Tag: deny

  • ہنگری مسترد شدہ مہاجرین کو بھوکا رکھتا ہے، اقوام متحدہ

    ہنگری مسترد شدہ مہاجرین کو بھوکا رکھتا ہے، اقوام متحدہ

    نیویارک : اقوام متحدہ نے پناہ کی درخواست مسترد ہونے والے مہاجرین نے متعلق انکشاف کیا ہے کہ ہنگری درخواست مسترد ہونے والے مہاجرین کو کئی کئی روز بھوکا رکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بہتر زندگی کے حصول کی خاطر یورپی ممالک کا رخ کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے یورپی ممالک جانے کےلیے غیر قانونی راستہ اختیار کرتے ہیں جو جان و مال دونوں کےلیے خطرناک ہے اور اگر پناہ کی درخواست مسترد ہوجائے تو دیار غیر میں کس قدر مشکلات و مصائب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یورپی ملک ہنگری میں ان مہاجرین کو پانچ دن تک بھوکا رکھا جاتا ہے، جن کی سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔ یہ بین الاقوامی قانون کی صریحا خلاف ورزی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں ادارہ برائے انسانی حقوق کی ایک ترجمان راوینا شمداسنی نے کہا کہ ہنگری کی حکومت دانستہ طور پر ان پناہ گزینوں کو خوراک فراہم کرنے سے انکار کر رہی ہے، جن کی سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔

    ہنگری حکام کی جانب سے اگست 2018 کے بعد سے ایسے اکیس مہاجرین کو خوراک فراہم کرنے سے انکار کیا گیا، جو ملک سے بے دخلی کا انتظار کر رہے تھے۔

    اقوام کے انسانی حقوق کے ادارے کے مطابق یورپی عدالت برائے انسانی حقوق کے ایک عارضی فیصلے کے بعد ہنگری حکام نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس پریکٹس کو ختم کر دیں گے۔

    راوینا شمداسنی کا کہنا تھا کہ ہمیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ لیگل فریم فرک میں کوئی واضح تبدیلی نہیں لائی گئی۔رپورٹوں سے پتا چلتا ہے کہ یہ مشق ابھی تک جاری ہے۔

  • سانحہ ساہیوال:  گرفتار سی ٹی ڈی اہلکاروں کا 4افراد کو قتل کرنے سے انکار

    سانحہ ساہیوال: گرفتار سی ٹی ڈی اہلکاروں کا 4افراد کو قتل کرنے سے انکار

    ساہیوال : سانحہ ساہیوال میں گرفتار سی ٹی ڈی اہلکاروں نے گاڑی پر فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کرنے سے انکار کردیا اور کہا نہ گاڑی پر فائرنگ کی نہ ہی کہیں سے فائرنگ کا حکم ملا، چاروں افراد موٹرسائیکل سوار ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے، انھوں نے تو صرف جوابی فائرنگ کی۔

    تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی کی سی ٹی ڈی کے گرفتار اہلکاروں صفدر، رمضان، سیف اللہ اور حسنین سے تفتیش کے ابتدائی نکات سامنے آگئے، دوران تفتیش جے آئی ٹی نے ملزمان سے سوال کیا کہ فائرنگ کس نے کی تو سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جواب دیا کہ فائرنگ ہم نے نہیں کی تھی۔

    جے آئی ٹی نے پوچھا کار سوار کیسے ہلاک ہوئے؟ تو اہلکاروں نے بتایاچاروں افرادموٹرسائیکل سوار ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

    جے آئی ٹی نے ملزمان سے سوال کیا گولی چلانے کا حکم کس نے دیا ؟ ملزمان کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی نے حکم نہیں دیا، ہشتگردوں کی فائرنگ کے جواب میں فائرنگ کی تھی۔

    اس سے قبل آج سانحہ ساہیوال کے مدعی جلیل نے جے آئی ٹی پر عدم اعتماد کااظہارکرتے ہوئے دو ٹوک کہا کہ جےآئی ٹی کونہیں مانتا، شناخت پریڈ میں نہیں آؤں گا، بلاجواز عینی شاہدین کوتنگ کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں: جےآئی ٹی کونہیں مانتا، شناخت پریڈ میں نہیں آؤں گا، مقتول خلیل کے بھائی کادوٹوک جواب

