Tag: deputy chairman

  • فاٹا تک عدالتی دائرہ کار کا سینیٹ سے پاس کردہ بل بارش کا پہلا قطرہ ہے: سراج الحق

    فاٹا تک عدالتی دائرہ کار کا سینیٹ سے پاس کردہ بل بارش کا پہلا قطرہ ہے: سراج الحق

    لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ فاٹا تک عدالتی دائرہ کار کا سینیٹ سے پاس کردہ بل بارش کا پہلا قطرہ ہے، بل کی منظوری سے قبائلی عوام کے حقوق کی بحالی کا راستہ کھل گیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس قسم کے اقدامات سے قبائلی عوام کو فائدہ پہنچے گا، ان کی محرمیوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، میں مطالبہ کرتا ہوں کہ فاٹا کے قبائل کو این ایف سی ایوارڈز سے تین فیصد حصہ دیا جائے۔

    مسلم لیگ (ن) اور پاکستان کی سیاسی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے، صرف نواز شریف کی نااہلی سے کرپشن کا ناسور ختم نہیں ہوگا، پانامہ لیکس کے 436 کرداروں کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔

    سینیٹ نے اعلیٰ عدلیہ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے کا بل پاس کر لیا: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں الیکشن کا سال ہے، لیکن عام انتخابات سے متعلق شکوک وشبہات کا اظہار کیا جارہا ہے، بروقت الیکشن وقت کا تقاضہ ہے اور ملکی استحکام کے لیے ضروری ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سینیٹ نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات تک بڑھانے کے بل کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی ہے اور چیئرمین سینیٹ کی جانب سے بل پر دست خط بھی کیا جاچکا ہے۔

    فاٹا میں امن بحال ہوا تو کچھ لوگوں نے نئی تحریک شروع کردی، آرمی چیف

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا بل سے متعلق کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے کا اہم بل پاس کر لیا گیا ہے، فاٹا کے عوام کئی دہائیوں سے اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے تھے اور سینیٹ سے اس بل کا پاس ہونا ان کا حق تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لانگ ٹرم پروگرام کی منظوری، سی پیک عملی شکل اختیار کرچکا ہے، سرتاج عزیز

    لانگ ٹرم پروگرام کی منظوری، سی پیک عملی شکل اختیار کرچکا ہے، سرتاج عزیز

    اسلام آباد : ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان نے تعلقات کو نئی جہت دی، لانگ ٹرم پروگرام منظور ہوگیا، سی پیک تیز رفتاری سے عملی شکل اختیار کرچکا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں چینی صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، سرتاج عزیز نے کہا کہ چینی قیادت نے گلوبلائزیشن کی سوچ کو ترقی میں تبدیل کیاْ۔

    سی پیک کا لانگ ٹرم پروگرام منظور ہوچکا ہے، یہ پروگرام پاک چین تعاون کو نئی بنیادوں کی فراہمی اور پاکستان کے مجوزہ12ویں 5سالہ منصوبے کا حصہ ہوگا، اس سے گوادر پورٹ، انفراسٹرکچر کا خواب جلد پورا ہوگا۔

    سرتاج عزیز کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک تیزرفتاری سےعملی شکل اختیار کرچکا ہے، سی پیک کے ابتدائی مرحلے کے منصوبوں کی مالیت30ارب ڈالر ہے، سی پیک میں کل سرمایہ کاری60ارب ڈالر تک پہنچ رہی ہے، سی پیک سے کم ترقی یافتہ علاقے ترقی کے نئے دورمیں داخل ہونگے۔


    مزید پڑھیں: چین اور روس کے ساتھ بہترتعلقات چاہتے ہیں، سرتاج عزیز


    ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن نے کہا کہ صنعتی تعاون سے چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی ممکن ہورہی ہے، سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کردیئے ہیں، چین، پاکستان اور دیگر ممالک صنعتی زونز میں سرمایہ کاری کرسکیں گے۔

  • امریکا کی تاریخ میں پہلی بار مسلمان ڈپٹی چیئرمین منتخب

    امریکا کی تاریخ میں پہلی بار مسلمان ڈپٹی چیئرمین منتخب

    واشنگٹن : امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار ایک مسلمان کو ڈیموکریٹ پارٹی کی قومی کمیٹی کا ڈپٹی چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔

