Tag: depart

  • امارات میں موجود پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے دونوں ممالک کے حکام کی کوششیں

    امارات میں موجود پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے دونوں ممالک کے حکام کی کوششیں

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے جس میں امارات بے روزگار ہو جانے والے پاکستانیوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے پاکستان اور اماراتی حکام کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے جاری ہیں۔ دونوں ممالک کے وزرا برائے افرادی قوت کے درمیان کرونا وائرس کے دوران پہلی ملاقات طے ہوگئی۔

    وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری اہم دورے پر آج امارات روانہ ہوجائیں گے۔ زلفی بخاری امارات کے وزیر برائے افرادی قوت سے اہم ملاقات کریں گے۔

    ملاقات میں امارات میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے پر مشاورت ہوگی جبکہ کرونا وائرس کے دوران بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔

    اپنے دورے کے دوران زلفی بخاری پاکستانی قونصلیٹ کا دورہ کریں گے جبکہ سفارتخانے کے حکام اور کرونا کی صورتحال میں متحرک کردار ادا کرنے والی پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔

    زلفی بخاری کرونا وائرس کے دوران کمیونٹی کو بھرپور تعاون فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کریں گے جبکہ اوور سیز پاکستانیوں کی آسانیوں کے لیے مختلف تجاویز پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

  • وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

    وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان ریاض میں  ہونے والی مستقبل کے سرمایہ کاری اقدامات پر کانفرنس  میں شرکت کے لئے آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب روانہ ہوں گے، جہاں وہ ریاض میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    تین روزہ کانفرنس کاعنوان ہے’’مستقبل کی سرمایہ کاری کے لیے اقدامات‘‘ ہے۔

    وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ اسد عمر اور وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری وزیرِ اعظم کے ہمراہ جائیں گے جبکہ وفد میں مشیرِ تجارت رزاق داﺅد، سیکریٹری خارجہ اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ شامل ہیں۔

    دفتر خارجہ نے کہا وزیراعظم کانفرنس میں پاکستان میں سرمایہ کاری اورمعاشی مواقع پرروشنی ڈالیں گے اور اپنے آئندہ5 سالہ وژن سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔

    ترجمان کے مطابق وزیراعظم شاہ سلمان ،ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیراعظم وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہشمند کاروباری شخصیات سے بھی ملیں گے۔

    دفتر خارجہ ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم کو دورے کی دعوت شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے دی۔

    ترجمان کے مطابق سرمایہ کاری کانفرنس میں90 ممالک سے 3ہزار 800 مندوب شرکت کررہے ہیں۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کا یہ دوسرا دورہ سعودی عرب ہے ، اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان 18 ستمبر کو دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب گئے تھے جو ان کا پہلا غیر ملکی دورہ تھا، ان کے لیے خصوصی طور پر روضہ رسولﷺ کے دروازے کھولے گئے تھے۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے مکہ مکرمہ میں عمرہ بھی ادا کیا، بیت اللہ پہنچنے پر ان کے لیے خصوصی طور پر خانۂ کعبہ کا دروازہ بھی کھولا گیا، جہاں وہ وفد کے ساتھ بیت اللہ شریف میں داخل ہوئے، نوافل ادا کیے اور پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی کے لیے دعائیں کیں۔

  • نوازشریف آج لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہونگے

    نوازشریف آج لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہونگے

    لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف آج لندن سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہونگے، نوازشریف 2نومبرکی صبح اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ 3 نومبر کو وحتساب عدالت میں پیش ہونگے۔

    تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے وطن واپسی اوراحتساب عدالت پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ، سابق وزیراعظم آج لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہونگے اور جمعہ کواحتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

    نواز شریف پی کے 786 سے جمعرات کی صبح 8 بجے اسلام آباد پہنچیں گے، نوازشریف کےٹکٹ کی کاپی اےآروائی نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب پارٹی قیادت نے چند وزرا کے علاوہ دیگر کو ایئرپورٹ آنے سے روک دیا جبکہ ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی کارکن بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ نہ آئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں احتساب عدالت نے نااہل وزیراعظم نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے2 ریفرنسز میں قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے اور3نومبر کو طلب کرلیا تھا۔

