Tag: Dera Ghazi Khan

  • NA 185 ڈیرہ غازی خان : زرتاج گل کا پلڑہ بھاری

    NA 185 ڈیرہ غازی خان : زرتاج گل کا پلڑہ بھاری

    کراچی : ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کی جانب سے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کی تازہ ترین اپڈیٹ کی فراہمی کا تسلسل بھی برقرار ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 185 میں 42 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار زرتاج گل کا پلڑہ بھاری ہے۔

    زرتاج گل نے 16418ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں، جبکہ دوسرے نمبر پر جماعت اسلامی کے عثمان فارووقی 15120 ووٹ کے ساتھ پہچھے ہیں۔

    واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستند اور تازہ ترین نتائج ناظرین تک پہنچانے کی روایت کو برقرار رکھا ہے، ملک بھر سے اے آر وائی نیوز کو ابتدائی نتائج موصول ہو رہے ہیں۔

  • پی ڈی ایم آج ڈیرہ غازی خان میں پنڈال سجائےگی

    پی ڈی ایم آج ڈیرہ غازی خان میں پنڈال سجائےگی

    ڈی جی خان: مہنگائی کے خلاف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج ڈیرہ غازی خان میں جلسہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں آج وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا آبائی ضلع ڈی جی خان میں ریلوےروڈ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

    جلسے کی میزبانی جےیوآئی(ف) کررہی ہے، جلسےسے مولانا فضل الرحمان، شہبازشریف اور دیگرپی ڈی ایم رہنما خطاب کریں گے، جلسے سے پی ڈی ایم کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

    پی ڈی ایم کے آج ہونے والے جلسے میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شرکت نہیں کریں گی۔

    یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی نے اسلام آباد کی جانب مارچ ملتوی کر دیا

    سیکیورٹی کے پیش نظر جےیو آئی کے ایک ہزار سے زائد رضا کار جلسہ گاہ کی سیکیورٹی سنبھالیں ہوئے ہیں جبکہ رہنماؤں کی آمد کے موقع پر شہر کے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگادئیےگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ڈی ایم حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں کراچی اور فیصل آباد میں جلسے کرچکی ہے۔

  • شہبازشریف آج ڈی جی خان میں جلسے سے خطاب کریں گے

    شہبازشریف آج ڈی جی خان میں جلسے سے خطاب کریں گے

    ڈیرہ غازی خان : صوبہ پنجاب کے شہرڈیرہ غازی خان میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف جلسے سے خطاب کریں اورمنصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف آج ڈیرہ غازی خان میں جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

    جلسہ گاہ میں پارٹی قائدین کے لیے 20 فٹ چوڑا، 40 فٹ لمبا اور 10 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے اور پنڈال میں مسلم لیگ ن کے قائدین کے بینرز اور پینافلیکس آویزاں کیے گئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں آج صحت، تعلیم سے متعلق منصوبوں کا افتتاح کروں گا اورچائلڈپروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھوں گا۔

    خیال رہے کہ چار روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سینیٹ میں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے اتحاد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ نئے پاکستان کےنام پرحاصل کیےگئے ووٹ پیپلزپارٹی کے لیے تھے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 2013 میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کے مترادف ہے۔


    شہبازشریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدرمنتخب


    یاد رہے کہ 13 مارچ کو وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف مسلم لیگ ن کے مستقل صدر منتخب ہوئے تھے ، شہبازشریف کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مظفر گڑھ : ڈی جی خان روڈ پرآئل ٹینکرالٹ گیا

    مظفر گڑھ : ڈی جی خان روڈ پرآئل ٹینکرالٹ گیا

    مظفر گڑھ  : ڈی جی خان روڈ پر بصیرہ کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے تیل کا اخراج شروع ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان روڈ پربصیرہ کے قریب آئل ٹینکرالٹ گیا پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق آئل ٹینکرمیں 40 ہزار لٹرتیل موجود ہے،آئل ٹینکرسےتیل کا اخراج بھی ہورہی ہے،پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لے کر ٹریفک کو متبادل راستے پرڈال دیا ہے۔


    حیدرآباد:سپرہائی وے پرآئل ٹینکرالٹ گیا


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حیدرآباد میں سپرہائی وے پر تھانہ بولاخان کےقریب آئل ٹینکر الٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں ہزاروں لیٹر ڈیزل بہہ گیا تھا۔


