آگئے

    ملک بھر میں ڈینگی کے 50 ہزار کیسز سامنے آگئے

    اسلام آباد: رواں سال ملک بھر میں ڈینگی کے 50 ہزار پچاس کیسز سامنے آئے، جبکہ 24 گھنٹے میں مزید 219 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق رواں سال ملک میں ڈینگی کے پچاس ہزار پچاس کیسز رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ 13622ڈینگی کیسز سندھ سے رپورٹ ہوئے، وفاقی دارالحکومت سے رواں برس13200کیس سامنےآئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب سے 9890، بلوچستان سے 3217 ڈینگی کیسز سامنےآئے، خیبرپختونخوا 7021 جبکہ قبائلی اضلاع سے 780 کیس رپورٹ ہوئے، اسی طرح آزادکشمیر سے رواں برس 1691ڈینگی کیسز کی خبرملی۔

    گلگت بلتستان سے ڈینگی وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، رواں برس ملک میں ڈینگی سے 80اموات ہوچکی ہیں، گزشتہ 24گھنٹے میں ڈینگی سے ایک مریض جاں بحق ہوا، سندھ میں ڈینگی سے 34اموات ہوچکی ہیں، جبکہ وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے 22اموات ہوئیں۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب20، بلوچستان3 اور آزاد کشمیر میں ڈینگی سے ایک شخص جاں بحق ہوا، 2011 میں22000 ڈینگی کیس سامنے آئے تھے، 2017میں 25000 ڈینگی کیس ریکارڈ ہوئے تھے، ڈینگی نے پہلی بار2005میں کراچی میں وبائی صورت اختیار کی تھی۔

  • خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ

    خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ

    پشاور: خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور ڈینگی کے 20نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی ڈینگی رسپانس یونٹ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 20 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کیسز کی تعداد 6868 ہوگئی ہے۔

    ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق پشاور میں ڈینگی کے 20 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صرف پشاورمیں ڈینگی کے9نئے کیسز سامنے آئے ہیں، پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2614ہوگئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پشاور میں50 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ17 نئے مریضوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، 6818مریضوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا تھا کہ مؤثر اقدامات سےڈینگی کی صورتحال میں نمایاں کمی آئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انسداد ڈینگی کی منصوبہ بندی پرقومی پالیسی تشکیل دی جارہی ہےآئندہ سال پالیسی کے تحت مؤثر اقدامات کریں گے۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ انسداد ڈینگی کیلئے مشترکہ کوششوں کے نتائج حوصلہ افزا ہیں، رسپانس ٹیمیں اسی طرح لگن اور جذبے کے ساتھ کام کریں۔

    مزید پڑھیں: ڈینگی وائرس سے کراچی میں ایک اور خاتون جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ڈی جی ہیلتھ خیبرپختونخوا محمد ارشد کا کہنا تھا کہ پشاور میں ڈینگی کے پھیلنے کی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں، پولیو کی طرح اب ڈینگی کے حوالے سے بھی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

  • ڈینگی مچھر سے بچاؤ اور مچھروں کو بھگانے کے چند آسان نسخے

    ڈینگی مچھر سے بچاؤ اور مچھروں کو بھگانے کے چند آسان نسخے

    کراچی: ڈینگی ملک میں وبا کی طرح پھیل رہا ہے ، 35 ہزار سے زائد افراد ڈینگی مچھر کا شکار ہوکر ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ متعدد افراد ڈینگی سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باخبر سویرا‘ میں طبی ماہر آغا غفار نے ڈینگی مچھر سے بچاؤ اور مچھر کو گھر سے دور بھگانے کے لیے چند آسان نسخے بتائے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لیموں کا رس جسم پر لگانے سے آپ ڈینگی مچھر سے حفاظت پاسکتے ہیں، لیموں کے رس سے مچھر دور بھاگتے ہیں، لہسن، پیاز، تلسی، سونف رکھنے سے بھی مچھروں کو بھگایا جاسکتا ہے۔

