Tag: Deputy Foreign Minister of Malaysia

  • مقبوضہ کشمیر سے متعلق ملائیشیا کے مؤقف کو سراہتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان

    مقبوضہ کشمیر سے متعلق ملائیشیا کے مؤقف کو سراہتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان سے ملائیشین ہم منصب کے نمائندہ خصوصی نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ملائیشین ہم منصب کے نمائندہ خصوصی داتک ویرا حاجی مرزک نے ملاقات کی اس موقع پر شاہ محمود قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔

    ملائیشیا کے نائب وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو ملائیشیا میں ہونے والی کانفرنس کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ کوالالمپور میں دو روزہ سربراہ کانفرنس ہورہی ہ، جس میں ہم آپ کی شرکت کے متمنی ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا پاک ملائیشیا تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے خاتمے اور مسئلہ کے پرامن حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

    وزیر اعظم کی ملاقات سے متعلق جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ملائیشیا کے مؤقف کو سراہا۔

    وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن پر بات کی، اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی بات کی گئی۔

  • وزیراعظم عمران خان سے ملائیشین نائب وزیر خارجہ  کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے ملائیشین نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین نائب وزیر خارجہ داتو ویرا حاجی مرزوقی یحییٰ سے ملاقات کی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملائیشین نائب وزیر خارجہ داتو ویرا حاجی مرزوقی یحییٰ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس سے قبل ملائیشین وزیراعظم کے خصوصی ایلچی و نائب وزیرخارجہ نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا تھا،جہاں انھوں نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی۔

    مزید پڑھیں : شاہ محمود قریشی سے ملائیشین نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

    ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی اور وزیر خارجہ نے ملائیشین نائب وزیر خارجہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ملائیشیا کی آواز بلند کرنا قابل تحسین ہے، مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی تائید اور حمایت پر ملائیشیا کے ممنون ہیں۔

    ملائیشیا کے نائب وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو کوالالمپور کانفرنس کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جبکہ شاہ محمود قریشی نے کوالالمپور کانفرنس کے انعقاد پر پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