Tag: dera bugti

  • ننھے گلوکار طارق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، سرکار کی جانب سے اہم اعلان

    ننھے گلوکار طارق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، سرکار کی جانب سے اہم اعلان

    ڈیرہ بگٹی: بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی کے رہائشی بوٹ پالش کرنے والے ننھے گلوکار طارق کی آواز نے دھوم مچا دی۔

    ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی سے تعلق رکھنے والے ننھے گلوکار طارق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، اس ویڈیو میں اپنی آواز کا جادو جگانے کے ساتھ ساتھ طارق نے اپنے تعلیمی اور گھریلو اخراجات کے لیے بھی حکومت سے اپیل کی۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے ننھے گلوکار کی بھرپور پذیرائی کی گئی، سرفراز بگٹی نے ننھے گلوکار کے تمام تعلیمی اخراجات سرکاری سطح پر اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ضلعی انتظامیہ کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کیں، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد نے ننھے گلوکار طارق اور اس کے والد کو اپنے دفتر بلایا۔

    ڈی سی ڈیرہ بگٹی نے کہا کہ سوئی سے اسکول پرنسپل کو بلا کر گلوکار طارق کا داخلہ کرا دیا جائے گا۔

  • ایف سی بلوچستان کی ڈیرہ بگٹی میں کارروائی‘ اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

    ایف سی بلوچستان کی ڈیرہ بگٹی میں کارروائی‘ اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

    کوئٹہ : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف سی بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کے تحت ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں آپریشن دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کیا گیا جس کے دوران پکڑے جانے والے اسلحے میں بارودی مواد، بارودی سرنگیں، ڈیٹونیٹرز، آرپی جی راکٹ، اسلحہ اور گولیاں شامل ہیں۔


    ڈی جی خان میں پنجاب رینجرزکی کارروائی‘ 3 دہشت گرد ہلاک


    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 17 فروری کو ڈیرہ غازی خان میں پنجاب رینجرز اورایلیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 21 جنوری کو پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں رینجرز نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت سے تھا، ہلاک دہشت گرد اغوا اور فورسز پرحملوں میں ملوث تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ڈیرہ بگٹی میں گھرپرفائرنگ اوربارودی سرنگ کا دھماکہ‘ 7 افراد جاں بحق

    ڈیرہ بگٹی میں گھرپرفائرنگ اوربارودی سرنگ کا دھماکہ‘ 7 افراد جاں بحق

    ڈیرہ بگٹی: صوبہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں گھر پرفائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹوبہ نوحکانی میں گھر پر فائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

    لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال لے جانے والی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

    سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر میں لے کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے گجرنامی شخص کے گھر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گجر، اس کی دونوں اہلیہ، 3 بچے جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈیرہ بگٹی میں مقابلہ، 2 دہشت گرد ہلاک

    ڈیرہ بگٹی میں مقابلہ، 2 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں ایف سی اورحساس ادارےکی کارروائی کے دوران  دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے بعد کالعدم تنظیم کےدو دہشت گرد مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں ایف سی اور حساس اداروں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، دہشت گردوں نے اہلکاروں کی موجودگی کو دیکھتے ہوئے اُن پر فائرنگ شروع کردی۔


    پڑھیں: ’’ بلوچستان میں مزید 202 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے ‘‘


    دہشت گردوں کی جانب سے شروع کی گئی فائرنگ کے جواب میں ایف سی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ایف سی حکام کے مطابق دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور دونوں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ اور گیس پائپ لائنوں کو دھماکے سے اڑانے کی متعدد کارروائیاں کی ہیں۔

    دوسری جانب فرنٹئیر کور بلوچستان نے حب، کوہلو اور تربت کے علاقوں میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کیا ہے۔جس میں آر پی جی راکٹ ، ایل ایم جی ، دستی بم ، سینکڑوں گولیاں اور دھماکہ خیزمواد شامل ہے۔

  • نوابزادہ طلال اکبربگٹی علالت کے باعث انتقال کرگئے

    نوابزادہ طلال اکبربگٹی علالت کے باعث انتقال کرگئے

     کوئٹہ: بلوچستان کی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب زادہ طلال اکبربگٹی انتقال فرما گئے ہیں۔ آپ نے 2006 میں پارٹی کی قیادت سنبھالی انتقال کے وقت آپ کی عمر63 سال تھی۔

    تفصیلات کے مطابق قوم پرست پارٹی کے سربراہ کو گزشتہ رات عارضہ قلب  کے باعث کوئٹہ کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا۔

    اسپتال میں ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں بھرپورطبی امداد فراہم کی گئی لیکن ان کی طبعیت سنبھل نہ سکی اور رات گئے نوابزادہ طلال اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے۔

    نواب زادہ طلال بلوچستان کے مشہورقوم پرست رہنماء نواب اکبر بگٹی کے بیٹے اور سیاسی جانشین تھے۔ ان کی آخری رسومات ان کے آبائی علاقے ڈیرہ بگٹی میں ادا کی جائیں گی۔

    ابتدائی زندگی

    نواب زادہ طلال اکبر بگٹی 17 مارچ 1952 کو بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں پیدا ہوئے تھے آپ اپنے والد کیچوتھی اولادتھے اور آپ سے بڑی دو بہنیں اور ایک بھائی سلیم ہیں۔

    نواب زادہ طلال کے تین بیٹے شاہ زین بگٹی، گہرام بگٹی اور میرچاکار بگٹی ہیں۔

    آپ نے اپنی تعلیم ایچی سن کالج اور پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی۔