    طبی ماہر آغا غفار نے کہا کہ لیموں پر لونگیں لگا کر کسی ایک جگہ کمرے میں رکھ سکتے ہیں جس سے مچھر دور بھاگ جاتے ہیں لیکن اسے کثیر تعداد میں رکھنا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ میری گزارش ہے کہ لیموں کا رس ہاتھوں میں لگا کر جسم پر لگالیں اور کسی گارڈن یا کھلے مقام پر چلے جائیں تو ڈینگی مچھر نہیں کاٹے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ایک دوا ہے کالا دانا جسے ہرمل بھی کہا جاتا ہے، ہرمل اور لوبان کسی بھی جگہ پر کھلی فضا میں رکھا جائے تو اس کے دھوئیں کے قریب کبھی بھی مچھر نہیں آئے گا۔

    https://www.facebook.com/bakhabarsavera/videos/2478386362393030/

    آغا غفار کا کہنا تھا کہ کسی بھی جگہ پر کوئی چیز جلائی جائیگی تو وہاں پر آکسیجن لیول کم ہوگا اور دھواں پھیلے گا تو وہاں مچھر نہیں رہ سکے گا۔

    انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کی طرف توجہ دلانا چاہوں گا جنہیں زندگی میں کبھی ڈینگی ہوچکا ہے انہیں مچھر سے بچنا زیادہ ضروری ہے۔

    آغا غفار نے کہا کہ وہ لوگ جنہیں ڈینگی ہوچکا ہے انہیں اپنی حفاظت زیادہ کرنی چاہئے تاکہ ان کا مرض بلڈ کے ذریعے کسی دوسرے شخص کو منتقل نہ ہوسکے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی صورت میں پلیٹ لیٹس کم ہونا شروع ہوجاتی ہیں جس ہمارا جگر ٹھیک کرتا ہے اور اس کے لیے وٹامن سی ضروری ہے، وٹامن سی کے لیے سیب بہت مفید ہے، سیب کے جوس میں اگر آپ تھوڑے سے قطرے لیموں کے ڈال کر پی لیں تو خود بخود ہی پلیٹ لیٹس بہتر ہوجاتے ہیں۔

    آغا غفار نے کہا کہ میرے پاس ایک رپورٹ موجود ہے جس کے مطابق بہت سے افراد نے صرف پپیتے کے پتے کا پانی پی کر اپنے پلیٹس لیٹس ٹھیک کیے ہیں۔

  • ڈینگی وائرس: پنجاب میں ایک اور مریض دم توڑ گیا

    ڈینگی وائرس: پنجاب میں ایک اور مریض دم توڑ گیا

    خوشاب: پنجاب میں ڈینگی وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ رک نہیں سکا ہے، آج ڈینگی سے ضلع خوشاب کے علاقے اسلام پورہ کا 3 سالہ بچہ دوران علاج دم توڑ گیا، اب تک خوشاب میں ڈینگی کے 50 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنس کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ لاہور میں ڈینگی وائرس کی 3 اقسام پائی گئیں، ڈینگی وائرس کے تدارک کے لیے مربوط کوآرڈینیشن ضروری ہے، عوام گھروں یا اطراف میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔

    آج فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں ڈینگی کے مزید 5 مریض داخل ہوئے، اسپتال ذرایع کے مطابق فیصل آباد میں رواں سال رپورٹ ہونے والے ڈینگی مریضوں کی تعداد 166 ہو گئی، سرگودھا میں بھی محکمہ صحت نے 24 گھنٹے میں ڈینگی کے مزید 4 کیسز کی تصدیق کر دی ہے، سرگودھا ایک ماہ میں رپورٹ ہونے والے ڈینگی کیسز کی تعداد 118 ہو گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  ڈینگی نے کب کہاں وبائی صورت اختیار کی، رپورٹ تیار

    معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ماحولیاتی تبدیلی ڈینگی جیسے امراض پھیلنے کی وجہ ہیں، تاہم ڈینگی وائرس کے مشتبہ کیسز کی تعداد میں 50 فی صد کمی ہوئی، جب کہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد میں بھی 55 فی صد کمی ہوئی، 35 ہزار کیسز کا مطلب یہ نہیں کہ سب کے سب آج کے ہیں۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ظفر مرزا نے کہا اسلام آباد اور راولپنڈی میں روزانہ کوآرڈینیشن میٹنگ ہوتی ہے، یہاں ڈینگی کے مریضوں کے لیے دواؤں کی قلت نہیں، ڈینگی کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرہ مریض کے گھر کے اطراف اسپرے کیا جاتا ہے۔