    گذشتہ روز سانحہ ساہیوال کے مقدمے کے مدعی مقتول خلیل کے بھائی جلیل نے ملزمان کی شناخت پریڈ کرنے سے انکار کردیا تھا، جلیل کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو نہیں مانتے کیوں کہ جے آئی ٹی ان کا کیس خراب کررہی ہے اور جب تک تمام ملزمان نہیں پکڑتے جاتے شناخت پریڈ کیسے ہوگی اور ویسے بھی پولیس اور جے آئی ٹی کو پتا ہے کہ ان کے مقتولین کے قاتل کون ہیں۔

    سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا تھا کہ ذیشان، خلیل کی گاڑی پر فائرنگ کا حکم ایس ایس پی جواد قمر نے دیا تھا، سی ٹی ڈی ذیشان کو زندہ پکڑنا ہی نہیں چاہتی تھی، کارمیں سوار افراد کو گولی مارنے کا حکم ایس ایس پی جواد قمر نے دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : سانحہ ساہیوال میں فائرنگ کا حکم کس نے دیا؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

    اس سے قبل جے آئی ٹی اہل کاروں نے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے اہل کاروں سے پوچھ گچھ کی تھی ، جس میں اہل کار جے آئی ٹی کو شواہد اور انٹیلی جنس رپورٹ کی معلومات نہ دے سکے تھے اور سی ٹی ڈی ٹیم کے صفدر حسین سمیت 7 اہل کاروں کے بیانات میں تضاد پایا گیا جبکہ انکوائری میں عینی شاہدین نے سی ٹی ڈی اہل کاروں کو قاتل قرار  دیا تھا۔

    واضح رہے کہ 19 جنوری کو ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے تھے، عینی شاہدین اور سی ٹی ڈی اہل کاروں‌ کے بنایات میں واضح تضادات تھا۔

    وزیراعظم نے ساہیوال واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تحقیقات کرکے واقعے کے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا اور محکمہ داخلہ پنجاب نے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنا دی تھی۔

    مزید پڑھیں : سانحہ ساہیوال: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات، مقتولین کو قریب سے نشانہ بنایا گیا

    جی آئی ٹی نے خلیل اور اس کے خاندان کے قتل کا ذمہ دار سی ٹی ڈی افسران کو ٹھہرایا تھا جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے ذیشان کو دہشت گرد قرار دیا گیا تھا۔

    بعد ازاں سانحہ ساہیوال میں ہلاک ہونے والے افراد کی پوسٹ مارٹم اور  زخمیوں کی میڈیکل رپورٹ  میں انکشاف کیا گیا تھا چاروں افراد کو بہت قریب سے گولیاں ماری گئیں، قریب سے گولیاں مارنے سے چاروں افراد کی جلد مختلف جگہ سے جل گئی، 13 سال کی اریبہ کو 6 گولیاں لگیں، جس سے اس کی پسلیاں ٹوٹ گئیں تھیں۔

  • جاسوسی کا الزام، روس میں گرفتار امریکی شہری بے قصور ہے، اہل خانہ

    جاسوسی کا الزام، روس میں گرفتار امریکی شہری بے قصور ہے، اہل خانہ

    واشنگٹن : ماسکو میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار امریکی شہری کے بھائی نے کہا ہے کہ پال ویہلن بے قصور ہے وہ شادی میں شرکت کرنے روس گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں سیکیورٹی ادارے ایف ایس بی نے خفیہ اطلاعات پر جمعے کے روز کارروائی کرتے ہوئے پال ویہلن نامی امریکی شہری کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سابق امریکی فوجی 48 سالہ پال ویہلن کے اہل خانہ کو گرفتار کا علم پیر کے روز خبروں کے ذریعے ہوا تھا۔

    پال ویہلن کے جڑواں بھائی ڈیوڈ ویہلن کا کہنا تھا کہ ’پال روس کو بخوبی جانتا تھا اور میں یقین نہیں کرسکتا کہ اس نے روسی قانون کو توڑا ہوگا‘۔

    دوسری جانب روسی سیکیورٹی ایجنسی ایف ایس بی کا کہنا تھا کہ امریکی شہری کو ماسکو میں جاسوسی کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی شہری کے خلاف ریاست کی جاسوسی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کے باعث اسے کم از کم 10 برس قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

