Tag: Departure

  • دونوں ممالک میں مثالی رشتہ قائم ہے،  جو مزید پائیدار ہوگا،  سعودی وزیراطلاعات

    دونوں ممالک میں مثالی رشتہ قائم ہے، جو مزید پائیدار ہوگا، سعودی وزیراطلاعات

    اسلام آباد : سعودی وزیراطلاعات دورے کے بعد سعودی عرب روانہ ہوگئے، سعودی وزیر کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات ہیں جو مزید پائیدار ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیراطلاعات ڈاکٹرعواد بن صالح تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد سعودی عرب روانہ ہوگئے، مہمان وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح کی اسلام آباد سے روانگی کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری وفد کے ہمراہ موجود تھے۔

    فواد چوہدری نے سعودی وزیر اطلاعات کو یادگار تصویری البم پیش کیا اور گرمجوشی سے الوداع کہا۔

    روانگی سے قبل ڈاکٹرعواد بن صالح کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان رشتہ قائم ہے، جو مزید پائیدار ہوگا۔

    اس موقع ہر فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی وزیراطلاعات کا کامیاب دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید استحکام بخشے گا۔

    اس سے قبل وفاقی وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سعودی عرب کے وزیرِ اطلاعات عواد بن صالح العواد کے تین روزہ دورے کی تکمیل پر کہا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

    یاد رہے ڈاکٹر عواد بن صالح  وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کی دعوت پر پاکستان آئے تھے، پاکستان کے اپنے دورے میں سعودی وزیراطلاعات ڈاکٹرعواد بن صالح نے صدر پاکستان عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حیسن اور مذہبی امور کے وزیر سے ملاقاتیں کیں۔

    واضح رہے کہ 7 ستمبر کو سعودی وزیراطلاعات عواد بن صالح وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے۔

  • کراچی ایئرپورٹ: مسافر سے کروڑوں‌ روپے کا نشہ آور کیمیکل برآمد

    کراچی ایئرپورٹ: مسافر سے کروڑوں‌ روپے کا نشہ آور کیمیکل برآمد

    کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے نشہ آور کیمیکل برآمد ہوا ہے جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز پروینٹو کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ ڈیپارچر پر تعینات عملے نے دوران چیکنگ قطرائیرلائن کی فلائٹ نمبر کیو آر 605 سے براستہ دوحہ سعودی عرب جانے والے مسافر سے نشہ آور کیمیکل برآمد کرلیا۔

    ترجمان کسٹم کا کہنا ہے کہ محمد اکرم نامی پاکستانی مسافر کے قبضہ سے 3 کروڑ روپے مالیت کی 3.1 کلو ایمفیٹامائن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : اسلام آباد، جدہ جانے والے مسافر سے چار کلو ہیروئن برآمد

    ملزم نے ایمفیٹا مائن کو بڑی مہارت سے سوٹ کیسں کی تہہ میں چھپایا ہوا تھا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • گوادر پورٹ پر جہاز لنگرانداز،  باقاعدہ افتتاح 13 نومبر کو ہوگا

    گوادر پورٹ پر جہاز لنگرانداز، باقاعدہ افتتاح 13 نومبر کو ہوگا

    گوادر: پاکستان کے صوبے بلوچستان کی ساحلی پٹی پر چین کے تعاون سے تعمیر کی گئی بندر گاہ کا باقاعدہ افتتاح 13 نومبر کو کیا جائے گا، اس ضمن میں 400 مال بردار ٹرکوں کا پہلا قافلہ گوادر پہنچ گیا ہے، افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اور آرمی چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے مشترکہ تعاون سے بلوچستان کے علاقے گوادرکی ساحلی پٹی  کے گہرے سمندر پر قائم ہونے والی بندرگاہ کا افتتاح 13 نومبر کیا جائے گا، جس کے بعد بندرگاہ سے پہلا بحری جہاز مال لے کر مشرق وسطیٰ اور افریقی ملکوں کے لیے روانہ ہوگا۔

    gawadar-3

    چین کے تجارتی سامان سے لدا ٹرکوں کا پہلا قافلہ پاکستانی صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر پہنچ گیا ہے۔ تمام ٹرکس براستہ پاک چین اقتصادی راہداری کے ذریعے بندرگاہ پہنچا ہے جس میں 60 کنٹینرز شامل ہیں۔

    بندر گاہ پر پہلا چین کا جہاز لنگر انداز ہوگیا ہے جس کی پاکستانی حکام بھی تصدیق کرچکے ہیں۔ یہ جہاز کل باقاعدہ افتتاح کے بعد مال لے کر مشرقِ وسطیٰ اور افریقی ممالک روانہ ہوگا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ایک اور جہاز گوادر پورٹ پہنچے گا۔

    gawadar-5

    گوادر سے بین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں کے باقاعدہ آغاز کے لیے ایک خصوصی تقریب کل اتوار 13 نومبر کو منعقد کی جائے گی، جس میں اس پورٹ کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا جائے گا۔ اس تقریب میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے علاوہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، بلوچستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ بھی شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ چینی حکام بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

    gawadar-2

    خیال رہے گوادر پورٹ اور پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر پر پڑوسی ملک بھارت نے شدید مخالفت کی تھی اور اس منصوبے کو رکوانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے بھی استعمال کیے تھے۔

    gawadar-6

    گوادر پورٹ کی افتتاحی تقریب سے ایک روز قبل بلوچستان کے علاقے حب میں واقع درگاہ شاہ نورانی کے احاطے میں خوفناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 43 لوگ جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آج کی دہشت گردی کل ہونے والی افتتاحی تقریب کو روکنے کے لیے بھارت کی جانب سے کی گئی ہے جس میں بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغانستان کی این ڈی ایس ملوث ہوسکتی ہے۔