    سانحہ بہاولپور: جاں بحق افراد کی تعداد 214 ہوگئی


    واضح رہے کہ 29 رمضان کو احمد پورشرقیہ کے قریب ایک افسوسناک واقعے میں تیز رفتار آئل ٹینکر اچانک بے قابو ہوکر الٹ گیا تھا۔ حادثے میں 214 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    بعدازاں سانحہ احمد پور شرقیہ پر موٹر وے پولیس کی انکوائری رپورٹ جاری کی گئی تھی،غفلت برتنے پر ڈی ایس پی سمیت پانچ پولیس افسران اور چھ موٹروے پولیس اہلکار معطل کر دیے گئے تھے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • پولیس نےخیبرپختونخواسےپنجاب اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

    پولیس نےخیبرپختونخواسےپنجاب اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

    ڈیرہ غازی خان: پولیس نےخیبرپختونخوا سےاسلحےکا بڑا ذخیرہ پنجاب اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی۔

    تفصیلات کےمطابق ڈیرہ غازی خان پولیس نےترنمن چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحے سے بھری گاڑی تحویل میں لے کر خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق اسلحہ خیبر پختونخوا سے پنجاب اسمگل کیاجا رہا تھا جہاں اسےمبینہ طورپردہشت گردی کےلیےاستعمال کرنا تھا۔

    پولیس ذرائع کےمطابق گرفتارہونےوالےتینوں ملزمان کےخلاف تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔


    کوئٹہ پولیس پرفائرنگ‘جوابی کارروائی میں3دہشت گرد ہلاک


    یاد رہےکہ گزشتہ شب کوئٹہ میں پولیس اورسیکیورٹی فورسزسےفائرنگ کےتبادلےمیں3 دہشت گرد ہلاک ہوگئےتھے۔


    کوئٹہ فائرنگ، ایس پی قائدآباد سمیت 4 پولیس اہلکارشہید


    واضح رہےکہ گزشتہ روز یاد رہےکہ گزشتہ روزکوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سےایس پی قائد آباد مبارک شاہ سمیت 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ کوئٹہ کےعلاقے کلی دیبہ میں پیش آیاتھاجب مسلح افراد نےعلاقےمیں گشت کرتی پولیس موبائل پرفائرنگ کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ڈی جی خان میں آپریشن‘1سیکورٹی اہلکار شہید‘ 5دہشت گردہلاک

    ڈی جی خان میں آپریشن‘1سیکورٹی اہلکار شہید‘ 5دہشت گردہلاک

    ڈیرہ غازی خان : صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان اور قبائلی علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کےدوران پانچ دہشت گرد ہلاک جبکہ 1سیکورٹی اہلکار شہیدہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق ڈیرہ غازی خان اور قبائلی علاقوں میں سیکورٹی اداروں کے مشترکہ سرچ آپریشن کےدوران فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گردہلاک ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کےمطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی کامران شہید جبکہ ڈپٹی سپرنٹنٹ ہارون زخمی ہوگئےجنہیں سی ایم ایچ ملتان منتقل کردیاگیا۔

    سیکورٹی ذرائع کےمطابق سرچ آپریشن کےدوران مارے جانے والے دہشت گرد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    خیال رہےکہ سیکورٹی فورسز کا آپریشن صبح 5بجےسےجاری ہےجس میں رینجرز،پولیس سمیت حساس ادارے حصہ لےرہے ہیں۔


    کوئٹہ میں سیکورٹی فورسزنےدہشت گردی کابڑامنصوبہ ناکام بنادیا


    یاد رہےکہ رات گئے پاک فوج نے کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے چمن کےقریب آپریشن کےدوران افغانستان سے پاکستان آنے والے بارود سےبھری گاڑی برآمد کرکے دو دہشت گردوں کوگرفتار کرلیاتھا۔

    آئی ایس پی آر کےمطابق گاڑی کے مختلف حصوں میں 80 کلوگرام دھماکا خیز مواد نصب تھا۔دھماکہ خیزمواد سے بھری گاڑی قندھار میں تیار کی گئی تھی۔


    سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ مال روڈ دھماکےکےسہولت کارسمیت 10دہشت گرد ہلاک


    یاد رہےکہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے مناواں میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی میں مال روڈ دھماکے کے سہولت کار سمیت کالعدم تنظیم کے10 دہشت گرد ہلاک ہوگئےتھے۔


    پاک فوج کی سرحد پار کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 20 دہشتگرد ہلاک


    واضح رہےکہ رواں سال فروری میں پاک فو ج نے پاک افغان سرحد کے پار کارروائی کرتے ہوئے جماعت الااحرار کے کیمپ تباہ کردیے تھے۔پاک فوج کی کارروائی میں خودکش حملہ آور کو تربیت فراہم کرنے والا اہم کمانڈر رحمان بابا سمیت 20دہشت گرد ہلاک ہوگئےتھے۔

