Tag: Depika

  • سلمان خان اور دپیکا سب سے زیادہ کمانے والے بھارتی اداکار

    سلمان خان اور دپیکا سب سے زیادہ کمانے والے بھارتی اداکار

    ممبئی: سلمان خان اور دپیکا نے بالی ووڈ انڈسٹری میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ کمانے کا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے دیگر اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فوربس میگزین نے بھارت کی سب سے زیادہ کمانے والے افراد کی فہرست جاری کی جو گزشتہ سال اکتوبر سے رواں سال ستمبر تک مبنی ہے۔

    فلمی دنیا میں کمائی کے حوالے سے ترتیب دی جانے والی فہرست کے مطابق فلم ٹیوب لائٹ کی باکس آفس پر کم کمائی ہونے کے باوجود سلمان خان ایک سال میں 232 کروڑ کما کر سرفہرست رہے۔

    مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل

    فہرست کے مطابق شارخ خان 170.5 کروڑ کے ساتھ دوسرے اور 98 کروڑ 25 کے ساتھ اکشے کمار چوتھے نمبر پر رہے جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی فہرست میں تیسرے نمبر پر رہے۔

    فہرست کے مطابق اداکارؤں میں پریاکنا چوپڑا سرفہرست رہیں انہوں نے رواں سال 68 کروڑ روپے کمائے اور فہرست میں وہ 7واں نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

    واضح رہے کہ فوبس میگزین کی جانب سے بالی ووڈ فلموں اور انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں ہونے والی کمائی سے متعلق فہرست شائع کی جاتی ہے جس میں باکس آفس اور معروف شخصیات کی سالانہ کمائی کے اعداد و شمار بتائے جاتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پدماوتی کی ریلیز سے قبل ایک شخص موت کی بھینٹ‌ چڑ گیا

    پدماوتی کی ریلیز سے قبل ایک شخص موت کی بھینٹ‌ چڑ گیا

    نئی دہلی: بھارت کی متنازع ترین فلم پدماوتی کے خلاف احتجاج کرنے والے ہندو انتہاء پسند اس قدر بے قابو ہوگئے انہوں نے ایک شخص کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق راجپوت برادری کی رانی ‘پدمنی‘ کی زندگی پر بننے والی فلم کی ریلیز روکنے کے لیے انتہاء پسند بے قابو ہیں، فلم کی ریلیز کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی تاہم عدالت نے اُسے مقررہ وقت یعنی یکم دسمبر کو ہی ریلیز کرنے کا حکم دیا تاہم فلم ڈائریکٹر نے کشیدگی کے باعث پدماوتی کی ریلیز ملتوی کردی۔

    راجپوت برادری کی تنظیم شری راجپوت سبھا کے صدر نے فلم کی ریلیز روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ فلم کی ریلیز سے مذہبی جذبات اور ثقافت کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے لہذا اسے فوری طور پر روکا جائے۔

    سماعت کے دوران درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ حکومتی ادارے سینٹرل بورڈ فلم سرٹیفکیشن کو خود سمجھنا چاہیے کہ فلم کی ریلیز کے بعد گھمبیر صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

    مزید پڑھیں: فلم پدماوتی ریلیز ہونے پر دپیکا اور بھنسالی کے سر کی قیمت مقرر

    راجپوت کرنی سینانے فلم کی ریلیز کے خلاف محاذ کھڑا کررکھا ہے، ہندوانتہا پسندوں نے گزشتہ دنوں پدماوتی کے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی اور مرکزی اداکارہ دپیکا کے سر کی قیمت 5 کروڑ روپے مقرر کرتے ہوئے ناک کاٹنے کی دھمکی دی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور کے نہر گڑھ قلعے سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی جسے پتھر سے باندھا ہوا تھا اور اُس پر پدماوتی کے خلاف دھمکی آمیز تحریر درج تھی۔

    پولیس کے کے مطابق مقتول کی شناخت 40 سالہ چیتن سینائی کے نام سے ہوئی، لاش کے قریب پتھر پر تحریر کیا گیا تھا کہ ’ہم صرف پتلے نہیں جلاتے بلکہ بندے کو لٹکا بھی دیتے ہیں‘۔

    یہ بھی پڑھیں: سنگین نتائج کی دھکیوں کی بعد بھارتی فلم پدماوتی کی ریلیزملتوی

    دوسری جانب مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ ’چیتن کی موت کسی حملے کی صورت میں نہیں بلکہ اُس نے خودکشی کی، پتھر پر لکھی جانے والی تحریر سے بھائی کی موت کا کوئی تعلق نہیں ہے‘۔

