Tag: deputy-speaker NA

  • ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری مستعفی نہیں ہوئے،

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری مستعفی نہیں ہوئے،

    اسلام آباد : قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے عہدیدار نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے استعفیٰ نہیں دیا ہے، کل قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت قائم مقام اسپیکر قاسم سوری کریں گے۔

    قائم مقام اسپیکر قاسم سوری قومی اسمبلی پہنچ گئے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایوان صدر کو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی سے متعلق آگاہ کردیا۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے جبکہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے استعفیٰ نہیں دیا تھا۔

    یاد رہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گزشتہ روز دھمکی آمیز مراسلہ قومی اسمبلی میں دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ دھمکی آمیز مراسلہ میرے پاس ہے جس کو دیکھنا چاہیے تو دیکھ سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان کا تحفظ کرنا میری آئینی ذمہ داری ہے، آج شاید یہ میرا آخری اجلاس ہے جس کو میں چیئر کررہا ہوں۔ ہمیں خود مختاری کے لیے کھڑا ہونے ہو گا۔

    میں آئین پاکستان کا حلف پابند ہوں، اسد قیصر کی جانب سے مستعفی ہونے کے بعد اسپیکر کی سیٹ پینل آف چیئر ایاز صادق نے سنبھال لی جنہوں نے بعد ازاں تحریک اعدم اعتماد پر ووٹنگ کروائی۔

  • سپریم کورٹ میں میرا کیس ہے اللہ سے  امید ہے ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری

    سپریم کورٹ میں میرا کیس ہے اللہ سے امید ہے ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری

    کوئٹہ : ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں میرا کیس ہے اللہ سے امید ہے ، عدالتیں آزاد ہیں جو بھی فیصلہ ہوگا منظور ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام نے مجھ پر2018 کے الیکشن میں اعتماد کیا، نادرا رپورٹ میں52 ہزار ووٹ پر انگوٹھوں کے نشان واضح نہیں، میرے کل ووٹ 25 ہزار 900 ہیں۔

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں میرا کیس ہے اللہ سے امید ہے ، عدالتیں آزاد ہیں جو بھی فیصلہ ہوگا منظور ہوگا۔

    قاسم سوری نے مزید کہا چین کی مدد سے سولر سے چلنے والے ٹیوب ویل لگائے گئے، قومی اسمبلی کا پہلا ایم این اےہوں جس کویہ ذمہ داری ملی، بطورڈپٹی اسپیکر بہت ذمہ داری ہےجب موقع ملتا ہے یہاں آتا ہوں۔

    مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چندے کی پرچیوں پر ناموس رسالت لکھا ہے، لوگوں کو بہکا کر چندہ لیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں  : قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پر دوبارہ بحال

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین ہمارے دیرینہ ساتھی ہیں، جہانگیر ترین کو جو بھی ٹاسک ملتا ہے پورا کرتےہیں،کوشش ہے کوئٹہ میں شوکت خانم اسپتال بنے۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کافیصلہ معطل کردیاتھا اور حکم دیا کہ درخواست پر فیصلے تک ضمنی انتخاب نہ کرایاجائے۔

    فیصلے کے بعد قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پر دوبارہ بحال ہوگئے تھے۔

    واضح رہے  الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔

  • عمران خان نے صدر کے لیے بہترین انتخاب کیا ہے، قاسم سوری

    عمران خان نے صدر کے لیے بہترین انتخاب کیا ہے، قاسم سوری

    کراچی:ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے صدر کے لیے بہترین انتخاب کیا ہے، اپنی ترجیحات کے تحت حکومت چلائیں گے، پوری کوشش کررہے ہیں کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہر چیزوقت کے ساتھ بہتر ہو جائے گی ، ہمارے ایجنڈے میں کراچی کی بحالی شامل ہے۔

    قاسم سوری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیں سادگی اپنانے کاکہا ہے، صوابدیدی فنڈ منتخب لوگوں کو بادشاہی قائم کرنے کے لیے ملتے ہیں، اپنی ترجیحات کے تحت حکومت چلائیں گے ،اپوزیشن کے نہیں۔

    صدارتی انتخاب کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا عمران خان کی جانب سے صدارتی امیدوار کے لئے عارف علوی بہترین انتخاب ہیں، پوری کوشش کررہے ہیں کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب کی احتساب کےمعاملے پر پالیسی واضع ہے۔

    مزید پڑھیں : تبدیلی یہ ہے کہ مجھ جیسا عام ورکر ڈپٹی اسپیکر بنا، قاسم سوری

    یاد رہے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے تبدیلی کا آغاز مجھ جیسے عام ورکر سے کیا اور مجھے ڈپٹی اسپیکر بنایا، وزیرِ اعظم نے تقریر میں کہا سادگی سے حکومت چلائیں گے، پہلا وزیرِ اعظم ہوگا جو 3 کمروں کے گھر میں رہے گا۔

    قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ ایوان میں ماضی کے برعکس عوام کی سہولت کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