    احتساب عدالت نے وارننگ دے رکھی ہے کہ نااہل وزیراعظم پیشی پر نہ آئے تو ان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے جائیں گے۔


    مزید  پڑھیں : نوازشریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


    گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی نوازشریف سے طویل ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی صورتحال، نیب کیسز سے متعلق مشاورت کی گئی، نوازشریف نے شہبازشر یف کو ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

    ملاقات میں ااتفاق کیا گیا کہ مریم نواز،حمزہ اورسلمان شہبازملکرکام کرینگے۔

    اس موقع پر حسن نواز، حسین نواز اور سلمان شہباز بھی موجود تھے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مائنس اورپلس عوام کے فیصلے ہوتے ہیں، پاکستان کے عوام ہی مائنس ون کا فیصلہ کرسکتےہیں، مائنس ون کا فیصلہ کوئی اور نہیں کرسکتا۔


    مزید پڑھیں : احتساب عدالت کا حسن، حسین نواز کی جائیداد قرق کرنےکا حکم


    خیال رہے کہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کےبعد احتساب عدالت نے نااہل وزیر اعظم کے بیٹوں حسن اورحسین کی جائیداد منجمد کرنے کا حکم دیا تھا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایس ای سی پی ریکارڈکےمطابق حسن ،حسین کے چھ کمپنیوں میں شیئرزہیں۔

    احتساب عدالت نے حکم دیا تھا کہ اگر ملزمان دس نومبر تک پیش نہ ہوں تو حسن حسین کو اشتہاری قراردے کر اثاثے ضبط کرنے کی کارروائی کی جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مریم نواز این اے120ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد  لندن روانہ

    مریم نواز این اے120ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد لندن روانہ

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز این اے 120ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد لندن روانہ ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز لندن روانہ ہوگئیں، کیپٹن (ر)صفدر بھی انکے ہمراہ ہیں، مریم نواز غیرملکی پرواز کے ذریعے براستہ دوحہ لندن پہنچیں گی۔

    مریم نواز والدہ کی عیادت کے لئے لندن روانہ ہوئی ہیں۔


    مزید پڑھیں : عوام نے نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ مسترد کردیا، مریم نواز


    گذشتہ روز لاہور میں این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں فتح یاب ہونے کے بعد مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہ عوام نے آج عدالتی فیصلے کو مسترد کرکے نوازشریف کو عوام نے سرخرو کر دیا ہے، آپ کے 60 ہزار ووٹ 60 لاکھ کے برابر ہیں۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام نے اپنے ووٹ سے نوازشریف کے خلاف سازشوں کو ناکام بنایا اور لاہورکےعوام نےثابت کردیا کہ نوازشریف ان کے دلوں میں بستے ہیں، رونے کا وقت ہوگیا ہے،عمران خان رو رہا ہوگا۔

    یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کےغیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدار بیگم کلثوم نواز کو کامیاب قرار پائی، انہوں نے 61745 ووٹ حاصل کیے۔


    مزید پڑھیں : این اے 120 : کلثوم نواز کی جیت کا غیرسرکاری اعلان


    خیال رہے کہ گلے کے کینسر میں مبتلا بیگم کلثوم نواز لندن میں زیر علاج ہے ، بیگم کلثوم نواز کے دو آپریشنز ہوچکے ہیں جبکہ نوازشریف اور صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز بھی لندن میں موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ اپنے شوہر کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 120 سے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ضمنی الیکشن میں حصہ لیا اور انکی جگہ مریم نواز نے انتخابی مہم چلائی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیرخارجہ خواجہ آصف ایران روانہ

    وزیرخارجہ خواجہ آصف ایران روانہ

    اسلام آباد : وزیرخارجہ خواجہ آصف ایران کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران ایران کے صدر اور وزیرخارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں پاک ایران باہمی تعلقات،بین الاقوامی اورخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ امریکا کی نئی افغان پالیسی اور خطے پر اس کےاثرات پر بھی بات چیت ہوگی۔

    مشیرقومی سلامتی ناصرخان جنجوعہ، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں۔

    ایران کے نائب سفیر نے وزیرخارجہ خواجہ آصف کو ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔


