Tag: dense-fog

  • لاہور اور اس کے اطراف میں شدید دھند، موٹر وے بند، پروازیں تاخیر کا شکار

    لاہور اور اس کے اطراف میں شدید دھند، موٹر وے بند، پروازیں تاخیر کا شکار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شدید دھند کی وجہ سے سفر کے مختلف ذرائع متاثر ہوئے ہیں، لاہور ایئر پورٹ پر پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ لاہور موٹر وے کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور اور اس کے گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صرف 50 میٹر رہ گئی ہے۔

    لاہور ایئرپورٹ کے اطراف بھی دھند ہے جس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن جزوی طور پر متاثر ہوا ہے، شدید دھند کے باعث لاہور موٹر وے کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا سلسلہ آئندہ چند روز جاری رہے گا۔

    دوسری جانب لاہور ایئرپورٹ پر دھند کے باعث مختلف ایئر لائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

    کراچی سے صبح 7 اور 8 بجے لاہور جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی اے 401 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔

    لاہور سے نجف جانے والی پرواز ڈھائی گھنٹے تاخیر سے دوپہر 1 بجے اور دمام پرواز ڈھائی گھنٹے تاخیر سے 4 بجے روانہ ہوگی۔

  • پنجاب اور خیبر پی کے میں دھند کا بسیرا، موٹر وے کے کئی سیکشن بند

    پنجاب اور خیبر پی کے میں دھند کا بسیرا، موٹر وے کے کئی سیکشن بند

    اسلام آباد: پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث موٹر وے کے کئی سیکشن بند کردئیے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بارشوں کے باوجود پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں دھند نہ چھٹ سکی، کئی مقامات پر دھند کے ڈیر ے ہیں جس کے باعث موٹر وے کے کئی سیکشن بند کردئیے گئے ہیں۔

    موٹر وے حکام کے مطابق موٹر وے ایم ون پشاور سےبرہان تک ایم ٹو ٹھوکر نیازبیگ سےشیخوپورہ تک اور ایم تھری فیض پور سےننکانہ تک دھند کےباعث بند کردی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: لاہور میں دھند کا راج، فلائٹ آپریشن معطل

    موٹر وے پولیس نے عوام کو ہائی وے پر غیر ضروری سفر سے روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے گاڑیوں کے مالکان کواحتیاطی تدابیر اخیتار کرنے اور دوران سفر فوگ لائٹ استعمال کرنےکا مشورہ دیا ہے۔

  • علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دھند کا راج ،  فلائٹ آپریشن شدید متاثر

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دھند کا راج ، فلائٹ آپریشن شدید متاثر

    لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے ، جس کے بعد بیرون اور اندرون ملک آنے جانے والی پروازیں منسوخ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپور ٹ کے اطراف دھند کا راج برقرار ہے اور ایئرپورٹ کے رن وے پر حد نگاہ 100 میٹر سے بھی کم ہوگئی ، جس کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کے باعث 30 پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہے جبکہ بیرون اور اندرون ملک آنے جانے والی 7پروازیں منسوخ کردی گئی۔

    منسوخ کی جانے والی پروازوں میں لاہور سے ابوظہبی جانے والی پروازای وائی 244 ، لاہورسے دبئی جانے والی پرواز پی اے 416، دبئی سے لاہورآنےوالی پروازپی اے417 ، کراچی سےلاہورآنےوالی پروازپی کے306 ، لاہور سے کراچی جانے والی پروازپی کے307 شامل ہیں۔

    جدہ سے لاہور آنے والی پروازپی اے4711 کارخ اسلام آبادموڑ دیا گیا ہے جبکہ دوحہ سے لاہور آنے والی پرواز کیو آر 620 چودہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

    دوسری جانب دھند کے باعث مختلف مقامات پر موٹر وے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے ، موٹر وے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ انٹرچینج تک ، موٹروےایم 3 فیض پور انٹر چینج سےجڑانوالہ انٹرچینج تک ، موٹر وے ایم 3 لاہور سے سمندری تک اور موٹر وے ایم 3جڑانوالہ سروس ایریا سے سمندری انٹرچینج تک بند ہے۔