    جمہوری وطن پارٹی

    نواب اکبرخان بگٹی نے 1993 کے انتخابات میں جمہوری وطن پارٹی کی بنیاد رکھی اور قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

    ان کی پارٹی 2002 کے انتخابات میں کوئی قابلِ ذکرکامیابی حاصل نہیں کرپائی تھی۔

    اگست 2006 میں نواب اکبربگٹی کی ایک فوجی حملے میں ہلاکت کے بعد نواب زادہ طلال نے پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی اور تادمِ مرگ پارٹی کے سربراہ رہے۔

  • ڈیرہ بگٹی:سرچ آپریشن، گیس پائپ لائن بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

    ڈیرہ بگٹی:سرچ آپریشن، گیس پائپ لائن بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

    ڈیرہ بگٹی: بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران گیس پائپ لائن بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک تخریب کار ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔

    ایف سی ترجمان کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کو میں گزشتہ شب سرچ آپریشن کے دوران ایف سی اہلکاروں نے دو افراد کو او جی ڈی سی ایل کی پائپ لائن پر بارودی مواد نصب کرتے ہوئے دیکھ کر ان پر فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کی زد میں آکر ایک تخریب کار موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    ملزمان کے خودکار ہتھیار اور بارودی مواد کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور علاقے کی ناقہ بندی کر کے فرار ہونے والے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

  • ڈیرہ بگٹی: ایف سی نے 7شدت پسندوں کو ہلاک کردیا

    ڈیرہ بگٹی: ایف سی نے 7شدت پسندوں کو ہلاک کردیا

    ڈیرہ بگٹی : پیر کوہ میں ایف سی نے سات شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔

    ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کئے جانے والے سرچ آپریشن کے دوران شرپسندوں نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں سات دہشتگرد مارے گئے۔

    ترجمان ایف سی کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں ایف سی کا سرچ آپریشن جاری ہے ، شرپسندوں اور ایف سی کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سات شرپسند مارے گئے، ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

    برآمد اسلحہ اور گولہ بارود میں تیس کلو گرام دھماکہ خیز مواد ، بیس بم ، تیس ڈیٹونیٹرز چار ایس ایم جیز ایک راکٹ بھی شامل ہے۔

    ترجمان ایف سی کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان سیکورٹی فورسز اور قومی تنصیابات پر حملوں میں ملوث تھے۔

     

  • جعفر آباد: نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائنیں دھماکے سےاُڑادیں

    جعفر آباد: نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائنیں دھماکے سےاُڑادیں

    جعفر آباد :  نامعلوم افراد نے دو گیس پائپ لائنوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔تفصیلات کے مطابق  ڈیرہ بگٹی کے علاقے جعفر آباد میں نامعلوم افراد نے لوٹی اور پیر کوہ پلانٹوں کو جانے والی دو گیس پائپ لائنوں کو دھماکے سے تباہ کردیا ۔

    دھماکے اتنے شدید تھے کہ آواز دور دور تک سنی گئی، لیویز ذرائع کے مطابق آٹھ ،آٹھ انچ قطر کی پائپ لائنوں کو دھماکے سے اڑانے کے باعث لوٹی اور پیر کوہ پلانٹس کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    دھماکوں کے بعد گیس پائپ لائنوں میں آگ لگ گئی۔  تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    پائپ لائنوں کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

  • ڈیرہ بگٹی میں 24انچ کی گیس لائن دھماکےسےتباہ

    ڈیرہ بگٹی میں 24انچ کی گیس لائن دھماکےسےتباہ

    ڈیرہ بگٹی : چوبیس انچ کی گیس لائن دھماکے سے اڑا دی گئی، سوئی پلانٹ سے ملحقہ علاقوں کو کسی کی فراہمی معطل۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے چوبیس انچ کی گیس لائن دھماکے سے اڑا دی گئی۔

    دھماکے کے باعث سوئی پلانٹ سے ملحقہ علاقوں کو کسی کی فراہمی معطل ہوگئی لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے لنڈو نالہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے سوئی گیس کی چوبیس انچ قطر کی پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ۔

    جس کے نتیجے میں پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی،سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    آگ لگنے کے باعث پلانٹ کے کمپریسر کو سوئی گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کر کے سوئی گیس کی بحال کردی جائے گی۔

  • گیس پائپ لائن دھماکہ ،پنجاب میں گیس فراہمی متاثر

    گیس پائپ لائن دھماکہ ،پنجاب میں گیس فراہمی متاثر

    ڈیرہ بگٹی :نامعلوم افراد نے سوئی سے پنجاب جانے والی چوبیس انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑادیا، پنجاب میں گیس کی قلت اور صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔

    ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں سوئی سے پنجاب جانے والی چوبیس انچ قطر کی پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا، لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی ۔

    دھماکے کے بعد پنجاب کے متعدد شہروں میں گیس فراہمی معطل ہوگئی ہے، سرد موسم میں صوبے میں گیس کی عدم دستیابی صارفین کیلئےمشکلات کاباعث بن رہی ہے۔

    چند روز قبل ایس این جی پی ایل کی پائپ لائن پر دہشتگرد کارروائی کے بعد نظام بری طرح متاثر ہوگیا تھا، پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کو گیس کی فراہمی پہلے ہی غیر معینہ مدت کیلئے بند ہے۔

    اس صورتحال میں گیس کا بحران مزید شدید ہوجائے گا۔