Tag: Dera gazi khan

  • ڈیرہ غاز ی خان میں کارروائی، القاعدہ کے4 دہشتگردمارے گئے

    ڈیرہ غاز ی خان میں کارروائی، القاعدہ کے4 دہشتگردمارے گئے

    ڈیرہ غاز ی خان: قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی کارروائی کے دوران القاعدہ کے چار دہشتگردمارے گئے جبکہ القاعدہ برصغیر کا کمانڈر شعیب چیمہ ساتھی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

    سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس پولیس کو اطلاعات ملی تھی کہ ڈی جی خان کے علاقے کاوڈور کے قریب القاعدہ کے کارندے موجود ہیں، جس کے بعد فوری علاقہ کا محاصرہ کرلیا، محاصرے کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں4دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔

    مقابلےکےدوران القاعدہ برصغیرکاکمانڈرشعیب چیمہ المعروف حنیف فرارمیں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش کے لئے علاقہ کا محاصرہ جاری ہے، آنے اورجانے والے راستے سیل کردیے گئے ہیں تاہم آپریشن جاری ہے.

  • جام پور:ڈیرہ غازی خان سے محمد پور جانیوالی بس کھائی میں جا گری

    جام پور:ڈیرہ غازی خان سے محمد پور جانیوالی بس کھائی میں جا گری

    جام پور: ڈیرہ غازی خان سے محمد پور جانیوالی بس کھائی میں جا گری، جس سے چودہ افراد زخمی ہوگئے ہیں، حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے ہوا۔

    تیز رفتاری نے کئی افراد کو گھائل کردیا، جب جام پور میں اڈہ طلائی والا کے قریب ڈیرہ غازی خان سے محمد پور دیوان جانے والی مسافر بس ٹرالر کو کراس کرتے ہوے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، حادثے میں کئی افراد زخمی ہوگئے، جنھیں فوراً قریبی اسپتال لے جایا گیا ۔

    ڈاکٹروں کے مطابق چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے ہوا۔