Tag: Depressed

  • کنگ شاہ رخ خان جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، وجہ کیا بنی؟

    کنگ شاہ رخ خان جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، وجہ کیا بنی؟

    شارجہ : بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کو ایک تقریب کے دوران آبدیدہ دیکھ کر ان کے مداح بھی افسردہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ میں منعقدہ ایک بین الاقوامی بُک فیئر میں شرکت کے موقع پر بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    When A Crying Shah Rukh Khan Said Mean Things To His Mother, Lateef Fatima Khan On Her Death Bed

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دوران گفتگو کنگ خان سے ایک سوال پوچھا گیا کہ اگر آج آپ اپنے والدین کو جو دنیا آپ نے بنائی ہے اور جو پیار آپ کو ملتا ہے، وہ دکھاتے تو وہ آپ سے کیا کہتے؟

    جس کے جواب میں انہوں نے بہت خوبصورت بات کہی جسے سن کر تقریب میں موجود شرکاء بھی نمناک ہوگئے اور تالیاں بجا کر کنگ خان کو داد  دی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

    شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ مجھے لگتا ہے کہ میری والدہ سب سے پہلے مجھ سے کہتیں کہ تم بہت پتلے ہوگئے ہو، تھوڑا وزن بڑھاؤ، کیسا تمہارا منہ ہوگیا ہے اندر اندر، تمہارے کلّے اندر چلے گئے ہیں، کھانا تھوڑا اور زیادہ کھاؤ۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے مرحوم والدین کو مجھ پر فخر ہوگا کہ میں نے جس طرح اپنے تینوں بچوں کی تعلیم و تربیت و پرورش کی اسی لیے مجھے لگتا ہے کہ وہ بہت خوش ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی پرورش کامیابی نہیں، یہ ضروری ہے اور ہمیں لازمی کرنی ہوتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ زندگی کے تمام مسائل کے دوران ایماندار اور نرم دل رہیں، ایسے دن آتے ہیں جب ہمیں زندگی سے چیٹنگ کرنی پڑتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایسے دن بھی آئیں گے جب ہمیں اپنے ارد گرد لوگوں سے دھوکا کرنا پڑے گا لیکن اگر اس وقت آپ ایماندار اور نرم دل رکھیں تو آپ کو بہترین زندگی ملے گی جو اللّٰہ نے آپ کو دی ہے۔

  • سب کو ہنسانے والے عمر شریف کی آنکھوں میں آنسو آگئے، یاد گار انٹرویو

    سب کو ہنسانے والے عمر شریف کی آنکھوں میں آنسو آگئے، یاد گار انٹرویو

    کراچی : ہم سب کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے ایشئین کامیڈین لیجنڈ عمر شریف اپنی زندگی کا سب سے بڑا غم بتاتے ہوئے رو پڑے۔

    عید الاضحیٰ کے موقع پر اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں میزبان وسیم بادامی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمر شریف نے اپنی بیٹی حرا شریف کی موت کا تذکرہ کیا اور آبدیدہ ہوگئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں ایک پروگرام کے سلسلے میں امریکہ میں تھا، شوٹنگ کے دوران مجھے اطلاع ملی کہ میری بیٹی کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے جس پر میں نے فوری طور پر سب چھوڑ چھاڑ کر پاکستان آنے کی تیاری کی۔

    عمر شریف کا کہنا تھا کہ جب میں پاکستان پہنچا تو لاہور ایئر پورٹ پر مجھے لینے کیلیے آنے والے لوگوں نے کہا کہ عمر بھائی بہت افسوس ہوا میں نے پوچھا کیوں کیا ہوگیا۔

    جسے ہی مجھے پتہ چلا معلوم ہوا کہ میہری بیٹی ابن اس دنیا میں نہیں رہی تو مین چکرا کر گر گیا، اس واقعے کے بعد سے مجھے اب زیادہ چکر آنے لگے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اس کو پھیپڑوں کی تکلیف تھی، اس کے بعد ہارٹ اٹیک بھی ہوا تھا، بس وہ ان ہی تکالیف کے ساتھ وہ موت کے منہ میں چلی گئی۔

    مزید پڑھیں : لیجنڈری اداکار عمر شریف گہرے صدمے کا شکار

    واضح رہے کہ18فروری 2020کو عمر شریف کی صاحبزادی حرا عمر لاہور میں انتقال کر گئی تھیں، اداکار عمر شریف کو ان کی بیٹی کی وفات کا نہیں بتایا گیا انہیں صرف یہ اطلاع دی گئی ہے کہ ان کی بیٹی کی طبیعت ناساز ہے۔

    عمر شریف کو امریکہ میں حرا کی طبیعت کی خرابی کی اطلاع دی گئی، بیٹی کی خرابی طبعیت کا سن کر عمر شریف نے امریکہ میں اپنا طے شدہ پروگرام بھی منسوخ کر دیا تھا اور وہ اسی رات نجی فلائٹ سے لاہور پہنچ گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار عمر شریف کی بیٹی حرا شریف گردوں میں انفیکشن کے مرض میں مبتلا تھیں اور لاہور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