Tag: Deplo

  • تھر کے مزید چار بچے جان کی بازی ہار گئے

    تھر کے مزید چار بچے جان کی بازی ہار گئے

    تھر پارکر: صحرا میں موت کے گڑے پنجے اپنا رقص جاری رکھے ہوئے ہیں،موت تھر میں مزید چار بچوں کو نگل گئی۔ صحرائے تھر میں موت اور زندگی کی جنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ۔

    موت کے سائے تاحال تھر واسیوں کے کچے جھونپوڑوں کا رخ کئے ہوئے ہیں۔ مٹھی کے سول اسپتال میں زیر علاج تین بچوں کو موت نے آن دبوچا جبکہ ڈیپلو گاؤں میں بھوک سے بلکتا ایک اور بچہ دم توڑ گیا۔

    سال نو کے آغاز سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد سترہ ہوگئی ہے ۔ تھرواسیوں کی بےقرار آنکھیں کسی مسیحا کی منتظر ہیں ۔ایسے میں ہے کوئی ایسا جو ان کے غموں کا مداوا کرے۔

  • تھرپارکر :احساس اورخواجہ غریب نوازٹرسٹ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    تھرپارکر :احساس اورخواجہ غریب نوازٹرسٹ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    تھر پارکر: احساس اورخواجہ غریب نوازٹرسٹ انٹرنیشنل نے غریبوں کی مددکرنے کی روایت کوبرقرارکھا، ٹرسٹ نےتھرپارکرمیں فری میڈیکل کیمپ کے ذریعے غریب اورنادارلوگوں میں مفت ادویات اورعلاج کی سہولیات فراہم کیں۔

    جب بے سروسامانی اوردربدری تھرمیں پھیلتی ہے تواحساس اورخواجہ غریب نوازٹرسٹ انٹرنیشنل تھر کے رہائشیوں کی مدد کوپہنچتا ہے،احساس اورخواجہ غریب نوازٹرسٹ انٹرنیشنل ہرمشکل گھڑی میں سب کا ساتھ دیتے ہیں۔

    خواجہ غریب نوازٹرسٹ کا ہرجگہ اور ہر سوغریبوں اورنادار کی خدمت کرنا عزم ہے،تھرپارکرکے متاثرہ لوگوں کواحساس اورخواجہ غریب نوازٹرسٹ انٹر نیشنل نےنہیں بُھلایا اورڈیپلومیں فری میڈیکل کیمپ لگاکرتھرکے باشندوں میں زندگی کی ایک نئی روح پُھونک دی ۔

    تھرپارکرڈیپلو کے بے کس لوگ چھوٹی بیماریوں کا شکارہوکر زندگی ہارجاتے ہیں، پھراحساس ٹرسٹ انٹرنیشنل جینے کی اُمنگ پیداکرتا ہے، فری میڈیکل کیمپ میں موجودڈاکٹرزتھر کے باشندوں کوعلاج کی ہرممکن سہولیات پہنچا رہے ہیں۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تھری لوگوں کوعلاج کی تمام ممکن سہولیات پہنچائی جارہی ہیں، احساس اورخواجہ غریب نوازٹرسٹ انٹرنیشنل نے ڈیپلومیں فری میڈیکل کیمپ سےغریب باشندوں کی مدد کرنے کی روایت کواب تک  برقراررکھاہے۔