    انھوں نے کہا وفاق اور صوبائی اداروں، وزارتوں میں رابطے کے فقدان کا سامنا رہتا ہے، پاکستان کو ایسا قومی پروگرام دیں گے جس سے ہر محکمے کو اپنے کام کا پتا ہو۔

  • کراچی میں ڈینگی کیسز کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز کرگئی

    کراچی میں ڈینگی کیسز کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز کرگئی

    کراچی: شہر قائد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز کرگئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ کے بقیہ شہروں میں بھی ڈینگی کے مزید 190 کیسز سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رواں ماہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز کرگئی۔ ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق اکتوبر میں 2 ہزار 509 افراد ڈینگی کا نشانہ بنے۔

    سرویلنس سیل کے مطابق رواں سال صرف کراچی میں 5 ہزار 552 جبکہ مجموعی طور پر سندھ میں 5 ہزار 912 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ میں بھی ڈینگی کے مزید 190 کیسز سامنے آگئے۔

    ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق سندھ میں ڈینگی سے اموات کی تعداد 18 ہوچکی ہے۔

    چند روز قبل وزارت صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں ڈینگی کیسز کی کل تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے 8 ہزار 245 کیس سامنے آئے۔ پنجاب میں 6 ہزار 629، سندھ میں 5 ہزار 109، پختنوخواہ میں 5 ہزار 229، قبائلی اضلاع میں 463، بلوچستان میں 2 ہزار 776 اور آزاد کشمیر میں 13 سو 38 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں سے 228 ڈینگی کیس سامنے آئے، رواں برس گلگت بلتستان سے کوئی ڈینگی کیس سامنے نہیں آیا۔ اب تک ملک میں ڈینگی سے 47 اموات ہوچکی ہیں۔

    ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی سے 16 اموات ہو چکی ہیں۔ اسی طرح پنجاب میں 10، بلوچستان میں 3 اور آزاد کشمیر میں ڈینگی سے ایک ہلاکت ہوئی۔ پختونخواہ اور قبائلی اضلاع میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔

  • کراچی میں ایک ہی دن میں ڈینگی کے 144 نئے کیسز رپورٹ

    کراچی میں ایک ہی دن میں ڈینگی کے 144 نئے کیسز رپورٹ

    کراچی: شہر قائد میں ایک ہی دن میں ڈینگی کے 144 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صرف کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رواں ماہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق ایک ہی دن میں 144 نئے کیس سامنے آئے۔

    سرویلنس سیل کے مطابق ماہ اکتوبر میں کراچی میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 140 تک پہنچ گئی، رواں سال صرف کراچی میں 5 ہزار 183 جبکہ مجموعی طور پر سندھ میں 5 ہزار 518 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔

    ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق سندھ میں ڈینگی سے اموات کی تعداد 18 ہوچکی ہے۔

    گزشتہ روز وزارت صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں ڈینگی کیسز کی کل تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے 8 ہزار 245 کیس سامنے آئے۔ پنجاب میں 6 ہزار 629، سندھ میں 5 ہزار 109، پختنوخواہ میں 5 ہزار 229، قبائلی اضلاع میں 463، بلوچستان میں 2 ہزار 776 اور آزاد کشمیر میں 13 سو 38 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں سے 228 ڈینگی کیس سامنے آئے، رواں برس گلگت بلتستان سے کوئی ڈینگی کیس سامنے نہیں آیا۔ اب تک ملک میں ڈینگی سے 47 اموات ہوچکی ہیں۔

    ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی سے 16 اموات ہو چکی ہیں۔ اسی طرح پنجاب میں 10، بلوچستان میں 3 اور آزاد کشمیر میں ڈینگی سے ایک ہلاکت ہوئی۔ پختونخواہ اور قبائلی اضلاع میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔

  • ملک بھر میں ڈینگی کیسز کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی

    ملک بھر میں ڈینگی کیسز کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی

    اسلام آباد: وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ڈینگی کیسز کی کل تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، اب تک ڈینگی سے 47 اموات ہوچکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ڈینگی کیسز کی کل تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 567 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے 8 ہزار 245 کیس سامنے آئے۔ پنجاب میں 6 ہزار 629، سندھ میں 5 ہزار 109، پختنوخواہ میں 5 ہزار 229، قبائلی اضلاع میں 463، بلوچستان میں 2 ہزار 776 اور آزاد کشمیر میں 13 سو 38 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں سے 228 ڈینگی کیس سامنے آئے، رواں برس گلگت بلتستان سے کوئی ڈینگی کیس سامنے نہیں آیا۔ اب تک ملک میں ڈینگی سے 47 اموات ہوچکی ہیں۔

    ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی سے ایک مریض جاں بحق ہوا۔ اب تک سندھ اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی سے 16، 16 اموات ہو چکی ہیں۔

    اسی طرح پنجاب میں 10، بلوچستان میں 3 اور آزاد کشمیر میں ڈینگی سے ایک ہلاکت ہوئی۔ پختونخواہ اور قبائلی اضلاع میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔

  • فیصل آباد سے مزید 4 ڈینگی کیسز رپورٹ

    فیصل آباد سے مزید 4 ڈینگی کیسز رپورٹ

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ڈینگی کے مزید 4 کیسز سامنے آگئے، فیصل آباد سے رواں سال 41 ڈینگی کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ڈینگی بخار میں مبتلا مزید 4 مریض الائیڈ اسپتال میں داخل کردیے گئے۔ مریضوں میں سائرہ، عبد الحق، عبد الرشید اور ولید شامل ہیں۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال ضلع بھر سے ڈینگی کے 147 کیسز رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ ہونے والے 41 مریضوں کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔

    فیصل آباد میں رواں سال ڈینگی وائرس سے 3 اموات ہوچکی ہیں۔

    گزشتہ روز وفاقی انسداد ڈینگی سیل کی تیار کردہ رپورٹ وزارت صحت کو روانہ کی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ ڈینگی کیسز کی تعداد 28 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب میں 6 ہزار 269، سندھ میں 4 ہزار 858، پختونخواہ سے 5 ہزار5، قبائلی اضلاع سے 436، بلوچستان سے 2 ہزار 764 اور آزاد کشمیر سے 12 سو 95 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ذرائع وزارت صحت کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں سے 208 ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں، رواں سال گلگت بلتستان سے ڈینگی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

    وزارت صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال ملک میں ڈینگی سے 45 اموات ہوئیں۔ سندھ میں 16، وفاقی دارالحکومت میں 15، پنجاب میں 10، بلوچستان میں 3، اور آزاد کشمیر میں ڈینگی کے ایک مریض کی موت واقع ہوئی۔

  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 167 کیس رپورٹ

    کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 167 کیس رپورٹ

    کراچی: ڈینگی سرویلنس سیل کا کہنا ہے کہ کراچی میں ڈینگی کے مزید 167 نئے کیس جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع سے 10 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈینگی سرویلنس سیل کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ڈینگی کے 167 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

    سرویلنس سیل کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی، رواں ماہ صرف 10 دن میں 1517 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ رواں ماہ پورے سندھ میں 1641 کیس سامنے آئے۔

    ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق رواں سال کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 563 ہوگئی ہے جبکہ پورے سندھ میں 4 ہزار 858 افراد ڈینگی سے متاثر ہو چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 565 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈینگی کے مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

    ان کے مطابق اب تک 19 ہزار مریض بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے بعد ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

  • کراچی میں ڈینگی کے مزید 143 نئے کیس رپورٹ

    کراچی میں ڈینگی کے مزید 143 نئے کیس رپورٹ

    کراچی: ڈینگی سرویلنس سیل کا کہنا ہے کہ کراچی میں ڈینگی کے مزید 143 نئے کیس جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع سے 10 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈینگی سرویلنس سیل کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ڈینگی کے مزید 143 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

    سرویلنس سیل کے مطابق سندھ کے دیگر اضلاع سے 10 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد سندھ میں رواں سال ڈینگی کیسز کی تعداد 4 ہزار 691 ہوگئی۔ کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 413 ہوچکی ہے۔

    ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی کیسز کی تعداد سندھ بھر میں 10 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، نجی اسپتالوں کی جانب سے ڈینگی کیس رپورٹ نہیں کیے جاتے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 565 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈینگی کے مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

    ان کے مطابق اب تک 19 ہزار مریض بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے بعد ڈسچارج ہو چکے ہیں۔