    امریکی انتخابات میں مداخلت‘ 12 روسی جاسوسوں پر فرد جرم عائد

    خیال رہے کہ روس اور امریکا کے درمیان تعلقات میں گذشتہ کئی برس سے کشیدگی ہے، اور گذشتہ برس دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر جاسوسی کے الزامات عائد کیے گئے تھے جبکہ امریکا کی جانب سے روس پر جاسوسی اور امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

    مزید پڑھیں : امریکا: روس کےلیےجاسوسی کرنےکےالزام میں خاتون گرفتار

    یاد رہے کہ گذشتہ برس امریکا میں 29 سالہ روسی خاتون ماریا بوتینا کو روسی حکومت کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، بعد ازاں روسی خاتون نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تصدیق کی تھی۔

    روسی خاتون پرعائد الزام کے مطابق وہ ٹویٹر کے ڈائریکٹ میسج کے ذریعے اپنی سرگرمیوں کی اطلاع روسی حکومت کو دیا کرتی تھی۔

  • میرے خلاف یکطرفہ کارروائی ہورہی ہے‘ راؤ انوار کا کمیٹی کے روبرو پیش ہونے سے انکار

    میرے خلاف یکطرفہ کارروائی ہورہی ہے‘ راؤ انوار کا کمیٹی کے روبرو پیش ہونے سے انکار

    کراچی : معطل ایس ایس پی ملیر راؤانوار کا کہنا ہے کہ میں آج کسی بھی کمیٹی کےسامنے پیش نہیں ہوں گا ،جہاں انصاف کی امیدہی نہیں وہاں جاکر کیا کروں، میرےخلاف یکطرفہ کارروائی کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ کی ہلاکت کے معاملے پر ایس ایس پی راؤ انوار نے تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں انصاف کی امیدہی نہیں وہاں جاکر کیا کروں ، میرے خلاف میڈیا پر بھر پور پروپیگنڈا کیاجارہا ہے۔

    راؤانوار کا کہنا تھا کہ کچھ روزپہلےشارع فیصل مقابلےپر آئی جی نےانعام کا اعلان کیاتھا، بعد میں شارع فیصل مقابلہ غلط ثابت ہوا تو کیا آئی جی ملوث ہیں؟ میرےخلاف یکطرفہ کارروائی کی جارہی ہے۔

    خیال رہے کہ آئی جی آفس نے آج صبح اور ایس پی انویسٹی گیشن نے بھی دوپہر ایک بجے طلب کر رکھا ہے۔

    گذشتہ روز جعلی مقابلے میں نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کے الزام میں راؤانوار نے ڈی آئی جی ایسٹ کے دفتر میں طلبی کا سمن ہوا میں اڑادیا اور پیشی سے صاف انکار کرتے ہوئے اپنے تمام نمبرز بند کردیے اور کہا تھا کہ دیگر کمیٹیوں میں پیشی کا بھی فی الحال فیصلہ نہیں کیا۔


    مزید پڑھیں : نقیب اللہ کیس: راؤ انوار کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں، ایس ایس پی نے فون بند کردیے


    ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ کا کہنا تھا کہ ہم سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کررہے ہیں مگر راؤ انوار یہ تاثر دے رہے ہیں کہ ہم انہیں سننا نہیں چاہتے ،  اُن کے موبائل مسلسل بند جارہے ہیں ، نقیب اللہ کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ سامنے نہیں آیا، ان تمام چیزوں کو دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ راؤ انوار پر ہونے والا حالیہ خود کش حملہ مشکوک تھا۔

    راؤ انوار نے ڈی آئی جی ایسٹ کے دفتر پیش ہونے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی دیگر کمیٹیوں کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ نہیں کیا۔

    واضح رہے 13 جنوری کو ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی سربراہی میں خطرناک ملزمان کی گرفتاری کے لیے شاہ لطیف ٹاؤن میں چھاپے کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی تھی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، ہلاک ہونے والوں میں نوجوان نقیب اللہ بھی شامل تھا۔

    یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نقیب اللہ کی ہلاکت کا ازخود نوٹس لیا تھا اور آئی جی سندھ سے سات روز میں واقعے کی رپورٹ طلب کرلی تھی۔

