Tag: deported from US

  • امریکا سے مزید سیکڑوں بھارتیوں کو جلد ملک بدر کرنے کی تیاری

    امریکا سے مزید سیکڑوں بھارتیوں کو جلد ملک بدر کرنے کی تیاری

    بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ امریکہ سے مزید 487 غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو جلد ہی ملک بدر کردیا جائے گا، اس سے قبل 104 بھارتیوں کو ہتھکڑی لگا کر وطن واپس روانہ کیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ امریکی حکام نے ایسے مزید 487 غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کی نشاندہی کی ہے جنہیں جلد ہی ملک بدر کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے مزید تفصیلات سامنے آرہی ہیں یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے لیکن دیگر افراد کے بارے میں دیگر معلومات ابھی تک امریکی حکام نے فراہم نہیں کی ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 5جنوری کو 104 بھارتی تارکین وطن کو لے کر ایک امریکی فوجی طیارہ امرتسر پہنچا تھا، ملک بدر کیے گئے مذکورہ افراد غیر قانونی طریقے سے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

    ان غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو امریکی فوجی طیارے میں ہاتھ پیروں میں ہتھکڑیاں اور بیڑیاں ڈال کر بٹھایا گیا جنہیں امرتسر پہنچنے کے بعد کھولا گیا تھا۔

    بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے گزشتہ دنوں راجیہ سبھا میں بیان دیتے ہوئے بتایا تھا کہ سال 2009 سے اب تک امریکہ سے کل 15 ہزار 668 غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو ملک بدر کیا جاچکا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا سے گزشتہ روز غیر قانونی مقیم 100 سے زائد ڈی پورٹ کیے گئے بھارتی شہریوں پر 20 دیگر ممالک کے بھی دروازے بھی بند ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے یہ شہری اب امریکا تو کیا دیگر 20 ممالک میں بھی قدم نہیں رکھ سکیں گے، ان ممالک میں کینیڈا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، برطانیہ سمیت 20 دیگر ممالک شامل ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/indians-deported-from-the-us-20-more-countries-ban/

  • امریکا سے 18 ہزار بھارتیوں کو ملک بدر کئے جانے کا امکان

    امریکا سے 18 ہزار بھارتیوں کو ملک بدر کئے جانے کا امکان

    امریکا کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو منصب سنبھالنے کے بعد امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ملک بدری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ایمیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ (آئی سی ای) نے ملک بدری کے لئے تقریباً 15 لاکھ افراد کی فہرست تیار کرلی ہے۔ خاص بات یہ کہ اس فہرست میں تقریباً 18 ہزار ہندوستانی شہریوں کے نام بھی شامل ہیں۔ جنہیں ممکنہ طور پر امریکا سے ملک بدر کردیا جائے گا۔

    آئی ای سی کے مطابق امریکا میں بغیر مناسب دستاویزات کے رہنے والے تارکین وطن کو ملک سے باہر نکالنا ٹرمپ کا بارڈر سیکوریٹی ایجنڈا ہے۔

    نو منتخب صدر اگلے برس جنوری میں اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیں گے، وہ تارکین وطن کے لیے سخت ایمیگریشن پالیسی کے حامی رہے ہیں۔ آئی سی ای نے نومبر 2024 میں یہ اعداد و شمار جاری کیا تھا۔

    آئی سی ای کے اعدادو شمار کے مطابق 17940 ہندوستانیوں کو آخری حکم والی اس فہرست میں رکھا گیا ہے جو آئی ای سی کی کسٹڈی میں نہیں ہے لیکن ان کے ملک بدر کئے جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔ ان میں سے بعض ہندوستانی تین سال سے بھی زیادہ وقت تک قانونی عمل سے گزرے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 3 سال میں تقریباً 90000 ہندوستانیوں کو امریکہ کی سرحد میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوتے ہوئے پکڑا گیا۔

    حالانکہ امریکہ میں غیر قانونی طور سے بارڈر پار کرنے والوں میں اب بھی وہ ملک ٹاپ پر ہیں جو سرحد کے پاس واقع ہیں۔

    امریکا میں مقیم درجنوں بھارتی ملک بدر کر دیے گئے

    ہونڈور261000 بغیر دستاویز والے تارکین وطن کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے، اس کے بعد گواٹے مالا 253000 تارکین وطن کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارت کا 13واں نمبر ہے۔