Tag: Desalination Plant

  • سعودی عرب : پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے پہلے جدید ترین منصوبے کا آغاز

    سعودی عرب : پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے پہلے جدید ترین منصوبے کا آغاز

    جدہ : سعودی عرب میں کھارے پانی کو میٹھا بنانے کیلیے جدید طرز کے پلانٹ کا افتتاح کردیا گیا، مذکورہ پلانٹ سولر اور ونڈ انرجی سے چلایا جائے گا، پوری دنیا میں اس نوعیت کا یہ پہلا بڑا منصوبہ ہے۔

    ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی نے سولر اور ونڈ انرجی سے چلنے والے پہلے ڈی سیلیشن پلانٹ کا افتتاح کیا ہے، ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی کاربن کے اخراج کو کنٹرول کرنے والی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

    سعودی وژن 2030 کے مطابق سعودی عرب میں منفرد سیاحت کو متعارف کرانے کے لیے قدرتی ماحول کے تحفظ میں معاون ٹیکنالوجی اپنا رہی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی کے ترجمان احمد درویش نے بتایا کہ ڈی سیلیشن پلانٹ کو اسپیشلسٹ کمپنی ” سورس گلوبل” کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

    احمد درویش نے بتایا کہ سولر اور ونڈ انرجی کے ذریعے ڈی سیلیشن پلانٹ کو چلایا جا رہا ہے، یہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہے،سالانہ 330 ملی لیٹر کی20 لاکھ بوتلیں تیار کرے گا۔

    ابتدائی مرحلے میں اس کی سالانہ پیداوار 3 لاکھ بوتلوں کی ہوگی، شیشے کی بوتلیں دوبارہ استعمال کی جاسکیں گی۔

    احمد درویش نے مزید کہا کہ پانی جمع کرنے اور بھرنے کے طریقہ کار کی بدولت کاربن کی آلودگی سے بچا جاسکے گا اور پلاسٹک کی ایسی بوتلوں سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے گا جن کی ری سائیکلنگ ممکن نہیں ہوگی۔

    اس پروجیکٹ میں اہم کردار سعودی نوجوانوں کا ہے۔ اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ کم از کم دس فیصد سعودیوں کو برسرروزگار رہتے ہوئے ٹریننگ دی جائے گی۔

  • سعودی عرب کا ایک اور عالمی ریکارڈ

    سعودی عرب کا ایک اور عالمی ریکارڈ

    ریاض: سعودی عرب کے ڈی سیلینیشن پلانٹ نے سب سے کم توانائی استعمال کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا، نیا پلانٹ 2.27 کلو واٹ فی گھنٹہ فی کیوبک میٹر پانی سے چلتا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے سلین واٹر کنورژن کارپوریشن (ایس ڈبلیو سی سی) نے دنیا میں سب سے کم توانائی استعمال کرنے والے ڈی سیلینیشن پلانٹ کے لیے گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔

    نیا پلانٹ 2.27 کلو واٹ فی گھنٹہ فی کیوبک میٹر پانی سے چلتا ہے۔

    ایس ڈبلیو سی سی کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد ڈی سیلینیشن انڈسٹری میں اپنی عالمی قیادت کو مستحکم کرنا، مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے اپنے منصوبوں کو جاری رکھنا اور اس کے موجودہ اور آئندہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں مقامی مواد کو قابل بنانا ہے۔

    سعودی سرکاری کارپوریشن کے مطابق اس نے ڈیزائن کی جدت کو بڑھانے کے لیے اپنی انجینیئرنگ اور تحقیقی مہارت پر سرمایہ کاری کی جو کم توانائی استعمال کرتی ہے اور آپریشن اور نقل و حرکت میں زیادہ لچکدار ہے۔

    اس کے قومی کیڈرز نےعالمی ریکارڈ کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا جس نے آپریشنل کارکردگی کو بڑھایا اور 7 مہینوں کے دوران اپنے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ توانائی کی کھپت کو بے مثال سطح تک کم کرنے میں حصہ ڈالا ہے۔

    نیا پلانٹ ماحول دوست ریورس اوسموسس ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کرتا ہے جس کی سپلائی چین تیار کرنے کے لیے جدید ترین بین الاقوامی سپیسی فکیشن اور معیار کے ساتھ لاگو کیا گیا ہے۔ ایس ڈبلیو سی سی نے کہا کہ یہ آپریشنل اخراجات کو کم کرتا ہے اور منافع بخش مالی منافع حاصل کرتا ہے۔

    ایس ڈبلیو سی سی نے سنہ 2019 میں ایک دن میں 5.6 ملین کیوبک میٹر پانی کی پیداوار کے ساتھ سب سے بڑے ڈی سیلینڈ واٹر پلانٹ کے لیے گینز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کیا۔ اس نے ایک دن میں اپنے 5 ملین کیوبک میٹر پانی کا 2018 کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