  • ڈی جی خان : ٹرالراور بس میں تصادم‘ 2افرادجاں بحق

    ڈی جی خان : ٹرالراور بس میں تصادم‘ 2افرادجاں بحق

    ڈیرہ غازی خان : صوبہ پنجاب کےشہرڈیرہ غازی خان میں ٹرالراوربس میں تصادم کے نتیجےمیں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب کے شہرڈیرہ غازی میں انڈس ہائی وے پر اڈا پتافی کےقریب ٹرالر اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 9افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کےمطابق ڈیرہ غازی خان حادثےمیں زخمی ہونے والےافراد کواسپتال منتقل کیاجارہاہے۔


    ساہیوال میں بس اور ٹرالر میں تصادم‘4افراد جاں بحق


    خیال رہےکہ رواں سال جنوری میں صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں یوسف والا کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 20افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےحادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سےتعزیت کا اظہارکیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیےدعا کی تھی۔


    جامشورو کےقریب ایمبولینس اور ٹرالر میں تصادم‘5افراد جاں بحق


    یاد رہےکہ رواں سال 7جنوری کو صوبہ سندھ کے شہر جامشورو کے قریب ایمبولینس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔

  • ڈی جی خان میں‌ کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک، تین فرار

    ڈی جی خان میں‌ کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک، تین فرار

    لاہور: سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان میں کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ تین دہشت گرد فرار ہوگئے، ملزمان حساس تنصیبات کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ آپریشن ڈی جی خان میں کیا گیا جس میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے اور تین فرار ہوگئے جن کی گرفتار ی کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیاگیا ہے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تین دستی بم، رائفل اور چار پستول برآمد ہوئے، دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے تھے۔

    یہ پڑھیں: گجرات میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،1دہشت گرد ہلاک

    قبل ازیں‌ صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں انسداد دہشت گردی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے کے بعد ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ چار فرار ہو گئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد:سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

  • ڈیرہ غازی خان : سرکاری اسپتال کے باہرجھاڑیوں میں بچےکی ولادت

    ڈیرہ غازی خان : سرکاری اسپتال کے باہرجھاڑیوں میں بچےکی ولادت

    ڈیرہ غازی خان : سرکاری اسپتال کے باہرجھاڑیوں میں بچے کی پیدائش ہوئی۔ ڈاکٹروں نے مبینہ طورپرزچہ کواسپتال سےنکال دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں ایک خاتون نے مبینہ طورپرجھاڑیوں میں ایک بچے کو جنم دیا۔ مذکورہ حاملہ  خاتون کا تعلق ڈی جی خان کے نواحی علاقے سے ہے، زچہ کے ساتھ آنے والی خاتون نے الزام لگایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال کے عملے نے انہیں نجی اسپتال جانے پرزور دیا۔

    خاتون نے مزید کہا کہ عملےنے بتایا کہ اسپتال میں زچگی کی سہولت موجود نہیں، آپ کسی دوسرے نجی اسپتال میں چلے جائیں ،اس پر ہم نے احتجاج کیا تو زبردستی اسپتال سےنکال دیا گیا۔

    زچہ کی حالت ایسی نہیں تھی کہ اسے کہیں اورنہیں لے جایا جا سکتا ، جس کے بعد اس نے اسپتال کے دروازے کے سامنے جھاڑیوں میں بچے کو جم دیا۔

    اس حوالے سے اسپتال کے ایم ایس نے واقعے سے صاف لاعلمی کا اظہا کیا ہے۔ دوسری جانب زچہ اور بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

     

  • ڈی جی خان میں بس حادثہ،7 افرادجاں بحق

    ڈی جی خان میں بس حادثہ،7 افرادجاں بحق

    ڈیرہ غازی خان: مسافربس الٹنے کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد سات ہوگئی جبکہ دو درجن سے زائد زخمی مسافراسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

    ڈیرہ غازی خان میں پل قمبر کےقریب مسافربس تیز رفتاری کے سبب الٹ گئی تھی جس کے نتیجے دوافرادموقعے پرہی جاں بحق اوراٹھائیس زخمی ہوگئے تھے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی رضاکاروں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرزخمیوں کو ڈیرہ غازی خان اورتونسہ کے اسپتالوں میں منتقل کردیا، پولیس حکام کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، مسافربس پشاورسےکراچی جارہی تھی۔