    کیتھ ایلی سن امریکہ کے پہلے مسلمان ہیں، جن کو امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی امریکی پارٹی اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب کیا گیا ہے ، کیتھ ایلی سن ڈی این سی کی چیئرمین شپ کیلئے ہونے والے انتخابات میں دوسرے نمبر پر رہے۔ اور ڈیموکریٹ پارٹی کی نیشنل کمیٹی کے پہلے مسلمان ڈپٹی چیئرمین بن گئے۔

    eelison

    کیتھ ایلی سن کو پہلے مسلمان رکن کانگریس منتخب ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

    کیتھ ایلی سن اپنے زمانہ طالبعلمی کے دوران ہی اسلام قبول کر چکے ہیں اور ا پنی ریاست منی سوٹاکی تاریخ میں بھی ریاست کی اسمبلی کے پہلے مسلمان رکن رہ چکے ہیں اور 2007 سے امریکی ایوان نمائندگان کے رکن چلے آرہے ہیں جنہوں نےا پنے عہدے کا حلف بھی قرآن کریم اٹھا کر امریکا میں ایک نئی بحث کو جنم دیا تھا۔

    انتخابی شکست کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کو منظم اور متحرک کرنے کیلئےڈیموکریٹک پارٹی کی نیشنل کمیٹی کے چیئرمین اور دیگر کے الیکشن 25 فروری کو اٹلانٹا میں منعقد ہوئے۔

    الیکشن میں مسلمان رکن کیتھ ایلسن پارٹی کی سربراہی کا الیکشن ہار گئے، پارٹی الیکشن میں پہلی بار ہسپانوی امریکی ٹوم پیریز چیئرمین اور کیتھ ایلسن پہلے مسلمان وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔

    12

    میڈیا کے مطابق ٹوم پیریز پہلے ہسپانوی نژاد امریکی ہیں جو چیئرمین اورکیتھ الیسن پہلے مسلمان ہیں جو وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ الیکشن نتائج کے مطابق ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں پیریز کو213 اور الیسن کو 200ووٹ ملے، دوسرے مرحلے میں پیریز کو 235، الیسن کو 200 ووٹ ملے۔

     

  • ڈپٹی چیئرمین: مولانا عبدالغفورحیدری کے نام پراتفاق

    ڈپٹی چیئرمین: مولانا عبدالغفورحیدری کے نام پراتفاق

    اسلام آباد: سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین کے لئے اپوزیشن میں مولانا عبدالغفورحیدری کے نام پراتفاقِ رائے ہوگیا ہے اوروزیراعظم نے بھی اس فیصلے کی توثیق کردی ہے۔

    مولاناعبدالغفورحیدری کا تعلق جمعیت العلمائے اسلام (ف) سے ہے اوروہ اپوزیشن کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین کے لیےنامزد کردیے گئے ہیں ،وزیراعظم کی جانب سے توثیق کے بعد اب وہ بلامقابلہ ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوجائیں گے۔

    مولانا عبدالغفورحیدری کا تعلق صوبہ بلوچستان سے ہے اوروہ جے یو آئی (ف) کےمرکزی سیکریٹری بھی ہیں۔

     اپوزیشن کی جانب سے خورشید شاہ نے میاں نواز شریف سے رابطہ کیا اورانہیں اپوزیشن کے فیصلے سے آگاہ کیا جس کی وزیراعظم نے بھی حکومتی خواہش کے حسبِِ منشاء توثیق کردی جس کی بنیادی وجہ جے یو آئی کا حکومت کااتحادی ہونااورمولانا حیدری کا بلوچستان سے تعلق ہونا بتایا گیا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے رضاربانی بھی چیئرمین سینیٹ کی کرسی سنبھالیں گے، اپوزیشن کے نامزد امیدوارملکی تاریخ کےپہلےچیئرمین ہوں گےجومتفقہ طورپرمنتخب ہوئے۔

    آج سہہ پہر تین بجے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ، سابق چیئرمین نیئر بخاری ان سے  عہدے کا حلف لیں گے۔