Tag: denied

  • ایم کیو ایم نے این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبروں کی تردید کردی

    ایم کیو ایم نے این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبروں کی تردید کردی

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 پر مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ این اے 242 کراچی پر سیٹ ایڈجسمنٹ کی خبر کی تردید کرتے ہیں۔

    خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ این اے 242 کراچی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، این اے 242 سے مصطفیٰ کمال ایم کیوایم پاکستان کے امیدوار ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ یہ خبر سامنے آئی تھی کہ این اے 242 پر ن لیگ اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پا گئے ہیں، مصطفیٰ کمال مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے لیے دستبردار ہو گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی کے حلقے این اے 242 سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جاچکے ہیں۔

  • سعودی عرب : کرفیو سے متعلق اہم وضاحت جاری کردی گئی

    سعودی عرب : کرفیو سے متعلق اہم وضاحت جاری کردی گئی

    ریاض : سعودی وزارت داخلہ نے ان اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ کرفیو کے دوران ایس ایم ایس کے ذریعے اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کرفیو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی تھی کہ کرفیو سے استثنی کیلئے ایس ایم ایس پر اجازت نامے جاری کیے جارہے ہیں، اس بات کی سعودی وزارت داخلہ نے سختی سے تردید کردی ہے۔

    وزارت داخلہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ بعض لوگوں نے سوشل میڈیا پر یہ دعوی کیا ہے کہ اگر کسی کو کرفیو میں نکلنا ہو تو وہ911یا 999 پر رابطہ کرکے کرفیو کی پابندی سے مستثنی ہوسکتا ہے یا یہ دعوی کہ کرفیو میں نکلنے کے لیے ایس ایم ایس کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کیا جاسکتا ہے یہ دونوں دعوے غلط ہیں۔

    ترجمان کے مطابق اگر کرفیو میں کسی شہری کا گھر سے باہر نکلنا بہت ضروری ہے تو اسے نکلنے کی اجازت دی جائے گی وہ کرفیو کی خلاف ورزی شمار نہیں ہوگا بشرطیکہ شہری کو انتہائی مجبوری درپیش ہو۔

    مثال کے طور پر سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی اپنے کسی عزیز کو کسی اسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں لے جارہا ہو ایسی صورت میں باہر نکلنا کرفیو کی خلاف ورزی تصور نہیں کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی پر شہری کو دس ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا اور دوسری بار خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا اور تیسری بار خلاف ورزی پر بیس دن تک قید کی سزا بھگتنا ہوگی

    وازضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے شاہ سلمان عبدالعزیز نے 23 مارچ سے 21 دن کے لیے جزوی کرفیو کا فرمان جاری کیا ہے۔

    دار الحکومت ریاض سمیت جدہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، دمام اور الخبر کے علاوہ پورے سعودی عرب میں رات 7 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کیا گیا۔

  • بھارت میں باحجاب مسلمان خاتون کوملازمت دینے سے انکار

    بھارت میں باحجاب مسلمان خاتون کوملازمت دینے سے انکار

    نئی دہلی : بھارت میں مسلمان دشمنی عروج پر ہے ، باحجاب مسلمان خاتون کو ملازمت دینے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں مسلمان دشمنی میں ہرگزرتے دن کے ساتھ کمی کے بجائے اضافہ ہورہا ہے، نئی دہلی میں مسلمان خاتون کوحجاب لینے کی وجہ سے ملازمت دینے سے انکارکر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ستائیس سالہ ندال زویا نے دارالحکومت نئی دہلی کے ایک یتیم خانے میں ملازمت کی درخواست دی تھی۔

    یتیم خانے کی انتظامیہ نے زویا کوملازمت دینے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ حجاب کے باعث دور سے ہی پتا چلتا ہے کہ وہ مسلمان ہیں۔

    انہوں نے زور دیا کہ وہ دارالطفال میں کسی قسم کی مذہبی تفریق روا نہیں رکھنا چاہتے حتی کہ وہاں ہندو ازم کا بھی کوئی عمل دخل نہیں ہوگا اور یتیم خانے کے اندر کسی قسم کی مذہبی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیں گے۔

    انتظامیہ نے مزید کہا کہ انہوں نے ایک دوسرے مسلم لڑکی کو ملازمت پر رکھ لیا کر لیا ہے، جو مذہبی سوچ سے آزاد ذہنیت کے ساتھ جدید خیالات رکھتی ہیں۔

    خیال رہے زویا نے سوشل ورک میں ماسٹرزڈگری حاصل کی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