    خیال رہے کہ پدماوتی فلم ہندوستان کے شدت پسند حلقے پہلے ہی اعتراض اٹھا رہے ہیں اور اسے متنازع ترین فلم قرار دیا جارہا ہے کیونکہ یہ فلم بھارتی ریاست چتر گڑھ کی رانی پدمنی کی زندگی پر بنائی گئی ہے، تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ پدمنی نے بادشاہ علاؤ الدین خلجی سے خود کو بچانے کے لیے آگ میں کود کر خودکشی کی تھی۔

    سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت میں بننے والی فلم رواں سال دسمبر کی پہلی تاریخ کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، جس میں رنویر سنگھ بادشاہ علاؤالدین اور دییکا پڈوکون رانی پدمنی کا کردار ادا کررہی ہیں۔

  • فلم پدماوتی کو ریلیز کی اجازت مل گئی

    فلم پدماوتی کو ریلیز کی اجازت مل گئی

    ممبئی: بھارتی سپریم کورٹ نے سنجے لیلا بھنسالی کی متنازع ترین فلم پدماوتی کو ریلیز کی اجازت دے دی۔

    راجپوت برادری کی تنظیم شری راجپوت سبھا کے صدر نے فلم کی ریلیز روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ فلم کی ریلیز سے مذہبی جذبات اور ثقافت کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے لہذا اسے فوری طور پر روکا جائے۔

    سماعت کے دوران درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومتی ادارے سینٹرل بورڈ فلم سرٹیفکیشن کو خود سمجھنا چاہیے کہ فلم کی ریلیز کے بعد کس قدر گھمبیر صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

    پڑھیں: بھارت کی متنازع ترین فلم ریلیز سے قبل مشکلات کا شکار

    عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پدماوتی کو مقررہ تاریخ 1 دسمبر کو فلم ریلیز کرنے کی اجازت دی۔

    عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجپوت برادری کے سربراہ گراج سنگھ نے کہا کہ ’اگر کسی نے فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی پر تشدد کی تو اُس کا ذمہ دار میں نہیں ہوں گا‘۔

    انہوں نے بھارتی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ریلیز ہونے کے بعد ہم کسی بھی چیز کی ذمہ داری نہیں لیں گے کیونکہ ممکن ہے کہ جن نوجوانوں کی دل آزاری ہو وہ کہیں پر بھی فلم ڈائریکٹر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالیں‘۔

    مزید پڑھیں: رنویر کے بعد دپیکا بھی نفسیاتی مرض کا شکار

    واضح رہے کہ جے پور میں فلم پدماوتی کی شوٹنگ کے دوران راجپوت برادری کے مشتعل افراد نے حملہ کر کے فلم کے سیٹ  کو نقصان پہنچایا اور سنجے لیلا بھنسالی سمیت ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ فلم پدماوتی کو بھارت کی متنازع ترین فلم قرار دیا جارہا ہے کیونکہ یہ فلم  بھارتی ریاست چتر گڑھ کی رانی پدمنی کی زندگی پر بنائی جارہی ہے، تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ پدمنی نے بادشاہ علاؤ الدین خلجی سے خود کو بچانے کے لیے آگ میں کود کر خودکشی کی تھی۔

    سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت میں بننے والی فلم رواں سال دسمبر کی پہلی تاریخ کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس میں رنویر سنگھ بادشاہ علاؤالدین اور دبیکا پڈوکون رانی پدمنی کا کردار ادا کررہی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ 

  • کنگ خان اور ڈمپل کوئن پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے متاثر

    کنگ خان اور ڈمپل کوئن پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے متاثر

    دبئی: بالی ووڈ کنگ خان اور ڈمپل کوئن دپیکا نے پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے کام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سخت محنت اور اچھے کام کے ثمرات پاکستانی انڈسٹری کو ترقی کی جانب لے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں منعقد ہونے والی ایوارڈ تقریب کے دوران بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون نے پاکستانی ماڈل اور اداکار فرحین اقبال سے ملاقات کی اور پاکستانی فلم انڈسٹری میں ہونے والے کام کو سراہا۔

    بات چیت کے دوران کنگ خان نے فرحین کے کام کی تعریف کرتے ہوئے اُن کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی، شاہ رخ نے کہا کہ سخت محنت اور اچھے کام کی بدولت شوبز انڈسٹری میں نام پیدا کیا جاسکتا ہے۔

    پڑھیں:  شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

    دپیکا نے پاکستانی ماڈل سے ملاقات کر کے کہا کہ ’’پاکستان کی فیشن اور ڈرامہ انڈسٹری تیزی سے ترقی کررہی ہے، بھارت کے عوام پاکستانی ڈراموں کو بہت شوق سے دیکھتے ہیں‘‘۔

    واضح رہے پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ بالی ووڈ کے نامور اداکاروں کی جانب سے فلمی، ڈراما اور فیشن انڈسٹری کے کام کی تعریف کی گئی ہے۔