    نقیب اللہ کے حوالے سے ایس ایس پی ملیر راؤ انور نے دعویٰ کیا تھا کہ دہشت گردی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث نقیب اللہ کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا اور کراچی میں نیٹ ورک چلا رہا تھا جبکہ 2004 سے 2009 تک بیت اللہ محسود کا گن مین رہا جبکہ دہشتگری کی کئی واردتوں سمیت ڈیرہ اسماعیل خان کی جیل توڑنےمیں بھی ملوث تھا۔

    نوجوان کی مبینہ ہلاکت کو سوشل میڈیا پر شور اٹھا اور مظاہرے شروع ہوئے تھے، بلاول بھٹو نے وزیرداخلہ سندھ کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا، جس کے بعد ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم نے ایس ایس پی ملیر سے انکوائری کی۔

    اعلیٰ سطح پر بنائی جانے والی تفتیشی ٹیم نے راؤ انوار کو عہدے سے برطرف کرنے اور نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کی جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے انہیں گزشتہ روز عہدے سے برطرف کردیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈائریکٹر کو خوش نہ کرنے پر فلم سے نکال دیا گیا، بھارتی اداکارہ

    ڈائریکٹر کو خوش نہ کرنے پر فلم سے نکال دیا گیا، بھارتی اداکارہ

    ممبئی: بھارتی اداکارہ سروین چاؤلہ نے انکشاف کیا ہے کہ فلم میں کام حاصل کرنے پر ہدایت کار کے ساتھ رات گزارنے کی پیش کش کی گئی تھی تاہم میں نے اسے مسترد کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہندو مذہب چھوڑنے والی بالی ووڈ اداکارہ سروین چاؤلہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’’فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد بڑی فلم میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی جس کے لیے میں نے ہامی بھر لی تھی‘‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’’ہدایت کار کے قریبی دوست نے فلم میں کام دینے کے بدلے کچھ شرائط رکھیں جن میں رات ساتھ گزارنے اور فلم کی شوٹنگ تک ہدایت کار کے ساتھ سونے کی شرط رکھی گئی تھی‘‘۔

    اداکارہ نےمزید کہا کہ ’’میں نے ہدایت کار کی شرائط ماننے سے فوری طور پر انکار کرتے ہوئے شرائط مسترد کردیں تو مجھے فلم اور جہاں رہائش پذیر تھی اُس گھر سے آدھی رات کو بے دخل کردیا گیا‘‘۔

    پڑھیں:  بالی ووڈ اداکارہ ’’سروین چاولہ‘‘ ہندو مذہب چھوڑ دیا

     یاد رہے کہ فلم نگری میں قدم رکھنے کے لیے اداکاراؤں کے ساتھ اس قسم کے مسائل درپیش ہوتے ہیں، فلم انڈسٹری میں قسمت آزمائی کرنے والی اداکار اور اداکاؤں کو بہت تلخ مصائب جھیلنے پڑتے ہیں جس کے بعد وہ کوئی مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

    ماضی میں بھی بالی ووڈ اداکارؤں کی جانب سے اس قسم کے تحفظات کا اظہار کیا جاچکا ہے ،ہندو مت چھوڑ نے والی اداکارہ نے فلم نگری میں کام ملنے کے لیے کی جانے والی پیش کش سے پردہ اٹھادیا ہے۔

    واضح رہے کہ سروین چاؤلہ نے رواں سال جون میں ہندو مذہب چھوڑ کر بدھ مت مذہب اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • انتخابات 2013 کے تحقیقاتی کمیشن کا آزاد اُمیدواروں کی شکایات لینے سےانکار

    انتخابات 2013 کے تحقیقاتی کمیشن کا آزاد اُمیدواروں کی شکایات لینے سےانکار

    اسلام آباد: انتخابات دوہزار تیرہ کے تحقیقاتی کمیشن نے آزاد اُمیدواروں کی شکایات سننے سے انکار کردیا ہے۔

    انتخابات دوہزارتیرہ کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے کمیشن نے آزاداُمیدواروں کی شکایات لینے سے انکارکر دیا ہے، سیکرٹری کمیشن کے مطابق فی الحال صرف سیاسی جماعتوں کی شکایات لی جارہی ہیں۔

    سیکرٹری کمیشن کا کہنا ہے کہ اوپن کورٹ میں سماعت کے بعد کوئی فیصلہ ہوا تو انفرادی درخواستیں بھی وصول کی جائیں گی۔ اور آزادا اُمیدواروں کی شکایات بھی سُنی جائیں گی۔