    مزید پڑھیں :   افغانستان کا امن خطے کی سلامتی کےلیے بہت اہم ہے‘ خواجہ آصف


    یاد رہے اس سے قبل وزیرِ خارجہ خواجہ آصف نے چین کا دورہ کیا، چینی وزیرخارجہ سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرس وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان اس بات پر متفق ہیں کہ افغانستان میں امن سے ہی خطے میں امن لایا جا سکتا ہے، پاک چین تعلقات باہمی اعتماد پرمبنی ہیں جبکہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔

    چین کے دورے پر روانگی سے قبل انھوں نے کہا تھا کہ خارجہ پالیسی کے بنیادی خدو خال میں تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کو بتائیں کہ ہم نے کتنی قربانیاں دی ہیں‘ قربانیوں کا اعتراف کرنے والے ممالک کے ساتھ پاکستان آگے بڑھے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، جدہ ایئرپورٹ پر مکہ کے ڈپٹی گورنر شہزادہ عبداللہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیرخارجہ خواجہ آصف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

    وزیراعظم شاہدخاقان دورے کے دوران سعودی حکام سے ملاقاتیں کرینگے، سعودی حکام سے ملاقاتوں میں نئی امریکی پالیسی پر مشاورت کرینگے۔

    وزیراعظم عمرہ کی ادائیگی کے ساتھ  مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺپر بھی حاضری دیں گے۔

    خیال رہے وزیراعظم بننے کے بعد شاہد خاقان عباسی کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔


    مزید پڑھیں : ٹرمپ کے بیان پرکابینہ کا اظہار تشویش، بھرپورجواب دینے کا فیصلہ


    یاد رہے گذشتہ روز اسلام آباد میں وزیراعظم خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں امریکی صدر کے بیان پر تشویش کا اظہارکیا گیا اور  پاکستانی موقف امریکی قیادت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    خواجہ آصف امریکی دورے کے دوران پاکستان موقف سے آگاہ کرینگے ۔

    اس سے قبل  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے  جاتی امرا رائیونڈ میں ملاقات کی، ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان اور افغانستان کے بارے میں گمراہ کن ریمارکس پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ٹرمپ کا بیان غلط فہمی یا گمراہی کا نتیجہ ہے۔

    نواز شریف نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی اور کامیاب ترین جنگ لڑی ہے، ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز لندن روانہ

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز لندن روانہ

    لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن روانہ ہوگئیں، انھیں  آج سہ پہر3بجےالیکشن کمیشن میں پیش ہونا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز لندن روانگی کےلیے ایئرپورٹ پہنچی اور پی کے757سےلندن روانہ ہوگئیں، انکا کا سیٹ نمبر ون اے ہے، اے آر وائی نیوز نے ان کے ٹکٹ کی کاپی حاصل کرلی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کلثوم  نوازاین اے 120میں الیکشن کےدن موجود نہیں ہوں گی، کلثوم نواز  24ستمبر کو وطن واپس آئیں گی۔

    خیال رہے کہ بیگم کلثوم نواز نے آج سہ پہر3بجےالیکشن کمیشن میں پیش ہونا تھا۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ ماہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاناما پیپرز کے کیس میں نا اہل قرار دیا تھا، سابق وزیراعظم کی نا اہلی کے سبب حلقہ این اے 120 سے ان کی پارلیمنٹ کی نشست بھی خالی ہوگئی، جس پر ضمنی انتخابات 45 دن کے اندر ہوں گے۔


    مزید پڑھیں : این اے 120 ، کلثوم نواز ضمنی انتخاب لڑسکیں گی یا نہیں، فیصلہ آج ہوگا


    مسلم لیگ ن نے اس نشست پر کلثوم نواز کو میدان میں اتارا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی اے نے سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کے کاغذاتِ نامزدگی پر دس اعتراضات اٹھائے تھے ، جس میں کہا گیا تھا کہ کلثوم نواز نےاقامہ لیا لیکن اس کا ذکر نہیں کیا، ٹیکس گوشواروں میں تنخواہ کا ذکر بھی نہیں جبکہ کلثوم نواز پر غداری کی ایف آئی آر بھی سامنے آگئی،اُن پر فوج کے خلاف تقریر کے الزامات ہیں۔

    اعتراضات سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے کلثوم نواز کو آج طلب کیا تھا، کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال دوپہر تین بج ہوگی۔

    این اے ایک سو بیس لاہور میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ سترہ ستمبر کو ہونی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